Tag: اضافہ ریکارڈ

  • پاکستان میں سونے کی قیمت میں مسلسل کمی کے بعد حیران کن اضافہ

    پاکستان میں سونے کی قیمت میں مسلسل کمی کے بعد حیران کن اضافہ

    کراچی(21 اگست 2025): پاکستان میں سونے کی قیمت میں مسلسل کمی کے بعد اضافہ ریکارڈ کیا گیا ہے۔

    پاکستان جیمز اینڈ جیولر ایسوسی ایشن کے مطابق سونے کی فی تولہ قیمت 2000 روپے اضافے کے بعد 3 لاکھ 57 ہزار 200 روپے ہوگئی ہے۔

    ایسوسی ایشن کا بتانا ہے کہ ملک بھر میں 10 گرام سونے کا بھاؤ 1715 روپے اضافے کے بعد 3 لاکھ 6 ہزار 241 روپے کا ہوگیا ہے، آل پاکستان جیمز اینڈ جیولرز  ایسوسی ایشن  کا کہنا ہے کہ انٹر نیشنل مارکیٹ میں 20 ڈالر اضافے سے فی اونس سونے کے نرخ 3345 ڈالر ہوگئے جبکہ چاندی کی فی تولہ قیمت  مستحکم رہی۔

    پاکستان میں آج ڈالر اور دیگر کرنسیوں کی قیمت

    واضح رہے کہ سونا خریدنا روایتی طور پر محفوظ سرمایہ کاری سمجھا جاتا ہے جس کی قیمت افراط زر، سیاسی اور معاشی عدم استحکام کے اوقات میں بڑھ جاتی ہے۔

    اسے صدیوں سے کرنسی اور دولت کی شکل کے طور پر استعمال کیا جاتا رہا ہے، جب سرمایہ کار دوسرے اثاثوں کے بارے میں غیر یقینی محسوس کرتے ہیں، تو وہ اکثر سونا خریدے ہیں۔

    پاکستان میں گزشتہ برس سونے کی قیمت کے تعین کے طریقہ کار میں تبدیلی کی گئی تھی، جس کے تحت سونے کی قیمت انٹرنیشنل مارکیٹ ریٹ سے 20 ڈالر فی اونس زیادہ مقرر کی گئی۔

  • دریائے چناب میں اچانک پانی کی آمد میں بڑا اضافہ ریکارڈ

    دریائے چناب میں اچانک پانی کی آمد میں بڑا اضافہ ریکارڈ

    دریائے چناب میں اچانک پانی کی آمد میں بڑا اضافہ ریکارڈ ہوا ہے، دریائے چناب میں ہیڈامرالہ کے مقام پر پانی کی آمد 23 ہزار 400 کیوسک بڑھ گئی۔

    ترجمان واپڈا کے مطابق دریائے چناب میں آج پانی کی آمد 30 ہزار 600 کیوسک ریکارڈ کی گئی گزشتہ روز دریائے چناب میں پانی کی آمد 7 ہزار 200 کیوسک ریکارڈ کی گئی تھی۔

    30 مئی کو دریائے چناب میں پانی کی آمد 44 ہزار 800 کیوسک تھی آج تربیلا کے مقام پر دریائے سندھ میں پانی کی آمد ایک لاکھ 32 ہزار 300 کیوسک اور اخراج ایک لاکھ 45 ہزار کیوسک ہے۔

    منگلا کے مقام پر دریائے جہلم میں پانی کی آمد 36 ہزار 700 کیوسک اور اخراج 25 ہزار کیوسک ہے، چشمہ بیراج میں پانی کی آمد 2 لاکھ 6 ہزار 400 کیوسک اور اخراج ایک لاکھ 94 ہزار کیوسک ہے۔

    ہیڈ مرالہ کے مقام پر دریائے چناب میں پانی کی آمد 30 ہزار 600 کیوسک اور اخراج 10 ہزار  300 کیوسک ہے، نوشہرہ کے مقام پر دریائے کابل میں پانی کی آمد 29 ہزار 900 کیوسک اور اخراج 29 ہزار 900 کوسک ہے۔

    تربیلا ڈیم میں آج پانی کی سطح 1477.88 فٹ اور پانی کا ذخیرہ 21 لاکھ 32 ایکڑ فٹ ہے، منگلا میں آج پانی کی سطح 1162.50 فٹ اور پانی کا ذخیرہ 22 لاکھ 35 ہزار ایکڑ فٹ ہے۔

    چشمہ میں آج پانی کی سطح 647.00 فٹ اور پانی کا ذخیرہ 2 لاکھ 12 ہزار ایکڑ فٹ ہے، آبی ذخائر میں قابل استعمال پانی کا مجموعی ذخیرہ 45 لاکھ 79 ہزار ایکڑ فٹ ہے۔

  • رمضان المبارک کی آمد سے قبل ہی مہنگائی کی شرح میں اضافہ ریکارڈ

    رمضان المبارک کی آمد سے قبل ہی مہنگائی کی شرح میں اضافہ ریکارڈ

    اسلام آباد: رمضان المبارک کی آمد سے قبل ہی مہنگائی کی شرح میں اضافہ ریکارڈ ہوا ہے جبکہ ہفتہ وار مہنگائی کی شرح 0.27 فیصد مزید بڑھ گئی۔

    تفصیلات کے مطابق ادارہ شماریات پاکستان نے مہنگائی کی شرح کی ہفتہ وار رپورٹ جاری کردی جس کے مطابق ہفتہ وار بنیاد پر مہنگائی کی شرح میں 0.27 فیصد کا اضافہ ہوا، ملک میں مہنگائی کی مجموعی سالانہ شرح 1.21 فیصد ہوگئی۔

    رپورٹ کے مطابق بے لگام چینی کی قیمتوں میں مسلسل بارہویں ہفتے بھی اضافہ ریکارڈ کیا ہے، ایک ہفتے میں چینی ایک روپے فی کلو مزید مہنگی ہوگئی، ملک میں چینی کی اوسط قیمت 155 روپے 27 پیسے فی کلو ہوگئی ہے۔

    جنوری میں مہنگائی 2.4 فیصد پر آگئی، برآمدات میں بھی اضافہ ہورہا ہے، وزیراعظم

    ادارہ شماریات کی جانب سے جاری کردہ رپورٹ کے مطابق حالیہ ہفتے 11 اشیاء کی قیمتوں میں اضافہ ریکارڈ کیا گیا ہے، حالیہ ہفتے انڈے 19 روپے 65 پیسے کیلے 18 روپے فی درجن مہنگے ہوئے۔

    رپورٹ کے مطابق ایک ہفتے میں برائلر مرغی 19 روپے 78 پیسے، لہسن 7 روپے 54 پیسے، مٹن 4 روپے 30 پیسے فی کلو مہنگا ہوا، حالیہ ہفتے بیف 5 روپے 36 پیسے فی کلو اور دال مسور 46 پیسے فی کلو مہنگی ہوئِی۔

    ادارہ شماریات کا کہنا ہے کہ ایک ہفتے میں 16 اشیاء سستی جبکہ 24 کی قیمتوں میں استحکام رہا، حالیہ ہفتے ٹماٹر 1 روپے 58 پیسے، دال چنا 4 روپے 13 پیسے فی کلو سستی ہوئی۔

    ادارہ شماریات کی جانب سے جاری کردہ رپورٹ کے مطابق پیاز 1 روپے 2 پیسے، آلو 61 پیسے، دال ماش، خوردنی گھی، دال مونگ اور 20 کلو  آٹے کا تھیلا بھی سستا ہوا۔

  • پاکستان میں سونے کی قیمت میں بڑا اضافہ ریکارڈ

    کراچی: پاکستان میں ایک تولہ سونے کی قیمت میں آج بڑا اضافہ ہوا ہے۔

    پاکستان جیمز اینڈ جیولر ایسوسی ایشن کے مطابق ملک میں سونے کی قیمتوں میں آج بھی بڑا اضافہ ہوا ہے اور  سونے کی فی تولہ قیمت 1600 روپے کے اضافے سے 2 لاکھ 45 ہزار 600 روپے کا ہو گیا۔

    جیولر ایسوسی ایشن کے مطابق ملک میں 10 گرام سونے کا بھاؤ 1371 روپے اضافے سے 2 لاکھ 10 ہزار 562 روپے کا ہوگیا، اس کے علاوہ عالمی مارکیٹ میں سونا 25 ڈالر کے اضافے سے 2 ہزار 390 ڈالر فی اونس ہوگیا۔

    جیولر ایسوسی ایشن کا بتانا ہے کہ چاندی کی فی تولہ قیمت 80 روپے بڑھ کر 2 ہزار 730 روپے ہوگئی، دوسری جانب تاجروں کا کہنا ہے کہ  شہریوں کی قوتِ خرید میں کمی واقع ہوئی ہے۔

    واضح رہے کہ گزشتہ روز بھی سونے کی فی تولہ قیمت میں 2900 روپے کا اضافہ ہوا تھا جس کے بعد فی تولہ سونے کی قیمت 2 لاکھ 44 ہزار روپے ہوگئی تھی۔

  • ملکی قرضے میں 12 ہزار ارب سے زائد کا  اضافہ ریکارڈ، تفصیلات جاری

    ملکی قرضے میں 12 ہزار ارب سے زائد کا اضافہ ریکارڈ، تفصیلات جاری

    اسلام آباد: تحادی اور نگران حکومت کے دور میں ملکی قرضے میں 12 ہزار ارب سے زائد کو اضافہ ریکارڈ کیا گیا۔

    تفصیلات کے مطابق اتحادی اور نگران حکومت کے دور میں لیے جانے والی قرضوں کی نئی تفصیلات جاری کردی گئیں۔

    دستاویز کے مطابق صرف ایک سال میں 12 ہزار 430 ارب روپے کا قبضہ لیا گیا، مرکزی حکومت کےقرضے میں یہ اضافہ نومبر 2022 سے نومبر  2023 کے دوران ہوا۔

    دستاویزات میں بتایا گیا کہ جولائی تا نومبر 2023 میں وفاقی حکومت کا قرضہ 2 ہزار 549 ارب روپے بڑھا، اکتوبر کے مقابلے نومبر 2023 میں وفاقی حکومت کے قرضے میں 907 ارب روپے کا اضافہ ہوا۔

    وفاقی حکومت کا قرضہ نومبر 2023 تک 63 ہزار 390 ارب روپے رہا جبکہ وفاقی حکومت کا مقامی قرض 40 ہزار 956 ارب روپے پر پہنچ گیا۔

    دستاویز کے مطابق وفاقی حکومت کا غیر ملکی قرضہ 22 ہزار 434 ارب روپے رہا، نومبر 2022 میں وفاقی حکومت کا قرضہ 50 ہزار 959 ارب روپے تھا جبکہ جون 2023 میں وفاقی حکومت کے قرضوں کا حجم 60 ہزار 841  ارب روپے تھا۔

  • ملک میں سونے کی قیمت میں بڑا اضافہ ریکارڈ

    ملک میں سونے کی قیمت میں بڑا اضافہ ریکارڈ

    ملک بھر میں دو روز سے سونے کی قیمت میں کمی کے بعد آج سونے کی قیمت میں بڑا اضافہ ریکارڈ کیا گیا۔

    آل پاکستان جیمز اینڈ جیولرز ایسوسی ایشن کے مطابق ملک میں فی تولہ سونے کی قیمت میں 5 ہزار 700 روپے کا اضافہ ریکارڈ کیا گیا ہے۔

    ایسوسی ایشن کے مطابق جس کے بعد فی تولہ سونے کی قیمت 2 لاکھ 18 ہزار 300 روپے ہوگئی ہے، جبکہ 10 گرام سونا 4 ہزار 887 روپے اضافے سے ایک لاکھ 87 ہزار 157 روپےکا ہوگیا ہے۔

    دوسری جانب عالمی صرافہ بازار میں سونا  70 ڈالرز کے نمایاں اضافے سے  2650 فی اونس کی سطح پر آگیا۔

  • تیل و گیس کے شعبوں میں غیرملکی سرمایہ کاری : گزشتہ سال کے دوران نمایاں اضافہ

    تیل و گیس کے شعبوں میں غیرملکی سرمایہ کاری : گزشتہ سال کے دوران نمایاں اضافہ

    کراچی : پاکستان میں تیل وگیس کے شعبہ میں براہ راست غیرملکی سرمایہ کاری میں گزشتہ مالی سال کے دوران نمایاں اضافہ ریکارڈ کیا گیا ہے۔

    سرمایہ کاری بورڈ کی جانب سے اس حوالے سے جاری کردہ اعداد و شمارکے مطابق مالی سال 2018-19 میں پاکستان میں تیل وگیس کے شعبہ میں براہ راست غیرملکی سرمایہ کاری کا حجم 308.8 ملین ڈالر ریکارڈ کیا گیا جومالی سال2017-18 کے مقابلہ میں 60.41 فیصد زیادہ ہے۔

    مالی سال 2017-18 کے دوران پاکستان میں تیل و گیس کے شعبہ میں براہ راست غیرملکی سرمایہ کاری کا حجم 192.5 ملین ڈالر ریکارڈ کیا گیا تھا۔

    اعداد و شمار کے مطابق جاری مالی سال کے پہلے مہینہ میں ملک میں تیل و گیس کے شعبہ میں براہ راست غیرملکی سرمایہ کاری کا حجم 13.2 ملین ڈالر ریکارڈ کیا گیا ہے۔

    تیل و گیس ایسا شعبہ ہے جس میں براہ راست غیرملکی سرمایہ کاری کا تناسب زیادہ ہے۔ ملک میں گزشتہ مالی سال کے دوران براہ راست غیر ملکی سرمایہ کاری کاحجم 1737.1 ملین ڈالر ریکارڈ کیا گیا تھا۔

    گزشتہ مالی سال کے دوران تعمیرات کے شعبہ میں سب سے زیادہ غیرملکی سرمایہ کاری ریکارڈ کی گئی تھی جبکہ دوسرے نمبر پر تیل وگیس کا شعبہ ہے جس میں سب سے زیادہ براہ راست غیرملکی سرمایہ کاری ریکارڈ کی گئی ہے۔

  • پیٹرولیم مصنوعات کی فروخت میں5 فیصد اضافہ ریکارڈ

    پیٹرولیم مصنوعات کی فروخت میں5 فیصد اضافہ ریکارڈ

    اسلام آباد: پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں کمی کے باعث رواں مالی سال پیٹرولیم مصنوعات کی فروخت میں پانچ فیصد اضافہ ریکارڈگیا۔

    رواں مالی سال کے پہلے آٹھ ماہ میں پیٹرولیم مصنوعات کی فروخت ایک کروڑ اڑتالیس لاکھ ٹن رہی ،آئل مارکیٹنگ کمپنیز ذرائع کے مطابق زیر غور عرصے میں پیٹرول کی فروخت میں چوبیس فیصد جبکہ ہائی اسپیڈ ڈیزل کی فروخت میں تین فیصد کااضافہ ہوا۔

    آٹھ ماہ کے دوران چھتیس لاکھ ٹن پیٹرول اور اڑتالیس لاکھ ٹن ڈیزل فروخت ہوا، معاشی تجزیہ کاروں کے مطابق پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں کمی کے باعث فروخت میں مزید اضافہ ہوگا۔

  • حکومت کی آمدنی اور اخراجات میں توازن مزید بگڑگیا

    حکومت کی آمدنی اور اخراجات میں توازن مزید بگڑگیا

    کراچی: حکومت کی آمدنی اور اخراجات میں توازن مزید بگڑگیا،نوے دن میں بینکوں سےمزید بارہ سو ارب روپےکا قرض لینےکا فیصلہ ہوا،حکومت پرپہلے ہی سولہ ہزار ارب روپےکےمقامی قرضوں کا بوجھ ہے۔

    بجٹ خسارہ پوراکرنےکیلئےحکومت یہ قرضہ ٹی بلز اور پاکستان سرمایہ کاری بانڈزکی نیلامی سےحاصل کرےگی۔

     اسٹیٹ بینک کےمطابق حکومت نے90روز میں بینکوں سےمزید بارہ سو ارب روپے کا قرضہ لینےکافیصلہ کیاہےجس کےتحت 1050 ارب روپےکےٹی بلز بینکوں کو فروخت کئےجائیں گے،اس کےعلاوہ 150ارب روپےکے سرمایہ کاری بانڈزکی نیلامی بھی کی جائیگی۔

    ماہرین کاکہنا ہےکہ ٹیکس نیٹ وسیع نہ ہونےکےباعث حکومت کی آمدنی اور اخراجات میں توازن مزیدبگڑگیاہےجوقرضوں سےٹھیک کرنےکی کوشش کی جارہی ہےجبکہ مقامی قرضوں کابوجھ پہلےہی سولہ ہزار ارب روپے سےتجاوزکرچکاہے۔

    ماہرین کےمطابق حکومت براہ راست آمدن پرٹیکس کےبجائےصرف اشیا اور خدمات پرٹیکس بڑھانےکی غلط روش اختیار کئےہوئےہے۔

  • پتی کی ملکی درآمدات میں 67لاکھ ڈالر کا اضافہ

    پتی کی ملکی درآمدات میں 67لاکھ ڈالر کا اضافہ

    اسلام آباد: رواں مالی سال 2014-15ء میں ماہ اگست کے دوران چائے کی پتی کی ملکی درآمدات میں 67لاکھ ڈالر کا اضافہ ریکارڈ کیا گیا ہے۔

    ادارہ برائے شماریات پاکستان (پی بی ایس) کے اعداد و شمار کے مطابق گزشتہ مالی سال میں اگست کے دوران چائے کی پتی کی درآمدات کا حجم 2کروڑ 7لاکھ ڈالر تھا جبکہ رواں مالی سال کے اسی عرصہ کے دوران چائے کی پتی کی ملکی درآمد 2کروڑ 74لاکھ ڈالر تک بڑھ گئی ہے۔

    اس طرح چائے کی پتی کی درآمدات میں 67لاکھ ڈالر کا نمایاں اضافہ ریکارڈ کیا گیا۔