Tag: اضافہ

  • نومبر کے تیسرے ہفتے میں مہنگائی کی شرح میں 0.12 فیصداضافہ

    نومبر کے تیسرے ہفتے میں مہنگائی کی شرح میں 0.12 فیصداضافہ

    اسلام آباد: رواں مالی سال 2014-15ءکے پانچویں ماہ (نومبر 2014ء)کے تیسرے ہفتے کے دوران مہنگائی کی شرح میں 0.12 فیصد کا اضافہ ریکارڈ کیا گیا تاہم کم آمدنی والے طبقے کے لئے قیمتوں کے حساس اعشاریئے میں 0.10 فیصد کمی دیکھنے میں آئی۔

    پاکستان بیورو شماریات کے اعداد و شمار کے مطابق 8 ہزار روپے تک کی ماہانہ آمدنی والے طبقے کیلئے 21 نومبر کو ختم ہونے والے ہفتے کے دوران ٹماٹر، زندہ مرغی ، انڈے، مونگ کی دال ،چنے کی دال ،دال ماش ،مٹن، بیف اور ادرک سمیت 10 اشیائے ضروریہ کی قیمتوں میں اضافہ ہوا۔

    پیاز،آلو،گندم،کیلا،چینی ،مسور کی دال ، گڑ اور ایل پی جی سمیت 9 اشیائے ضروریہ کی قیمتوں میں کمی ریکارڈ کی گئی، ادارہ شماریات کے مطابق اری چاول ،پٹرول ،ڈیزل ،ویجی ٹیبل گھی ، آٹا ،سرخ مرچ ، مٹی کاتیل ،گیس نرخ ، تازہ دودھ، دھی ،خوردنی تیل ، باسمتی چاول،بیف ،ملک پاﺅڈر ، نمک ، بجلی کے نرخ ، باسمتی چاول ، چائے ، کپڑے اورکھلا گھی سمیت 34 اشیائے کی قیمتوں میں استحکام رہا۔

    ادارہ شماریات کے مطابق گزشتہ ہفتہ کے مقابلے میں آٹھ ہزار تا بارہ ہزار آمدنی ، بارہ ہزار تا اٹھارہ ہزارآمدنی ، اٹھارہ ہزار تا پینتیس ہزار تک اور پینتیس ہزار روپے سے زائد آمدنی والے افراد کے گروپوں کیلئے قیمتوں کے حساس اعشاریے میں بالترتیب 0.00، 0.06 ،0.13 اور 0.21 فیصد کا اضافہ ریکارڈ کیا گیا ۔

  • مہنگائی کی شرح میں 0.26 فیصداضافہ

    مہنگائی کی شرح میں 0.26 فیصداضافہ

    اسلام آباد: رواں مالی سال 2014-15ءکے پانچویں ماہ (نومبر 2014ء) کے دوسرے ہفتے کے دوران مہنگائی کی شرح میں 0.26 فیصد کا اضافہ ریکارڈ کیا گیا ، جبکہ کم آمدنی والے طبقے کے لئے قیمتوں کے حساس اشاریئے میں 0.03 فیصداضافہ دیکھنے میں آیا۔

    پاکستان بیورو شماریات کے اعداد و شمار کے مطابق 8 ہزار روپے تک کی ماہانہ آمدنی والے طبقے کیلئے 14 نومبر کو ختم ہونے والے ہفتے کے دوران مونگ کی دال ،مسور کی دال ،چنے کی دال ،دال ماش ، زندہ مرغی ، انڈے، گندم، آٹا ،ادرک ،کیلا اور چینی سمیت 12 اشیائے ضروریہ کی قیمتوں میں اضافہ ہوا۔

    ،آلو، گڑ ، ٹماٹر،پیاز، اری چاول ،پٹرول ،ڈیزل ،ویجی ٹیبل گھی اور ایل پی جی سمیت 11 اشیائے ضروریہ کی قیمتوں میں کمی ریکارڈ کی گئی، ادارہ شماریات کے مطابق مٹن، بیف اورسرخ مرچ ، مٹی کاتیل ،گیس نرخ ، تازہ دودھ، دھی ،خوردنی تیل ، باسمتی چاول،بیف ،ملک پاﺅڈر ، نمک ، بجلی کے نرخ ، باسمتی چاول ، چائے ، کپڑے اورکھلا گھی سمیت 30 اشیائے کی قیمتوں میں استحکام رہا۔

    ادارہ شماریات کے مطابق گزشتہ ہفتہ کے مقابلے میں آٹھ ہزار تا بارہ ہزار آمدنی ، بارہ ہزار تا اٹھارہ ہزارآمدنی ، اٹھارہ ہزار تا پینتیس ہزار تک اور پینتیس ہزار روپے سے زائد آمدنی والے افراد کے گروپوں کیلئے قیمتوں کے حساس اعشاریے میں بالترتیب 0.45، 0.27،0.24 اور 0.05 فیصد کا اضافہ ریکارڈ کیا گیا ۔

  • لیدرمصنوعات کی برآمدات میں 11 فیصد اضافہ

    لیدرمصنوعات کی برآمدات میں 11 فیصد اضافہ

    اسلام آباد: گزشتہ مالی سال 2013-14ءکے دوران چمڑے کی مصنوعات کی ملکی برآمدات میں 11 فیصد کا اضافہ ہوا اور رواں سال 621.52 ملین ڈالرکی برآمدات کی گئیں ، جو مالی سال 2012-13ءکے مقابلے میں 60.227 ملین ڈالر زائد رہیں۔

    ادارہ برائے شماریات پاکستان (پی بی ایس) کی رپورٹ کے مطابق مالی سال 2012-13ءمیں چمڑے کی مصنوعات کی برآمد سے 561.293 ملین ڈالر زرمبادلہ کمایا گیا تھا۔

    اس طرح چمڑے کے ملبوسات کی برآمد میں 7.33 فیصداضافہ ریکارڈ کیا گیا ، گزشتہ مالی سال کے دوران چمڑے کی مصنوعات کی برآمدات میں اضافہ سے قیمتی زرمبادلہ کے حصول کے ساتھ ساتھ ملکی معیشت کے استحکام میں بھی مدد حاصل ہوئی ہے جس سے شعبہ کی کارکردگی پر مثبت اثرات مرتب ہوں گے۔

  • طبی آلات کی ملکی برآمدات میں 5.3 ملین ڈالر کا اضافہ

    طبی آلات کی ملکی برآمدات میں 5.3 ملین ڈالر کا اضافہ

    اسلام آباد: رواں مالی سال کے چوتھے ماہ (ستمبر 2014ء) کے دوران طبی آلات کی ملکی برآمدات میں 5.3 ملین ڈالر کا اضافہ ریکارڈ کیا گیا ۔

    ادارہ برائے شماریات (پی بی ایس) کے اعدادوشمار کے مطابق جاری مالی سال میں ستمبر 2014ءکے دوران 30.7 ملین ڈالر مالیت کے طبی آلات برآمد کئے گئے ہیں۔

    رپورٹ کے مطابق گزشتہ مالی سال میں ستمبر 2013ءکے دوران طبی آلات کی برآمدات سے 25.4 ملین ڈالر کا زرمبادلہ کمایا گیا تھا، اس طرح رواں سال گزشتہ سال کے ماہ ستمبر کے مقابلہ میں پچاس لاکھ ڈالر سے زائد کا قیمتی زرمبادلہ کمایا گیا۔

  • سورج کی روشنی سے خودکشی کے رحجان میں اضافہ ہوجاتا ہے

    سورج کی روشنی سے خودکشی کے رحجان میں اضافہ ہوجاتا ہے

    نیویارک: کافی دیر تک اندھیرے میں رہنا ڈیپریشن یا مایوسی کی علامت سمجھا جاتا ہے لیکن اب اس سے ہٹ کر ایک اور دعویٰ سامنے آگیا ہے کہ بہت زیادہ سورج کی روشنی بھی خودکشی کے رحجان کا سبب بن سکتی ہے ۔

    آسٹریا کی ویانا یونیورسٹی کی تحقیق کے مطابق مختصر مدت تک سورج کی روشنی کی بہت زیادہ مقدار میں رہنا خودکشی کی شرح میں اضافے کا سبب بن سکتا ہے، ابھی اس کی وجہ تو واضح نہیں مگر خیال ہے کہ اس سے مزاج سے متعلق دماغی ٹرانسمیٹر پر اثرات مرتب ہوتے ہیں۔

    تحقیق کے دوران سورج کی روشنی کے اوقات اور آسٹریا میں یکم جنوری 1970 سے لے کر مئی 2010 تک خودکشی کی شرح کا جائزہ لیا گیا، جس سے معلوم ہوا کہ رات کے مقابلے میں دن میں لوگ زیادہ خودکشی کرتے ہیں۔

    تحقیق کے مطابق سورج کی تیز روشنی اور خواتین کی خود کشیوں کی شرح میں مضبوط تعلق پایا گیا، جب کہ مردوں میں یہ شرح ہے۔

  • موبائل فونز کی ملکی درآمدات میں 15.35 فیصد کا اضافہ

    موبائل فونز کی ملکی درآمدات میں 15.35 فیصد کا اضافہ

    اسلام آباد: گذشتہ مالی سال کے مقابلہ میں رواں مالی سال 2014-15ءکے پہلے دو مہینوں کے دوران موبائل فونز کی ملکی درآمدات میں 15.35 فیصد کا اضافہ ہوا، جولائی اگست2014ء کے دوران 115.162 ملین ڈالرکے موبائل فون درآمد کئے گئے جبکہ گذشتہ مالی سال کے اسی عرصہ کے دوران 99.837 ملین ڈالر کی درآمدات کی گئی تھیں۔

    ادارہ برائے شماریات پاکستان( پی بی ایس) کے اعدادوشمار کے مطابق اگست 2013ء کے مقابلہ میں رواں سال اگست کے دوران درآمدات میں 21.11 فیصد جبکہ جولائی2014ء کے مقابلہ میں اگست 2014ءکے دوران درآمدات میں 38.12 فیصد کا اضافہ ریکارڈ کیا گیا، اگست 2014ءمیں موبائل فونز کی درآمدات کا حجم 66.8 ملین ڈالر جبکہ جولائی2014ءمیں 48.362 ملین ڈالر کے فون درآمد کئے گئے ، اسی طرح اگست 2013ءکے دوران 55.158 ملین ڈالر مالیت کے موبائل فونز درآمد کئے گئے تھے۔

    رپورٹ کے مطابق رواں مالی سال کے پہلے دو مہینوں کے دوران ٹیلی کام کے شعبہ کی مجموعی ملکی درآمدات میں 33,67 فیصد کا اضافہ ریکارڈ کیا گیا اور اس دوران279.21 ملین ڈالرکی درآمدات کی گئیں جبکہ گذشتہ مالی سال کے اسی عرصہ کے دوران208.879 ملین ڈالر کی درآمدات کی گئی تھیں۔

  • سیلز ٹیکس کی شرح میں کمی:ٹریکٹرزکی فروخت میں اضافہ

    سیلز ٹیکس کی شرح میں کمی:ٹریکٹرزکی فروخت میں اضافہ

    کراچی: سیلز ٹیکس کی شرح کم ہونے کے باعث رواں مالی سال ٹریکٹر کی پیداوار بڑھ گئی ہے۔ جولائی سے ستمبر تک فروخت میں بھی پچاسی فیصد اضافہ ہوا ہے۔

    پاکستان آٹو موٹو مینوفیکچرز ایسوسی ایشن کے اعدادوشمار کے مطابق رواں مالی سال کے ابتدائی تین ماہ کے دوران گیارہ ہزار آٹھ سو چھیانوے ٹریکٹر بنائے گئے جو پچھلے مالی سال کے اِسی عرصے کے مقابلے میں پچاسی فیصد زائد ہیں۔

    جولائی سے ستمبر تک نو ہزار تین سو تریسٹھ ٹریکٹر فروخت کئے گئے۔

  • سونےکی قیمت میں ایک بارپھراضافہ

    سونےکی قیمت میں ایک بارپھراضافہ

    کراچی: ایک روزہ بڑی کمی کےبعد سونےکی قیمت میں پھر اضافہ۔ملک بھرمیں فی تولہ سونا ساڑھےتین سو روپےمہنگاہوگیا۔ہفتےکو پاکستان میں فی تولہ سونےکی قیمت میں ساڑھےتین سو روپےکا کا اضافہ ہوا۔

    جس سےملک بھر میں فی تولہ سونےکی قیمت چھیالیس ہزار آٹھ سوپچاس روپےسےبڑھ کر سینتالیس ہزار دو سو روپےہوگئی۔اسی طرح دس گرام سونےکےدام تین سو روپےکے اضافے سےچالیس ہزار چار سو ستاون روپےہوگئے۔

    اس سےقبل جمعے کو فی تولہ سونےکی قیمت میں ساڑھے نو سو روپےکی یکمشت کمی ریکارڈ کی گئی تھی۔

  • آٹےکی فی کلو قیمت میں ایک روپےکااضافہ

    آٹےکی فی کلو قیمت میں ایک روپےکااضافہ

    کراچی: پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں تاریخی کمی کےباوجود آٹامافیا کی من مانی جا ری ہے ،آٹےکی فی کلو قیمت میں ایک روپےکااضافہ کرتے ہوئے۔دس کلو آٹےکاتھیلا دس روپےمہنگاکرنےکا اعلان کردیا۔

    تفصیلات کے مطابق عوام کی خوشی کوکرکرا کرنےکیلئےآٹاملز مالکان من مانی پر اُتر آئے۔پیٹرول اور ڈیزل کی قیمتوں میں ریکارڈکمی کے بعد اشیائے ضروریہ سستی ہونے کےمنتظرعوام پر آٹا مافیا نےبجلی گرادی۔

    مارکیٹ ذرائع کےمطابق صرف دس فیصد درآمدی گندم پروفاقی حکومت کی طرف سےبیس فیصد ریگولیٹری ڈیوٹی عائدکرنےکو جوازبناکرآٹا ایک روپےفی کلومہنگاکردیاگیا ہے، جس سےدس کلو گرام آٹےکا تھیلا تین سو اسی روپےکا ہوگیاہے۔

    آٹا ملزمالکان کا دعویٰ ہےکہ درآمد شدہ گندم ڈیوٹی کےنفاذ کےبعدچھ سو روپےمہنگی ہوکرچھتیس سو روپےفی سو کلوگرام ہوجائیگی۔واضح رہے کہ نوےفیصدمقامی گندم کی قیمت میں کوئی اضافہ نہیں کیاگیاہے۔

    عوام حلقوں نےحکومت سندھ سےآٹےکی قیمتیں بڑھانے والی آٹا مافیاکے خلاف فوری ایکشن لینےکامطالبہ کیاہے۔

  • فریج اور ڈیپ فریزرز کی ملکی پیداوار میں بالترتیب 8اور 43فیصد کا اضافہ

    فریج اور ڈیپ فریزرز کی ملکی پیداوار میں بالترتیب 8اور 43فیصد کا اضافہ

    اسلام آباد: گزشتہ مالی سال 2013-14ءکے دوران فریج اور ڈیپ فریزرز کی ملکی پیداوار میں بالترتیب 8اور 43فیصد کا نمایاں اضافہ ریکارڈ کیا گیا ہے۔

    ادارہ برائے شماریات (پی بی ایس) کے اعداد وشمار کے مطابق گزشتہ مالی سال کے دوران ملک میں فریجوں کی پیداوار 13لاکھ 9ہزار یونٹس تک بڑ گئی جبکہ ڈیپ فریزرز کی ملکی پیداوار 86ہزار 9سو 81یونٹس ریکارڈ کی گئی ہے۔

    رپورٹ کے مطابق اس سے گزشتہ مالی سال 2012-13ءکے دوران ملک میں 12لاکھ 10ہزار فریج اور 60ہزار 7سو 73ڈیپ فریزر تیار کئے گئے۔

    اس طرح گزشتہ مالی سال کے دوران فریجوں اور ڈیپ فریزرز کی مقامی پیداوار میں نمایاں اضافہ ریکارڈ کیا گیا۔