Tag: اضافہ

  • ملک بھر میں چاندی کی قیمت میں کتنا اضافہ ہوا؟

    ملک بھر میں چاندی کی قیمت میں کتنا اضافہ ہوا؟

    پاکستان میں چاندی کی قیمت بین الاقوامی مارکیٹ میں چاندی کی مانگ و رسد، ڈالر کی قیمت، مہنگائی، عوامی مانگ اور سرکاری پالیسیوں جیسے مختلف عوامل پر منحصر ہوتی ہے۔

    ساڑھے باون تولہ چاندی کی قیمت کا تعین اس لیے اہم ہے کہ تاریخی طور پر یہ ایک معیاری وزن سمجھا جاتا ہے اور زیادہ تر چاندی کے زیورات اسی وزن اور مخصوص معیار کے تحت تیار کیے جاتے ہیں، پاکستان کے مختلف شہروں میں چاندی کی قیمت میں تھوڑا سا اتار چڑھاؤ پایا جاسکتا ہے۔

    ملک میں مقامی کرنسی کے حساب سے روزانہ چاندی کی قیمت اپ ڈیٹ ہوتی ہے، فی گرام چاندی، دس گرام چاندی اور فی تولہ چاندی کی قیمت آج ملک میں کیا رہی اس حوالے سے ذیل میں قیمتوں کی تفصیلات بتائی گئی ہی۔

    کراچی، لاہور اور اسلام آباد میں 10 گرامی چاندی کی قیمت بڑھ کر 3,003 روپے ہوگئی جبکہ ان شہروں میں ایک تولہ چاندی کی قیمت اضافے کے ساتھ 3,499 روپے ریکارڈ کی گئی۔

    اسی طرح راولپنڈی، پشاور اور کوئٹہ میں بھی چاندی کے نرخ یکساں رہے، ان شہروں میں 10 گرامی چاندی کی قیمت 3,003 روپے رہی جبکہ ایک تولہ چاندی کی قیمت 3,499 روپے رہی۔

    پاکستان میں چاندی کو صرف زیورات کے طور پر ہی نہیں بلکہ ایک محفوظ سرمایہ کاری کے طور پر بھی دیکھا جاتا ہے۔ یہاں چاندی کی سرمایہ کاری کے بارے میں کچھ اہم باتیں جاننا ضروری ہے:

    مہنگائی کے خلاف ایک ہیج: چاندی کو اکثر مہنگائی کے خلاف ایک ہیج سمجھا جاتا ہے۔ جب مہنگائی بڑھتی ہے تو چاندی کی قیمت میں بھی اضافہ ہونے کا امکان ہوتا ہے۔

    طویل مدتی سرمایہ کاری: چاندی میں سرمایہ کاری کو طویل مدتی سرمایہ کاری کے طور پر دیکھا جاتا ہے۔ اس کی قیمت میں مختصر مدت میں اتار چڑھاؤ آ سکتا ہے لیکن طویل مدت میں یہ ایک اچھی سرمایہ کاری ثابت ہو سکتی ہے۔

    سونا کے مقابلے میں کم خطرناک: سونا کے مقابلے میں چاندی کو کم خطرناک سرمایہ کاری سمجھا جاتا ہے۔ اگرچہ سونا بھی ایک محفوظ سرمایہ کاری ہے لیکن چاندی کی قیمت میں اتار چڑھاؤ کم ہوتا ہے۔

    سرمایہ کاری کے طریقے: آپ چاندی کی سرمایہ کاری مختلف طریقوں سے کر سکتے ہیں، جیسے کہ آپ چاندی کے سکے خرید کر انہیں محفوظ کر سکتے ہیں، یا بھاری زیورات بنا کر بھی اسے محفوظ کیا جاسکتا ہے۔

  • موٹروے اور ہائی ویز پر ٹول ٹیکس میں اضافہ

    موٹروے اور ہائی ویز پر ٹول ٹیکس میں اضافہ

    نیشنل ہائی وے اتھارٹی (این ایچ اے) نے قومی شاہراہوں اور موٹرویز، ایم ون، ایم فور اور ایم فائیو پر ٹول ٹیکس میں 30 فیصد تک اضافہ کر دیا ہے۔

    تفصیلات کے مطابق ایم ون موٹروے، ایم تھری، ایم فور اور ایم فائیو پر کار کے ٹول ٹیکس میں اضافے کا اطلاق ہوگیا ہے اس کے علاوہ لیاری ایکسپروے پر بھی ٹول ٹیکس میں 10 روپے کا اضافہ کر دیا گیا۔

    لیاری ایکسپریس پر کار اور چھوٹی گاڑیوں کا ٹول ٹیکس 40 سے بڑھا کر 50 روپے کر دیا گیا، ویگن کا ٹول ٹیکس 70 سے بڑھا کر 90 روپے کردیا گیا جبکہ بسوں کا ٹول ٹیکس 130 سے بڑھا کر 170 روپے کردیا گیا ہے۔

    اس کے علاوہ اسلام آباد سے پشاور جانے والی ایم ون موٹروے پر کار کا ٹول ٹیکس 460 روپے ادا کرنا ہوگا جبکہ اس سے قبل یہ 350 روپے تھا، پنڈی بھٹیاں سے فیصل آباد اور ملتان جانے والی ایم فور پر کار کے لیے ٹول ٹیکس بڑھا کر 850 روپے کر دیا گیا ہے، اسے قبل یہ 650 روپے تھا۔

     ملتان سے سکھر جانے والی ایم فائیو پر کار کا ٹول ٹیکس 900 روپے سے بڑھا کر ایک ہزار 50 روپے کر دیا گیاہے۔

  • آج چاندی کی قیمت میں کتنا اضافہ ہوا؟

    آج چاندی کی قیمت میں کتنا اضافہ ہوا؟

    پاکستان میں چاندی کی قیمت بین الاقوامی مارکیٹ میں چاندی کی مانگ و رسد، ڈالر کی قیمت، مہنگائی، عوامی مانگ اور سرکاری پالیسیوں جیسے مختلف عوامل پر منحصر ہوتی ہے۔

    ساڑھے باون تولہ چاندی کی قیمت کا تعین اس لیے اہم ہے کہ تاریخی طور پر یہ ایک معیاری وزن سمجھا جاتا ہے اور زیادہ تر چاندی کے زیورات اسی وزن اور مخصوص معیار کے تحت تیار کیے جاتے ہیں، پاکستان کے مختلف شہروں میں چاندی کی قیمت میں تھوڑا سا اتار چڑھاؤ پایا جاسکتا ہے۔

    ملک میں مقامی کرنسی کے حساب سے روزانہ چاندی کی قیمت اپ ڈیٹ ہوتی ہے، ا فی گرام چاندی، دس گرام چاندی اور فی تولہ چاندی کی قیمت آج ملک میں کیا رہی اس حوالے سے ذیل میں قیمتوں کی تفصیلات بتائی گئی ہی۔

    کراچی، لاہور اور اسلام آباد میں 10 گرامی چاندی کی قیمت اضافہ دیکھنے میں آیا جو بڑھ کر 2,628 روپے ہوگئی جبکہ ان شہروں میں ایک تولہ چاندی کی قیمت 3,061 روپے ریکارڈ کی گئی۔

    اسی طرح راولپنڈی، پشاور اور کوئٹہ میں بھی آج چاندی کے نرخ بڑھ گئے، ان شہروں میں 10 گرامی چاندی کی قیمت اضافے کے بعد 2,628 روپے ہوگئی جبکہ ایک تولہ چاندی کی قیمت 3,061 روپے رہی۔

    پاکستان میں چاندی کو صرف زیورات کے طور پر ہی نہیں بلکہ ایک محفوظ سرمایہ کاری کے طور پر بھی دیکھا جاتا ہے۔ یہاں چاندی کی سرمایہ کاری کے بارے میں کچھ اہم باتیں جاننا ضروری ہے:

    مہنگائی کے خلاف ایک ہیج: چاندی کو اکثر مہنگائی کے خلاف ایک ہیج سمجھا جاتا ہے۔ جب مہنگائی بڑھتی ہے تو چاندی کی قیمت میں بھی اضافہ ہونے کا امکان ہوتا ہے۔

    طویل مدتی سرمایہ کاری: چاندی میں سرمایہ کاری کو طویل مدتی سرمایہ کاری کے طور پر دیکھا جاتا ہے۔ اس کی قیمت میں مختصر مدت میں اتار چڑھاؤ آ سکتا ہے لیکن طویل مدت میں یہ ایک اچھی سرمایہ کاری ثابت ہو سکتی ہے۔

    سونا کے مقابلے میں کم خطرناک: سونا کے مقابلے میں چاندی کو کم خطرناک سرمایہ کاری سمجھا جاتا ہے۔ اگرچہ سونا بھی ایک محفوظ سرمایہ کاری ہے لیکن چاندی کی قیمت میں اتار چڑھاؤ کم ہوتا ہے۔

    سرمایہ کاری کے طریقے: آپ چاندی کی سرمایہ کاری مختلف طریقوں سے کر سکتے ہیں، جیسے کہ آپ چاندی کے سکے خرید کر انہیں محفوظ کر سکتے ہیں، یا بھاری زیورات بنا کر بھی اسے محفوظ کیا جاسکتا ہے۔

  • سونے کی فی تولہ قیمت میں آج کتنا اضافہ ہوا؟

    سونے کی فی تولہ قیمت میں آج کتنا اضافہ ہوا؟

    کراچی: عالمی مارکیٹ میں سونے کی قیمت میں اضافے کی بعد آج بھی صرافہ مارکیٹ میں قیمت میں اضافہ ریکارڈ کیا گیا ہے۔

    آل پاکستان جیمز اینڈ جیولرز ایسوسی ایشن کے مطابق 1000 روپے اضافے سے ملک میں سونے کی فی تولہ قیمت 2 لاکھ 52 ہزار 500 روپے ہے۔

    آل پاکستان جیمز اینڈ جیولرز ایسوسی ایشن کے مطابق 10 گرام سونے کی قیمت 857 روپے اضافے سے 2 لاکھ 16 ہزار 478 روپے ہے۔

    ایسوسی ایشن کے مطابق عالمی مارکیٹ میں 13 ڈالر اضافے سے فی اونس سونا 2386 ڈالر کا ہوگیا جبکہ چاندی کی فی تولہ قیمت 2 ہزار 860 روپے پر مستحکم رہی۔

    واضح رہے کہ سونا خریدنا روایتی طور پر محفوظ سرمایہ کاری سمجھا جاتا ہے جس کی قیمت افراط زر، سیاسی اور معاشی عدم استحکام کے اوقات میں بڑھ جاتی ہے۔

    اسے صدیوں سے کرنسی اور دولت کی شکل کے طور پر استعمال کیا جاتا رہا ہے، جب سرمایہ کار دوسرے اثاثوں کے بارے میں غیر یقینی محسوس کرتے ہیں، تو وہ اکثر سونا خریدے ہیں۔

     پاکستان میں گذشتہ برس سونے کی قیمت کے تعین کے طریقہ کار میں تبدیلی کردی گئی تھی، جس کے تحت سونے کی قیمت انٹرنیشنل مارکیٹ ریٹ سے 20 ڈالر فی اونس زیادہ مقرر کی گئی۔

  • پاکستان میں سونے کی قیمت میں آج بھی اضافہ

    پاکستان میں سونے کی قیمت میں آج بھی اضافہ

    کراچی: ملک میں سونے کی فی تولہ قیمت میں آج بھی اضافہ ہوا ہے۔

    آل پاکستان جیمز اینڈ جیولرز ایسوسی ایشن کے مطابق 600 روپے اضافے کے بعد سونے کی فی تولہ قیمت 2 لاکھ 45 ہزار  600 روپے ہو گئی ہے۔

    ایسوسی ایشن کا کہنا ہے کہ 10 گرام سونے کی قیمت بھی 514 روپے اضافے سے 2 لاکھ 10562 روپے کی سطح پر آگئی ہے۔

    آل پاکستان جیمز اینڈ جیولرز  ایسوسی ایشن  کا کہنا ہے کہ عالمی مارکیٹ میں 10 ڈالر اضافے سے فی اونس سونا 2372 ڈالر کا ہوگیا جبکہ چاندی کی فی تولہ قیمت 2 ہزار 900 روپے پر مستحکم رہی۔

  • پاکستان میں سونے کی فی تولہ قیمت میں سینکڑوں روپے کا اضافہ

    پاکستان میں سونے کی فی تولہ قیمت میں سینکڑوں روپے کا اضافہ

    کراچی: ملک میں سونے کی فی تولہ قیمت میں 1000 روپے کا اضافہ ہو گیا۔

    آل پاکستان جیمز اینڈ جیولرز ایسوسی ایشن کے مطابق 1000 روپے اضافے کے بعد سونے کی فی تولہ قیمت 2 لاکھ 43 ہزار  300 روپے ہو گئی ہے۔

    ایسوسی ایشن کا کہنا ہے کہ 10 گرام سونے کی قیمت بھی 857 روپے اضافے سے 2 لاکھ 8 ہزار 590 روپے کی سطح پر آگئی ہے۔

    آل پاکستان جیمز اینڈ جیولرز  ایسوسی ایشن  کا کہنا ہے کہ عالمی مارکیٹ میں 10 ڈالر اضافے سے فی اونس سونا 2355 ڈالر کا ہوگیا۔

  • پاکستان میں سونے کی قمیت میں ایک بار پھر اضافہ

    کراچی : پاکستان میں سونے کی قیمت میں معمولی اضافہ ریکارڈ کیا گیا ہے۔

    پاکستان جیمز اینڈ جیولر ایسوسی ایشن کے مطابق سونے کی فی تولہ قیمت 500 روپے اضافے کے بعد 2  لاکھ 41 ہزار 700 روپے ہوگئی ہے۔

    ایسوسی ایشن کا بتانا ہے کہ ملک بھر میں 10 گرام سونے کا بھاؤ 429 روپے اضافے کے بعد 2 لاکھ 7 ہزار 219 روپے کا ہوگیا ہے۔

    آل پاکستان جیمز اینڈ جیولرز  ایسوسی ایشن  کا کہنا ہے کہ عالمی بازار  میں سونے کا بھاؤ 7 ڈالر اضافے کے بعد 2342 ڈالر فی اونس ہوگیا۔

  • ملک میں سونے کی فی تولہ قیمت میں پھر اضافہ

    ملک میں سونے کی فی تولہ قیمت میں پھر اضافہ

    ملک بھر میں سونے کی قیمت میں ایک بار  پھر اضافہ دیکھنے میں آیا ہے۔

    آل پاکستان جیمز اینڈ جیولرز ایسوسی ایشن کے مطابق سونے کی فی تولہ قیمت میں 100 روپے کا اضافہ ہوا ہے جس کے بعد ایک تولہ سونا 2 لاکھ 15 ہزار 900 روپے کا ہوگیا ہے۔

    اسی طرح 10 گرام سونا بھی 86 روپے اضافے سے ایک لاکھ 85 ہزار 100  روپے کا ہو گیا ہے۔

    دوسری جانب عالمی بازار میں سونے کا بھاؤ 2 ڈالرکمی سے 2056 ڈالر فی اونس ہے جبکہ چاندی  کی فی تولہ قیمت 2 ہزار 570 روپے پر مستحکم رہی۔

  • مرکزی بینک کے ذخائر میں ایک ہفتے میں کتنا اضافہ ہوا؟

    مرکزی بینک کے ذخائر میں ایک ہفتے میں کتنا اضافہ ہوا؟

    اسٹیٹ بینک نے کہا ہے کہ پاکستان کے مرکزی بینک کے ذخائر میں 1 کروڑ ڈالر سے زائد کا اضافہ ہوگیا ہے۔

    تفصیلات کے مطابق اسٹیٹ بینک آف پاکستان کا کہنا ہے کہ ایک ہفتے کے دوران مرکزی بینک کے ذخائر میں 1 کروڑ 30 لاکھ ڈالرزکا اضافہ ہوا ہے۔

    اسٹیٹ بینک کے ذخائربڑھ کر 8 ارب 5 کروڑ 65 لاکھ ڈالرز ہوگئے ہیں۔ کمرشل بینکوں کے ذخائر میں 3 کروڑ 90 ڈالر کا اضافہ ہوا۔

    کمرشل بینکوں کے ذخائر 5 ارب 10 کروڑ ڈالر ہوگئے ہیں۔ ملکی مجموعی ذخائر 5 کروڑ 10 لاکھ ڈالر اضافے سے 13 ارب 14 کروڑ ڈالرز ہوگئے ہیں۔

    اسٹیٹ بینک آف پاکستان نے مزید بتایا کہ مرکزی بینک کے پاس ڈیڑھ ماہ کے درآمدی بل کے برابر ذخائر ہیں۔

  • ملک بھر میں سونے کی قیمت میں اضافہ

    ملک بھر میں سونے کی قیمت میں اضافہ

    ملک بھر میں سونے کی قیمت میں اضافہ ریکارڈ کیا گیا۔

    آل پاکستان جیمز اینڈ جیولرز ایسوسی ایشن کے مطابق ملک بھر میں سونے کی قیمت میں 400 روپے کا اضافہ ریکارڈ کیا گیا ہے۔

    ایسوسی ایشن کے مطابق 400 روپے اضافے کے بعد فی تولہ سونے کی قیمت 2لاکھ 15 ہزار 500 روپے ہوگئی ہے۔

    اسی طرح  10 گرام سونے کے بھاؤ میں 343 روپے اضافے کے بعد ایک لاکھ 84 ہزار 756 روپے کا ہوگیا ہے۔

    دوسری جانب عالمی بازار میں سونے کا بھاؤ 5 ڈالر اضافے سے 2053 ڈالر فی اونس ہے جبکہ چاندی کی فی تولہ قیمت 2600 روپے پر برقرار ہے۔