Tag: اضافہ

  • ٹریکٹروں کی پیداوار اور فروخت میں نمایاں اضافہ

    ٹریکٹروں کی پیداوار اور فروخت میں نمایاں اضافہ

    رواں سال نومبر2013ء کے دوران ٹریکٹروں کی پیداوار اور فروخت میں نمایاں اضافہ ریکارڈ کیا گیا، پاکستان ایسوسی ایشن آف آٹو موٹو پارٹس اینڈ مینوفیکچرز کے اعدادوشمارکے مطابق ٹریکٹرتیارکرنے والی دو بڑی کمپنیوں کی نومبر2013ء کے دوران پیداوار بالترتیب 3 ہزار720 اور 4 ہزار 319 یونٹس رہی، جوگزشتہ سال کے اسی عرصے کے دوران 3 ہزار 210 اور 3 ہزار 292 یونٹس تھی، حکام کے مطابق نومبر 2013ء کے دوران ٹریکٹروں کی فروخت دو ہزار 58 یونٹس ریکارڈ کی گئی۔

     

  • سیمنٹ کی مقامی صنعتوں کی شرح ترقی0.30 فیصد کا اضافہ

    سیمنٹ کی مقامی صنعتوں کی شرح ترقی0.30 فیصد کا اضافہ

    رواں مالی سال 2013-14ء کے پہلے پانچ ماہ(جولائی تا نومبر 2013ء )کے دوران سیمنٹ کی مقامی صنعتوں کی شرح ترقی0.30 فیصد کا معمولی اضافہ ہوا ، آل پاکستان سیمنٹ مینوفیکچررز ایسوسی ایشن کی رپورٹ کے مطابق رواں سال نومبر کے دوران سیمنٹ کی مقامی فروخت میں 8.61 فیصد اضافہ جبکہ ملکی برآمدات میں 12.84 فیصد کمی واقع ہوئی ۔

    مقامی کھپت میں ہونے والا نمایاں اضافہ کی وجہ سے ایک ماہ کے دوران صنعتوں کی شرح ترقی میں 3.03 فیصد اضافہ ریکارڈ کیاگیا، رپورٹ کے مطابق رواں مالی سال کے پہلے پانچ ماہ کے دوران سیمنٹ انڈسٹری کی فروخت 13.167 ملین ٹن رہی جبکہ گزشتہ مالی سال کے اسی عرصہ کے دوران 13.127ملین ٹن سیمنٹ فروخت ہوا تھا۔