Tag: اضافی وصولیاں

  • اہم خبر ! کے الیکٹرک صارفین کو اضافی وصولیاں واپس کرنے کو تیار

    اہم خبر ! کے الیکٹرک صارفین کو اضافی وصولیاں واپس کرنے کو تیار

    کراچی : کے الیکٹرک صارفین کو اضافی وصولیاں واپس کرنے کو تیار ہوگیا ، جس سے صارفین کو 27 پیسے فی یونٹ ریلیف ملے گا۔

    تفصیلات کے مطابق کے الیکٹرک نے صارفین کو اکتوبر میں 46 کروڑ10 لاکھ روپے کی اضافی وصولی کی واپس کے لیے نیپرا سے رجوع کرلیا۔

    جس کے تحت کراچی کے لیے بجلی کی قیمت میں ایک ماہ کے لیے27 پیسے فی یونٹ کی کمی بنے گی، اس سلسلے میں اکتوبر2024 کی ماہانہ ایڈجسٹمنٹ کی درخواست نیپرا میں دائر کردی گئی۔

    نیپرا کی جانب سے کے الیکڑک کی درخواست پر 5 دسمبر 2024 کو سماعت ہوگی ، کے ای نے صارفین کو 46 کروڑ 10 لاکھ روپے واپس کرنے کی درخواست کی ہے۔

    مزید پڑھیں : گھریلو صارفین کو بجلی کے اضافی استعمال پر فی یونٹ کتنی بچت ہوگی؟

    نیپرا کی من و عن منظوری پر کے ای صارفین کو 27 پیسے فی یونٹ ریلیف ملے گا۔

    خیال رہے حکومت کی جانب سے بجلی صارفین کے لیے ونٹر پیکج متعارف کرایا گیا ہے، ونٹر پیکج کے تحت گزشتہ سال کے مقابلے میں اضافی یونٹ کی قیمت 26 روپے 7 پیسے ہوگی، جس میں گھریلو صارفین کو کم سے کم اضافی استعمال پر 30 فیصد یعنی 11 روپے 42 پیسے فی یونٹ بچت ہوگی۔

    پیکج کے تحت گھریلو صارفین کو زیادہ سے زیادہ استعمال پر 26 روپے فی یونٹ اور صنعتی صارفین کوبجلی کےکم سےکم اضافی استعمال پر 5 روپے 72 پیسے فی یونٹ بچت ہوگی۔

  • اضافی وصولیاں : بجٹ سے قبل بجلی صارفین کے لیے بڑی خبر

    اضافی وصولیاں : بجٹ سے قبل بجلی صارفین کے لیے بڑی خبر

    اسلام آباد : بجٹ سے قبل بجلی صارفین پر اضافی بوجھ ڈال دیا گیا ، صارفین سے اضافی وصولیاں جون تا اگست 2024 میں کی جائیں گی۔

    تفصیلات کے مطابق بجٹ سے قبل ہی مہنگائی کے مارے عوام پر ایک اور بم گرادیا گیا اور بجلی 3 روپے چھہتر پیسے مزید مہنگی کردی گئی۔

    نیپرا نے سہہ ماہی ایڈجسٹمنٹ کی مد میں قیمتوں میں اضافے کا نوٹیفکیشن جاری کردیا،جس میں کہا صارفین پر 46 ارب61 کروڑ روپے کا اضافی بوجھ ڈال دیا گیا۔

    نوٹیفکیشن میں کہا ہے کہ جون کے لیے فی یونٹ بجلی ایک روپے90 پیسے مہنگی کردی گئی جبکہ جولائی اور اگست کے لیے فی یونٹ بجلی کی قیمت میں93 پیسےکا اضافہ کیا گیا ، صارفین سے اضافی وصولیاں جون تا اگست 2024 میں کی جائیں گی۔

    اضافہ رواں مالی سال کی تیسری سہہ ماہی ایڈجسٹمنٹ میں کیا گیا، اس سے قبل نیپرا نے بجلی کی قیمت میں اضافے کا فیصلہ وفاقی حکومت کو بھجوایا تھا۔

    یاد رہے 3 روز قبل نیشنل الیکٹرک پاور ریگولیٹری اتھارٹی (نیپرا) نے بجلی کی فی یونٹ قیمت میں 3 روپے 76 پیسے اضافہ کر کے وفاقی حکومت کو فیصلے سے آگاہ کیا تھا۔