Tag: اضافی ڈیوٹی

  • امریکا اور چین کے درمیان ٹیرف جنگ مزید بڑھ گئی

    امریکا اور چین کے درمیان ٹیرف جنگ مزید بڑھ گئی

    واشنگٹن : امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کی دی گئی مہلت پوری ہونے کے بعد امریکا نے چین کے ٹیرف میں مزید 50 فیصد اضافہ کردیا۔

    چین کی جانب سے جوابی ٹیرف عائد کرنے کے بعد امریکا اور چین کے درمیان ٹیرف جنگ کی شدت میں مزید اضافہ ہوگیا ہے۔

    اے آر وائی نیوز کے نمائندے کی رپورٹ کے مطابق وائٹ ہاؤس ترجمان نے بتایا ہے کہ ٹرمپ کی جانب سے چین پر عائد کیے گئے مزید 50 فیصد ڈیوٹی پر آج سے عمل درآمد ہوگا۔

    وائٹ ہاؤس ترجمان نے کہا کہ گزشتہ روز صدر ٹرمپ کی جانب سے دی گئی دھمکی کے باوجود چین نے امریکا پر عائد 34 فیصد ڈیوٹی واپس نہیں لی۔

    چین نے ٹرمپ کی جانب سے عائد 54 فیصد کے جواب میں امریکا پر 34 فیصد ڈیوٹی لگائی تھی، جس پر ٹرمپ نے چین پر 54 فیصد کے بعد مزید 50 فیصد عائد کرنے کی دھمکی دی تھی۔

    مزید پڑھیں : صدر ٹرمپ نے چین پر ایک اور ٹیرف لگانے کی دھمکی دے دی

    ٹرمپ نے کہا تھا کہ اگر چین نے منگل تک اضافی ڈیوٹی واپس نہ لی تو مزید ٹیرف لگے گا، بیجنگ پر 50 فیصد مزید ڈیوٹی لگی تو  چین پر عائد ٹیرف 104 فیصد ہو جائے گا۔

    https://urdu.arynews.tv/china-responds-strongly-to-trumps-threat-of-more-tariffs/

  • ایئرلائنزکریو سے اضافی ڈیوٹی کیلئے پیشگی اجازت ضروری قرار

    ایئرلائنزکریو سے اضافی ڈیوٹی کیلئے پیشگی اجازت ضروری قرار

    کراچی : ایئرلائنزکریو سے اضافی ڈیوٹی کیلئے پیشگی اجازت ضروری قرار دے دی گئی ہے، ایئر لائنز پر عملے سے 12 گھنٹے سے زیادہ ڈیوٹی لینے پر پابندی ہوگی، سول ایوی ایشن اتھارٹی نےاحکامات جاری کردیے۔

    تفصیلات کے مطابق سول ایوی ایشن اتھارٹی نے پائلٹس اور کاک پٹ کریو کے مقررہ وقت سے زائد ڈیوٹی کے لئے پیشگی اجازت ضروری قرار دے دی۔

    ایئرنیویگیشن آرڈر12کے ورژن چھ فلائٹ ڈیوٹی ٹائم اینڈ فلائٹ ٹائم لمیٹیشن کے تناظرمیں جاری کیاگیا، مذکورہ حکم یکم جنوری 2018 سے نافذالعمل قرار دیا گیا ہے۔

    آرڈرکے تحت ائر لائنز کو کریو سے اضافی ڈیوٹی کے لئے سی اےاے سے پیشگی اجازت کا پابند کیا گیا ہے، مذکورہ احکامات سے قبل ائر لائنز اور کریو کے مابین اضافی ڈیوٹی کے حوالے سے متعدد تنازعات سامنے آچکے ہیں۔

    آرڈرکی رو سے ائر لائنز کو کیبن اورکاک پٹ کرو کوسال میں تیس چھٹیاں دینے کا پابند کیا گیا ہے، ایئرلائنز پر عملے سے بارہ گھنٹوں سے زیادہ ڈیوٹی لینے پر پابندی ہو گی، عملے سے اضافی ڈیوٹی کےلیے سی اے اے سے پیشگی اجازت لینا ہوگی۔

    اس کے علاوہ ایئرلائن انتظامیہ عملے کو مروجہ قوانین کے تحت ریسٹ دینے کی بھی پابند ہوگی، اے این او پر سب سے زیادہ پی آئی اے کواعتراض ہے۔

    اے این او پر عمل درآمد سے ایئرلائنز کو عملے کی تعداد میں اضافہ کرنا ہوگا، ایئرلائنز کی جانب سے اے این او نفاذ کی تاریخ میں دو سالہ اضافے کے لئے بھاگ دوڑ شروع کردی گئی ہے۔

    اے این او پر عملدرآمد نہ کرنے والی ائر لائنز کے خلاف سی اے اے کی جانب سے کارروائی کا امکان ظاہر کیا جارہا ہے۔