Tag: اضافے کا اعلان

  • برطانیہ نے سیاحتی ویزے کی فیس میں اضافے کا اعلان کردیا

    برطانیہ نے سیاحتی ویزے کی فیس میں اضافے کا اعلان کردیا

    لندن : برطانیہ نے 29 مارچ سے سیاحتی ویزے کی فیس میں اضافے کا اعلان کردیا، اس سے قبل امریکہ نے بھی ویزہ فیس میں اضافہ کیا تھا۔

    تفصیلات کے مطابق امریکہ کے بعد برطانیہ کی جانب سے سیاحتی ویزے کی فیسوں میں اضافہ کردیا گیا ، جس کا اطلاق انتیس مارچ سے ہوگا۔

    اعلامیہ میں کہا گیا ہے کہ چھ ماہ کے سیاحتی ویزے کی فیس ترانوے سے بڑھاکر پچانوے پاؤنڈ کردی جبکہ دوسالہ ویزے کی فیس تین سو پچاس سے بڑھا کر  تین سو اکسٹھ ، دس سال کی ویزا فیس سات سو اٹھانوےسے بڑھا کر آٹھ سو بائیس پاؤنڈ مقررکردی۔

    نوٹیفکیشن کے مطابق اکیڈمک ویزا،اور پریمیئر ویزا سروس فیس میں بھی اضافہ کردیا گیا ہے۔

    یاد رہے 3 روز قبل امریکا کی جانب سے پاکستان کیلئے نئی ویزا پالیسی متعارف کرائی گئی تھی ، جس میں ویزہ مدت میں کمی ، ویزا فیس میں اضافہ شامل تھا۔

    مزید پڑھیں : امریکی ویزا فیس میں اضافہ

    امریکی سفارتخانے کے مطابق پاکستانیوں کے لیے ویزا مدت 5 سال سے کم کرکے3 ماہ کردی گئی جبکہ صحافیوں کو 3 ماہ کا ویزا جاری کرے گا اور سرکاری حکام کوویزا کام کی مدت کومدنظر رکھ کر جاری کیاجائےگا، اس کے علاوہ امریکی ویزے کی فیس 160 ڈالرز سے بڑھا کر 192ڈالرز کردی گئی تھی۔

    خیال رہے دسمبر 2018 میں دنیا بھر میں منی لانڈرنگ ، انسانی اسمگلنگ اور دیگر جرائم میں اضافے کے باعث برطانوی حکومت نے گولڈن ویزا اسکیم بند کرنے کا اعلان کیا تھا۔

    گولڈن ویزا اسکیم سے فائدہ اٹھاتے ہوئے ہزاروں کی تعداد میں لوگوں نے برطانوی شہریت حاصل کی تھی، جس سے برطانیہ سے 4 ارب 98 کروڑ پاؤنڈ ریونیو کمایا ہے، کیونکہ گولڈن ویزہ اسکیم کے ذریعے برطانوی شہریت، رہائش اور کاروباری سہولت باآسانی مسیر آتی تھی اور عام ویزے کے مقابلے میں گولڈز ویزہ حاصل کرنا نسبتاً آسان تھا۔

  • پینشنرز اور بیواؤں کے لئے بڑی خوش خبری

    پینشنرز اور بیواؤں کے لئے بڑی خوش خبری

    کراچی : پینشنرز اور بیواؤں کے لئے بڑی خوش خبری، قومی بچت اسکیموں پر منافع کی شرح میں اضافے کا اعلان کردیا گیا، اسکیموں کے منافع میں ایک فیصد تک کا اضافہ کیا گیا ہے۔

    تفصیلات کے مطابق ادارے قومی بچت کے اعلامیہ میں اسکیموں پر منافع کی شرح میں اضافہ کردیا گیا، ڈیفنس سیونگز سرٹیفکیٹ پر منافع صفر اعشاریہ سات پانچ فیصد اضافے کے ساتھ نو اعشاریہ صفر پانچ فیصد ہوگئی۔

    اعلامیہ کے مطابق شہدا فیملی، بہبود اور پنشنرز سیونگز پر منافع میں صفر اعشاریہ سات دو فیصد کا اضافہ کیا گیا ہے، جس کے بعد منافع کی شرح دس اعشاریہ نو دو فیصد ہوگئی ہے۔

    اسپیشل سیونگز سرٹیفیکیٹ پر منافع صفر اعشاریہ آٹھ فیصد سے بڑھ کر 7.6 فیصد کردی گئی، سیونگز اکاؤنٹس پرایک فیصد اضافے سے منافع چھ فیصد ہوگیا ہے جبکہ ریگولرانکم اور اسپیشل سیونگز پر منافع کی شرح بڑھائی گئی ہے۔

    ریگولر انکم سرٹیفیکیٹ کی شرح منافع 0.74 سے بڑھ کر 8.78 فیصد کردیا گیا ہے۔

    ادارے قومی بچت کا کہنا ہے کہ اضافہ کا مقصد پینشن اور لمبے عرصے میں سرمایہ کاری کرنے والوں کو بہتر منافع دینا ہے، اضافے کا اطلاق یکم ستمبر سے کی گئی سرمایہ کاری پر ہوگا۔

    معاشی ماہرین کا کہنا ہے کہ مرکزی بینک کی جانب شرح سود میں مزید اضافہ متوقع ہے جس کے باعث بچت اسکیموں کا منافع مزید بڑھنے کا امکان ہے۔

    یاد رہے جولائی میں بھی قومی بچت اسکیم کی جانب سے منافع میں نصف فیصد تک کا اضافہ کیا گیا تھا،جس کے بعد  بہود سیونگز پر شرح منافع  10.2 فیصد جبکہ سیونگ اکاؤنٹ پر شرح سود 5 فیصد ہوگئی تھی۔

  • دودھ کی قیمت میں 9 روپے فی لیٹر اضافے کا اعلان

    دودھ کی قیمت میں 9 روپے فی لیٹر اضافے کا اعلان

    کراچی: شہر قائد کے ڈیری فارمرز نے من مانی کرتے ہوئے دودھ کی قیمت میں 9 روپے فی لیٹر اضافے کا اعلان کردیا۔

    اے آر وائی نیوز کے نمائندے انجم وہاب نے بتایا کہ ڈیری فارمرز ایسوسی ایشن کے صدر حاجی اختر کاکہناہے کہ پیداواری لاگت میں اضافے کی وجہ سے نو روپے فی لیٹر قیمت میں اضافہ کیا جارہا ہے، گزشتہ دو برس سے ہم نے قیمتوں میں اضافہ نہیں کیا تھا اور ہم نقصان میں دودھ بیچ رہے تھےتاہم اب مجبوری ہے۔


    ایسوسی ایشن کے مطابق دودھ کی قیمت میں نو روپے فی لیٹر کا اضافہ کیا جارہا ہے جس کا اطلاق آئندہ ہفتے سے کردیں گے۔

    رپورٹر کے مطابق ڈیری فارمرز نے اس اعلان سے قبل نہ اجلاس طلب کیا اور نہ کمشنر سے رابطہ کیا، ڈیری فارمرز ایسوسی ایشن نے یہ اعلان از خود کیا ہے جس کے لیے کمشنر سے کوئی منظوری نہیں لی گئی۔

    خیال رہے کہ دودھ کے نرخ بڑھنے کے بعد اس کی ہول سیل قیمت 80 روپے اور ریٹیل میں اس کی قیمت 90 تا 95 روپے ہوجائے گی جس کے بعد دہی کی قیمتوں میں بھی از خود اضافہ کردیا جائےگا۔

    کمشنر کا نوٹس، کارروائی کرنے کا اعلان

    دوسری جانب کمشنر نے اعلان کا نوٹس لیتے ہوئے کہا ہے کہ دودھ کی قیمتوں میں ازخود اضافہ کرنے والوں کے خلاف سخت کارروائی کی جائے گی اور انہیں جیل بھیج دیا جائےگا۔