Tag: اضافے کی سمری

  • وزارت صحت نے  دواؤں کی قیمتوں میں اضافے کی سمری مسترد کردی

    وزارت صحت نے دواؤں کی قیمتوں میں اضافے کی سمری مسترد کردی

    اسلام آباد : وزارت صحت نے 40 سے زائد دواؤں کی قیمتوں میں اضافے کی سمری مسترد کردی، وفاقی وزیر صحت نے کہا حکومت عوام کو ریلیف دینے کے لیے پرعزم ہے۔

    تفصیلات کے مطابق وزارت صحت نے ڈرگ ریگولیٹری اتھارٹی آف پاکستان (ڈریپ) کی دواؤں کی قیمتوں میں اضافے کی سمری مسترد کردی۔

    اے آروائی نیوز براہِ راست دیکھیں live.arynews.tv پر

    ترجمان وزارت صحت نے بتایا کہ ڈریپ نے 40 سے زائد ادویات کی قیمتوں میں اضافے کی سمری بھجوائی تھی تاہم وفاقی وزیر صحت نے دواؤں کی قیمتیں بڑھانے کی سمری مسترد کر دی۔

    عبدالقادر پٹیل کا کہنا تھا کہ ایک بھی دوا کی قیمت نہیں بڑھے گی، حکومت عوام کو ریلیف دینے کےلیےپرعزم ہے۔

    اس سے قبل ڈرگ ریگولیٹری اتھارٹی آف پاکستان (ڈریپ) نے بخار کے علاج کے لیے استعمال ہونے والی پیراسیٹامول کی قیمت میں اضافے کی منظوری دیتے ہوئے فی گولی کی قیمت 2.67 روپے مقرر کی تھی۔

    فارماسیوٹیکل کمپنیوں نے ڈریپ سے پیراسیٹامول کی فی گولی قیمت 3.5 روپے مقرر کرنے کا مطالبہ کیا تھا۔

  • حکومت نے بجلی کی قیمتوں میں اضافے کی تیاری کرلی، فیصلہ آج ہونے کا امکان

    حکومت نے بجلی کی قیمتوں میں اضافے کی تیاری کرلی، فیصلہ آج ہونے کا امکان

    اسلام آباد : حکومت نے بجلی کی قیمت میں اضافے کی تیاری کرلی، بجلی کی قیمتوں میں اضافے کی سمری منظوری کیلئے جاری اقتصادی رابطہ کمیٹی کے اجلاس میں پیش کی جائے گی۔

    تفصیلات کے مطابق اسلام آباد میں وزیر خزانہ اسد عمر کی زیر صدارت اقتصادی رابطہ کمیٹی کا اجلاس جاری ہے، اجلاس میں بجلی کی قیمتوں میں اضافےکی سمری پرغور کیا جائے گا جبکہ ملک کے دیگرمعاشی اشاریوں کا بھی جائزہ لیا جائے۔

    حکومت کی جانب سے بجلی کی فی یونٹ قیمت میں تین روپے پچھتر پیسے تک اضافہ متوقع ہے جبکہ نیپرا نے حکومت کو 3روپے 82پیسے فی یونٹ اضافہ کی سفارش کی ہے۔

    ذرائع کے مطابق اضافہ رواں مالی سال کیلئے مقررہ قیمتوں میں کیا جائے گا، اضافے سے صارفین سے چارسو ارب روپے ماہانہ وصول کئے جائیں گے۔

    خیال رہے اس سے قبل حکومت دو مرتبہ بجلی کی قیمت میں اضافے کو موخر کر چکی ہے۔

    دو اکتوبر کو وزیراطلاعات فواد چوہدری نے پریس کانفرنس کرتے ہوئے کہا تھا کہ بجلی کے نرخ نہیں بڑھائے جا رہے، بجلی کی قیمتیں نہ بڑھانے کا فیصلہ ای سی سی میں کیا گیا۔

    یاد رہے 25 ستمبر کو اقتصادی رابطہ کمیٹی نے بجلی کی قیمتوں میں اضافے کا فیصلہ مؤخر کر دیا تھا اور اور ساتھ ہی بلز کی 100 فی صد وصولی یقینی بنانے اور ترسیل وتقسیم کے نقصانات کم سے کم کرنے کی ہدایت کی تھی۔

    جس کے اگلے ہی روز 26 ستمبر کو نیپرا نے بجلی کی قیمت میں اضافے کی منظوری دی تھی، جس کے مطابق اگست کے کیلئے بجلی کی قیمت میں ایک روپیہ سولہ پیسے فی یونٹ کا اضافہ کیا گیا تھا، قیمت میں اضافہ ماہانہ فیول پرائس ایڈجسٹمنٹ کی مد میں ہوا تھا۔

    انڈسٹری ذرائع کا کہنا ہے کہ آئی ایم ایف پروگرام کی شرائط میں بجلی کی قیمت میں اضافہ اولین اور بنیادی شرط ہے۔

    واضح رہے گزشتہ ماہ حکومت نے گیس کی قیمتوں میں بھی نمایاں اضافہ کیا تھا۔

  • حکومت کی جانب سے عوام کے لئے ایک اور تحفہ متوقع

    حکومت کی جانب سے عوام کے لئے ایک اور تحفہ متوقع

    اسلام آباد: پاکستان تحریک انصاف کی حکومت کی جانب سے عوام کیلئے ایک اور تحفہ متوقع ہے، پٹرول کے بعد بجلی میں بھی ریلیف دیئے جانے کا امکان ہے۔

    تفصیلات کے مطابق گزشتہ دو ماہ سے عوام کو پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں ریلیف دینے کے بعد بجلی کی قیمت میں بھی ریلیف متوقع ہے، وزارت خزانہ ذرائع کے مطابق بجلی کی قیمتوں میں اضافے کی سمری ایک بار پھر روکی جاسکتی ہے۔

    اقتصادی رابطہ کمیٹی کا اجلاس کل ہوگا، اجلاس میں صرف ایل این جی معاہدوں کی رپورٹ پر غور متوقع ہے۔

    خیال رہے اقتصادی رابطہ کمیٹی کے پچھلے اجلاس میں بھی بجلی کی قیمتوں میں اضافے کی سمری پر فیصلہ موخر کیا گیا تھا اور ساتھ ہی بلز کی 100 فی صد وصولی یقینی بنانے اور ترسیل وتقسیم کے نقصانات کم سے کم کرنے کی ہدایت کی تھی۔

    مزید پڑھیں : حکومت نے بجلی کی قیمتوں میں اضافے کا فیصلہ مؤخر کر دیا

    نیپرا نے 3 روپے75 پیسےفی یونٹ اضافے کی تجویزدی تھی۔

    دوسری جانب گیس کی قیمتوں میں اضافے کا نوٹیفکیشن تاحال جاری نہیں ہوا ہے، جس کے باعث ابھی بھی گیس پر نئے نرخوں کا اطلاق نہیں ہوا ہے۔

    یاد رہے 26 ستمبر کو نیپرا نے بجلی کی قیمت میں اضافے کی منظوری دی تھی، جس کے مطابق اگست کے کیلئے بجلی کی قیمت میں ایک روپیہ سولہ پیسے فی یونٹ کا اضافہ کیا گیا تھا، قیمت میں اضافہ ماہانہ فیول پرائس ایڈجسٹمنٹ کی مد میں ہوا تھا۔

    مزید پڑھیں :  بجلی 1 روپیہ 16پیسے مہنگی کر دی گئی

    نیپرا کے مطابق اگست میں بجلی کی پیداواری لاگت پانچ روپے اکیانوے پیسے فی یونٹ رہی جبکہ صارفین سے چار روپے پچھتر پیسے فی یونٹ وصول کئے گئے۔

    نیپرا کے فیصلے سے آئندہ ماہ میں سولہ ارب روپے کی وصول کئے جائیں گے۔