Tag: اضافے کی منظوری

  • اقتصادی رابطہ کمیٹی کا اجلاس ، گیس کی قیمتوں میں اضافے کی منظوری

    اقتصادی رابطہ کمیٹی کا اجلاس ، گیس کی قیمتوں میں اضافے کی منظوری

    اسلام آباد : اقتصادی رابطہ کمیٹی نے گیس کی قیمتوں میں اضافے کی منظوری دے دی، وزیر خزانہ اسد عمر کا کہنا ہے کہ غریب صارفین پر کم از کم بوجھ ڈالا گیا ہے، امیر طبقے کے لیے گیس قیمتوں میں زیادہ اضافہ کیا گیا ہے۔

    تفصیلات کے مطابق وزیرخزانہ اسد عمر کی زیر صدارت اقتصادی رابطہ کمیٹی کا اجلاس ہوا، اجلاس میں گیس کی قیمتوں میں اضافے سمیت تین نکاتی ایجنڈے پر غور کیا گیا۔ جس کے بعد گیس کی قیمتوں میں اضافے کی منظوری دے دی گئی۔

    وزیر خزانہ نے کہا کہ غریب صارفین پر کم از کم بوجھ ڈالا گیا ہے، امیر طبقے کے لیے گیس قیمتوں میں زیادہ اضافہ کیا گیا ہے۔

    اقتصادی رابطہ کمیٹی نے گیس قیمتوں کے سلیب میں بھی اضافہ کر دیا گیا جبکہ ایل پی جی کی درآمد پر ٹیکس کم کرکے 10 فیصد کر دیا گیا، جس کے بعد درآمدات سے ایل پی جی کی قیمت میں کمی ہوگی۔

    یاد رہے چند روز قبل وزیر اعظم عمران خان نے گیس کی قیمتوں میں چھیالیس فیصد اضافے کی منظوری دی تھی اور گیس چوری روکنے کے لئے فوری اقدامات کا حکم دیا تھا۔

    مزید پڑھیں : گیس کی قیمت میں اضافے کو مؤخر کر دیا ہے: فواد چوہدری

    بعد ازاں وزیر اطلاعات فواد چوہدری کا میڈیا بریفنگ میں کہا تھا کہ کوشش ہے قیمتوں میں اضافے سے غریب لوگ متاثر نہ ہوں، گیس کی قیمتوں میں اضافہ نہیں کیا جا رہا، اضافے کو مؤخر کر دی ہے۔

    حکومت کی جانب سے سوئی گیس کی قیمتوں میں اضافے کی خبروں کے بعد سوئی گیس حکام کا کہنا تھا کہ حکومت کی جانب سے گیس کی قیمت میں اضافے کا فیصلہ فی الحال نہیں ہوا، ابھی گیس کی قیمت بڑھانے کی اجازت نہیں ملی۔

    حکام کے مطابق گیس اور بجلی کے نرخوں میں اضافہ نیشنل الیکٹرک پاور ریگولیٹری اتھارٹی (نیپرا) اور آئی اینڈ گیس ریگولیٹری اتھارٹی (اوگرا) کی تجویز تھی۔

    خیال رہے 30 اگست کو وفاقی وزیر خزانہ اسد عمر کی زیر صدارت اقتصادی رابطہ کمیٹی کے پہلے اجلاس میں گیس کی قیمت میں اضافے کی سمری مؤخر کردی تھی۔

    اوگرا نے گھریلو صارفین کیلئے گیس کی قیمت تین گنا اور کمر شل صارفین کیلئے گیس کی قیمت میں تیس فیصد اضافہ تجویز کیا تھا۔

  • وزیر اعظم عمران خان  نے گیس کی قیمت میں اضافے کی منظوری دے دی

    وزیر اعظم عمران خان نے گیس کی قیمت میں اضافے کی منظوری دے دی

    اسلام آباد : وزیر اعظم عمران خان نے گیس کمپنیوں کے ٹیرف میں اضافے کی منظوری دے دی اور گیس چوری روکنے کے لئے فوری اقدامات کا حکم دے دیا۔

    تفصیلات کے مطابق توانائی کے شعبے میں جاری مالی مسائل، گیس چوری اور عدم ادائیگیاں عروج پر ہیں جس کے سبب گیس کمپنیاں شدید مالی بحران کا شکار ہیں، حکومت نے اوگرا کی تجویز کے مطابق گیس کی قیمتوں میں چھیالیس فیصد اضافہ کردیا ہے۔

    اعداد وشمار کے مطابق سوئی سدرن پر ایک سو اڑتالیس ارب اٹھتر کروڑ جبکہ سوئی نادرن پر ایک سو اکہتر ارب روپے کے واجبات ہیں، سیمنٹ،سی این جی ،کھاد، کیپٹو پاور پلانٹس اور آئی پی پیز کیلئے بھی گیس کی قیمتوں میں اضافہ کیا گیا ہے، گھریلو صارفین کیلئے بھی گیس کی قیمت میں اضافہ کیا گیا ہے۔

    وزیراعظم عمران خان نے گیس چوری روکنے کےلئے جامع پلان بنانے کی ہدایت کرتے ہوئے کہا تھا کہ چوری سے قومی خزانے کو سالانہ پچاس ارب روپے کا نقصان ہو رہا ہے۔

    مزید پڑھیں : وزیراعظم عمران خان کی گیس چوری روکنے کے لئے جامع پلان بنانے کی ہدایت

    بریفنگ میں وزیراعظم کو بتایا گیا تھا کہ 5 سال میں تیل و گیس کی تلاش کے لئے نئے بلاکس کی منظوری نہیں دی گئی اور پالیسیوں میں تبدیلی کی وجہ سے سرمایہ کاروں کا اعتماد متاثر ہورہا ہے۔

    گیس سیکٹر ماہرین کا کہنا ہے کہ گزشتہ دورِ حکومت میں سیاسی بنیادوں پر گیس کی قیمت کو مستحکم رکھا گیا تھا۔

    خیال رہے اوگرا نے گھریلو صارفین کے لئے گیس کی قیمت تین گنا کرنے جبکہ کمرشل صارفین کیلئے قیمت میں تیس فیصد اضافہ تجویز کیا  تھا اور کہا تھا گیس کی قیمت می کافی عرصے سے اضافہ نہ ہونےکےباعث ایس ایس جی سی اور ایس این جی پی ایل کمپنی کے مالیاتی خسارہ میں ہوشربا اضافہ ہوا ہے۔

    یاد رہے اقتصادی رابطہ کمیٹی کے اجلاس میں وفاقی وزیر خزانہ اسد عمر نے پی ایس او کیلئے دس ارب روپے کے اجراء اور گیس کی قیمتوں میں اضافے کی سمری مؤخر کرنے کی منظوری دی تھی۔

    اقتصادی رابطہ کمیٹی کو بتایا گیا تھا کہ گردشی قرضوں کا مجموعی حجم گیارہ سو اٹھاسی ارب روپے ہوگیا ہے، جس پر وزیر خزانہ نے تمام متعلقہ محکموں سے تفصیلی رپورٹ طلب کرلی تھی اور کہا تھا گردشی قرضوں کے بارے میں فیصلہ آئندہ ہفتے کیا جائے گا۔

  • بجلی کی قیمت میں 1.04روپے فی یونٹ کمی کی درخواست

    بجلی کی قیمت میں 1.04روپے فی یونٹ کمی کی درخواست

    کراچی : کےالیکٹریک نے بجلی کی قیمت میں ایک روپےچار پیسےفی یو نٹ کمی کی درخواست کردی۔

    نپیرا زرائع کے مطابق کے الیکٹرک نے بجلی کی نرخوں میں کمی کی درخواست دسمبرکی فیول ایڈجسٹمنٹ کی مد میں کی گئی ہے۔

     کے الیکٹرک کے مطابق ایندھن کی قیمت میں کمی کے یہ درخواست کی گئے ہے۔ اس کمی سے کراچی کے صارفین کو ایک ارب نوکروڑ روپے سے زائد کا ریلیف ملے گا۔

    دسمبر میں کے الیکٹریک نے ایک ارب چھ کروڑسولہ لاکھ یونٹس فروخت کئے۔کے الیکٹرک کی درخواست پر سماعت چھ مارچ کو کراچی میں ہوگی۔

  • کےالیکٹریک نے بجلی کے نرخ میں74پیسے فی کمی کی درخواست کردی

    کےالیکٹریک نے بجلی کے نرخ میں74پیسے فی کمی کی درخواست کردی

    کراچی: کے الیکٹرک نےاکتوبر کے مہینے کیلئےبجلی کے نرخوں میں کمی کے لئے نیپرا کو درخواست دے دی۔

    ترجمان کے الیکٹرک کے ترجمان کے مطابق اکتوبر کے مہینے میں فیول ایڈجسٹمنٹ کی مد میں چوہتر پیسہ فی یونٹ بجلی سستی کرنے کی درخواست کی گئی ہے، یہ کمی ماہانہ فیول ایڈجسٹمنٹ کی مد میں کی جائے گی، اس درخواست پر نیپرا کی جانب سے سماعت کی جائے اور نیپرا کی جانب سے فیصلے کے بعد ہی صارفین کو ریلیف ملے گا۔

  • بجلی کی قیمت میں ایک روپے چورانوے پیسے اضافے کی منظوری

    بجلی کی قیمت میں ایک روپے چورانوے پیسے اضافے کی منظوری

    کراچی میں بجلی کے صارفین کو چار سو چالیس واٹ کا جھٹکا، نیپرا نے فی یونٹ قیمت میں ایک روپے چورانوے پیسے اضافے کی منظوری دے دی ,نیشنل الیکٹریک پاور ریگیولیٹری اتھارٹی نے کے الیکٹرک کیلئے بجلی ایک روپے چورانوے پیسے فی یونٹ تک مہنگی کرنے کی منظوری دے ۔

    قیمتوں میں اضافہ ماہانہ فیول ایڈجسٹمنٹ کی مد میں کیا گیا ہے ۔ بجلی کی قیمتوں میں اضافے کیلئے کے الیکٹرک کی درخواستوں کی سماعت کے بعد منظوری دی گئی،

    نیپرا کے مطابق اکتوبر کیلئے چوالیس پیسے،نومبر کیلئے تریسٹھ پیسے، اورمارچ کیلئے ستاسی پیسے فی یونٹ اضافہ کی منظوری دی گئی ہے، پچاس یونٹ ماہانہ استعمال کرنے والے صارفین پر اضافے کا اطلاق نہیں ہوگا