Tag: اطالوی بحریہ

  • اطالوی بحریہ کا ایئرکرافٹ کیریئر کراچی کی بندرگاہ پہنچ گیا

    اطالوی بحریہ کا ایئرکرافٹ کیریئر کراچی کی بندرگاہ پہنچ گیا

    کراچی : اطالوی بحریہ کا ایئرکرافٹ کیریئر کراچی کی بندرگاہ پہنچ گیا، بحری جہاز 14 سے 16 اکتوبر تک کراچی میں لنگر انداز رہے گا۔

    تفصیلات کے مطابق اطالوی کیرئیر اسٹرائیک گروپ کا طیارہ بردار بحری جہاز فریگیٹ تین روزہ دورے پر کراچی پہنچ گیا، یہ جہاز جدیدٹیکنالوجی کاحامل ہے۔

    اطالوی جہاز 14 سے 16 اکتوبر تک کراچی میں لنگر انداز رہے گا، کراچی پورٹ پر میڈیا سے بات چیت کرتے ہوئے اطالوی سفیر ماریلینا ارمیلن نے کہا کہ پاکستان سےتعلقات سیاسی اور دفاعی سرگرمیوں سے آگے ہیں ، پاک اٹلی تجارت کا حجم 2 بلین ڈالر تک پہنچ چکا ہے۔

    ماریلینا ارمیلن کا کہنا تھا کہ یہ کسی بھی اطالوی بحری جہاز کا کراچی کا چوتھا دورہ ہے اور یہ پہلی بار ہے کہ کوئی ایئر اسٹرائیک کیریئر کراچی آیا ہے۔

    اٹلی کے جنگی جہاز کے کمانڈر نے جہاز کے حوالے سے بریفننگ دیتے ہوئے بتایا کہ یہ جحری جہاز پندرہ ائیر کرافٹ اور تین ہیلی کاپٹر سے لیس ہے۔

    اطالوی بحریہ کاکہنا ہے کہ جہازکےدورے کا مقصد بھی دوست ممالک کو ان جہازوں کی خریداری میں دلچسپی کوفروغ دینا ہے۔

  • اطالوی بحریہ نے 1500غیرقانونی تارکینِ وطن کو بچالیا

    اطالوی بحریہ نے 1500غیرقانونی تارکینِ وطن کو بچالیا

    اٹلی: اطالوی حکام کا کہنا ہے کہ انھوں نے بحیرۂ روم عبور کر کے یورپ پہنچنے کے خواہشمند پندرہ سوغیر قانونی تارکینِ وطن کی جان بچائی ہے۔

    اطالوی حکام کے مطابق انہیں لیبیا سے اٹلی کی جانب آنے والی تین کشتیوں سے مدد کی اپیل موصول ہوئی، جس پر اطالوی بحریہ اور سمندری محافظوں کے جہاز بھیجے گئے۔

    راستے میں ریسکیو ٹیم کو تارکینِ وطن کی مزید دو کشتیاں بھی ملیں جنہیں ریسکیو کرلیا گیا، ان کشتیوں میں سوار تمام غیر قانونی تارکینِ وطن کولمپیدوسا کے جزیرے اور سِسلی کی بندرگاہوں پر بھیج دیا گیا۔

  • اٹلی : بحریہ نے1770 تارکین وطن کو بچالیا

    اٹلی : بحریہ نے1770 تارکین وطن کو بچالیا

    اٹلی : اطالوی بحریہ نے ایک ہفتے میں سترہ سو سے زائد تارکین وطن کو ڈوبنے سے بچالیا ہے۔

    اطالوی بحریہ کے جاری کردہ ایک اعلامیے کے مطابق گذشتہ ایک ہفتے کے دوران اطالوی کوسٹ گارڈ نےغیر قانونی طور پر اٹلی میں داخل ہونے والے سترہ سو ستر تارکین وطن کو ڈوبنے سے بچایا ہے ۔

    جنہیں سسلی کی ایک بندرگاہ پر مہاجرین کے خصوصی مراکز میں منتقل کر دیا گیا ہے،اقوام متحدہ کے ادارے برائے مہاجرین کا کہنا ہے کہ رواں سال ریکارڈ چھیاسٹھ سو افراد سمندری راستے اٹلی میں داخل ہوئے۔