Tag: اطالوی حکومت

  • اطالوی حکومت نے لاک ڈاؤن میں آج سے نرمی کر دی

    اطالوی حکومت نے لاک ڈاؤن میں آج سے نرمی کر دی

    روم: کرونا وائرس کی عالمگیر وبا سے شدید متاثرہ ملک اٹلی میں حکومت نے لاک ڈاؤن میں آج سے نرمی کر دی۔

    غیر ملکی میڈیا کے مطابق اطالوی حکومت نے آٹھ ہفتوں بعد لاک ڈاؤن میں نرمی کرتے ہوئے اعلان کیا ہے کہ کام کی غرض سے لوگ اپنے گھر سے باہر جا سکتے ہیں۔

    اطالوی حکومت نے ڈاکٹرز یا شعبہ صحت سے وابستہ افراد کو بھی گھر سے باہر نکلنے کی اجازت دے دی ہے، ضروریات زندگی کی چیزوں کے لیے بھی گھر سے نکلنے کی اجازت ہوگی۔

    علاقے میں موجود رشتہ داروں سے ملاقات کے لیے بھی جایا جا سکتا ہے، ریسٹورنٹس اور پیزا شاپس کو ڈیلیوری کے لیے کھولنے کی اجازت دی گئی ہے، تاہم اکٹھا ہو کر کھانا کھانے پر پابندی برقرار رہے گی، مذہبی رسومات پر بھی پابندی برقرار رہے گی۔

    کرونا کی عالمگیر وبا: ایک دن میں 82 ہزار نئے کیسز، ساڑھے 3 ہزار اموات

    خیال رہے کہ کرونا وائرس سے متاثرہ دیگر دو بڑے یورپی ممالک اسپین اور بیلجیئم میں بھی حکومت کی جانب سے مرحلہ وار لاک ڈاؤن میں نرمی کا اعلان کیا گیا ہے جس کا عوام نے خیر مقدم کیا۔

    واضح رہے کہ یورپی ملک اٹلی دوسرا ملک ہے جہاں وائرس سے بے پناہ ہلاکتیں ہوئیں، اب تک یہ وائرس اٹلی میں 28,884 انسانوں کی جانیں لے چکا ہے، اور 2 لاکھ 10 ہزار سے زائد لوگ وائرس سے متاثر ہوئے، جن میں سے 81 ہزار مریض صحت یاب ہوئے، اور 15 سو کے قریب مریضوں کی حالت اب بھی تشویش ناک ہے۔

  • اٹلی میں سخت اقدامات کے مثبت نتائج آنا شروع، لاک ڈاؤن میں 13 اپریل تک توسیع

    اٹلی میں سخت اقدامات کے مثبت نتائج آنا شروع، لاک ڈاؤن میں 13 اپریل تک توسیع

    روم : اطالوی حکومت نے13 اپریل تک مکمل شٹ ڈاؤن کا فیصلہ کرلیا، اطالوی وزیرصحت کا کہنا ہے کہ اب غلطی کی گنجائش نہیں ہے،عوام آئندہ ہفتے اچھی خبرسنیں گے۔

    تفصیلات کے مطابق اٹلی میں کرونا وائرس کی تباہ کاریوں کے باعث لاشوں کے انبار لگ چکے ہیں، دنیا میں کرونا کی جان لیوا وبا کی وجہ سے ہلاکتوں کی تعداد میں اٹلی میں سب سے زیادہ ہے۔

    اطالوی حکومت نے تیرہ اپریل تک مکمل شٹ ڈاؤن کا فیصلہ کرلیا ہے ، اطالوی وزیر صحت روبیرتوسپیرنزاکی نے کہا کہاب غلطیوں کی گنجائش نہیں،لہٰذالاک ڈاؤن ختم نہیں کررہے ،سخت اقدامات کےمثبت نتائج آناشروع ہوگئے۔

    اطالوی وزیر صحت کا کہنا تھا کہ کورونا کیخلاف لڑائی لمبی ہے لیکن جیت ہماری ہوگئی ،اگلے ہفتے عوام کو بہت بڑی خوشخبری سننے کو ملے گی۔

    یاد رہے اٹلی کے وزیراعظم نے قوم سے پر اعتماد انداز اور درد بھرے لہجے میں خطاب کرتے ہوئے کہا تھا کہ ہم صورتحال پر کڑی نظر رکھے ہوئے ہیں اور مقامی کونسلز کےلیے 40 کروڑ یورو کا فنڈ بھی مختص کرنے والے ہیں۔

    انہوں نے خوشی کی نوید سناتے ہوئے کہا تھا کہ آج کرونا وائرس سے صحتیاب ہونے والوں کی تعداد میں اضافہ دیکھنے کو ملا ہے، آئندہ ہفتے ماہرین سے ملاقات میں مزید اچھی خبریں سننے کو ملیں گی۔

    واضح رہے دنیابھرمیں کوروناوائرس سےہلاکتوں کی تعداد48289 ہوگئی ہے، 9 لاکھ 46 ہزارسےزائد افراد متاثرہیں جبکہ کورونا وائرس سے صحت یاب مریضوں کی تعداددو لاکھ تین سو سترہ ہوگئی ہے۔

    اٹلی میں اب تک 13 ہزار 155 افراد ہلاک ہوچکے ہیں جبکہ ایک لاکھ 10 ہزار 574 متاثر ہیں, صرف گزشتہ 24 گھنٹوں میں 837 افراد جان سے گئے۔

    خیال رہے اٹلی میں صورتحال چین سے زیادہ بدتر ہوگئی ہے، کرونا وائرس کے باعث لاشوں کے انبار لگ گئے جبکہ اسپتالوں میں بستر اور قبرستانوں میں دفنانے کیلئے جگہ نہ بچی، اطالوی نرسوں کا کہنا ہے تھک گئے ہیں، اب مزید لاشیں نہیں گن سکتے۔