Tag: اطالوی وزیراعظم

  • اطالوی وزیراعظم کا 4 مئی سے لاک ڈاؤن میں نرمی کا اعلان

    اطالوی وزیراعظم کا 4 مئی سے لاک ڈاؤن میں نرمی کا اعلان

    روم: اطالوی وزیراعظم جوزیپے کونتے نے 4 مئی سے ملک بھر میں لاک ڈاؤن میں نرمی کا اعلان کر دیا۔

    تفصیلات کے مطابق اطالوی وزیراعظم جوزیپے کونتے نے اگلے ماہ 4 مئی سے اٹلی میں لاک ڈاؤن میں نرمی کا اعلان کیا ہے۔انہوں نے کہا کہ 4مئی سے مینوفیکچرنگ،تعمیراتی انڈسٹری کا کاروبار کھولیں گے، کمپنیوں کو صحت سے متعلق سخت اقدامات کرنے ہوں گے۔

    اطالوی وزیراعظم جوزیپے کونتے کا اخبار کو دیے گئے انٹرویو میں کہنا تھا کہ اٹلی میں اسکول ستمبر میں کھولے جائیں گے۔

    اٹلی میں گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران 415 افراد جاں بحق ہوئے ہیں جس کے بعد ہلاکتوں کی مجموعی تعداد 26 ہزار 384 تک جا پہنچی ہے۔اٹلی میں متاثرہ مریضوں کی تعداد 1 لاکھ 95 ہزار سے زائد ہے جبکہ 63 ہزار افراد اب تک موذی مرض سے صحت یاب ہوچکے ہیں۔

    واضح رہے کہ دنیا بھر میں مہلک وائرس سے جاں بحق افراد کی مجموعی تعداد 2 لاکھ ایک ہزار 671 تک جا پہنچی ہے جبکہ متاثرہ افراد کی تعداد 28 لاکھ سے زائد ہے۔ کرونا وائرس سے صحت یاب ہونے والے افراد کی تعداد 8 لاکھ 25 ہزار 75 ہے۔

  • کورونا وائرس ، اٹلی میں لاک ڈاؤن کیخلاف ورزی کرنے والوں کیلئے بڑے جرمانے کا اعلان

    کورونا وائرس ، اٹلی میں لاک ڈاؤن کیخلاف ورزی کرنے والوں کیلئے بڑے جرمانے کا اعلان

    روم : اطالوی وزیراعظم نے لاک ڈاؤن کی خلاف پرورزی پر قوانین مزید سخت کرنے کا اعلان کردیا اور کہا بلاضرورت باہر گھومنے والوں پر 400 سے3000 یورو جرمانہ ہوگا۔

    تفصیلات کے مطابق اطالوی وزیراعظم کونٹے نے ویڈیوپریس کانفرنس کرتے ہوئے کہا ہے کہ لاک ڈاؤن کی خلاف پرورزی پرقوانین مزیدسخت کردیے ، بلا ضرورت  باہرگھومنے والوں پر 400 سے3000 یورو جرمانہ ہوگا جبکہ بلا ضرورت گاڑی پر گھومنے پر جرمانے میں 33 فیصد اضافہ ہوگا۔

    اطالوی وزیراعظم کا کہنا تھا کہ نئی سختیاں3اپریل تک اور ایمرجنسی31جولائی تک نافذ رہے گی۔

    اٹلی میں کوروناوائرس سے مزید 743افراد ہلاک ہوگئے ، جس کے بعد کوروناسےاموات کی تعداد6ہزار820ہوگئی ہے جبکہ کورونا کےمزید5ہزار249کیسز رپورٹ ہوئے۔

    خیال رہے دنیا کے ایک سوستانوے ممالک میں کورونا وائرس سے ہلاک افراد کی تعداد 18 ہزار 907 ہوگئی ہے جبکہ چارلاکھ بائیس ہزارسے زائد متاثرہیں۔ وائرس سے اب تک ایک لاکھ نوہزار 102 افراد صحت یاب ہوچکے ہیں۔

    اٹلی میں صورتحال سب سےزیادہ خطرناک ہے ، وہاں چھ ہزار آٹھ سو بیس افرادچل بسے جبکہ نیویارک امریکا میں کورونا کا مرکز بن گیا، پچیس ہزار کیسز رپورٹ ہوئے اور دو سو دس افراد ہلاک ہوچکے ہیں۔

    عالمی ادارہ صحت نےتنبیہ کی ہے کہ حالات کنٹرول نہ کیےگئے تو امریکا دنیا میں کورونا وائرس کا نیا مرکز بن سکتاہے۔

    برطانیہ میں چارسوبائیس، ہالینڈ میں دوسوچھہتر،جرمنی میں ایک سوانسٹھ، بلیجیم میں ایک سوبائیس اورفرانس میں ایک سوگیارہ افراد ہلاک ہوچکےہیں جبکہ ترکی میں چوالیس افراد کورونا وائرس کی بھینٹ چڑھ گئے۔

  • اطالوی وزیراعظم جوزپے کونٹے وزارت عظمیٰ کے عہدے سے مستعفی

    اطالوی وزیراعظم جوزپے کونٹے وزارت عظمیٰ کے عہدے سے مستعفی

    روم:اٹلی کے وزیراعظم نے حکومتی اتحادی جماعت کی علیحدگی کے بعد وزارت عظمیٰ کے عہدے سے استعفیٰ دے دیا ہے، جوزیپے کونٹے کا کہنا ہے کہ جلد ہی صدر سیرجیوماتاریلا کو اپنے فیصلے سے باضابطہ طور پر آگاہ کروں گا۔

    تفصیلات کے مطابق جوزیپے کونٹے نے سینٹ کے ارکان کو بتایا کہ حکمران اتحاد میں شامل وزیر داخلہ ماتیو سالوینی کی قیادت میں سخت گیر لیگ پارٹی کی طرف سے حکومت سے علیحدگی کے اعلان کے بعد وہ وزارت عظمیٰ کے عہدے سے الگ ہوگئے ۔

    کونٹے کا کہنا تھا کہ وہ جلد ہی صدر مملکت سیرجیو ماتاریلا کو بھی اپنے فیصلے کے بارے میں باضابطہ طور پر آگاہ کریں گے تاہم صدر کی طرف سے جوزپے کونٹے کو عہدے پربرقرار رکھنے پر زور دیے جانے کا امکان ہے۔

    صدر ملک کی پارلیمنٹ میں نئے حکومتی اتحاد کی تشکیل کوشش کریں گے تاہم نئے اتحاد کی تشکیل میں ناکامی کی صورت میں موجودہ وزیراعظم کا استعفیٰ قبول کیا جا سکتا ہے۔

    نئی اتحادی حکومت کی تشکیل میں ناکامی کی صورت میں صدر ماتاریلا پارلیمنٹ تحلیل کرنے اور اکتوبر میں نئے انتخابات کی سفارش کر سکتے ہیں۔