Tag: اطالوی کوسٹ گارڈ

  • لیبیامیں تارکین وطن کی کشتی الٹ گئی‘100کےقریب افراد لاپتہ

    لیبیامیں تارکین وطن کی کشتی الٹ گئی‘100کےقریب افراد لاپتہ

    طرابلس : لیبیامیں تارکینِ وطن کی کشتی الٹ گئی،جس کےنتیجے میں ہلاک ہونے والےآٹھ افراد کی لاشوں کو نکال لیاگیاہےجبکہ 100 کے قریب افراد کے لاپتہ ہونے کا خدشہ ظاہر کیا جا رہا ہے۔

    تفصیلات کےمطابق لیبیا کے ساحل کے قریب بحیرہ روم میں تارکینِ وطن کی کشتی الٹنے کے نتیجے میں اس میں سوار 100 کے قریب افراد کے لاپتہ ہونے کا خدشہ ظاہر کیا جا رہا ہے۔

    اطالوی کوسٹ گارڈز کا کہناہےکہ سمندر میں ڈوبنے والے آٹھ افراد کی لاشوں کو نکالاجاچکاہےجبکہ چار افراد کو زندہ بچالیاگیاہے۔تارکین وطن کی کشتی اٹلی اور لیبیا کے درمیان لیبیا کے ساحل سے 50 کلومیٹر دورسمندر میں الٹ گئی تھی۔

    یاد رہےکہ دو روز قبل بحیرہ روم میں سفر کرنے والے 550 تارکین وطن کو اٹلی کے کوسٹ گارڈز نے زندہ بچایا تھا۔

    مزید پڑھیں: تارکین وطن کی کشتی الٹ گئی،41افراد جاں بحق

    اس سے قبل گزشتہ سال جولائی میں لیبیا کے ساحل کے قریب تارکین وطن کی کشتی الٹنے سے 41 افراد ہلاک جان کی بازی ہار گئےتھے،تارکین وطن کی بڑی تعداد سمندری راستےکےذریعے یورپی ممالک کی طرف ہجرت کررہی تھی.

    واضح رہےکہ یو این ایچ سی آر کا کہنا ہےکہ گذشتہ برس پانچ ہزار افراد سمندر کے راستے یورپ جانے کی کوشش میں ہلاک ہوئے تھے۔

  • لیبیا: مہاجرین کی کشتی ڈوبنے سے9 افراد ہلاک

    لیبیا: مہاجرین کی کشتی ڈوبنے سے9 افراد ہلاک

    روم: لیبیا کے سمندری علاقے میں مہاجرین کی کشتی ڈوبنے سے9 افراد جاں بحق جبکہ بچوں سمیت 10 لاپتہ ہوگئے۔

    تفصیلات کے مطابق بحیرہ روم میں مہاجرین کی کشتی ڈوبنے کے حادثے میں بچنے والے مہاجرین کو کشتی ڈوبنے کے واقعے میں بچنے والوں کو ڈاکٹرز ود آؤٹ بارڈرز تنظیم کے اہلکاروں نے بچایا۔حادثے میں 10افراد لاپتہ ہوگئے جن میں چار بچے بھی شامل ہیں۔

    ڈاکٹرز ود آؤٹ بارڈرزکی ترجمان کا کہنا تھا کہ اہلکاروں نے واقعے میں ڈوبنے والے 120 افراد کو بحفاظت نکال لیاہے لیکن مزید افراد کے لاپتہ ہونے کا خدشہ ہے۔

    دوسری جانب اطالوی کوسٹ گارڈ کا کہنا تھا کہ ہفتہ کے روز مجموعی طور پر 1000 سے زائد مہاجرین کی جانیں بچائی گئیں۔

    مزید پڑھیں:لیبیا: ساحل کےقریب مہاجرین کی کشتی ڈوبنے سے 117 افراد ہلاک

    واضح رہے کہ رواں سال جون میں لیبیا کے ساحل سے غیر قانونی طور پر یورپ جانے والی تارکین وطن کی ایک کشتی ڈوب جانے سے117افراد جان کی بازی ہارگئے تھے۔

  • تارکین وطن کی کشتی اُلٹنے سے پینتالیس افراد ہلاک

    تارکین وطن کی کشتی اُلٹنے سے پینتالیس افراد ہلاک

    روم : تارکین وطن کی کشتی بحیرہ روم میں الٹنے سے پینتالیس افراد ہلاک ہوگئے ،جبکہ ایک سو پینتیس مسافروں کو بچا لیاگیا.

    تفصیلات کے مطابق اطالوی کوسٹ گارڈ کا کہنا تھا کہ 22 آپریشن کرکے چار ہزار تارکین وطن کو بچایاگیا،جبکہ رواں ہفتے پیر کے روز سے اب تک 14ہزار تارکین وطن کی جانیں بچائی گئی ہیں.

    دوسری جانب لیبیا کے کوسٹ گارڈ حکام کا کہنا تھا انہوں نے چھ کشتیوں کو مغربی ساحل جانے سے روک لیا جن میں سات سو پچاس افراد سوار تھے، جبکہ چار لاشیں بھی برآمد کرلی گئی.

    یاد رہے کہ شام میں خانہ جنگی،اور مشرق وسطیٰ میں مذہبی اور فرقہ وارانہ تنازعات سے بچنے کے لیے ہزاروں کی تعداد میں لوگ اپنی جانوں کو خطرے میں ڈال کر پورپی بندرگاہوں کا رخ کررہے ہیں۔

    واضح رہے کہ بین الاقوامی مہاجرین کی تنظیم کے مطابق گذشتہ سال تین ہزار سات سو مہاجرین یورپی ممالک تک پہچنےکی کوشش میں جان کی بازی ہار گئے تھے۔

    واضح رہے کہ رواں ہفتے میں یہ دوسر بڑا واقعہ ہے اس سے قبل اطالوی ساحل پر کشتی ڈوبنے سے پانچ افراد ہلاک جبکہ ایک بزار افراد کواطالوی کوسٹ گارڈ کی جانب سے بچالیا گیا تھا.

  • اٹلی : بحریہ نے1770 تارکین وطن کو بچالیا

    اٹلی : بحریہ نے1770 تارکین وطن کو بچالیا

    اٹلی : اطالوی بحریہ نے ایک ہفتے میں سترہ سو سے زائد تارکین وطن کو ڈوبنے سے بچالیا ہے۔

    اطالوی بحریہ کے جاری کردہ ایک اعلامیے کے مطابق گذشتہ ایک ہفتے کے دوران اطالوی کوسٹ گارڈ نےغیر قانونی طور پر اٹلی میں داخل ہونے والے سترہ سو ستر تارکین وطن کو ڈوبنے سے بچایا ہے ۔

    جنہیں سسلی کی ایک بندرگاہ پر مہاجرین کے خصوصی مراکز میں منتقل کر دیا گیا ہے،اقوام متحدہ کے ادارے برائے مہاجرین کا کہنا ہے کہ رواں سال ریکارڈ چھیاسٹھ سو افراد سمندری راستے اٹلی میں داخل ہوئے۔