Tag: اطلاعات و نشریات

  • وزیر اعظم نے اسلام کا حقیقی چہرہ دنیا کے سامنے رکھا: فردوس عاشق اعوان

    وزیر اعظم نے اسلام کا حقیقی چہرہ دنیا کے سامنے رکھا: فردوس عاشق اعوان

    اسلام آباد: وزیر اعظم کی معاون خصوصی برائے اطلاعات و نشریات فردوس عاشق اعوان کا کہنا ہے کہ وزیر اعظم نے اسلام کا حقیقی چہرہ دنیا کے سامنے رکھا، قوم وزیر اعظم کی قیادت میں چٹان بن کر کھڑی ہے۔

    تفصیلات کے مطابق وزیر اعظم کی معاون خصوصی برائے اطلاعات و نشریات فردوس عاشق اعوان نے تقریب سے خطاب کیا۔ اپنے خطاب میں ان کا کہنا تھا کہ سافٹ پاور میڈیا کلیدی حیثیت اختیار کر چکا ہے، سوشل میڈیا سے پیغام چند لمحوں میں دنیا تک پہنچایا جا سکتا ہے۔

    معاون خصوصی کا کہنا تھا کہ وزیر اعظم کے خطاب نے انٹرنیشنل کمیونٹی کو جھنجھوڑا، وزیر اعظم نے مسئلہ کشمیر پر مؤثر انداز سے دنیا کو آگاہی دی۔ حکومت آزادی اظہار رائے پر یقین رکھتی ہے۔ وزیر اعظم نے اسلام کا حقیقی چہرہ دنیا کے سامنے رکھا۔

    انہوں نے کہا کہ میڈیا حکومت کی رہنمائی میں اہم کردار ادا کر سکتا ہے، عالمی طاقتیں ہمیشہ اپنے مفادات کو مد نظر رکھتی ہیں۔ حکومت پر تنقید کرنا اور صحیح راستہ دکھانا میڈیا کا اچھا اقدام ہے۔ میڈیا کا حق ہے کہ وہ حکومت کی اصلاح کرے۔

    معاون خصوصی کا کہنا تھا کہ میڈیا کو خیال رکھنا ہے کہیں ملکی مفاد کے خلاف تو کچھ نہیں ہو رہا، پاکستانی قوم نے دہشت گردی کے خلاف جنگ لڑی۔ قوم وزیر اعظم کی قیادت میں چٹان بن کر کھڑی ہے۔

    انہوں نے مزید کہا کہ دنیا کی نظریں پاکستانی عوام کی طرف ہیں، اس ملک میں ادارے لوگوں کے تابع نہیں ہوں گے، لوگ اب ادارے کے تابع ہوں گے۔ پاکستان میں رہنے والا بچہ بچہ کشمیریوں کی آواز ہے، کشمیر بنے گا پاکستان کی تکمیل تک دنیا کو پیغام دیتے رہیں گے۔

  • وزیر اعلیٰ سندھ نے ضمنی الیکشن کے لیے خزانوں کے منہ کھولے: فردوس عاشق اعوان

    وزیر اعلیٰ سندھ نے ضمنی الیکشن کے لیے خزانوں کے منہ کھولے: فردوس عاشق اعوان

    اسلام آباد: معاون خصوصی برائے اطلاعات و نشریات فردوس عاشق اعوان کا کہنا ہے کہ وزیر اعلیٰ سندھ نے ضمنی الیکشن کے لیے خزانوں کے منہ کھولے۔ وزیر اعظم کے دورے میں نہ کوئی میڈیا ٹاک ہوئی نہ کوئی سیاست بیانات دیے گئے، الیکشن کمیشن کا نوٹس تعجب کا باعث ہے۔

    تفصیلات کے مطابق معاون خصوصی برائے اطلاعات و نشریات فردوس عاشق اعوان نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ کل الیکشن کمیشن نے وزیر اعظم کو نوٹس جاری کیا، نوٹس کا جاری ہونا تعجب کا باعث بنا۔

    معاون خصوصی کا کہنا تھا کہ کابینہ کے رکن کی وفات پر اہلخانہ کو مدد کا یقین دلایا گیا، کوئی میڈیا ٹاک ہوئی نہ کوئی سیاست بیانات دیے گئے۔ وزیر اعلیٰ سندھ نے ضمنی الیکشن کے لیے خزانوں کے منہ کھولے۔ پیپلز پارٹی امیدوار کاغذات جمع کروانے بھی پولیس گاڑیوں کے ساتھ گیا۔ پی پی رہنما باقاعدہ سرکاری وسائل کے ساتھ انتخابی مہم چلا رہے ہیں۔

    انہوں نے کہا کہ وزیر اعظم پاکستان کے اداروں کو مضبوط کرنا چاہتے ہیں، ایک رہنما پروڈکشن آرڈر پر اسمبلی میں آئے اور تقریر کی، موصوف نے تقریر کے دوران دبے الفاظ میں این آر او مانگا۔

    معاون خصوصی کا کہنا تھا کہ موصوف نے کہا یہ حساب کتاب کا عمل بند ہونا چاہیئے، وزیر اعظم نے تو کہا تھا حساب اور کتاب کا عمل جاری رہے گا۔ عمران خان نے اداروں کو آزاد کیا ہے، طاقتور نے اداروں کو یرغمال بنایا تھا ان کو آزاد کیا جا رہا ہے۔

    انہوں نے مزید کہا کہ ایک دستور کی کتاب ہے ہم سب کو اس کے تابع ہونا ہے۔ ہمیں زندگی گزارنے کے لیے قانون کے تابع ہونا ہے، ہمیں قائد اعظم کے خواب کو تعبیر دینی ہے۔

  • سندھ پولیس سے ڈاکٹر عاصم کی ویڈیو لیک ہونے کی حتمی رپورٹ طلب

    سندھ پولیس سے ڈاکٹر عاصم کی ویڈیو لیک ہونے کی حتمی رپورٹ طلب

    کراچی : قومی اسمبلی کی قائمہ کمیٹی اطلاعات و نشریات کی ذیلی کمیٹی نے سندھ پولیس سے ڈاکٹر عاصم کی ویڈیو لیک ہونے کی حتمی رپورٹ چھبیس ستمبر تک طلب کر لی۔

    قومی اسمبلی کی قائمہ کمیٹی اطلاعات و نشریات کی ذیلی کمیٹی کا عمران ظفر لغاری کی صدارت میں اجلاس ہوا، عمران ظفر لغاری نے سیکرٹری داخلہ کی اجلاس میں عدم شرکت پر برہمی کا اظہار کیا۔

    عمران ظفر لغاری کا کہنا تھا کہ وزیرداخلہ ایوان میں دعوی کرتے ہیں کہ وہ اور ان کی وزارت پارلیمان کو جوابدہ ہے، مگر لگتا ہے کچھ اورہے، ڈی آئی جی ایسٹ سندھ پولیس ڈاکٹر کامران نے کمیٹی کو بتایا پولیس حراست میں ڈاکٹر عاصم کی ویڈیو نہیں بنی، ڈاکٹر عاصم رینجر، اورنیب کی حراست میں بھی رہے، عمران ظفر لغاری کا کہنا تھا صرف وہ ویڈیوز لیک ہوتی ہیں جن کے سیاسی مقاصد ہوتے ہیں۔

    کمیٹی نے وزیر اعلی سندھ اور وزیر داخلہ چوہدری نثار علی خان کو تمام متعلقہ اداروں کو تفتیش میں مدد کا پابند بنانے کے حوالے سے خط بھیج دیا۔