Tag: اظہار

  • مائیک پومپیو کا میزائل تجربے کے باوجود شمالی کوریا سے مذاکرات کی امید کا اظہار

    مائیک پومپیو کا میزائل تجربے کے باوجود شمالی کوریا سے مذاکرات کی امید کا اظہار

    واشنگٹن :امریکا کے سیکریٹری آف اسٹیٹ مائیک پومپیو نے میزائل تجربے کے باوجود شمالی کوریا سے مذاکرات کی امید کا اظہار کر دیا۔

    تفصیلات کے مطابق مائیک پومپیو کا کہنا تھا کہ امریکا کو تاحال امید ہے کہ شمالی کوریا کی جانب سے حالیہ تجربے کے باوجود جوہری مذاکرات کا ایک اور دور ہوگا۔

    انہوں نے کہاکہ امریکا، شمالی کوریا کی صورت حال کو قریب سے دیکھ رہا ہے لیکن اگلے چند ہفتوں میں مذاکرات کے ایک نئے دور کو جاری رکھنے کی منصوبہ بندی ہوری ہے۔

    مائیک پومپیو نے کہا کہ حالیہ تجربے درمیانی فاصلے کے میزائلوں کے ہوئے ہیں لیکن جب صدر ڈونلڈ ٹرمپ منتخب ہوکر آئے تھے تو شمالی کوریا طویل فاصلے پر مار کرنے والے راکٹ اور جوہری ہتھیاروں کے تجربے کر رہا تھا۔

    امریکی سیکرٹری اسٹیٹ مائیک پومپیو کی جانب سے مذاکرات کے حوالے سے بیان ایک ایسے وقت میں آیا ہے جب ایک روز قبل ہی شمالی کوریا نے مختصر فاصلے پر ہدف کو نشانہ بنانے والے 2 میزائلوں کا تجربہ کیا تھا۔

    شمالی کوریا نے اس سے قبل بھی 2 تجربے کیے تھے جس کے بعد ایک ہفتے میں یہ چوتھا میزائل تجربہ تھا جبکہ امریکی صدر نے ان تجربوں کو جاپان اور جنوبی کوریا کے لیے کوئی خطرہ قرار نہیں دیا تھا۔

    خیال رہے کہ شمالی کوریا کی وزارت خارجہ کی جانب سے واشنگٹن اور سیؤل کے درمیان جاری مشترکہ مشقوں کو تنقید کا نشانہ بنانے کے چند منٹ بعد ہی اپنے ملک کے میزائل تجربے کے حوالے سے آگاہ کیا گیا تھا۔

    مشترکہ مشقوں کے حوالے سے وزارت خارجہ کے بیان میں کہا گیا تھا کہ شمالی کوریا ان مشقوں کو قبضہ کرنے کی مشق کے طور پر دیکھتا ہے۔

    شمالی کوریا نے واضح کیا تھا کہ پیانگ یانگ مذاکرات چاہتا ہے لیکن اگر اتحادیوں نے اپنی پوزیشن تبدیل نہ کی تو ہم ایک ‘نیا راستہ’ اپنا سکتے ہیں۔

    یاد رہے کہ ڈونلڈ ٹرمپ نے امریکا کے صدر منتخب ہونے کے بعد شمالی کوریا کے رہنما کم جونگ ان کو تنقید کا نشانہ بناتے ہوئے دھمکی آمیز بیانات دیے تھے، تاہم بعد ازاں دونوں رہنماﺅں کے درمیان دو مرتبہ مذاکرات ہوئے تھے۔

    ویت نام میں ہونے والے مذاکرات کے کا آخری دور اچانک مختصر ہوگیا تھا جس کے حوالے سے ڈونلڈ ٹرمپ نے کہا تھا کہ بعض اوقات ایسا کرنا پڑتا ہے جبکہ دونوں رہنماﺅں نے مشترکہ پریس کانفرنس بھی نہیں کی تھی تاہم دونوں فریقین نے مذاکرات کو جاری رکھنے کا عزم ظاہر کیا تھا۔

  • میلانیا کا مجسمہ اسمرفسٹی قرار، لوگوں کا ناپسندی کا اظہار

    میلانیا کا مجسمہ اسمرفسٹی قرار، لوگوں کا ناپسندی کا اظہار

    واشنگٹن : سلووینا کے شہریوں نے امریکا کی خاتون اوّل میلانیا ٹرمپ کے لڑکی سے بنے مجسمے کو اسمرفسٹی سے تشبیہ دیکر نفر ت کا اظہار کیا ہے جس کی وجہ مجسمے کا آسمانی رنگ ہے۔

    تفصیلات کے مطابق برلن نژاد امریکی فنکار نے خاتون اوّل میلانیا ٹرمپ کا آسمانی رنگ کا مجسمہ ان کے 2017 میں زیب تن کیے گئے لباس کو دیکھ کر تیار کیا ہے، جسے میلانیا کے آبائی ملک سلووینا کے علاقے سیونیکا میں نصب کیاگیا ہے۔

    غیر ملکی خبر رساں ادارے کا کہنا تھا کہ میلانیا ٹرمپ نے سنہ 2017 میں اپنے شوہر امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کی تقریب حلف برداری میں آسمانی رنگ کا لباس پہنا تھا جس کی بنیاد پر مجسمہ تیار کیا گیا ہے تاہم یہ مجسمہ ہر کسی کو پسند نہیں آیا اور مقامی افراد نے بھی اس سے ناپسندی کا اظہار کیا ہے۔

    غیر ملکی میڈیا کا کہنا تھا کہ مجسمے کی تصاویر آن لائن جاری کردی گئی، جس میں دیکھا جاسکتا ہے کہ مجسمہ میلانیا سے کسی طور بھی مشابہت نہیں رکھتا۔

    مقامی افراد نے میلانیا کے مجسمے کو خاتون کارٹون کریکٹر اسمرفس سے مشابہ قرار دیتے ہوئے کہا ہے کہ ’یہ اسمرفس ہے، یہ بے عزتی ہے‘۔

    مجسمہ تیار کرنے والے فنکار کا کہنا ہے کہ ’وہ اپنے ملک کی سیاسی صورتحال پر بات کرنا چاہتے ہیں اور میلانیا ٹرمپ کا درجہ و رتبہ نمایاں کرنا چاہتے ہیں کہ ایک مہاجر نے صدر سے شادی اور قسم کھائی کہ مہاجرت کو کم کریں گے‘۔

  • سیاسی رہنماؤں کا جہانگیر بدرکےانتقال پر گہرے دکھ کااظہار

    سیاسی رہنماؤں کا جہانگیر بدرکےانتقال پر گہرے دکھ کااظہار

    لاہور: پیپلزپارٹی کےسینیئر رہنما جہانگیر بدر کے انتقال پرصدر مملکت ممنون حسین،وزیر اعظم نواز شریف سمیت سیاسی رہنماؤں نےدکھ اور افسوس کا اظہار کیا ہے۔

    تفصیلات کےمطابق صدر مملکت ممنون حسین،وزیر اعظم نواز شریف نے جہانگیر بدر کے انتقال پر دکھ اور افسوس کا اظہار کیا ہے اور اسے قومی اور سیاسی نقصان قرار دیتے ہوئے جہانگیر بدر کی سیاسی خدمات کی تعریف کی۔

    سابق صدر آصف علی زرداری کا کہنا ہے کہ جہانگیر بدرنےپارٹی اور جمہوریت کیلئے مسلسل کام کیا،انہوں نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر اپنے ٹوئٹ میں انھوں نے کہا کہ جہانگیربدرنےپارٹی کےلیےبہادری سےجدوجہدکی اور جیل کی صعوبتیں برداشت کیں۔

    چیئرمین پیپلز پارٹی بلاول بھٹو زرداری نےسماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹرپر اپنی ٹوئٹ میں کہا کہ سوچا بھی نہ تھا کہ جہانگیر بدر کے بغیر سیاسی سفر کرنا پڑےگا،انشااللہ آپ ہم پر فخر کریں گے۔

    پیپلزپارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو کی بہنوں پختاور بھٹو اور آصفہ بھٹونے جہانگیربدر کو پیپلز پارٹی کا سچا اوربہادرجیالا قرار دیا۔

    پاکستان تحریک انصاف کے سربراہ عمران خان نےجہانگیر بدر کے انتقال پرافسوس کا اظاہر کرتے ہوئے کہا ہے کہ ملک ایک اچھے سیاستدان سے محروم ہو گیا۔

    امیر جماعت اسلامی سراج الحق نے جہانگیر بدر کے انتقال پر دکھ اور افسوس کا اظہار کرتے ہوئےکہا کہ جہانگیر بدر کا سیاسی سفر قابل تعریف ہے۔

    ایم کیوایم پاکستان کےسربراہ ڈاکٹر فاروق ستارنے پیپلزپارٹی کے سینیئر رہنماجہانگیربدرکےانتقال پراظہارافسوس کیا ہے۔سابق گورنرسندھ ڈاکٹرعشرت العباد نے جہانگیربدرکےانتقال پردکھ اور افسوس کا اظہار کرتے ہوئے ان کی سیاسی خدمات کی تعریف کی۔

    واضح رہے کہ وزیراعلیٰ پنجاب شہباز شریف نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پراپنی ٹوئٹ میں جہانگیر بدر کے انتقال پر افسوس کا اظہار کیا اور ان کے سیاسی سفر کی تعریف کی۔