Tag: اظہارتعزیت

  • ایسا نقصان ناقابل یقین ہوتا ہے ، سچن ٹنڈولکر کا آصف علی کی بیٹی کے انتقال پر اظہارتعزیت

    ایسا نقصان ناقابل یقین ہوتا ہے ، سچن ٹنڈولکر کا آصف علی کی بیٹی کے انتقال پر اظہارتعزیت

    نئی دہلی : سابق بھارتی کھلاڑی سچن ٹنڈولکر نے پاکستانی کرکٹر آصف علی سے بیٹی کےانتقال پر اظہار تعزیت کرتے ہوئے کہا ایسا نقصان ناقابل یقین ہوتا ہے، میرے دعائیں آپ کے اہلخانہ کے ساتھ ہیں۔

    تفصیلات کے مطابق سابق بھارتی کھلاڑی سچن ٹنڈولکر نے پاکستانی کرکٹر آصف علی سے بیٹی کےانتقال پر تعزیت کا اظہار کرتے ہوئے کہا میرے دعائیں آصف علی کے اہلخانہ کے ساتھ ہیں، ایسا نقصان ناقابل یقین ہوتا ہے۔

    یاد رہے قومی کرکٹر آصف علی کی بیٹی امریکا میں کینسر کے باعث انتقال کرگئیں تھیں، ننھی فاطمہ امریکا میں زیر علاج تھی، آصف علی اپنی بیٹی سے دور انگلینڈ میں تھے، جہاں انہیں بچی کےانتقال کی خبرملی تھی۔

    قومی کرکٹرآصف علی کی کمسن بیٹی انتقال کرگئیں

    بعد ازاں 23 مئی کو کرکٹر آصف علی کی بیٹی نور فاطمہ کی نماز جنازہ فیصل آباد میں ادا کی گئی اور بہشتی قبرستان میں سپرد خاک کیا گیا۔

    خیال رہے آصف علی کی بیٹی کے بارے میں خبریں رواں برس پی ایس ایل کے دوران سامنے آئی تھیں، جب پی ایس ایل میں آصف علی کی ٹیم اسلام آباد یونائیٹڈ کے ہیڈ کوچ ڈین جونز ایک پریس کانفرنس کے دوران اس حوالے سے بات کرتے ہوئے آبدیدہ ہوگئے تھے۔

  • فواد چوہدری کا معروف گلوکارہ شہنازبیگم کے انتقال پر اظہارتعزیت

    فواد چوہدری کا معروف گلوکارہ شہنازبیگم کے انتقال پر اظہارتعزیت

    اسلام آباد: وفاقی وزیر اطلاعات ونشریات فواد چوہدری کا کہنا ہے کہ شہناز بیگم کے گائے نغمے نوجوان نسل میں بھی یکساں مقبول ہیں۔

    تفصیلات کے مطابق وفاقی وزیر اطلاعات فواد چوہدری نے معروف گلوکارہ شہنازبیگم کے انتقال پر اظہارتعزیت کرتے ہوئے کہا کہ ان کے گائے نغمے قوم کی آواز بن چکے ہیں۔

    فواد چوہدری نے کہا کہ شہناز بیگم کے گائے نغمے نوجوان نسل میں بھی یکساں مقبول ہیں، ان کی آواز نغموں اورفن کی صورت میں ان کی یاد دلاتی رہے گی۔

    واضح رہے کہ ’’سوہنی دھرتی اللہ رکھے‘‘ اور ’’جیوے جیوے پاکستان‘‘ جیسے مقبول گیت گانے والے نامور گلوکارہ شہناز بیگم 67 برس کی عمر میں جل بسیں۔

    معروف گلوکارہ شہناز بیگم انتقال کرگئیں

    شہناز بیگم کی نماز جنازہ آج بعد نماز ظہر ڈھاکہ میں ادا کی جائے گی۔ مرحومہ نے سوگواران میں شوہر، ایک بیٹا اورایک بیٹی کو چھوڑا ہے۔

    معروف گلوکارہ شہنازبیگم 2 جنوری 1952 کو ڈھاکہ میں پیدا ہوئیں، انہوں نے کچھ عرصہ پہلے عمرہ کی ادائیگی کے بعد گلوکاری کو خیرباد کہہ دیا تھا۔

  • آرمی چیف جنرل قمرجاویدباجوہ کاحاجی عبدالوہاب کےانتقال پرتعزیت کااظہار

    آرمی چیف جنرل قمرجاویدباجوہ کاحاجی عبدالوہاب کےانتقال پرتعزیت کااظہار

    راولپنڈی: آرمی چیف جنرل قمرجاویدباجوہ نے حاجی عبدالوہاب کے انتقال پر اظہارتعزیت کرتے ہوئے دین کے لیے ان کی خدمات کوخراج تحسین پیش کیا۔

    پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ آئی ایس پی آر کے مطابق آرمی چیف جنرل قمرجاویدباجوہ کی حاجی عبدالوہاب کے انتقال پراظہارتعزیت کرتے ہوئے مرحوم کی دین کے لیے خدمات کو خراج تحسین پیش کیا اور کہا اللہ مرحوم کوجنت الفردوس میں اعلیٰ مقام نصیب کرے۔

    یاد رہے گذشتہ روز تبلیغی جماعت کے امیر حاجی عبد الوہاب طویل علالت کے بعد 95 برس کی عمر میں انتقال کرگئے تھے، وزیر اعظم پاکستان، چیف جسٹس آف پاکستان نے اُن کے انتقال پر افسوس کا اظہار کیا اور اہل خانہ سے تعزیت کی۔

    مزید پڑھیں : تبلیغی جماعت کےامیرحاجی عبدالوہاب انتقال کرگئے

    وزیر اعظم عمران خان نے اپنی تعزیتی بیان میں افسوس کا اظہار کرتے ہوئے کہا تھا کہ حاجی عبدالوہاب کی شخصیت اور دینی خدمات کو ہمیشہ یاد رکھا جائے گا، دعا ہے ’اللہ تعالیٰ مرحوم کو جنت الفردوس میں اعلیٰ مقام عطاء فرمائے اور درجات بلند کرے‘۔

    واضح رہے مولانا حاجی عبدالوہاب یکم جنوری 1923 کونئی دہلی میں پیدا ہوئے، مولاناعبدالوہاب نے اسلامیہ کالج لاہور سے گریجویشن کیا، تقسیم ہند سے پہلے مولانا عبدالوہاب نے بطور تحصیل دار فرائض انجام دیے، مولانا عبدالوہاب تحصیل دارکاعہدہ چھوڑکرتبلیغی سرگرمیوں میں مصروف ہوئے اور قیام پاکستان کے بعد مولانا عبدالوہاب نے اہل خانہ کے ہمراہ بھارت سے ہجرت کی۔

  • پرویزخٹک کا شہید پروفیسرحامد حسین کےگھرجا کراظہارتعزیت

    پرویزخٹک کا شہید پروفیسرحامد حسین کےگھرجا کراظہارتعزیت

    صوابی : وزیر اعلیٰ خیبر پختونخوا پرویز خٹک صوابی میں باچا خان یونیورسٹی سانحہ کے شہید پروفیسر حامد حسین کے اہلخانہ سے تعزیت کیلئے ان کے گھر پہنچ گئے۔

    اس موقع پر شہید پروفیسر کے گھرپرسوگ کاعالم تھا اور لوگ تعزیت کےلئےآرہے تھے۔ وزیراعلٰی پرویز خٹک پہنچے تو شہید کےگھروالوں کےصبرکاپیمانہ لبریزہوگیا۔

    شہید کےبیٹے کوگود میں اٹھائے ایک رشتہ دار بھڑک اٹھا،اور وزیراعلیٰ کو مخاطب کرتےہوئے کہا کہ اس بچے کا کیا کریں گے۔ اگرآپ ہماری حفاظت نہیں کرسکتےتواستعفٰی دے دیں، ہمیں انصاف چاہیئے۔

    اس کا کہنا تھا کہ دہشت گرد کب تک بے گناہ شہریوں کی جانوں سے کھیلتے رہیں گے، پرویزخٹک سرجھکائے ان کی باتیں سنتےرہے۔ کچھ دوسرے لوگوں نے بھی کہاکہ یہ کیسی حکومت ہے جس میں ہمارے بچے محفوظ نہیں،ہم سب کوماردو،ختم کردو۔

    وزیراعلٰی پرویزخٹک نے شہید کے بزرگوں کودلاسا دیا۔ فاتحہ خوانی بھی کی۔ دوسری جانب ترجمان وزیر اعلیٰ ہاؤس نے دعویٰ کیا ہے کہ وزیراعلیٰ پوریز خٹک نےشہید پروفیسر کےوالد کو ایک کروڑ54لاکھ روپے کاچیک دیا۔

    ترجمان نے کہا کہ ہلڑبازی کرنے والےشخص کاشہید کےخاندان سے کوئی تعلق نہیں ہے۔