Tag: اظہارِافسوس

  • پاکستان کا ڈرون حملے میں 2غیرملکیوں کی ہلاکت پراظہارِافسوس

    پاکستان کا ڈرون حملے میں 2غیرملکیوں کی ہلاکت پراظہارِافسوس

    اسلام آباد: پاکستان نے جنوری میں ڈرون حملے میں دوغیرملکیوں کی ہلاکت پرافسوس کا اظہار کیا ہے، ہلاک ہونے والوں میں ایک امریکی اورایک اطالوی شہری تھا۔

    پاکستان کی جانب سے ان گنت بار ڈرون حملوں کی مذمت کے باوجود قبائلی علاقوں میں ڈرون حملوں کا سلسلہ تھم نہ سکا، اب تک ہزاروں پاکستانی ان ڈرون حملوں میں جان سے ہاتھ دھو بیٹھے ہیں لیکن جنوری میں قبائلی علاقے میں ڈرون میزائل نے امریکی شہری کو ہی نشانہ بنا ڈالا۔

    امریکی صدر باراک اوباما نے امریکی شہری کی ہلاکت کی تصدیق کی ہے۔

    پاکستانی دفتر خارجہ سے جاری بیان میں ڈرون حملے میں اطالوی اورامریکی شہری کی ہلاکت پراظہارِافسوس کیا گیا۔

    دفترِ خارجہ کے مطابق پاکستان طویل عرصے سے ڈرون حملوں کی مخالفت کررہا ہے اور دہشتگردی کیخلاف جنگ میں ہزاروں جانوں کا نقصان اٹھا چکا ہے۔

    ڈرون حملے میں غیرملکیوں کی ہلاکت ٹیکنالوجی کے غیرمحفوظ استعمال کا نتیجہ ہے۔

  • فائرنگ سے کارکن کی ہلاکت پرالطاف حسین کا اظہارِافسوس

    فائرنگ سے کارکن کی ہلاکت پرالطاف حسین کا اظہارِافسوس

    لندن : متحدہ قومی موومنٹ کے قائد الطاف حسین نے اورنگی ٹاؤن میں ایم کیوایم کی رکنیت سازی کیمپ پردستی بم حملے میں زخمیوں کی تاب نہ لاکرجام شہادت نوش کرنے والے ایم کیوایم ایلڈرزونگ اورنگی ٹاؤن سیکٹرکے کارکن عبدالجبارکی شہادت پرگہرے رنج وغم کااظہارکیاہے۔

    ایک بیان میں الطاف حسین نے عبدالجبارشہیدکے سوگوارلواحقین سے دلی تعزیت وہمدردی کااظہارکرتے ہوئے انہیں صبرکی تلقین کی اورکہاکہ دکھ اورافسوس کی اس گھڑی میں مجھ سمیت ایم کیوایم کے تمام کارکن آپ کے غم میں برابرکے شریک ہیں۔

    الطاف حسین نے دعاکی کہ اللہ تعالیٰ عبدالجبار شہیدکواپنی جواررحمت میں اعلیٰ مقام عطافرمائے اورسوگواران کویہ صدمہ برداشت کرنے کاحوصلہ عطاکرے۔(آمین