Tag: اظہاریکجہتی

  • اعتماد کا ووٹ: وزیراعظم  سے اظہار یکجہتی کیلئے پی ٹی آئی کارکنان  کی تیاری مکمل

    اعتماد کا ووٹ: وزیراعظم سے اظہار یکجہتی کیلئے پی ٹی آئی کارکنان کی تیاری مکمل

    اسلام آباد: قومی اسمبلی سے اعتماد کا ووٹ لینے کے موقع پر وزیراعظم  عمران خان سے اظہاریکجہتی کیلئے پی ٹی آئی کارکنان ڈی چوک پر جمع ہوں گے، ڈی چوک تک جانے کیلئے موبائل وینز پر بڑی اسکرینز لگا دی گئی۔

    تفصیلات کے مطابق وزیراعظم عمران خان سے اظہار یکجہتی کیلئے پی ٹی آئی کارکنان نے تیاری مکمل کرلی ہے ، ڈی چوک لے جانے کیلئے موبائل وینز پر بڑی اسکرینز لگا دی گئیں ہیں ، پی ٹی آئی کارکنان ڈی چوک پر جمع ہوں گے۔

    دوسری جانب وزیراعظم سے اظہار یکجہتی کے لیےکارکنان نے سوشل میڈیا پر پورے پاکستان میں” میں بھی عمران خان ہوں” مہم شروع کردی ہے۔

    مہم کا آغاز پی ٹی آئی ورکرز نے اپوزیشن کے خلاف جوابی حکمت عملی کے طور پر کیا، مہم کے ذریعے کارکن عمران خان کے حق میں بھرپورعوامی حمایت سامنے لائیں گے۔

    مہم کی کامیابی کے لیے تمام سوشل میڈیا ٹولز استعمال کیے جائیں گے ، واٹس ایپ، فیس بک، ٹویٹر، یوٹیوب، اور انسٹا گرام سمیت ہر فورم پر مہم چلائی جائے گی مہم کے ذریعے وزیراعظم عمران خان کی پالیسیوں پر اعتماد کا اظہار کیا جائے گا۔

  • کشمیریوں سے اظہارِیکجہتی، سعودی عرب میں یومِ سیاہ کی تقریب

    کشمیریوں سے اظہارِیکجہتی، سعودی عرب میں یومِ سیاہ کی تقریب

    ریاض: مقبوضہ کشمیر میں بھارتی جارحیت کے خلاف اور کشمیریوں سے اظہار یکجہتی کے لیے سعودی عرب میں یوم سیاہ کی تقریب منعقد کی گئی۔

    تفصیلات کے مطابق دارالحکومت ریاض میں سفارتخانہ پاکستان کی جانب سے کشمیریوں سے یکجہتی کے لیے یوم سیاہ کی تقریب منعقد کی گئی جس میں پاکستانیوں سمیت کشمیری عوام کی بڑی تعداد نے شرکت کی۔

    تقریب میں بچوں کی جانب سے کشمیری مظالم پر ٹیبلوز پیش کئے گئے جبکہ شرکاء نے کشمیر کی آزادی لیے پرجوش نعرے بھی لگائے۔

    سعودی عرب میں تعینات پاکستانی سفیر راجہ علی ایجاز نے کہا کہ بھارت نے 35a اور 370 ختم کر کے اپنا اصل چہرہ دنیا کو دکھایا۔

    ان کا کہنا تھا کہ ہمارے کشمیری بھائی 3 ماہ سے کرفیو کی حالت میں اپنے اپنے گھروں میں بند ہیں، وادی میں غذائی قلت اور نظام زندگی مکمل طور پر مفلوج ہے۔

    کریک ڈاؤن نے مقبوضہ کشمیر کی آبادی کو خاموش کردیا، امریکی اخبار

    تقریب میں سعودی عرب میں مقیم کشمیریوں کی جانب سے سفیر پاکستان کو ایک قرارداد پیش کی گئی جس میں کشمیر کی جدوجہد کے لیے پاکستان کی سیاسی، اخلاقی اور سفارتی تعاون کی تعریف کی گئی۔

    قرارداد میں بین الاقوامی برادری پر زور دیا گیا کہ وہ کشمیر پر اقوام متحدہ کی سلامتی کونسل کی قراردادوں کے مطابق عمل کروائے۔

    خیال رہے کہ کشمیریوں سے اظہارِ یکجہتی کے لیے دنیا بھر میں مظاہروں کا سلسلہ تاحال جاری ہے، یکم نومبر کو اقوام متحدہ کے سامنے احتجاج کیا جائے گا۔

  • کشمیری عوام کی دلیرانہ جدوجہد کوسلام پیش کرتا ہوں‘ شہبازشریف

    کشمیری عوام کی دلیرانہ جدوجہد کوسلام پیش کرتا ہوں‘ شہبازشریف

    لاہور: وزیراعلیٰ پنجاب شہبازشریف کا کہنا ہے کہ نہتے کشمیریوں کوزیادہ دیرتک ان کے بنیادی حق سے محروم نہیں رکھا جاسکتا۔

    تفصیلات کے مطابق وزیراعلیٰ پنجاب شہباز شریف نے یوم یکجہتی کشمیرکے موقع پراپنے پیغام میں کہا کہ مقبوضہ کشمیر کےعوام اپنی آزادی اوربقا کی جنگ لڑرہے ہیں۔

    وزیراعلیٰ پنجاب نے کہا کہ حق خودارادیت کے لیے کشمیریوں نے اپنے لہو سے نئی تاریخ رقم کی، کشمیری عوام کی دلیرانہ جدوجہد کوسلام پیش کرتا ہوں۔

    شہبازشریف نے کہا کہ پاکستانی حکومت نے کشمیرمیں ریاستی جبرپرہمیشہ آوازاٹھائی، کشمیر تقسیم ہند کا نامکمل ایجنڈا ہے، کشمیریوں کوبنیادی حق سے کیوں محروم رکھا جارہا ہے۔

    وزیراعلیٰ پنجاب نے کہا کہ بھارت کا کشمیریوں کوخودارادیت سے محروم رکھنا قابل مذمت ہے، نہتے کشمیریوں کو زیادہ دیرتک ان کے بنیادی حق سے محروم نہیں رکھا جاسکتا، عالمی ضمیرکومسئلہ کشمیرپربیدارہونا پڑے گا۔

    ملک بھر میں آج کشمیریوں سے اظہاریکجہتی کا دن منایا جا رہا ہے

    خیال رہے کہ مقبوضہ کشمیر میں جاری بھارتی فورسز کی ریاستی دہشتگردی اور تشدد کے خلاف آج پاکستان میں یوم یکجہتی کشمیر منایا جارہا ہے۔

    واضح رہے کہ مقبوضہ کشمیر میں بھارتی فوج آزادی کی آواز کو دبانے کے لیے مختلف ہتھکنڈے استعمال کررہی ہے اور اب تک ہزاروں کشمیری شہید اور زخمی ہوچکے ہیں۔


    خبر کے بارے میں اپنی رائے کا اظہار کمنٹس میں کریں‘ مذکورہ معلومات کو زیادہ سے زیادہ لوگوں تک پہچانے کے لیے سوشل میڈیا پر شیئر کریں۔