Tag: اظہار تعزیت

  • آرمی چیف کا سعودی نائب وزیر دفاع کے انتقال پر اظہار تعزیت

    آرمی چیف کا سعودی نائب وزیر دفاع کے انتقال پر اظہار تعزیت

    راولپنڈی: آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ نے سعودی نائب وزیر دفاع کے انتقال پر اظہار تعزیت کیا ہے۔

    آئی ایس پی آر کے اعلامیے کے مطابق آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ نے سعودی عرب کے نائب وزیر دفاع محمد بن عبداللہ العائش کے انتقال پر تعزیتی پیغام میں کہا ہے کہ اللہ مرحوم کو جوار رحمت میں بلند مقام عطا کرے۔

    آرمی چیف کا کہنا تھا کہ پاکستان ایک مثالی دوست سے محروم ہو گیا ہے، دکھ اور غم کی اس گھڑی میں ہم اپنے سعودی بھائیوں کے ساتھ کھڑے ہیں۔

    آئی ایس پی آر کے مطابق آرمی چیف نے سعودی قیادت کے ساتھ بھی اظہار تعزیت کیا، جنرل قمر جاوید باجوہ نے کہا محمد بن عبداللہ العائش کے انتقال سے پاکستان سچے دوست سے محروم ہو گیا۔

    محمد بن عبداللہ العائش جو 1952  میں پیدا ہوئے

    انھوں نے کہا اللہ مرحوم کو جنت الفردوس میں اعلیٰ مقام عطا کرے، محمد بن عبداللہ دونوں ممالک کے درمیان مثالی بھائی چارے کی علامت تھے، دکھ اور غم کی گھڑی میں سعودی بھائیوں کے ساتھ کھڑے ہیں۔

    واضح رہے کہ عرب میڈیا کا کہنا ہے کہ سعودی نائب وزیر دفاع محمد بن عبد اللہ العائش جمعے کو 68 برس کی عمر میں انتقال کر گئے ہیں، وہ کچھ عرصے سے علیل تھے۔ انھوں نے مئی 2014 میں عہدہ سنبھالا تھا۔

  • وزیرخارجہ فرمانرواسلطان قابوس کے انتقال پر اظہار تعزیت کیلئے  عمان پہنچ گئے

    وزیرخارجہ فرمانرواسلطان قابوس کے انتقال پر اظہار تعزیت کیلئے عمان پہنچ گئے

    مسقط : وزیرخارجہ شاہ محمودقریشی سعودی عرب کا ایک روزہ دورہ مکمل کرکے عمان پہنچ گئے ، جہاں وہ آج شاہی خاندان سےملاقات کریں گے اور سابق فرمانروا سلطان قابوس کے انتقال پر اظہار تعزیت کریں گے۔

    تفصیلات کے مطابق وزیرخارجہ شاہ محمودقریشی عمان کے دارالحکومت مسقط پہنچ گئے ، پاکستان کےسفیراورعمانی وزارت خارجہ کےحکام نےاستقبال کیا، وزیر خارجہ آج شاہی خاندان سے ملاقات میں سابق فرمانرواسلطان قابوس کےانتقال پر اظہارتعزیت کریں گے

    گذشتہ روز وزیرخارجہ شاہ محمود قریشی نے سعودی عرب کے دورے پر ریاض پہنچے تھے ، جہاں انھوں نے سعودی ہم منصب شہزادہ فیصل بن فرحان السعود سے ملاقات کی ، ملاقات میں مشرق وسطیٰ کشیدگی، خطے کی صورتحال سمیت باہمی دلچسپی کےامورپرتفصیلی گفتگو کی گئی۔

    وزیرخارجہ شاہ محمودقریشی نے کہا تھا کہ خطےمیں پائی جانے والی کشیدگی کے باعث تشویش ہے، کشیدہ صورتحال کو اعتدال پر لانے اور خطےکے استحکام کا تحفظ ضروری ہے، معاملات سفارتی ذرائع بروئے کار لا کر پُرامن حل نکالنے پر زور دیا جائے۔

    مزید پڑھیں : وزیرخارجہ کی سعودی ہم منصب سے ملاقات

    شاہ محمودقریشی کا کہنا تھا کہ کوشش ہے تنازعات کےحل کیلئے مذاکرات کاراستہ اپنانے پر آمادہ کیاجائے، بروقت آگ کو ٹھنڈا کرنے کیلئے اقدامات نہ کیے تو پورا خطہ لپیٹ میں آسکتا ہے۔

    شاہ محمود کا دیگر وزرائے خارجہ سے ہونیوالے روابط سے سعودی ہم منصب کوآگاہ کرتے ہوئے کہنا تھا خوش آئندہ بات ہے ایران، امریکا واضح کر چکے ہیں کہ کشیدگی نہیں چاہتے، ان حالات میں ضروری ہے کہ فریقین کو مذاکرات پر آمادہ کیا جائے، معاملات افہام و تفہیم کیساتھ اور پر امن اندازمیں طے کیے جائیں۔

    وزیرخارجہ شاہ محمودقریشی نےسعودی ہم منصب کوپاکستان کی تشویش سے آگاہ کیا اور کہا تھا کہ کشیدگی سےاہم مرحلے میں داخل افغان امن عمل متاثر ہونے کا خدشہ ہے۔

    سعودی وریرخارجہ نے مشرق وسطیٰ میں بحرانی کیفیت پرقابوکیلئےپاکستانی کوششوں کوسراہتے ہوئے کہا شاہ محمودقریشی کے دورے اور کوششوں کا خیر مقدم کرتے ہیں۔

    یاد رہے سعودی عرب کے دورے سے قبل وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی نے ایران کا دورہ کیا تھا ، جہاں انھوں نے ایرانی صدر حسن روحانی اور ایرانی وزیر خارجہ جواد ظریف سے ملاقات کی جس میں ایران امریکا کشیدگی پر تبادلہ خیال کیا گیا تھا۔

    مزید پڑھیں : پاکستانی سرزمین کسی جنگ کیلئے استعمال نہیں ہوگی، وزیرخارجہ

    شاہ محمود قریشی نے مشرق وسطیٰ کی صورتحال پر ایرانی صدر کو پاکستانی موقف سے آگاہ کرتے ہوئے کہا تھا کہ ایران کی طرف سے آنے والے حالیہ بیانات حوصلہ افزا ہیں۔

    ایرانی صدر حسن روحانی نے قیام امن کے لیے پاکستان کی کوششوں کو سراہتے ہوئے کہا تھا ایران خطے میں کشیدگی نہیں چاہتا۔

    خیال رہے کہ وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی وزیراعظم عمران خان کی خصوصی ہدایت پر بیرون ممالک کے دورے کررہے ہیں، وہ ایران کے بعد سعودی عرب اور امریکا جائیں گے۔

  • وزیر اعظم عمران خان کا کرکٹرآصف علی سے بیٹی کی موت پراظہارافسوس

    وزیر اعظم عمران خان کا کرکٹرآصف علی سے بیٹی کی موت پراظہارافسوس

    اسلام آباد : وزیر اعظم عمران خان نے قومی کرکٹرآصف علی سے بیٹی کی موت پر اظہار تعزیت کیا اور کہا کہ اللہ آصف علی اورفیملی کومشکل کی گھڑی میں صبر اور ہمت دے۔

    تفصیلات کے مطابق وزیر اعظم عمران خان نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر قومی کرکٹرآصف علی سے بیٹی کی موت پرتعزیت کا اظہار کرتے ہوئے کہا اللہ آصف علی اورفیملی کومشکل کی گھڑی میں صبر اور ہمت دے

    یاد رہے قومی کرکٹر آصف علی کی بیٹی امریکا میں انتقال کرگئیں تھیں، ننھی فاطمہ امریکا میں زیر علاج تھی، آصف علی اپنی بیٹی سے دور انگلینڈ میں تھے، جہاں انہیں بچی کےانتقال کی خبرملی۔

    مزید پڑھیں : قومی کرکٹرآصف علی کی کمسن بیٹی انتقال کرگئی

    آصف علی انگلینڈ سے امریکہ گئے اورمیت کے ہمراہ کل پاکستان پہنچیں گے۔

    نور فاطمہ کے انتقال پر وزیرخارجہ شاہ محمود قریشی اور اے آر وائی ڈیجیٹل نیٹ ورک کے صدر اور سی ای اوسلمان اقبال نے افسوس کا اظہار کیا اور کہا میری تمام تر ہمدردیاں آصف علی اور ان کے اہلخانہ کے ساتھ ہیں۔

    قومی کرکٹ ٹیم کےکھلاڑیوں نے بھی آصف علی سے دکھ کی اس گھڑی میں اظہار یکجہتی کیا۔

  • کرکٹر احمد شہزاد امجد صابری کے گھرپہینچ گئے، اظہار تعزیت

    کرکٹر احمد شہزاد امجد صابری کے گھرپہینچ گئے، اظہار تعزیت

    کراچی : قومی ٹیم کے کرکٹر احمد شہزاد نے مقتول امجد صابری کے گھر جا کر اہل خانہ سے اظہار تعزیت کیا ہے، احمد شہزاد نے بچوں کے ساتھ سیلفیاں بنوائیں اورامجد صابری کے بیٹے محب علی کو اپنی ٹی شرٹ بھی دی۔

    ahmed-post-1

    تفصیلات کے مطابق قومی ٹیم کے کرکٹر احمد شہزاد نے لیاقت آباد میں مقتول امجد صابری کے گھر جا کر ان کے اہل خانہ سے تعزیت کی اور ان کے چھوٹے بیٹے کے ساتھ کرکٹ کھیلنے کے علاوہ اسے اپنی گرین شرٹ کا تحفہ بھی دیا۔

    ahmed-post-2

    اس موقع پر فاتحہ خوانی کے بعد گفتگو کرتے ہوئے احمد شہزاد نے کہا کہ امجد صابری پاکستان کا بہت بڑا نام تھے، میں خصوصی طور پر امجد صابری کے چھوٹے بیٹے سے ملنے آیا ہوں۔ اس کو جب پہلی بار ٹی وی پر دیکھا تو بڑا دکھ ہوا۔

    ahmed-post-3

    انہوں نے کہا کہ اگر میرے آنے سے امجد صابری کے بچوں کو تھوڑی سی بھی خوشی ہوئی تو آتا رہوں گا۔ واپسی پر احمد شہزاد نے امجد صابری کے چھوٹے بیٹے کے ساتھ گلی میں کرکٹ کھیلی اور اس کی حوصلہ افزائی بھی کی۔

     

  • امجد صابری کے قاتلوں‌ کو ہرگز نہیں چھوڑیں‌گے، وزیراعلیٰ سندھ کی اہل خانہ کو یقین دہانی

    امجد صابری کے قاتلوں‌ کو ہرگز نہیں چھوڑیں‌گے، وزیراعلیٰ سندھ کی اہل خانہ کو یقین دہانی

    وزیر اعلیٰ سندھ سید قائم علی شاہ نے کہا کہ امجد صابری کے قاتلوں کو ہرگز نہیں چھوڑیں گے،انہیں ہر صورت ڈھونڈ نکالا جائے گا،قاتلوں کو قانون کے حوالے کرکے انہیں ضرور سزا دلوائی جائے گی۔

    وزیراعلیٰ سندھ نے یہ بات لیاقت آباد میں واقع امجد صابری کے گھر جا کر اہل خانہ سے تعزیت کے بعد میڈیا سے گفت گو کرتے ہوئے کہی۔

    انہوں نے کہا کہ امجد صابری عالمی شخصیت تھے، انہوں نے اپنی قوالی کے ذریعے اسلام اور ملک کا نام روشن کیا، ان کاکوئی نعم البدل نہیں، ہمیں ان کے قتل پر نہایت افسوس ہے،امجد صابری عالمی شخصیت تھے، انہوں نے اپنی قوالی کے ذریعے اسلام اور ملک کا نام روشن کیا، ان کاکوئی نعم البدل نہیں۔

    وزیراعلیٰ نے کہا کہ امجد صابری نے پاکستان، سندھ اور کراچی کا مثبت امیج اجاگر کیا، ہمیں ان کے جانے کا غم ہے ، میں امجد کو اپنے بھائیوں کی طرح سمجھتا ہوں، امجد صابری سیاست میں نہیں تھے، وہ قوالی کے ذریعے اسلام کو پھیلانے میں مگن رہے، اللہ تعالیٰ انہیں جنت عطا کرے۔

    امجد صابری کے اہل خانہ کی امداد سے متعلق انہوں نے کہاکہ لواحقین کے لیے ایک کروڑ روپے کی امداد دی جائے گی، یہ امداد کچھ بھی نہیں لیکن اہل خانہ کے لیے ایک سہارا ہے، قابلیت کے مطابق ان کے بچوں کو نوکری فراہم کریں گے اور بچوں کے تعلیمی اخراجات سندھ حکومت برداشت کرے گی۔

    وزیر اعلیٰ سندھ نے مزید کہا کہ ان کے مرتبے اور خدمات کی مناسبت سے یہ کچھ بھی نہیں ہے تاہم جو ہوسکا وہ کریں گے۔

  • امجد صابری کا قتل بہت بڑا نقصان ہے، خورشید شاہ

    امجد صابری کا قتل بہت بڑا نقصان ہے، خورشید شاہ

    کراچی : قائد حزب اختلاف سید خورشید شاہ نے کہا ہے کہ امجد صابری کے قتل سے ملک کو بہت بڑا نقصان ہوا ہے، جس کی کمی کو کبھی پورا نہیں جاسکتا۔

    تفصیلات کے مطابق اپوزیشن لیڈر خورشید شاہ نے قوال امجد علی صابری کے گھر کا دورہ کر کے ان کے اہل خانہ سے اظہار تعزیت کی۔

    اس موقع پر انہوں نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ دو واقعات نے حکومت کو ہلا کر رکھ دیا ہے، کراچی میں امن قائم کرنا حکومت کی ذمہ داری ہے۔

    انہوں نے مزید کہا کہ قاتلوں کو گرفتار کرنا حکومت اور قانون نافذ کرنے والے اداروں کے لئے کسی امتحان سے کم نہیں ہے مگر قاتل کسی صورت بچ نہیں سکتے۔

    اس موقع پر امجد علی صابری کے بھائی ثروت صابری بھی موجود تھے، مرحوم کی مغفرت اور درجات کی بلندی کے لئے خصوصی دعا اور فاتحہ خوانی بھی کی گئی۔

    معروف قوال کی تدفین کے بعد ملک بھر کی معروف سیاسی سماجی شخصیات اور عوام کی بڑی تعداد نے اہل خانہ سے تعزیت کے لئے صابری ہاؤس کی آمد کا سلسلہ جاری ہے۔

    معروف قوال کو ایصال ثواب پہنچانے کے لئے ان کے گھر کے باہر قرآن و فاتحہ خوانی کا سلسلہ جاری ہے، مداحوں کی بڑی تعداد سپراسٹار کو ایصال ثواب پہنچانے کے لئے قرآن خوانی میں شرکت کررہی ہے۔

  • مصطفی کمال کا امجد صابری کے بھائی کو فون، اظہار تعزیت

    مصطفی کمال کا امجد صابری کے بھائی کو فون، اظہار تعزیت

    کراچی:پاک سرزمین پارٹی کے چیئر مین مصطفی کمال نے امجد فرید صابری کے بڑے بھائی ثروت صابری سے ٹیلی فون پر گفتگو کی اور امجد فرید صابری کے بہیمانہ قتل پر ان سے اپنے گہرے دکھ اور افسوس کا اظہارکیا۔

    مصطفی کمال نے کہا کہ پاک سرزمین پارٹی امجد فرید صابری کے خاندان کے اس غم میں برابر کی شریک ہے، امجد صابری سے میرا گہرا تعلق تھا اور وہ میرا ذاتی دوست تھا، اس کے دردناک قتل پر شدید الفاظ میں مذمت کرتے ہیں۔

    سید مصطفی کمال کا کہنا تھا کہ امجد صابری جیسے عظیم فنکار صدیوں میں پیدا ہوتے ہیں، بلاشبہ وہ ایک بڑا قوال ہونے کے ساتھ ساتھ ایک عظیم انسان بھی تھا، امجدصابری نے دنیا بھر میں پاکستان کا نام روشن کیا۔

    مصطفی کمال نے امجد فرید صابری کے لیے مغفرت اور خاندان کے لیے صبر جمیل کی دعا کی۔

    امجد صابری کے بھائی ثروت صابری نے اس مشکل وقت میں ساتھ دینے پر پاک سرزمین پارٹی کے چیئرمین مصطفی کمال کا شکریہ ادا کیا۔

  • نواز شریف کا ملائشیاء کے وزیراعظم سے ٹیلی فون پر اظہار تعزیت

    نواز شریف کا ملائشیاء کے وزیراعظم سے ٹیلی فون پر اظہار تعزیت

    اسلام آباد : وزیراعظم  میاں محمد نواز شریف نے ہفتہ کو ملائیشیاء کے اپنے ہم منصب نجیب عبدالرزاق کو ٹیلی فون کیا اور ملائیشیا کے ہائی کمشنر کی اہلیہ حبیبہ بنت محمود کی پاکستان کے شمالی علاقہ میں ہیلی کاپٹر کے حادثہ میں ہلاکت پر تعزیت کی۔

    وزیراعظم نے ملائیشیا کی حکومت ، مرحومہ کے خاندان اور عوام کیلئے گہرے افسوس کا اظہار کیا۔ حکومت پاکستان اور پاکستان کے عوام کی جانب سے وزیراعظم نے ہائی کمشنر کی بیگم کے انتقال پر گہرے رنج اور دکھ کا اظہار کیا۔

    وزیراعظم نے کہا کہ ملائیشیاء کے سفیر کی اہلیہ دونوں ممالک کے تعلقات کے فروغ دینے میں کوشاں تھیں انہوں نے کہا کہ مرحومہ کا جسد خاکی جلد بھیج دیا جائے گا ایک وفاقی وزیر کو جسد خاکی کے ہمراہ بحیج جائے گا۔