Tag: اظہار لاتعلقی

  • ایم کیو ایم نے کنوینر ندیم نصرت کو غیر فعال کردیا

    ایم کیو ایم نے کنوینر ندیم نصرت کو غیر فعال کردیا

    کراچی: متحدہ قومی موومنٹ نے بانی متحدہ کے بعد اب پارٹی کنوینر ندیم نصرت کو بھی غیر فعال قرار دے دیا، جلد پارٹی انتخابات کے بعد نئے کنوینئر کے انتخاب کا بھی امکان ہے۔

    اے آر وائی نیوز کے رپورٹر رافع حسین کے مطابق ایم کیو ایم نے لندن میں موجود اپنے کنوینئر ندیم نصرت کو بھی غیر فعال کردیا،پارٹی آئین کے مطابق کنوینئرملک سے باہر ہے تو اس کی کوئی قانونی حیثیت نہیں۔

    ذرائع کے مطابق نئے آئین کے تحت بعد میں پارٹی انتخابات بھی ہوں گے جس کے تحت نئے کنوینر کے انتخاب کا عمل مکمل کیا جائے گا۔

    واضح رہے ایم کیو ایم کے ڈپٹی کنوینر فاروق ستار قبل ازیں پریس کانفرنس کے ذریعے قائد متحدہ الطاف حسین اور لندن رابطہ کمیٹی سے سے اظہار لاتعلقی کرچکے ہیں، تاہم پریس کانفرنس میں انہوں نے پارٹی کنوینر ندیم نصرف سے تعلق برقرار رکھے جانے کا اعلان کیا تھا۔ اب ذرائع سے معلوم ہوا ہے کہ ندیم نصرت کی حیثیت بھی ختم کرکے انہیں غیر فعال قرار دیا جارہا ہے۔

    یہ بھی پڑھیں: فاروق ستار کا الطاف حسین اور لندن قیادت سے لاتعلقی کا اعلان

    ایم کیو ایم کا قائد متحدہ کی امریکا میں کی گئی تقریر سے بھی اظہار لاتعلقی

  • آئی  ایس پی آر کا فوج کی حمایت میں آویزاں پوسٹرز سے اظہار لاتعلقی

    آئی ایس پی آر کا فوج کی حمایت میں آویزاں پوسٹرز سے اظہار لاتعلقی

    اسلام آباد:آئی ایس پی آر نے مختلف شہروں میں فوج کی حمایت میں لگے ہوئے پوسٹر سے متعلق وضاحت جاری کرتے ہوئے کسی بھی طرح کے تعلق سے انکار کردیا ۔

    انٹر سروسز پبلک ریلیشنز (آئی ایس پی آر) کے ڈائریکٹر جنرل عاصم سلیم باجوہ نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ پر ٹوئٹ کیا ہے کہ ایسے کسی بھی قسم کے پوسٹر سے فوج یا کسی متعلقہ ادارے کا کوئی تعلق نہیں۔

    اے آر وائی نیوز کے نمائندے لئیق الرحمن کے مطابق ملک کے تقریباً14 شہروں میں یہ پوسٹر و بینرز آویزاں کیے گئے جن کے بارے میں فوج نے عوام میں پھیلے ہوئے اس تاثر کو غلط قرار دیا ہے کہ یہ پوسٹرز فوج نے آویزاں کرائے۔

    یہ بھی پڑھیں : راولپنڈی : آرمی چیف کی تصاویر والے بینرز مختلف شہروں میں آویزاں

    واضح رہے کہ گزشتہ روز ملک کے مختلف شہروں میں نامعلوم افراد کی جانب سے شہر بھر میں آرمی چیف کے حق میں بینر آویزاں کیے گیے جس میں اُن سے اپیل کی گئی ہے کہ ’’اب آ بھی جاؤ‘‘، سیاسی تجزیہ نگاروں کے مطابق یہ بینرز الیکشن کمیشن میں رجسٹرڈ ایک جماعت کی جانب سے لگائے گئے ہیں۔

    سیاسی جماعتوں کے رہنماؤں کی جانب سے ان بینرز کے حوالے سے شدید تحفظات پائے جاتے ہیں جبکہ وفاقی وزیر اطلاعات و نشریات پرویز رشید نے اس حوالے سے ردعمل دیتے ہوئے کہا کہ ’’راحیل شریف کی مدتِ ملازمت میں توسیع کے حوالے سے کچھ بھی کہنا قبل از وقت ہوگا‘‘۔