Tag: اظہرالدین

  • کوہلی نے اظہرالدین کا ریکارڈ برابر کردیا

    کوہلی نے اظہرالدین کا ریکارڈ برابر کردیا

    بھارتی ٹیم کے سابق کپتان ویرات کوہلی نے بھارت کی جانب سے ون ڈے میں سب سے زیادہ کیچز کا سابق کپتان اظہر الدین کا ریکارڈ برابر کر دیا۔

    سابق بھارتی کپتان ویرات کوہلی نے گزشتہ روز آئی سی سی چیمپئنز ٹرافی میں بنگلا دیش کے خلاف میچ کے دوران 43 ویں اوور میں محمد شامی کی گیند پر جاکر علی کا کیچ پکڑ کے یہ ریکارڈ برابر کیا۔

    سابق کپتان کا ون ڈے کرکٹ میں یہ 156واں کیچ تھا، جس کے ساتھ وہ سابق کپتان محمد اظہرالدین کے برابر پہنچ گئے۔ محمد اظہرالدین نے 334 ون ڈے میں 156 کیچز کیے تھے جبکہ کوہلی نے اتنے ہی کیچز 298 میچز میں کرلئے ہیں۔

    ون ڈے کرکٹ میں سب سے زیادہ کیچز کا عالمی ریکارڈ سری لنکا کے سابق کپتان مہیلا جے وردھنے نے حاصل کررکھا ہے، انہوں نے 448 میچز میں 218 کیچز پکڑے ہیں۔

    واضح رہے کہ ماضی میں ریکارڈز بنانے کے لیے جانے جانے والے بھارتی سپراسٹار بیٹر کوہلی بنگلہ دیش کے خلاف ریکارڈ بناتے بناتے رہ گئے۔

    کوہلی کی ناکامی کا سلسلہ مسلسل دراز ہوتا جارہا ہے، وہ بنگلہ دیش کے خلاف بھی رنز بنانے میں ناکام رہے اور 22 رنز بنا کر پویلین کی طرف لوٹ گئے، اگر وہ مزید 15 رنز اسکور کرلیتے تو 14 ہزار رنز بنانے والے محض تیسرے پلیئر بنتے۔

    بھارتی ٹیم آج کا میچ بھول کر آئندہ مقابلے کی تیاری کررہی ہے، باسط علی

    ون ڈے انٹرنیشنل میں صرف دو پلیئرز نے 14 ہزار رنز اسکور کیے ہیں، ان میں سے ایک لٹل ماسٹر ٹنڈولکر اور دوسرے سری لنکن لیجنڈ کمارا سنگاکارا ہیں۔

    کوہلی 14رنز بناتے تو نہ صرف تیسرے کھلاڑی بنتے بلکہ اسٹار بیٹر اگر 14 ہزار رنز مکمل کر جاتے تو یہ کارنامہ انجام دینے والے تیز ترین بلے باز بھی بن جاتے۔

  • سابق بھارتی کپتان اظہرالدین کا متنازع ٹی 10 لیگ سے دور رہنے کا فیصلہ

    سابق بھارتی کپتان اظہرالدین کا متنازع ٹی 10 لیگ سے دور رہنے کا فیصلہ

    ممبئی:  تنازعات میں گھری ٹی ٹین لیگ کی مشکلات میں مزید اضافہ ہوگا، سابق بھارتی کپتان نے لیگ سے  دور رہنے کا اعلان کر دیا.

    تفصیلات کے مطابق ٹی ٹین لیگ سے متعلق ایک اور  تنازع سامنے آگیا، لیجنڈ کرکٹر اظہر الدین  نے لیگ کی پیش کش رد کر دی.

    سابق بھارتی کپتان نے ٹویٹر پر اپنے خیالات کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ "مجھےٹی ٹین لیگ سے ڈائریکٹر ٹیلنٹ ہنٹ کی پیش کش تھی، مگر متنازع میڈیا رپورٹس سے گھری ٹی ٹین لیگ سےدوررہنا بہترہے.”


    مزید پڑھیں: ٹی ٹین لیگ: چیئرمین پی سی بی کے تحفظات کا اب تک جواب نہیں مل سکا

    یاد رہے کہ پی سی بی چیئرمین نے گذشتہ دونوں‌نیوز کانفرنس کے دوران کہا تھا کہ ٹی 10 لیگ سے متعلق معلومات میسر نہیں کہ ان کے اسپانسرز کون ہیں، فرنچائز کس کے پاس ہے، لیگ کے لیے پیسا کہاں سے آ رہا ہے، تسلی ہونے تک اپنے کھلاڑی ٹی 10 لیگ میں نہیں بھیجے جائیں گے۔

    واضح رہے کہ سابق کپتان آصف اقبال نے ٹی ٹین لیگ پر تحفظات کا اظہار کرتے ہوئے اسے تماشا قرار دیا تھا، دوسری جانب سابق ٹیسٹ کرکٹر سرفرازنواز کی جانب سے لیگ پرپابندی لگانے کا مطالبہ سامنے آیا ہے.