Tag: اظہرعلی

  • عامر سے متعلق مسئلہ ہوا تو مل کر ہینڈل کریں گے، کپتان اظہر علی

    عامر سے متعلق مسئلہ ہوا تو مل کر ہینڈل کریں گے، کپتان اظہر علی

    لاہور: پاکستان کرکٹ ٹیم کے ون ڈے کپتان اظہرعلی کہتے ہیں کہ دورہ انگلینڈ ہمیشہ ہی ٹف رہا ہے۔ پہلے جو ہوا ماضی کا حصہ ہے، عامر سے متعلق کوئی مسئلہ ہوا تو سب مل کر ہینڈل کریں گے۔

    اسکلز کیمپ کے دوسرے روز کھلاڑیوں کی بھرپور تیاریاں جاری ہیں۔ انگلینڈ کی کنڈیشنز سے ہم آہنگ ہونے کے لیے سیمنگ وکٹوں پر بیٹنگ اور بولنگ پر مینجمنٹ کا زور ہے۔ چیف سلیکٹر انضمام الحق نے بلے بازوں کی صلاحیتوں میں نکھار لانے کے لیے بیٹنگ ٹپس بھی دیں۔

    اس موقع پر ون ڈے کپتان اظہر علی کا کہنا تھا کہ دورہ انگلینڈ ہمیشہ ہی مشکل رہا ہے لیکن بھرپور تیاری کے ساتھ جا رہے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ محمد عامر سے متعلق کوئی مسئلہ ہوا تو مل کر ہینڈل کریں گے۔ انگلینڈ میں عامر پر پریشر ہوگا لیکن عامر پہلے بھی کم بیک کر چکے ہیں۔

    واضح رہے کہ فاسٹ بولرعمران خان بیٹنگ کے دوران گیند ہاتھ پر لگنے سے انجرڈ ہوگئے۔ ڈاکٹرز کا کہنا ہے کہ انجری معمولی نوعیت کی ہے، جلد فٹ ہوجائیں گے۔

    چیئرمین پی سی بی بھی سلیکشن کمیٹی سے ملاقات کے لیے اسٹیڈیم پہنچے۔ شہریار خان نے ٹیم مینجمنٹ سے کھلاڑیوں کی کارکردگی کی رپورٹ بھی لی۔

  • سینئر کھلاڑیوں کی غیرموجودگی میں نئی ٹیم تیار کرنا آسان نہیں، اظہرعلی

    سینئر کھلاڑیوں کی غیرموجودگی میں نئی ٹیم تیار کرنا آسان نہیں، اظہرعلی

    لاہور: پاکستان ون ڈے ٹیم کے کپتان اظہر علی نے کہا کہ سینئر کھلاڑیوں کی غیرموجودگی میں نئی ٹیم تیار کرنا آسان نہیں، ہدف چیمپیئنز ٹرافی میں جگہ بنانا ہے۔

    قذافی اسٹیڈیم لاہور میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے پاکستان ٹیم کے کپتان اظہر علی نے کہا کہ ہر میچ جیتنا ضروری ہے تبھی رینکنگ بہتربنا کر چیمپیئنز ٹرافی کھیل سکتے ہیں۔

    انکا کہنا تھا کہ زمبابوے کی ٹیم پرفارم کررہی ہے،دباؤ میں آئے بغیر کھیلنا ہوگا،کھلاڑیوں سے ایک سو دس فیصد بہتر نتائج کی امید ہے۔

    سیریز کے آخری دو میچز کیلئے مہمان ٹیم کے کپتان ہملٹن ماسکاڈزا نے کہا کہ ایلٹن چگمبورا کے نہ ہونے سے زمبابوے ٹیم کو نقصان ہوا ہے۔

    ماساکاڈزا نے کہا کہ وکٹ بیٹسمینوں کیلئے سازگار ثابت ہورہی ہے۔امید ہے دوسرے میچ میں اچھی کارکردگی دکھائیں گے۔

  • بنگلہ دیش کیخلاف مجموعی طور پر اچھا نہ کھیلے سکے، اظہرعلی

    بنگلہ دیش کیخلاف مجموعی طور پر اچھا نہ کھیلے سکے، اظہرعلی

    میرپور: پاکستان ٹیم کے کپتان اظہر علی کا کہنا ہے کہ بنگلہ دیش کیخلاف مجموعی طور پر اچھا نہ کھیلے سکے۔ سرفراز احمد کو ڈراپ نہیں کیا گیا وہ خود سمیع اسلم کو موقع دینا چاہتے تھے۔

    ڈھاکا میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے پاکستان ٹیم کےکپتان اظہر علی نے کہا کہ بنگلہ دیش نے عمدہ کارکردگی کا مظاہرہ کیا اور سیریز اپنے نام کرلی۔

    انکا کہنا تھا کہ کھلاڑی اگر گراؤنڈ میں پرفارم نہ کریں تو ناکامی کی ذمہ داری بھی اٹھانی چاہیے،سرفراز احمد کے ڈراپ کرنے کے حوالے سے اظہر علی کا کہنا تھا کہ نائب کپتان نے خود سمیع اسلم کو موقع دیا ہے۔

    اظہر علی کا کہنا تھا کہ کھلاڑیوں کو خامیوں سے سیکھتے ہوئے کارکردگی بہتر بنانی ہوگی۔

  • بنگلہ دیش کو ہوم گراؤنڈ میں شکست دینا ایک بڑا چیلنج ہے، اظہرعلی

    بنگلہ دیش کو ہوم گراؤنڈ میں شکست دینا ایک بڑا چیلنج ہے، اظہرعلی

    ڈھاکہ: پاکستان ون ڈے کرکٹ ٹیم کے کپتان اظہر علی کا کہنا ہے کہ بنگلہ دیش کو اسی کے ہوم گراؤنڈ میں شکست دینا ایک بڑا چیلنج ہے۔

    ڈھاکا میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے پاکستان ٹیم کے کپتان اظہر علی نے کہا کہ بنگلہ کرکٹ ٹیم ورلڈ کپ میں عمدہ کارکردگی دکھا چکی ہے۔

    سیریز کے تمام میچز کو ترنوالہ سمجھنا غلطی ہوگی۔ اظہر علی کا کہنا تھا کہ سائیڈ میچ میں بنگلہ دیش اے ٹیم نے ٹف ٹائم دیا،کنڈیشنز سے ہم آہنگ ہونے کیلئے یہ اہم موقع تھا۔

    کوچ وقار یونس نے ماضی کی یادوں کو تازہ کرتے ہوئے یہ بات کہی کہ انیس سو ننانوے ورلڈ کپ میں پاکستان کیخلاف بنگلہ دیش نے اچھی پرفامنس پیش کی تھی۔

    میزبان ٹیم ون ڈے سیریز کیلئے فیورٹ ہے، اب پاکستانی ٹیم میں شامل نوجوان کھلاڑیوں کو جوہر دکھانے کا موقع ملے گا۔

  • فتح اللہ: لیگ اسپنر یاسرشاہ زخمی، ون ڈے سیریزسے آؤٹ

    فتح اللہ: لیگ اسپنر یاسرشاہ زخمی، ون ڈے سیریزسے آؤٹ

    فتح اللہ: یاسر شاہ بنگلادیش بورڈ الیون کیخلاف پریکٹس میچ میں چوٹ لگنے سے ون ڈے سیریز سے باہر ہوگئے۔

    پاکستان کرکٹ ٹیم کو ایک اور جھٹکا، صہیب مقصود، سہیل خان کے بعد یاسر شاہ بھی بنگلادیش کیخلاف ون ڈے سیریز سے باہر ہوگئے۔

     فتح اللہ میں پریکٹس میچ کے دوران یاسر شاہ زخمی ہوگئے، لیگ اسپنر کے بائیں ہاتھ میں چوٹ لگی، جس کے بعد ان کے ہاتھ کی سرجری کرائی جائیں گی۔

    ذرائع کے مطابق یاسر شاہ کے متبادل کے طور پر ذوالفقار بابر کو ٹیم میں شامل کیے جانے کا امکان ہے۔

  • اظہرعلی کی قیادت میں پاکستان ٹیم کو پہلی شکست

    اظہرعلی کی قیادت میں پاکستان ٹیم کو پہلی شکست

    فتح اللہ: بنگلادیش بورڈ الیون نے پاکستان کو سنسنی خیز مقابلے کے بعد ایک وکٹ سے ہرادیا۔

    دورہ بنگلادیش میں پاکستان ٹیم کوپہلا دھچکا مل گیا، بنگلادیش بورڈ الیون شاہینوں کا شکار کرنے میں کامیاب ہوگئی،فتح اللہ میں پاکستان نے ٹاس جیت کر بیٹنگ کا فیصلہ کیا تو محمد حفیظ اور اظہر علی نے چھیاسٹھ رنز کا آغاز فراہم کیا۔

     اظہر علی نے انچاس گیندوں پر صرف ستائیس رنز بنانے کی زحمت کی، مڈل آڈر بلے باز بھی رسمی طور پر وکٹ پر آئے،حفیظ پچیاسی رنز کے ساتھ ٹاپ اسکورر رہے، فواد عالم کی ناقابل شکست نصف سنچری کی بدولت قومی ٹیم نو وکٹ پر دو سو اڑسٹھ رنز بناسکی۔

     جواب میں بنگلادیش بورڈ الیون کی چار وکٹیں اکیاسی رنز پر پویلین لوٹ گئی، اس موقع پر صابررحمان نے ایک سو تیئس رنز جارحانہ اننگز کھیل کر میچ کا نقشہ بدل دیا۔

     جنید خان نے یکے بعد دیگرے تین مہرے کھسکا کر کم بیک کیا، لیکن سوہاگ غازی کی ذمہ دارنہ اننگز نے بی سی بی بورڈ الیون کو ایک وکٹ سے کامیابی دلوادی۔

  • بنگلہ دیش کی ٹیم خطرناک ثابت ہوسکتی ہے، شاہد آفریدی

    بنگلہ دیش کی ٹیم خطرناک ثابت ہوسکتی ہے، شاہد آفریدی

    لاہور : شاہد آفریدی نے بنگلہ دیش کی ٹیم کو خطرناک قرار دے دیا۔

    تفصیلات کے مطابق قومی ٹی ٹونٹی کرکٹ ٹیم کے کپتان شاہد آفریدی نے کہا ہے کہ بنگلہ دیش کی ٹیم ہوم گراؤنڈ پر خطرناک ثابت ہوسکتی ہے۔وہ لاہور میں میڈیا سے گفتگو کررہے تھے

    ان کا کہنا تھا کہ اظہرعلی کو ون ڈے ٹورنا منٹ میں قومی قیادت ٹیم کی قیادت جارحانہ انداز میں کرنی چاہیئے، لاہور کے علاقے گلبرگ میں ریسٹورنٹ کے افتتاح کے موقع پر میڈیا سے گفتگو میں شاہد آفریدی نے کہا کہ بنگلہ دیش کی ٹیم نے ورلڈ کپ میں اچھا پرفارم کیا ۔

    انہوں نے کہا کہ بنگلہ دیش کی ٹیم ہوم گراؤنڈ پر خطرناک ثابت ہوسکتی ہے۔اس لئے ون ڈے میں اظہر علی کو جارحانہ انداز میں کپتانی کرنی چاہیئے۔

    انہوں نے کہا کہ ٹی ٹونٹی کے لئے دس سے بارہ لڑکوں کی کلیئرنس لینی پڑے گی تاکہ ٹی ٹونٹی اسکواڈ تیار ہوجائے۔

    ایک سوال کے جواب میں شاہد آفریدی کا کہنا تھا کہ ڈومیسٹک کرکٹ کو مکمل اختیارات کے ساتھ مصباح اور یونس کے حوالے کردیا جائے۔

  • پی سی بی نےاظہرعلی کو ون ڈے کا کپتان اورٹیسٹ کانائب کپتان بنا دیا

    پی سی بی نےاظہرعلی کو ون ڈے کا کپتان اورٹیسٹ کانائب کپتان بنا دیا

    لاہور: پی سی بی نے ٹیم مینجمنٹ تبدیل کردی،اظہرعلی کو ون ڈے کا کپتان اور ٹیسٹ کے نائب کپتان مقرر کردیا۔

    اے آر وائی نیوز نے اظہرعلی کوپاکستان کرکٹ ٹیم کا کپتان بنانے کی خبرجمعہ کوہی نشر کردی تھی، دوسری جانب مصباح الحق ٹیسٹ اور شاہد آفریدی ٹی ٹوئنٹی کے کپتان برقرار ہیں۔

    چیئرمین پی سی بی نے پریس کانفرنس میں اظہر کو ون ڈے ٹیم کا کپتان ٹیسٹ ٹیم کا نائب مقرر کردیا۔

    چیئرمین پی سی بی شہریارخان کا کہنا تھا کہ میگا ایونٹ میں ہماری فٹنس عالمی معیار کی دوسری ٹیموں کے مقابلے میں نہیں تھی، ہم اب اپنی ٹیم کو دوبارہ بنارہے ہیں اس لئے اظہر علی کو ون ڈے فارمیٹ میں قومی ٹیم کا نیا کپتان بنایا ہے گوکہ  وہ ورلڈ کپ میں ون ڈے ٹیم کا حصہ نہیں تھے  تاہم ان کے ڈسپلن کو دیکھ کر یہ فیصلہ کیا ہے۔

     چیئرمین پی سی بی نے مصباح کو ٹیسٹ اور آفریدی کو  ٹی ٹوئنٹی ٹیم کا کپتان برقرار رکھنے کا بھی اعلان کیا، جبکہ ون ڈے اور ٹی ٹوئنٹی میں سرفراز احمدکو ٹیم نائب مقرر کردیا۔

     نو منتخب کپتان اظہر علیکا کہنا تھا کہ ٹیم ایک کھلاڑی سے نہیں چلتی، ہمیں ایک ہوکر مل کر کھیلنا ہوگا۔

     انہوں نے کہا کہ میڈیا نے ورلڈ کپ میں ٹیم کی کارکردگی پر بےجا تنقید کی دوسری ٹیمیں بھی ہارتی ہے، لیکن وہاں ایسا نہیں ہوتا۔

  • مصباح الحق نے تیزترین سنچری کا ریکارڈ برابرکردیا

    مصباح الحق نے تیزترین سنچری کا ریکارڈ برابرکردیا

    ابوظہبی: پاکستانی ٹیم کے کپتان اور ٹیسٹ کرکٹ کے تجربہ کار کھلاڑی مصباح الحق نے چھپن گیندوں پر سو رنز بنا کر ویون رچرڈ کا ریکارڈ برابر کردیا۔

    ابوظہبی  ٹیسٹ کی دوسری اننگز میں کپتان مصباح نے گیارہ چوکوں اور چھ چھکوں کی مدد سے شاندار سنچری اسکور کی، اظہرعلی  بھی بھی پیچھے نہ رہے اور انہوں نے دوسری اننگز میں بھی سنچری اسکور کر ڈالی۔

    شاہینوں کی اس بہترین کارکردگی کو اسٹیڈیم میں موجود تماشائیوں نے کھل کر داد دی، تازہ ترین اطلاعات کے مطابق کپتان مصباح الحق نے دو سو ترانوے رنز تین کھلاڑی آؤٹ پر اننگز ڈکلیئر کردی ہے اور پاکستان نے آسٹریلیا کو چھ سو تین رنز کا ہدف دیا ہے۔

  • سری لنکا سے ٹیسٹ سیریز، چار قومی کھلاڑی یو اے ای روانہ

    سری لنکا سے ٹیسٹ سیریز، چار قومی کھلاڑی یو اے ای روانہ

    سری لنکا کیخلاف ٹیسٹ سیریز میں حصہ لینے کے لئے قومی ٹیسٹ اسکواڈ کے چار کھلاڑی متحدہ عرب امارات کے لئے روانہ ہو گئے۔ سری لنکا کے خلاف ٹیسٹ اسکواڈ میں شامل خرم منظور، اظہر علی، راحت علی اور محمد طلحہ لاہور سے ابوظہبی کے لئے روانہ ہوئے۔

    روانگی کے موقع پراظہرعلی کا کہنا تھا کہ ٹیم کا مورال بلند ہے، ون ڈے کی طرح ٹیسٹ سیرز میں بھی فتح کا تاج پہن کر آئیں گے۔ایک سوال کے جواب میں اظہرعلی کا کہنا تھا کہ جنوبی افریقہ کو ان ہی کی سر زمین میں شکست دی ہے، یہ اچھی کارکردگی کا ہی نتیجہ ہے۔

    سینئر کھلاڑی یونس خان اور اسد شفیق کراچی سے روانہ ہونگے جبکہ ٹیسٹ اسکواڈ میں شامل دیگرکھلاڑی سری لنکا کیخلاف جاری ون ڈے سیریز کھیلنے کے لئے پہلے سے ہی متحدہ عرب امارات میں موجود ہیں۔

    سری لنکا کیخلاف پہلا ٹیسٹ میچ اکتیس دسمبر سے ابوظہبی میں شروع ہو گا جبکہ دوسرا ٹیسٹ میچ آٹھ جنوری سے دبئی اور تیسرا ٹیسٹ سولہ جنوری سے شارجہ میں ہو گا۔