Tag: اظہر علی

  • اظہر علی کا ون ڈے کرکٹ سے ریٹائرمنٹ کا اعلان

    اظہر علی کا ون ڈے کرکٹ سے ریٹائرمنٹ کا اعلان

    لاہور: قومی کرکٹ ٹیم کے سابق ون ڈے کپتان اظہر علی نے ون ڈے کرکٹ سے ریٹائرمنٹ کا اعلان کردیا۔ اظہر علی کا کہنا ہے کہ میری زیادہ پہچان ٹیسٹ کرکٹ ہے، وہاں ریکارڈ مزید بہتر کروں گا۔

    تفصیلات کے مطابق سابق ون ڈے کپتان اظہر علی نے ون ڈے کرکٹ سے ریٹائرمنٹ کا اعلان کردیا۔

    اپنی ریٹائرمنٹ کا اعلان کرتے ہوئے اظہر علی کا کہنا تھا کہ میری زیادہ پہچان ٹیسٹ کرکٹ ہے، وہاں ریکارڈ مزید بہتر کروں گا۔ سرفراز احمد ٹیم کو اچھے طریقے سے لیڈ کر رہے ہیں۔ ’میری پوری سپورٹ سرفراز احمد کے ساتھ ہے‘۔

    اظہر علی کا کہنا تھا کہ ٹیسٹ کرکٹ میں میرا فوکس بیٹنگ پر ہے، ٹی 20 کرکٹ میں نے کھیلی ہی نہیں تو اس سے ریٹائرمنٹ کا اعلان کہاں سے کروں۔

    انہوں نے کہا کہ میں نے پوری کوشش کی اور پرفارمنس دی، چانس ملنا نہ ملنا اللہ کی طرف سے ہوتا ہے۔ میرے حساب سے یہ ریٹائرمنٹ کے لیے اچھا وقت ہے۔ اپنے فیصلے سے پہلے چیف سلیکٹر سمیت سب سے بات کی۔

    اظہر علی کا کہنا تھا کہ انجری سے ریکوری کے بعد فٹنس مزید بہتر ہوئی ہے۔ پاکستان کی کپتانی کرنا کبھی بھی آسان نہیں رہا۔ ریٹائرمنٹ لی تاکہ جو لڑکے کھیل رہے ہیں انہیں پورا موقع ملے۔

    سابق کپتان اظہر علی نے سنہ 2011 میں ون ڈے ڈیبیو کیا تھا۔ انہوں نے 53 ون ڈے میچز میں پاکستان کی نمائندگی کی۔

    اظہر علی نے 53 ون ڈے میچز میں 1 ہزار 8 سو 45 رنز بنائے۔ انہوں نے 3 سنچریز اور 12 نصف سنچریز اسکور کیں۔

  • ’اظہر علی کو کرکٹ تعلیم کی ضرورت ہے‘

    ’اظہر علی کو کرکٹ تعلیم کی ضرورت ہے‘

    ابوظہبی: آسٹریلیا کے خلاف کھیلے جانے والے ٹیسٹ میچ کے تیسرے روز اظہر علی مضحکہ خیز انداز میں رن آؤٹ ہوئے تو کھلاڑیوں اور شائقین نے انہیں آڑے ہاتھوں لیا۔

    تفصیلات کے مطابق ابوظہبی کے شیخ زید اسٹیڈیم میں پاکستان اور آسٹریلیا کی ٹیموں کے مابین دو ٹیسٹ میچوں کی سیزیز کا آخری میچ کھیلا جارہا ہے جس کا آج تیسرا روز تھا۔

    تیسرے روز انوکھا واقعہ اُس وقت پیش آیا کہ جب اظہر علی نے باؤلر پیٹر سڈل کی گیند پر سلپ میں شارٹ نکالا، گیند تیزی سے باؤنڈری لائن کی طرف جارہی تھی، بال کی اسپیڈ کو دیکھ کر قومی کرکٹ ٹیم کے دونوں بلے باز پر اعتماد انداز میں آدھی پچ پر آئے اور سکون سے بات چیت کرنے لگے۔

    پاکستانی بلے باز نےشارٹ کھیلنے کے بعد غور نہیں کیا کہ امپائر نے باؤنڈری کا اشار ابھی تک نہیں دیا، اسدشفیق اور اظہر علی وکٹ کے درمیان میں آکر مجموعی اسکور میں چار رنز کے اضافے کا جشن منا رہے تھے۔

    پڑھیں: پاکستان بمقابلہ آسٹریلیا، تیسرے روز کیا ہوا؟

    اظہر علی کو معلوم نہیں تھا کہ گیند باؤنڈری کے قریب جاکر رک گئی اسی اثناء فیلڈر نے فوراً گیند کو اٹھا کر وکٹ کیپر ٹم پین کی طرف پھینکا تو انہوں نے موقع کا فائدہ اٹھاتے ہوئے اسٹمپ اڑائے اور پھر امپائر سے اپیل کی۔

    وکٹ کیپر کی کال سُن کر امپائر نے 64 رنز پر کھیلنے والے اظہر علی کو آؤٹ قرار دیا مگر پاکستانی بلے باز کو اپنے آؤٹ ہونےکا یقین نہیں آیا اور وہ پچ پر کھڑے ہوکر ادھر اُدھر دیکھتے رہے۔

    پاکستانی بلے باز کی ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہوئی تو شائقین کرکٹ نے انہیں آڑے ہاتھوں لیا اور حد سے زیادہ خود اعتمادی پر شدید تنقید بھی کی۔

    قومی کرکٹ ٹیم کے سابق کپتان جو 66 ٹیسٹ اور 55 ایک روزہ میچز کھیل چکے ہیں ان پر صارفین نے تنقید کرتے ہوئے کہا کہ شاید اظہر علی کو یہ بات نہیں معلوم کہ جب تک گیند باؤنڈری لائن سے نہیں ٹکراتی اُس وقت تک چوکا نہیں ہوتا۔ انٹرنیٹ صارفین نے اسد شفیق کو بھی تنقید کا نشانہ بنایا۔

    دوسری جانب قومی کرکٹ ٹیم کے سابق کپتان اور معروف کامینٹیٹر رمیز راجہ نے اظہر علی کے آؤٹ کو انتہا کی بے وقوفی قرار دیتے ہوئے کہا کہ ’اس انداز سے تو اسکول کرکٹ کھیلنے والے بچے آؤٹ ہوتے ہیں‘۔

    رمیز راجہ کا کہنا تھا کہ ’انٹرنیشنل کرکٹ میں شاید اس طرح پہلا آؤٹ ہوا، اظہر علی کو کھیل کی تعلیم حاصل کرنے کی ضرورت ہے‘۔

  • برسبین ٹیسٹ : پاکستان کے131رنزپر2کھلاڑی آؤٹ

    برسبین ٹیسٹ : پاکستان کے131رنزپر2کھلاڑی آؤٹ

    برسبین: آسٹریلیا کےخلاف ٹیسٹ میچ کی دوسری اننگز میں قومی ٹیم نے 2 وکٹوں کے نقصان پر131رنر بنالیے۔

    تفصیلات کےمطابق برسبین ٹیسٹ کے چوتھے روزپاکستان نے اپنی دوسری اننگز70رنز دو کھلاڑی آؤٹ سےشروع کی تو اظہر علی 41 اور یونس خان صفر کے ساتھ وکٹ پر موجود تھے۔

    اظہر علی اور یونس خان نے پراعتماد انداز میں بیٹنگ کا سلسلہ جاری رکھا اور 56.2 اوور میں پاکستان کا اسکور 131 رنز پر پہنچا دیا۔

    خراب موسم کے باعث امپائرز نے میچ روک دیا اور وقت سے پہلے ہی چائے کا وقفہ لے لیا۔اظہر علی 61 اور یونس خان 40 رنز کے ساتھ وکٹ پر موجود ہیں اور دونوں کھلاڑیوں کے درمیان 77 رنز کی شراکت ہو چکی ہے۔

    مزید پڑھیں:برسبین ٹیسٹ : قومی ٹیم 142رنز پرآؤٹ

    یاد رہےکہ قومی ٹیم اپنی پہلی اننگز میں آسٹریلیا کےخلاف برسبین ٹیسٹ میچ میں 142رنز بنا کرآؤٹ ہوگئی تھی۔

    واضح رہے کہ پاکستان کو میچ میں کامیابی کےلیے 359رنز درکار ہیں جبکہ اس کی 8وکٹیں اورتقریباً 157اوور کا کھیل باقی ہے۔

  • چوتھا ون ڈے، پاکستان کا انگلینڈ کو جیت کیلئے 248 رنز کا ہدف

    چوتھا ون ڈے، پاکستان کا انگلینڈ کو جیت کیلئے 248 رنز کا ہدف

    لیڈز: پاکستان نے انگلینڈ کو جیت کیلئے دو سو اڑتالیس رنز کا ہدف دے دیا، لیڈز کے میدان میں پاکستانی بلے باز پرفارم نہ کرسکے، اب بولرز کا امتحان جاری ہے۔

    چوتھے ایک روزہ میچ میں پاکستانی بلے باز ایک بار پھر بڑا ہدف دینے میں ناکام ہوگئے، پاکستان نے انگینڈ ٹیم کو 8 وکٹوں کے نقصان پر جیت کے لئے 248 رنز کا ہدف دے دیا، جبکہ کپتان اظہر علی 80 رنز بناکر نمایاں رہے۔

    cricket2

    پاکستانی اوپنر کی ناکامی کے بعد مڈل آڈر بھی ٹیم کو سہارا دینے میں ناکام رہا، عماد وسیم نے نصف سنچری بنائی جبکہ شرجیل خان 16، سمع اسلم 24، بابر اعظم اور سرفراز احمد 12 رنز بناسکے، اس کے علاوہ محمد نواز 13 اور حسن علی 9 رنز بنانے میں کامیاب ہوئے۔

    cricket3

    انگلینڈ کی جانب سے عادل رشید نے تین معین علی اور کرس جورڈن نے دو دو اور پلنکٹ نے ایک وکٹ حاصل کی۔

    یاد رہے کہ انگلینڈ کو پانچ ایک روزہ میچوں کی سیریز میں پاکستان پر تین صفر کی واضح برتری حاصل ہے۔

  • پاکستان اور انگلینڈ کے درمیان چوتھا ون ڈے آج کھیلا جائے گا

    پاکستان اور انگلینڈ کے درمیان چوتھا ون ڈے آج کھیلا جائے گا

    لیڈز: پاکستان اور انگلینڈ کے درمیان پانچ ایک روزہ میچوں کی سیریز کا چوتھا ون ڈے میچ آج کھیلا جائے گا.

    تفصیلات کے مطابق پاکستان اور انگلینڈ کے درمیان چوتھا ایک روزہ میچ آج لیڈز میں کھیلا جائے گا،قومی ٹیم میں وہاب ریاض کی جگہ محمد عرفان کو شامل کہے جانے کا امکان ہے جب کہ محمد عامر کو بھی آرام دے کر عمر گل کو واپس لایا جا سکتا ہے.

    تیسرے ون ڈے میچ میں گھٹنے کی انجری کے باعث شرکت نہ کرنے والے عماد وسیم اگر فٹ ہوئے تو انہیں بھی پلیئنگ الیون میں شامل کیا جا سکتا ہے،عماد وسیم کے ٹیم میں آنےکی صورت میں محمد نواز یا شعیب ملک کو باہر بیٹھنا پڑ سکتا ہے.

    قومی ٹیم کے کپتان اظہر علی کا کہنا ہے کہ سیریز تو ہاتھ سے نکل چکی لیکن میچ جیت کر خسارہ کم کرنے اور ٹیم کے وقار کو بحال کرنے کی پوری کوشش کریں گے.

    *انگلینڈ نے ون ڈے سیریز جیت لی، پاکستان کو 169رنز سے شرمناک شکست

    یاد رہے کہ انگلینڈ کو پانچ ایک روزہ میچوں کی سیریز میں پاکستان پر تین صفر کی واضح برتری حاصل ہے.

    واضح رہے کہ انگلش ٹیم نے گرین شرٹس کے خلاف تیسرے ون ڈے میں ریکارڈ 444 رنز بنائے تھے جس میں اظہر الیون کو 169 رنز سے شسکت کا سامنا کرنا پڑا تھا.

  • پاکستان اور انگلینڈ کے درمیان ون ڈے سیریز 11 نومبر سے شروع ہوگی

    پاکستان اور انگلینڈ کے درمیان ون ڈے سیریز 11 نومبر سے شروع ہوگی

    دبئی: پاکستان اور انگلینڈ کے درمیان ون ڈے سیریز کا آغاز گیارہ نومبر سے ہوگا، دونوں ٹیموں نے ایک روز سیریز کے لئےتیاریاں شروع کردی ہیں۔

    ٹیسٹ سیریز میں کامیابی کے بعد پاکستان ٹیم ون ڈے سیریز میں نئے جذبے کے ساتھ میدان میں اترے گی تازہ کمک نے دبئی میں ٹیم کو جوائن کرلیا ہے، قومی ٹیم نے نیپال کے خلاف پریکٹس میچ میں ایک روزہ کرکٹ کے ہتھیاروں کی بھر پور جانچ کی۔

    ادھر انگلینڈ نے بھی ہانگ کانگ کے خلاف ہاتھ صاف کیا، قومی کھلاڑیوں نے کنڈیشنز سے ہم آہنگ ہونے کے لئے آج بھرپور پریکٹس کی۔ کھلاڑیوں نے فیلڈنگ بیٹنگ اور بولنگ کی مشق کرتے ہوئے غلطیوں پر قابو پانے کی کوشش کی۔

    مصباح کی کامیابی کے بعد اظہر علی کی قیادت کا امتحان ہوگا، دوہزار دس میں انگلینڈ کے خلاف ون ڈے سیریز میں وائٹ واش کا بدلہ لینے کے لئے قومی ٹیم کو سخت محنت کرنا ہوگی۔

    ون ڈے ٹیم کی قیادت اظہر علی کریں گے جبکہ سرفراز ان کے نائب ہوں گے دیگر کھلاڑیوں میں راحت علی ، بلال آصف ،احمدشہزاد، محمد حفیظ، بابراعظم ،شعیب ملک، محمدرضوان ،انور علی ،عامر یامین، یاسر شاہ، ،وہاب ریاض اورمحمد عرفان بھی ون ڈے اسکواڈ میں شامل ہیں۔