Tag: اظہر محمود

  • اظہر محمود پاکستان ٹیم کے قائم مقام ریڈ بال ہیڈ کوچ مقرر

    اظہر محمود پاکستان ٹیم کے قائم مقام ریڈ بال ہیڈ کوچ مقرر

    لاہور: پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی) نے اظہر محمود کو پاکستان مینز ٹیم کا قائم مقام ریڈ بال ہیڈ کوچ مقرر کرنے کا اعلان کردیا۔

    تفصیلات کے مطابق پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی) نے پیر کو سابق آل راؤنڈر اظہر محمود کو پاکستان مینز ٹیم کا قائم مقام ریڈ بال ہیڈ کوچ مقرر کر دیا، وہ اپنے موجودہ معاہدے کے اختتام تک اس حیثیت میں خدمات انجام دیں گے۔

    پی سی بی نے جاری کردہ بیان میں اظہر محمود کی وسیع کوچنگ اور کھیلنے کے تجربے کو اجاگر کیا، پریس ریلیز میں کہا کہ ایک ذہین اور تجربہ کار اظہر محمود قومی ٹیم کے اسسٹنٹ ہیڈ کوچ کے طور پر خدمات انجام دینے والے طویل عرصے سے ٹیم کے اسٹریٹجک کور کا ایک اہم حصہ رہے ہیں۔

    پی سی بی نے اظہر محمود کی ریڈ بال سائیڈ کی قیادت کرنے کی صلاحیت پر اعتماد کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ ان کی رہنمائی میں ٹیم کی عالمی سطح پر مضبوطی، نظم و ضبط اور کارکردگی میں اضافے کی امید ہے۔

    50 سالہ کھلاڑی نے اپریل 2024 میں پی سی بی کے ساتھ دو سالہ معاہدہ کیا تھا وہ اس سے قبل اسسٹنٹ کوچ کے طور پر خدمات انجام دے چکے ہیں۔

    تاہم، انہیں مئی میں بنگلہ دیش کے خلاف حالیہ ہوم T20I سیریز کے لیے کوچنگ اسٹاف سے باہر رکھا گیا تھا جس میں پاکستانی ٹیم نے وائٹ بال ٹیم کے ہیڈ کوچ کے طور پر مائیک ہیسن کی تقرری کے بعد 3-0 سے کامیابی حاصل کی تھی۔

    واضح رہے کہ اظہر محمود کا اپریل 2026 تک پی سی بی سے معاہدہ ہے اوراس دوران پاکستان نے دو ٹیسٹ سیریز کھیلنا ہیں۔

  • صائم ایوب کے حوالے سے اہم خبر

    صائم ایوب کے حوالے سے اہم خبر

    اسسٹنٹ کوچ اظہر محمود لندن سے ملتان کے لئے روانہ ہورہے ہیں، جبکہ ٹیسٹ اوپنر صائم ایوب لندن میں اکیلے رہیں گے۔

    اسسٹنٹ کوچ اظہر محمود کو پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی) نے صائم ایوب کیساتھ لندن روانہ کیا تھا، تاہم وہ اب ویسٹ انڈیز کے خلاف ملتان میں جمعے سے شروع ہونیوالے ٹیسٹ سے قبل پاکستان پہنچ رہے ہیں۔

    رپورٹس کے مطابق صائم ایوب کی لندن میں معائنہ رپورٹس رواں ہفتہ آنے کی توقع ہے، رپورٹس کی روشنی میں آئندہ کا لائحہ عمل طے کیا جائے گا۔

    رپورٹس کے مطابق صائم کے ری ہیب کے لیے لندن میں قیام کا فیصلہ ہوگا یا پھر صائم کے لاہور واپس آکر ری ہیب مکمل کرنے کا فیصلہ کیا جائے گا۔

    دوسری جانب قومی ٹیم کے بیٹر فخر زمان نے صائم کی انجری پر حوصلہ افزا بیان دیا ہے۔

    کرکٹ ویب سائٹ سے گفتگو کرتے ہوئے فخر زمان نے کہا کہ یہ برا لگتا ہے جب ایک کھلاڑی جس پر پاکستان نے بہت زیادہ سرمایہ کاری کی ہے وہ زخمی ہوجاتا ہے جب وہ اپنے عروج پر پرفارم کرنا شروع کردیتا ہے۔انہوں نے کہا کہ اس طرح کی انجری کھلاڑی کے سفر کا حصہ ہوتے ہیں۔

    فخر زمان نے کہا کہ مجھے یقین ہے کہ یہ چیلنجز زندگی کا حصہ ہیں اور ایک عظیم کھلاڑی بننے کے لیے آپ کو ان کا سامنا کرنا ہوگا۔ انہوں نے صائم کی جلد صحت یابی کے لیے بھی امید ظاہر کی۔

    بیویاں ساتھ جاتی ہیں تو ٹیم ہار جاتی ہے! بی سی سی آئی نے اہم فیصلہ کرلیا

    اوپننگ بیٹر نے کہا کہ فٹنس دوبارہ حاصل کرنے میں وقت لگتا ہے مجھے یقین ہے کہ صائم بہت جلد واپس آئے گا۔

  • صائم ایوب کی میڈیکل رپورٹ: اظہر محمود نے کیا بتایا؟

    صائم ایوب کی میڈیکل رپورٹ: اظہر محمود نے کیا بتایا؟

    کیپ ٹاؤن ٹیسٹ میں شدید زخمی ہونے والے پاکستانی اوپنر صائم ایوب علاج کے لیے لندن میں موجود ہیں اظہر محمود نے اس حوالے سے گفتگو کی ہے۔

    جنوبی افریقہ کے خلاف کیپ ٹاؤن ٹیسٹ میں فیلڈنگ کے دوران ٹخنے کی انجری کا شکار ہونے کے بعد چھ ہفتوں کے لیے کرکٹ سے دور ہونے والے پاکستان کے ہونہار نوجوان اوپنر بلے باز صائم ایوب علاج کے لیے لندن میں موجود ہیں۔ ان کا پہلا چیک اپ ہو چکا ہے اور آج اس کی رپورٹ آنی ہے۔

    صائم ایوب اسسٹنٹ کوچ اظہر محمود کے ہمراہ ہارلے اسٹریٹ کلینک پہنچ گئے ہیں، جہاں گزشتہ روز کنسلٹنٹ ٹراما اینڈ آرتھوپیڈک پاؤں اور ٹخنوں کے سرجن جیاسیلان نے انکا چیک اپ کیا تھا۔

    اس موقع پر وہاں موجود میڈیا نمائندوں نے صائم ایوب کی صحت سے متعلق سوال کیا تو اظہر محمود نے بتایا کہ بیٹر کی صحت سے متعلق مثبت پیش رفت ہو رہی ہے۔ جو بھی رپورٹ ہے، جلد سامنے آ جائے گی جو میڈیکل پینل کو بھیجی جائے گی۔

    واضح رہے کہ چیئرمین پی سی بی محسن نقوی نے صائم ایوب کو پاکستان کرکٹ کا اثاثہ قرار دیتے ہوئے علاج کے لیے خصوصی طور پر لندن بھیجا ہے۔

    https://urdu.arynews.tv/saim-ayub-champions-trophy-squad/

  • ہم اب بھی کم بیک کرسکتے ہیں، آج کا میچ بہت اہم ہے، اظہر محمود

    ہم اب بھی کم بیک کرسکتے ہیں، آج کا میچ بہت اہم ہے، اظہر محمود

    پاکستان کرکٹ ٹیم کے اسسٹنٹ کوچ اظہر محمود کا کہنا ہے کہ فزیکل پریکٹس سے کچھ نہیں ہونا، اس وقت ذہنی پختگی بہت اہم ہے، کرکٹ میں اگر مگر تو ہوتا رہتا ہے، پہلے بھی ہوتا رہا ہے، جب تک ختم نہیں ہوتا ہم ہمت نہیں ہاریں گے۔

    اظہر محمود کا نیو یارک میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے کہنا تھا کہ انڈیا سے میچ ہارنا یو ایس اے کیخلاف شکست سے زیادہ دکھ دیتا ہے، دو شکستوں کے بعد ہر کوئی کافی مایوس ہے۔

    اظہر محمود نے کہا کہ دونوں میچز میں ہمارے شاٹ سلیکشن اور فیصلے ٹھیک نہ تھے۔ کل غلط وقت پر غلط شاٹ کھیلا گیا جس کی وجہ سے میچ ہاتھ سے نکلا، ہم بطور ٹیم ہارے ہیں، انفرادی طور پر کسی کو نہیں کہہ سکتے۔

    اظہر محمود نے کہا کہ کرکٹ میں اگر مگر تو ہوتا رہتا ہے، پہلے بھی ہوتا رہا ہے۔ جب تک ختم نہیں ہوتا ہم ہمت نہیں ہاریں گے،اس وقت ٹیم میں ہر کسی کا مورال ڈاؤن ہے۔ ہم اب بھی کم بیک کرسکتے ہیں، کل کا میچ ہمارے لیے اہم ہے۔

    انہوں نے کہا کہ اگر ہم خود پر اعتماد رکھ کر کھیلیں تو سب کو غلط ثابت کردیں گے۔ انہوں نے کہا کہ اگر کسی کھلاڑی کو اپنی صلاحیت پر ہی شک ہونے لگ جائے تو بہت مشکل ہوتا ہے۔

    اظہر محمود نے کہا کہ اب کسی خوش فہمی میں رہنے کی گنجائش نہیں، اگر کوئی کسی حریف کو ہلکا سمجھتا ہے تو اس کی انٹرنیشنل کرکٹ میں جگہ نہیں۔

    سابق آل راؤنڈر نے کہا کہ اگر ہم ٹھیک وقت پر ٹھیک فیصلے لیں تو چیزیں آسان ہوں گی۔ اسٹرائیک ریٹ پر سارا نزلہ بابر اور رضوان پر آجانا ہے، اگر اچھی پارٹنرشپ نہ ہو سکے تو پھر دباؤ میں آجاتے ہیں۔

    ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ: پاکستان اپنا اہم میچ آج کینیڈا کیخلاف کھیلے گا

    انکا کہنا تھا کہ اگر ٹاپ آرڈر نہیں پرفارم کرے گا تو باقی لوگوں سے کیا توقع کریں؟ نسیم شاہ اور شاہین آفریدی سے بیٹنگ کی توقع نہیں رکھ سکتے، یہ ابتدائی 7 بیٹرز کا کام ہے۔

  • ٹوئٹر چھوڑنے سے قبل انگلینڈ کے کرکٹر نے اظہر محمود کی ٹوئٹ شیئر کر دی

    انگلینڈ کے کرکٹر ٹام کرن نے ایلون مسک کی پالیسی پر ناراضی کا اظہار کرتے ہوئے ٹوئٹر چھوڑنے سے قبل سابق پاکستانی شان دار آل راؤنڈر اظہر محمود کی ٹوئٹ شیئر کی ہے۔

    پاکستان ٹیم کے سابق کھلاڑی اور بولنگ کوچ اظہر محمود نے 29 جنوری 2023 کو ٹام کرن کے حوالے سے ایک ٹویٹ کیا تھا، جسے انگلینڈ کے بولر نے گزشتہ روز ٹوئٹر چھوڑنے والی پوسٹ سے چند ہی منٹ قبل ری شیئر کیا۔

    اظہر محمود نے اپنے ٹوئٹ میں لکھا تھا کہ ’’متھیشا پتیرانا (سری لنکن بولر) اور ٹام کرن نے آج تباہ کن بولنگ کا مظاہرہ کیا، دونوں نے اپنی اعلیٰ درجے کی صلاحیتوں کا مظاہرہ کرتے ہوئے بڑی ہمت اور خود اعتمادی دکھائی!‘‘

    اس ٹوئٹ کو ٹام کرن نے شیئر کرتے ہوئے لکھا کہ وہ ایک سال بعد ٹوئٹر پر آئے اور یہ ان کی پہلی ٹوئٹ ہے۔ ٹام کرن نے ٹوئٹر پر تنقید کرتے ہوئے لکھا کہ یہاں بہت فضول چیزیں ہیں اس لیے میں اسے استعمال نہیں کرتا۔

    انھوں نے لکھا کہ ایک عظیم آدمی نے آواز دی ہے تو مجھے اس پر جواب دینا ہی ہوگا، ویسے بھی یہ کہنے کے لیے ایک مناسب وقت ہے کہ میں رواں سال پی ایس ایل (پاکستان سپر لیگ) میں اسلام آباد یونائیٹڈ میں شامل ہونے پر بہت پرجوش ہوں، اور پہلی بار پاکستان جانے کے لیے شدت سے منتظر ہوں۔

    یاد رہے کہ ٹام کرن کے بھائی سام کرن کو ایک ماہ قبل آئی پی ایل کی منی نیلامی میں پنجاب کنگز نے 2.25 ملین ڈالر میں خریدا تھا، یہ آئی پی ایل کی نیلامی کی تاریخ میں سب سے زیادہ بولی کا ریکارڈ ہے۔

  • نیوزی لینڈ کے خلاف دو اسپنرز کے ساتھ میدان میں اتریں گے: اظہر محمود

    نیوزی لینڈ کے خلاف دو اسپنرز کے ساتھ میدان میں اتریں گے: اظہر محمود

    برمنگھم: پاکستان کے بولنگ کوچ اظہرمحمود نے کہا ہے کہ نیوزی لینڈ کے خلاف دو اسپنرز کے ساتھ میدان میں اترنے کا ارادہ ہے.

    ان خیالات کا اظہار  انھوں نے برمنگھم میں خصوصی پریس کانفرنس کرتے ہوئے کیا. اظہر محمود کا کہنا تھا کہ اس اہم میچ میں ٹاپ تھری بلے بازوں کا اسکور کرنا پاکستان کے لئے بے حد اہم ہے.

    بولنگ کوچ نے کہا کہ اب عالمی کپ میں ہمارے سارےمیچز اہم ہیں، حارث سہیل اور حفیظ بھی نیوزی لینڈ کے خلاف بولنگ آپشن کا حصہ ہیں.

    اظہر محمود نے کہا کہ بیٹنگ، بولنگ اورفیلڈنگ میں بہترین کارکردگی دکھانا ہوگی.

    خیال رہے کہ ورلڈ کپ 2019 میں پاکستان اطمینان بخش کارکردگی نہیں دکھا سکا. قومی ٹیم کو ویسٹ انڈیز، آسٹریلیا اور انڈیا کے ہاتھوں شکست ہوئی.

    مزید پڑھیں: فتوحات غلطیاں چھپا دیتی ہیں، غلطیوں سے سبق حاصل کرنا ہوگا: وسیم اکرم

    البتہ جنوبی افریقا کے خلاف اہم میچ میں پاکستان نے کامیابی حاصل کی، یوں پاکستان ورلڈ‌ کپ سے باہر ہونے سے محفوظ رہا.

    پاکستان کو اب سیمی فائنل میں‌ کوالیفائی کرنے کے لیے اپنے باقی تین میچز نہ صرف جیتنے ہوں گے، بلکہ اس کا انحصار دیگر ٹیموں کی کارکردگی پر ہو گا.

  • لارڈز ٹیسٹ کی فتح کا سہرا اظہر محمود کو جاتا ہے، محمد عامر

    لارڈز ٹیسٹ کی فتح کا سہرا اظہر محمود کو جاتا ہے، محمد عامر

    لیڈز: قومی کرکٹ ٹیم کے فاسٹ باؤلر محمد عامر کا کہنا ہے کہ انگلینڈ کے ہوم گراؤنڈ پر میچ جیتنا اعزاز کی بات ہے، فتح میں باؤلنگ کا کمال بھی رہا جس کا مکمل کریڈیٹ اظہر محمود کو جاتا ہے۔

    تفصیلات کے مطابق لارڈز میں مہمان ٹیم کو چاروں خانے چت کرنے کے بعد قومی کرکٹ ٹیم انگلینڈ کے خلاف لیڈز میں دوسرے ٹیسٹ میچ کی پریکٹس میں مصروف ہے، سرفراز الیون کی خواہش ہے کہ اگلے میچ میں بھی شاندار کارکردگی کا مظاہرہ دکھا کر تاریخی فتح سرانجام دے۔

    ٹریننگ سیشن کے بعد میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے محمد عامر کا کہنا تھا کہ انگلینڈ ٹیسٹ کرکٹ کی بہترین ٹیم ہے، اس لیے انہیں اُن کے ہوم گراؤنڈ پر شکست دینا ہمارے لیے بہت بڑا اعزاز ہے۔

    محمد عامر کا کہنا تھا کہ ٹیم کی اچھی بولنگ کاکریڈٹ اظہرمحمودکوجاتاہے، انہوں نے جو طریقے بتائے اُن سے بہت فائدہ ہوا، نوجوان باؤلر محمدعباس،فہیم اشرف،حسن علی اچھی کارکردگی کا مظاہرہ کررہے ہیں۔

    مزید پڑھیں: لارڈز ٹیسٹ : پاکستان کی نو وکٹوں سے شاندار فتح، انگلینڈ کو شرمناک شکست

    فاسٹ باؤلر کا کہنا تھا کہ ٹیسٹ کرکٹ میں بیٹنگ لائن ٹھیک کرنےکے لیے بھی اظہرمحمودکیساتھ مل کر  کام کیا انہوں نے تمام بیٹسمینوں کو پراعتماد انداز میں بیٹنگ کرنے کا مشورہ دیا اور بتایا کہ دباؤ کی صورتحال سے کیسے باہر آیا جاسکتا ہے۔

    اُن کا کہنا تھا کہ لارڈز ٹیسٹ جیتنے کے بعد ریلیکس نہیں ہوں گے کیونکہ ہیڈنگلے اسٹیڈیم ایک نئی جگہ ہے جہاں بہتر کارکردگی دکھانےکی ضرورت پیش آئے گی۔

    فاسٹ باؤلر کا کہنا تھا کہ ٹیم فتح حاصل کرے تو ڈریسنگ روم کا ماحول خود بہ خود اچھا ہوتا ہے مگر ٹیم مینجمنٹ خاص طور پر جونیئر کھلاڑیوں کو اچھا ماحول فراہم کرنے کی کوششوں میں مصروف ہے۔

    یہ بھی پڑھیں: ’بیٹا میرے لیے خوش قسمتی کا باعث ہے‘

    محمد عامر کا مزید کہنا تھاکہ انگلینڈ کی ٹیم کا شمار دنیا کی بہترین اور خطرناک ٹیموں میں ہوتا ہے اور اُسے ہوم گراؤنڈ کا بھی فائدہ ہے اس لیے ہم بھی بھرپور محنت کررہے ہیں، بطور پروفیشنل ہر طرح کی صورتحال کے لیے میں خود بھی تیار رہتا ہوں تاکہ نئے کھلاڑیوں کے حوصلے بلند ہوں۔


    خبر کے بارے میں اپنی رائے کا اظہار کمنٹس میں کریں‘ مذکورہ معلومات  کو زیادہ سے زیادہ لوگوں تک پہنچانے کےلیے سوشل میڈیا پرشیئر کریں

  • آئی پی ایل: شاہ رخ خان نے اظہر محمود کو کولکتہ نائٹ رائیڈرز میں شامل کرلیا

    آئی پی ایل: شاہ رخ خان نے اظہر محمود کو کولکتہ نائٹ رائیڈرز میں شامل کرلیا

    کراچی :سابق پاکستان آل راؤنڈر اظہر محمود پر قسمت کی دیوی مہربان ہوگئی۔ آئی پی ایل سیزن ایٹ کیلئے شاہ رخ خان کی کولکتہ نائٹ رائیڈرز نے اظہر محمود نے معاہدہ کرلیا۔

    اظہر محمود کی لاٹری نکل آئی، دفاعی چیمپیئن شاہ رخ خان کی ٹیم کولکتہ نائٹ رائیڈرز نے اظہر محمود سے آٹھویں سیزن کیلئے معاہدہ کرلیا۔

    لیگ کی نیلامی کیلئے اظہر محمود کا نام پیش کیا توکسی فرنچائر نے انھیں خریدنے میں دلچسپی ظاہر نہیں کی، کیوی آل راؤنڈر جیمی نیشم اور کرس لین کی انجری کے باعث اظہر محمود پر قسمت مہربان ہوگئی۔

    جیمی نیشم اور کرس لین کے متبادل کے طور پر جنوبی افریقہ کے یوہان بوتھا اور اظہر محمود کو کولکتہ کی ٹیم میں شامل کرلیا ہے۔

    اظہر محمود اس سے قبل انڈین پرئیمر لیگ کے پانچویں اور چھٹے ایڈیشن میں بھی اپنی خدمات انجام دے چکے ہیں، دونوں سیزن میں اظہر محمود نے کنگز الیون پنجاب کی نمائندگی کی تھی۔