Tag: اظہر مشوانی

  • پی ٹی آئی رہنما اظہر مشوانی کے 2 گمشدہ بھائی گھر پہنچ گئے

    پی ٹی آئی رہنما اظہر مشوانی کے 2 گمشدہ بھائی گھر پہنچ گئے

    اسلام آباد : پی ٹی آئی رہنما اظہر مشوانی کے 2 گمشدہ بھائی گھر پہنچ گئے، دونوں کی بازیابی کیس اسلام آبادہائیکورٹ میں زیرسماعت ہیں۔

    تفصیلات کے مطابق پی ٹی آئی رہنمااظہرمشوانی نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ایکس پر 2 گمشدہ بھائیوں کے گھر پہنچنے کی تصدیق کرتے ہوئے کہا کہ میرےدونوں بھائی رات 2بجےواپس آگئےہیں۔

    انہوں نے تمام پاکستانیوں بالخصوص وکلاء، رپورٹرز، سوشل میڈیا ایکٹوسٹ اور انصافیوں کا ان کی محنت اور دعاؤں پر شکریہ ادا کیا۔

    رہنما پی ٹی آئی کا کہنا تھا کہ دعا ہے کہ اللہ پاک تمام جبری گمشدہ افراد کو جلد از جلد ان کے اہل خانہ سے باحفاظت واپس ملائیں-

    انہوں نے اسلام آباد ہائی کورٹ کے جسٹس میاں گل حسن اورنگزیب اور لاہور ہائی کورٹ کے جسٹس شہباز علی رضوی کا تہہ دل سے شکریہ ادا کیا، جنہوں نے کیس میں غیر ضروری تاخیر نہیں کی اور میرٹ پر قانون کے مطابق کارروائی کی۔

    خیال رہے کہ جون 2024 میں رہنما پی ٹی آئی کے دو بھائیوں کو مبینہ طور پر اغوا کیا گیا تھا اور عدالت نے پی ٹی آئی کے فوکل پرسن کے بھائیوں کی بازیابی کا حکم دیا تھا۔

  • پی ٹی آئی سوشل میڈیا ہیڈ اظہر مشوانی کی بازیابی کیلئے درخواست دائر

    پی ٹی آئی سوشل میڈیا ہیڈ اظہر مشوانی کی بازیابی کیلئے درخواست دائر

    لاہور : پی ٹی آئی سوشل میڈیا ہیڈ اظہر مشوانی کی بازیابی کیلئے درخواست دائر کردی ، جس میں استدعا کی عدالت اظہر مشوانی کو بازیاب کرانے کا حکم دے۔

    تفصیلات کے مطابق لاہور ہائی کورٹ میں پی ٹی آئی سوشل میڈیا ہیڈ اظہر مشوانی کی بازیابی کیلئے درخواست دائر کردی گئی۔

    درخواست اظہرصدیق ایڈووکیٹ کی وساطت سےدائرکی گئی، جس میں موقف اختیار کیا گیا کہ 6دن ہو گئےپتہ نہیں اظہرمشوانی کہاں ہیں، بنیادی حقوق کی خلاف ورزی کی جا رہی ہے۔

    درخواست میں کہا گیا کہ قانون کے مطابق گرفتاری کے 24 گھنٹے کے اندر ملزم کوعدالت میں پیش کرنا ہوتاہے، استدعا ہے کہ اظہر مشوانی کے خلاف مقدمات کی تفصیلات فراہم کی جائے اور عدالت اظہر مشوانی کو بازیاب کرانے کا حکم دے۔

    یاد رہے پی ٹی آئی کے سوشل میڈیا فوکل پرسن اظہر مشوانی 23 مارچ کو لاپتا ہوئے تھے۔

    دو روز قبل  اظہر مشوانی کی اہلیہ نے شوہر کی گمشدگی پر چیف جسٹس عمر عطا بندیل سے نوٹس لینے کا مطالبہ کیا تھا۔

    خط میں سپریم کورٹ کے انسانی حقوق کے لیے قائم سیل کے ذریعے نوٹس لینے کی درخواست کی گئی تھی۔

    خط کے متن کے مطابق اظہر مشوانی گزشتہ پانچ روز سے لاپتا ہیں، وہ گزشتہ جمعے کو رہائشگاہ سے زمان پارک کے لیے نکلے تھے۔

    خط میں کہا گیا تھا کہ اظہر مشوانی پی ٹی آئی کے متحرک رکن اور سوشل میڈیا کے معاملات دیکھتے ہیں ان کی گمشدگی میرے اور بوڑھے والدین کے لیے تکلیف کا باعث ہے۔