اسلام آباد : ماہر قانون اعتراز احسن کا کہنا ہے کہ مریم بی بی اورراناثنااللہ پی ٹی آئی کیلئے اللہ کا تحفہ ہیں کیونکہ یہ عمران خان کا قد بڑھا رہے ہیں۔
تفصیلات کے مطابق ماہر قانون اعتراز احسن نے ہائیکورٹ میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ مریم بی بی اورراناثنااللہ پی ٹی آئی کیلئے اللہ کا تحفہ ہیں، یہ عمران خان کا قد بڑھا رہے ہیں، ان کےکہنے پر کوئی جماعت دہشت گرد نہیں ہوگی۔
اعتراز احسن کا کہنا تھا کہ الیکشن سپریم کورٹ کی مقرر کردہ تاریخوں میں ہوں گے ، گورنر کے پاس کوئی نظر ثانی کا اختیار نہیں۔
انھوں نے کہا کہ یہ کسی کی بھول ہے کہ 30 اپریل کو الیکشن نہیں ہوگا، آئین اور قانون کے اندر یہ لکھا ہوا ہے۔
ماہر قانون کا کہنا تھا کہ راناثنااللہ سیکیورٹی کیلئے رینجرز اوراسحاق ڈار رقم دیں گے، سپریم کورٹ کےحکم کو کوئی نہیں ٹال سکتا۔
اعتراز احسن نے مزید کہا کہ کہ صدر مملکت اور دیگر کے فون ٹیپ ہورہے ہیں، ماضی میں فون ٹیپ کرنے پر اسمبلیاں ختم ہوئی تھیں، فون ٹیپ کرنا اچھی بات نہیں ہے۔
ان کا کہنا تھا کہ ہمیں ججز اور سیاستدانوں کے لیے دعا کرنا چاہیے، میں مریم نواز کے لیے دعا کرتا ہوں۔
لاہور: سینئر قانون داں اور پیپلزپارٹی کے سینئر رہنما اعتزاز احسن نے کہا ہے کہ یہ تاثر نہیں دیا جاسکتا کہ ہائی کورٹ ججزنے کسی دباؤ میں فیصلہ دیا.
ان خیالات کا اظہار انھوں نے اے آر وائی نیوز کے پروگرام پاور پلے میں اسلام آباد ہائی کورٹ کے فیصلے پر ردعمل دیتے ہوئے کیا۔
اعتزازاحسن کا کہنا تھا کہ عدالت کی طرف ابھی صرف مختصر فیصلہ آیا ہے، ابھی بات کرنا ممکن نہیں، ہائی کورٹ کے تحریری فیصلےکے بعد صورت حال واضح ہوگی.
پیپلزپارٹی کے سینئر رہنما نے کہا کہ ہائی کورٹ کے ججز ایمان داری کے ساتھ قانون پرمکمل عمل درآمد کرتے ہیں. یہ تاثر درست نہیں کہ ہائی کورٹ ججزنے کسی دباؤ میں فیصلہ دیا ہوگا۔
ایک سوال کے جواب میں انھوں نے کہا کہ نوازشریف خوش قسمت ہیں، اس لئے مبارک باد بھی دی جاسکتی ہے.
اعتزازاحسن نے کہا کہ نیب نے ہائی کورٹ میں درخواست پر نااہلی کا ثبوت دیا.
یاد رہے کہ آج اسلام آباد ہائی کورٹ میں سابق وزیراعظم نوازشریف، مریم نواز اور کیپٹن (ر ) صفدر کی سزا معطلی کی درخواستوں پر جسٹس اطہر من اللہ اور جسٹس میاں گل حسن اورنگ زیب نے سماعت کی۔
ہائی کورٹ نے ایوان فیلڈ ریفرنس میں سابق وزیراعظم نوازشریف، مریم نواز،کپیٹن(ر)صفدر کی سزائیں معطل کرتے ہوئے تینوں کو رہا کرنے کا حکم دے دیا.
عدالت نے نواز شریف، مریم نواز، محمد صفدر کو 5،5لاکھ کے مچلکے جمع کرانے کی بھی ہدایت کی ہے۔
کراچی: اپوزیشن پارٹیوں نے متفقہ امیدوار لانے کا فیصلہ کیا ہے، البتہ اعتزاز احسن کے نام پر ڈیڈلاک برقرار ہے.
تفصیلات کے مطابق متفقہ صدارتی امیدوار لانے کی اپوزیشن جماعتوں کی کوششوں میں پیپلزپارٹی کا پیش کردہ سینئر سیاست داں اعتراز احسن کا نام رکاوٹ بن گیا۔
اے آر وائی نیوز کے پروگرام "سوال یہ ہے” میں سابق وفاقی وزیر شیری رحمان اور سابق گورنر سندھ محمد زبیر نے اپنے خیالات کا اظہار کیا.
اعتزازاحسن پرانے سیاست داں ہیں: شیری رحمان
شیری رحمان نے کہا کہ اپوزیشن جماعتوں کو متحد رکھنا جمہوریت میں احسن طریقہ ہے، اپوزیشن جماعتوں کو پیپلز پارٹی ایک نام دے چکی ہے، اعتزازاحسن بہت پرانے سیاست دان اور معروف شخصیت ہیں.
انھوں نے کہا کہ پیپلزپارٹی صدارتی امیدوارکے لئے مشاورت کررہی ہے، پوری کوشش ہے کہ متفقہ صدارتی امیدوارسامنے لائیں، اپوزیشن جماعتوں کومتحد ہو کر آگے بڑھنا چاہیے.
اعتزاز احسن کے نام پراعتراض ہے: محمد زبیر
اس موقع پر سابق گورنر سندھ محمد زبیر نے کہا کہ مسلم لیگ (ن) کواعتزازاحسن کے نام پراعتراض ہے، اعتزازاحسن کا پاناماکیس کے حوالے سے مؤقف رہا ہے.
انھوں نے کہا کہ ن لیگ نےاعتزازاحسن کے نام سے متعلق پیپلزپارٹی کو آگاہ کردیا، پیپلزپارٹی چاہتی ہے کہ صدارتی انتخاب کے لیے اپوزیشن کا متفقہ امیدوار ہو.
محمد زبیر نے وزیراعظم کے انتخاب کا حوالہ دیتے ہوئے کہا کہ شہبازشریف کےحوالےسے پیپلزپارٹی کو ایشوز تھے، اعتزاز احسن کے حوالے سے ہمارے تحفظات ہیں.
انھوں نے مزید کہا کہ پی ٹی آئی کامیاب ہوتی ہے تو انھیں مبارک باد دیں گے، اپوزیشن صدارتی انتخاب میں کامیاب ہوتی ہے، تو ہمیں مبارک بادی جائے.
کراچی: پیپلزپارٹی کے سینئر رہنما اعتراز احسن نے کہا ہے کہ ایسا لگتا ہے، کوئی سسٹم انتخابات کو التوا میں ڈال رہا ہے.
ان خیالات کا اظہار انھوں نے پیپلزپارٹی کے رہنماؤں کے ساتھ پریس کانفرس کرتے ہوئے کیا، ان کا کہنا تھا کہ فاٹا انضمام کی وجہ سے الیکشن ایک سال کے لیے ملتوی ہوسکتے ہیں.
[bs-quote quote=” پیپلزپارٹی الیکشن کے تاخیر کے حق میں نہیں ہے، آصف زرداری اوربلاول چاہتے ہیں انتخابات وقت پر ہوں ” style=”style-2″ align=”left” author_name=”اعتراز احسن”][/bs-quote]
اعتراز احسن کا کہنا تھا کہ اسلام آباد ہائی کورٹ نے 12 اضلاع کی حلقہ بندیاں روک دیں، حلقہ بندیاں دوبارہ ہوئیں تو دوبارہ اعتراضات کی گنجائش ہوگی، نئی حلقہ بندیاں ہوئیں، تو لوگوں کو ان پر بھی اعتراض ہوسکتا ہے.
ان کا کہنا تھا کہ کوئی سسٹم انتخابات کو التوا میں ڈال رہا ہے، عام انتخابات مقررہ تاریخ پر ہونے چاہییں، کل سے فارم وصول نہ کئے گئے، تو نئے فارم چھپیں گے، فارم چھپنےمیں جو وقت درکار ہے، ممکنہ طور پر الیکشن میں تاخیرہوسکتی ہے .
اعتزاز احسن نے کہا کہ پیپلزپارٹی الیکشن میں تاخیر کے حق میں نہیں، آصف زرداری اوربلاول چاہتے ہیں کہ انتخابات وقت پرہوں، خواہش ہے کہ انتخابات 25جولائی 2018 ہی کو ہوں.
انھوں نے کہا کہ کاغذات نامزدگی فارم کے مسترد ہونے پرتشویش ہے، کاغذات نامزدگی سے متعلق فیصلہ ہمارے پاس نہیں آیا، نئے کاغذات نامزدگی فارم کی منظوری پارلیمنٹ نے دی ہے، ہم نہیں سمجھتے کہ عدالت کے حکم سےفارم کو تبدیل کیا جا سکتا ہے۔
اعتراز احسن کا کہنا تھا کہ بلوچستان اسمبلی نے عجلت میں الیکشن کے التواکی قرارداد منظور کی، عجلت میں منظورقرارداد میں حج ، گرمی، مون سون کو وجہ بنایا گیا، پرویزخٹک نے خط لکھا ہے کہ فاٹا انضمام سے کے پی الیکشن کا توازن بگڑ سکتا ہے۔
اسلام آباد: پیپلزپارٹی کے سینئر رہنما اعتراز احسن نے کہا ہے کہ نوازشریف کے بیانیے پر بھارت میں ڈھول بج رہے ہیں.
ان خیالات کا اظہار انھوں نے اے آر وائی کے پروگرام پاور پلے میں گفتگو کرتے ہوئے کیا. ان کا کہنا تھا کہ نوازشریف کا بیانیہ بڑا واضح ہے، جس پر بھارت میں جشن بپا ہے، پاکستان کے لئے ہمدردی رکھنے والے بھارتی سیاست دانوں کے گرد گھیرا تنگ ہورہا ہے.
[bs-quote quote=”شہبازشریف کہتے ہیں کہ میرا بھائی ایسی کوئی بات کر ہی نہیں سکتا، نوازشریف کہتے ہیں کہ میں نے جو کہا وہ درست کہا اس پر کمیشن بنایا جائے، نوازشریف مسئلے کو مزید الجھانے کی کوشش کر رہے ہیں” style=”style-14″ align=”right” author_name=”اعتراز احسن” author_avatar=”https://arynewsudweb.wpengine.com/wp-content/uploads/2018/05/Aitezaz-60×60.jpg”][/bs-quote]
اعتزاز احسن کا کہنا تھا کہ نوازشریف کا متنازع بیان ایک سنگین الزام ہے، نوازشریف کو عدالت سے سزا ہونے جارہی ہے، کیوں کہ یہ اپنا دفاع نہیں کرسکے.
انھوں نے کہا کہ نوازشریف نے بیان حلفا دیا، تو اس پر جرح ہوگی، مریم نواز سے بھی ان کے بیانات پر جرح ہوگی، نوازشریف نے اسمبلی میں جو مؤقف رکھا، اسے ثابت کرنا ہوگا.
پیپلزپارٹی کے سینئر رہنما کا کہنا تھا کہ نوازشریف اور مریم نواز کو منی ٹریل دینا پڑے گی، نوازشریف کی سزاؤں میں جائیدادیں بھی ضبط ہوں گی۔
ان کا کہنا تھا کہ ایک سیاست پاکستان کی سطح پر کھیلی جارہی ہے، دوسری ہائر لیول پر عالمی سطح پر ہورہی ہے، امریکا، برطانیہ، چین، مودی بھی اس سیاست میں شامل ہیں، لگتا ہے کہ نوازشریف کو بھی اس سیاست میں ان کے مؤقف پر شامل کیاگیا ہے.
اعتراز احسن نے کہا کہ نوازشریف جس خلائی مخلوق کی بات کرتے ہیں، وہ پاکستان نہیں کہیں باہرہے، خطےکی ہیئت تبدیل کرنے کی سیاست اوپرسے ہورہی ہے، باہرکی خلائی طاقت کی پاکستان کے ایٹمی پروگرام پرنظرہے۔
انھوں نے کہا کہ پاکستان کے خلاف سخت اقدام سے پہلے رائےعامہ ہموارکی جارہی ہے، فنانشل ایکشن ٹاسک فورس کااجلاس ہونے والا ہے، فنانشل ایکشن ٹاسک فورس نے پاکستان کو دہشت گردی کا سہولت کار قرار دیا تو پوری دنیا کے لئے مشکلات پیدا ہوجائیں گی۔
ان کا کہنا تھا کہ شہبازشریف کہتے ہیں کہ میرا بھائی ایسی کوئی بات کر ہی نہیں سکتا، نوازشریف کہتے ہیں کہ میں نے جو کہا وہ درست کہا اس پر کمیشن بنایا جائے، نوازشریف مسئلے کو مزید الجھانے کی کوشش کر رہے ہیں.
اعتراز احسن نے کہا کہ نوازشریف گریز کے بجائے مزید سخت بیانات دیتے جارہے ہیں، وہ کہتے ہیں کہ سرل المیڈا نے جو لکھا ہے وہ درست ہے.
لاہور: پیپلزپارٹی کے مرکزی رہنما اعتراز احسن نے کہا ہے کہ مریم نوازپارٹی کوتصادم کی طرف لےجارہی ہیں، انھیں سات یادس سال کی سزاہوگی.
ان خیالات کا اظہار انھوں نے اے آر وائی کے پروگرام آف دی ریکارڈ میں گفتگو کرتے ہوئے کیا. ان کا کہنا تھا کہ نوازلیگ کے سارے ووٹ اب مریم کے ووٹ ہیں، اب مریم نواز لیگی امیدواروں کو ٹکٹ دیں گی.
انھوں نے ن لیگ پر تنقید کرتے ہوئے ہوا کہا کہ یہ کبھی بالادست طاقتیں، کبھی ان دیکھےہاتھ کہتےہیں، یہ سراسر منافقت ہے، یہ نام یوں نہیں لیتے کہ انھیں ڈر ہے.
اعتراز احسن نے کہا کہ صادق سنجرانی کوسیکرٹ بیلٹ سےووٹ ملے، مولانا نہیں، ن لیگ کےاپنے بندے ٹوٹے، راجا ظفرالحق ن لیگ کےاوپننگ امیدوارنہیں تھے. نواز شریف کے مقابلے میں آصف زرداری کا دل بہت بڑاہے، میں نے بغاوت کی، پھربھی مجھے سینیٹر بنایا گیا۔
انھوں نے رضا ربانی سے متعلق کہا کہ انھیں چیئرمین بننا چاہیے تھا، مگر ہم نوازشریف کے ساتھ مل کر چیئرمین نہیں بنانا چاہتے تھے، یہ سیاسی فیصلہ تھا، رضاربانی نےفیصلہ خوش دلی سے اسے قبول کیا، نوازشریف اگرپہلےاعلان نہ کرتے تو رضاربانی چیئرمین بن جاتے. فرحت اللہ بابر کے بیانیےسےاتفاق کرتاہوں، انھوں نے کافی پہلے استعفیٰ دیا تھا، انھیں کسی وجہ سے نہیں ہٹایا.
اعتزاز احسن کا کہنا تھا کہ نوازشریف، مریم نوازنے اب انتہا کردی، مریم نوازکاجلسےمیں ترازولانا عدلیہ پرحملہ ہے، ترازومیں جو پلڑا جھکا ہوا تھا، اس میں نوازشریف بیٹھا ہے، عدالتیں نوازشریف کےساتھ نرمی برت رہی ہیں، میاں صاحب نے خودکش جیکٹ پہنی ہوئی ہے، نوازشریف نےعدالتوں کومتنازع کردیاہے، ججز پر دباؤ ہے۔
انھوں نے کہا کہ شہبازشریف، چوہدری نثارسمیت موٹروےکا مشورہ دینے والے آؤٹ آف دی گیم ہیں، ووٹ مریم نواز کا ہے، مگر وہ تصادم کی طرف جارہی ہیں۔ مریم نوازکو 7 یا 10 سال کی سزا ہوگی، مریم نوازکو ہتھکڑی نہیں لگے گی، یہ اپیل کرکے10 دن میں باہرآجائیں گے، ان کی خواہش ہے کہ 60 سے 70 ہزارافراداڈیالہ جیل کے باہر ان کااستقبال کریں.
خبر کے بارے میں اپنی رائے کا اظہار کمنٹس میں کریں۔ مذکورہ معلومات کو زیادہ سے زیادہ لوگوں تک پہچانے کے لیے سوشل میڈیا پر شیئر کریں۔
لاہور: پیپلزپارٹی کے مرکزی رہنما اعتراز احسن نے کہا ہے کہ اقامہ منی لانڈرنگ سے بڑا جرم ہے، نواز شریف پرآرٹیکل 6 لگنا چاہیے.
ان خیالات کا اظہار انھوں نے موچی گیٹ پر پیپلز پارٹی کے جلسے کے انتظامات کا جائزہ لیتے ہوئے کیا. ان کا کہنا تھا کہ نواز شریف پر آرٹیکل چھ کا مقدمہ قائم ہونا چاہیے، اگر ٹرمپ کسی سعودی کمپنی کا ملازم ثابت ہوجائے، تو اسے جیل بھیج دیا جائے گا۔
اعتزاز احسن نے کہا کہ عدلیہ کے بگڑے نواز شریف اب عدلیہ کو آنکھیں دکھا رہے ہیں، کہتے ہیں کہ مجھے پاناما کے بجائے اقامہ پر نکالا ۔ نواز شریف نے عدلیہ کے خلاف جنگ چھیڑ رکھی ہے، مگر فوج کا نام لینے سے ڈرتے ہیں۔
پیپلزپارٹی کے رہنما نے کہا کہ شریف برادرز صرف لاڈلے بچے نہیں، بلکہ بگڑے ہوئے بچے ہیں، پیپلز پارٹی کے وزیر اعظم یوسف رضا گیلانی کو سزا، ذوالفقارعلی بھٹو کو پھانسی ہوئی، مگر اب بگڑی اولاد عدلیہ کو گالیاں دے رہی ہے، لیکن سب چپ ہیں۔
پیپلز پارٹی کے مرکزی رہنما نے کہا کہ نواز شریف قابل اعتبار شخص نہیں، نواز شریف سے بہادر تو وہ بچہ ہے، جو تشدد کرنے والے کا نام بتادیتا ہے۔ نواز شریف کو مضبوط کرنے کا مطلب جمہوریت کو کمزور کرنا ہے.
انھوں نے کہا کہ پیپلز پارٹی پانچ فروری کو تاریخی جلسہ کرے گی، کارکنوں کی محنت دیکھ کر دل خوش ہو رہا ہے۔
اگر آپ کو یہ خبر پسند نہیں آئی تو برائے مہربانی نیچے کمنٹس میں اپنی رائے کا اظہار کریں اور اگر آپ کو یہ مضمون پسند آیا ہے تو اسے اپنی فیس بک وال پر شیئر کریں۔