Tag: اعتزازاحسن

  • حکمران چاہتے ہیں کہ ۔۔۔۔ اعتزاز احسن نے بڑا دعویٰ کردیا

    حکمران چاہتے ہیں کہ ۔۔۔۔ اعتزاز احسن نے بڑا دعویٰ کردیا

    ممتاز قانون دان اور اعتزاز احسن کا کہنا ہے کہ حکومتی جماعتیں چاہتی ہیں کہ انہیں نااہل کیا جائے تاکہ انہیں بیانیہ مل جائے۔

    اے آر وائی نیوز کے پروگرام الیونتھ آور میں گفتگو کرتے ہوئے اعتزاز احسن نے کہا کہ خواجہ آصف سمیت کچھ حکومتی لوگوں نےتو تلواریں نکال لی ہیں، سپریم کورٹ تو تحمل کامظاہرہ کررہی ہے، حکومتی جماعتیں چاہتی ہیں جلد سےجلد توہین عدالت ہو تاکہ انہیں بیانئے مل سکے۔

    سینئر سیاستدان کا کہنا تھا کہ سیاسی اختلافات اس حد تک بڑھ چکے کہ ہم ایک دوسرےکےدشمن بن گئے،اللہ نہ کرے کسی بھی لیڈرکوکچھ ہوا توملک میں بہت انتشار پھیلے گا، ہمارامعاشرہ ٹکڑےٹکڑےہوجائیگا۔

    انہوں نے کہا کہ سپریم کورٹ کے سامنےجس قسم کی زبان استعمال کی جارہی ہے وہ سب کے سامنے ہیں، یہ لوگ تو دعوت دے رہےہیں کہ انہیں نااہل کیاجائے۔

    اعتزاز احسن نے کہا کہ چیف جسٹس نرم طبیعت کےمالک ہیں وہ ہرشخص سے بڑے خوشگواراندازمیں ملتےہیں،چیف جسٹس صاحب بلاول بھٹو کیساتھ بھی خوشگواراندازمیں ملےتھے۔

    ان کا کہنا تھا کہ جسٹس عمرعطابندیال کےتاریخی فیصلوں کی ایک فہرست ہے اور وہ انسانی حقوق سےمتعلق اہم رائےرکھتےہیں۔

  • فواد چوہدری کے بیان میں ریاست مخالف کوئی بات نہیں کی گئی، اعتزاز احسن

    فواد چوہدری کے بیان میں ریاست مخالف کوئی بات نہیں کی گئی، اعتزاز احسن

    اسلام آباد : ماہر قانون اعتزازاحسن کہنا ہے کہ فواد چوہدری پر مقدمے میں 134 اے کی دفعہ شامل کی گئی جبکہ ان کے بیان میں ریاست مخالف تو کوئی بات نہیں کی گئی۔

    تفصیلات کے مطابق ماہر قانون اعتزازاحسن نے فواد چوہدری کی گرفتاری کے حوالے سے کہا کہ فواد چوہدری پر مقدمے میں 134 اے کی دفعہ شامل کی گئی ہے، ریاست الگ ہے ،حکومت الگ اور ادارہ الگ ہوتا ہے، ریاست کیخلاف کوئی بیان دیا جائے تو دفعہ 134 اے عائد ہوتی ہے۔

    اعتزاز احسن کا کہنا تھا کہ فواد چوہدری نے کہاں ریاست مخالف بات کی ہے، فواد چوہدری نے ادارے کیخلاف گفتگو کی حکومت مخالف بھی نہیں کی، کیاکل کوئی پیمرا کیخلاف بیان دے گا تو ان پر بھی 134 اے لگائی جائے گی۔

    ماہر قانون نے کہا کہ سیکریٹری الیکشن کمیشن کی مدعیت میں ایف آئی آر چیف الیکشن کمشنر کی ہوتی ہے، چیف الیکشن کمشنر اگر پہلے غیرجانبدار تھا بھی تو اب کیسے غیر جانبدار رہ سکتاہے۔

    ان کا کہنا تھا کہ چیف الیکشن کمشنر ایک پارٹی کے ترجمان کیخلاف بغاوت کامقدمہ درج کرارہا ہے ، الیکشن کمیشن کےپاس توہین عدالت جیسی کارروائی کا اختیار ہے، سزا و جزا کا نہیں ہے۔

    اعتزاز احسن نے کہا کہ چیف الیکشن کمشنر نے بظاہر جانبداری دکھائی ہے اور حکومتی مشینری بھی پوری طرح تابعداری کررہی ہے۔

    فواد چوہدری کیس کی سماعت کے حوالے سے ماہر قانون کا کہنا تھا کہ لاہورہائی کورٹ کے احکامات کی خلاف ورزی کی گئی جبکہ پولیس کو آگاہ بھی کیا گیا، حکم سے آگاہی ہونے کے باوجود لاہور چھوڑ کر اسلام آباد کی طرف چلےگئے۔

    انھوں نے مزید کہا کہ ہائیکورٹ نےجب حکم دیا کہ فواد کو ابھی پیش کرو آئی جیزکو طلب کرلیا ، جس کے بعد لاہورہائیکورٹ کےجج نےبہترین فیصلہ کیا ہے لیکن لاہور ہائی کورٹ کے فیصلے کا بعد میں مذاق اڑایا گیا جس پر افسوس ہوا۔

    فواد چوہدری سے متعلق اعتزاز احسن کا کہنا تھا کہ فواد چوہدری تو سپریم کورٹ کے وکیل ہیں کہاں فرار ہوسکتے تھے، فواد چوہدری کے کندھے پر ہاتھ رکھتے اور کہتے یو آر انڈر اریسٹ وہ ساتھ چل پڑتے۔

    ماہر قانون نے کہا کہ فواد چوہدری ممبرپارلیمنٹ ہے وہ مفرور ہوکر بے وقوفی نہیں کرے گا، فواد چوہدری کے بیان میں ریاست مخالف تو کوئی بات نہیں کی گئی۔

    ان کا کہنا تھا کہ پیپلزپارٹی کی اس قسم کے معاملات سے متعلق روایات رہی ہیں لیکن دکھ ہوتا ہے کہ آج پیپلزپارٹی اس قسم کے واقعات کیخلاف خاموش ہے، آصف زرداری جب صدر تھے اس دور میں کوئی انتقامی کارروائی نہیں ہوئی ، یقین ہے انتقامی کارروائیوں سے آصف زرداری روکنے کی کوشش کر رہے ہوں گے۔

  • جب سب نے آرمی چیف کے تقرر پر اتفاق کرلیا توعمران خان کو اعتراض نہیں کرنا چاہیے، اعتزازاحسن

    جب سب نے آرمی چیف کے تقرر پر اتفاق کرلیا توعمران خان کو اعتراض نہیں کرنا چاہیے، اعتزازاحسن

    اسلام آباد : ماہر قانون اعتزازاحسن کا کہنا ہے کہجب سب نے آرمی چیف کے تقرر پر اتفاق کرلیا توعمران خان کو اعتراض نہیں کرنا چاہیے۔

    تفصیلات کے مطابق ماہر قانون اعتزاز احسن نے نئے آرمی چیف کی تعیناتی پر اے آر وائی نیوز سے خصوصی گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ اتفاق رائےکو بڑھانا چاہیے،یہ ایک اچھا موقع ہے، جب سب نے آرمی چیف کے تقرر پر اتفاق کرلیا توعمران خان کو اعتراض نہیں کرنا چاہیے۔

    ماہر قانون کا کہنا تھا کہ آئین کے تحت وزیراعظم کااختیار ہےکہ ایڈوائس دے اور صدرمملکت آئین کےتحت وزیراعظم کی ایڈوائس کا پابند ہے۔

    اعتزاز احسن نے کہا کہ عمران خان کو بھی اسے متنازع نہیں بنانا چاہیے، اتفاق رائے کو بڑھانا چاہیے تمام لوگ ایک پیج پر آجائیں تویہ اچھا ہوگا۔

    ان کا مزید کہنا تھا کہ تعیناتی کے معاملے میں تنازع نہیں کھڑا کرنا چاہیے، وزیراعظم سےاختلافات اپنی جگہ لیکن آئینی اختیاران کا ہی ہے۔

    ماہر قانون نے کہا کہ اعتراضات پرنئی بحث شروع ہوجائےگی جس سے کچھ حاصل نہیں ہوگا، صدرمملکت،پی ٹی آئی کو سمری روکنے سے کوئی فائدہ نہیں ہوگا۔

  • پیپلزپارٹی میرا خاندان ہے، چھوڑنے کا کوئی امکان نہیں، اعتزاز احسن

    پیپلزپارٹی میرا خاندان ہے، چھوڑنے کا کوئی امکان نہیں، اعتزاز احسن

    اسلام آباد : پیپلز پارٹی کے سینئر رہنما اعتزازاحسن کا کہنا ہے کہ پیپلزپارٹی میرا خاندان ہے، چھوڑنے کا کوئی امکان نہیں۔

    تفصیلات کے مطابق پیپلز پارٹی کے رہنما اعتزازاحسن نے پریس کانفرنس کرتے ہوئے کہا کہ ایک گروہ کو سب سے پہلے خبر مل گئی کہ پیپلزپارٹی چھوڑکرپی ٹی آئی جارہاہوں، انہوں نے واویلا ڈالا ہوا ہے کہ پیپلزپارٹی قیادت کو میرے خلاف ایکشن لینا چاہئے۔

    اعتزازاحسن کا کہنا تھا کہ کہا جا رہا ہے مجھے پارٹی سے نکالا جائے اور پارٹی سی اے سی سے بھی نکالا جائے۔

    پی پی رہنما نے کہا کہ خبردی گئی اعتزاز کو پی ٹی آئی نگران وزیراعظم کے طور پر پیش کرے گی، کہا گیا مجھے وزیراعظم بنانے سے متعلق عمران خان اور میری آڈیو ریکارڈنگ ہے، آڈیو ریکارڈنگ ایک خاص لائبریری سے ایک ہی طرف سے آتی ہیں۔

    ان کا مزید کہنا تھا کہ کہا گیا عمران خان ایک ماہ میں واپس آسکتا ہے یہ میرا اور عمران کا گٹھ جوڑہے۔

    اعتزازاحسن نے واضح کیا کہ میرا پیپلزپارٹی چھوڑنے کا کوئی امکان نہیں ہے ،پیپلز پارٹی میری فیملی ہے، میں سیاسی انداز کی گفتگو میں یقین نہیں رکھتا۔

    عمران خان سے متعلق پی پی رہنما نے کہا کہ عمران خان دوست ہے، 50سال سے دیوار سانجھی ہے اس کا یہیں پیچھے گھر ہے۔

    سیاسی اختلاف کے حوالے سے ان کا کہنا تھا کہ کسی سے سیاسی اختلاف ہو تو ایک دم برا بھلا کہنا شروع کردیں، ایسا نہیں کہ سیاسی اختلاف میں راناثنا اللہ کی زبان بولنا شروع کردیں۔

    سابق سینیٹر نے کہا کہ پیپلزپارٹی کومیں ایک خاندان سمجھتا ہوں، جب میں وکلا کی تحریک چلا رہا تھا تو وکلا مطالبہ کرتے تھے کہ پیپلز پارٹی چھوڑدیں، وکلا کہتے تھے پیپلز پارٹی چھوڑدیں یا وکلا تحریک چھوڑ دیں۔

    انھوں نے مزید بتایا کہ ابھی ایک چینل پر خبر تھی کہ میں بنی گالہ میں بیٹھا ہوا ہوں، عمران خان سرگودھا اور میں لاہورمیں ہوں ،انہیں پتا نہیں کہاں سے خبر آجاتی ہے۔

    اعتزازاحسن نے پارٹی چھوڑنے کی خبروں کی تردید کرتے ہوئے کہا کہ میرا کسی اور جماعت میں شمولیت کا کوئی امکان نہیں، پیپلز پارٹی کو چھوڑنے کیلئے مجھےمشرف کی جانب سے 2 مئی 2007 کو پیغام ملا لیکن پیپلز پارٹی میری فیملی ہے، اختلاف رائے ہر پارٹی میں ہوتاہے۔

    ان کا کہنا تھا کہ پیپلزپارٹی واحد جماعت ہے جو مذہب سیاست کیلئے استعمال نہیں کرتی، پیپلزپارٹی کی میٹنگز میں بھی اختلاف رائے کیا جاتا ہے، آپ کیلئے خبر ہے کہ میں پیپلزپارٹی نہیں چھوڑ رہا۔

  • عمران خان کہتے ہیں این آراونہیں دوں گا، این آراو تو ہوگیا، اعتزازاحسن

    عمران خان کہتے ہیں این آراونہیں دوں گا، این آراو تو ہوگیا، اعتزازاحسن

    اسلام آباد : پیپلز پارٹی کے رہنما اعتزاز احسن نے کہا کہ عمران خان کہتے ہیں این آراو نہیں دوں گا، این آر او تو ہوگیا، پاکستان میں بدقسمتی سےسویلین بالادستی کبھی نہیں رہی۔

    تفصیلات کے مطابق پیپلز پارٹی کے رہنما اعتزاز احسن کا اپنے بیان میں بھارت کے حوالے سے کہا جن بھارتیوں نےمسلمانوں کاساتھ دیا، ان کی حوصلہ افزائی کرنی چاہئے، بھارت کی اکثریتی آبادی مودی کاہاتھ روکناچاہتی ہے۔

    اعتزازاحسن کا مقبوضہ کشمیر سے متعلق کہنا تھا کہ 150دن سےزائدہوگئےبھارت نےمقبوضہ وادی میں کرفیولگارکھاہے، بھارتی عوام اس ظلم کےخلاف کھڑی ہے۔

    پی پی رہنما نے کہا پاکستان میں بدقسمتی سےسویلین بالادستی کبھی نہیں رہی، آج بھی عمران خان کہتا ہے این آراو نہیں دوں گا، این آر او تو ہوگیاہے۔

    ان کا کہنا تھا کہ نوازشریف نے مسلم لیگ ن کے ووٹ فروخت کردیے، ایم این ایز اور سینیٹرز کو پیش کردیا گیا، اس کی قیمت لگائی گئی، بلاول بھٹو نے بھی مسئلہ اٹھایاکہ بل میں ترامیم ہوں، میاں صاحب نے اتنازور دار خط لکھا کہ خواجہ آصف نے بھی تصدیق کی۔

    آرمی ایکٹ بل سے متعلق اعتزاز احسن نے کہا میاں نوازشریف پر پہلے دن سے اعتبار نہیں کرتا، وزیراعظم اور صدر کی صوابدید ہوتی ہے، آرمی چیف ہٹایا جاسکتا ہے۔

  • نیب نے پنجاب کا رخ کیا تو دونوں بھائیوں کی چیخیں نکل گئیں، اعتزاز احسن

    نیب نے پنجاب کا رخ کیا تو دونوں بھائیوں کی چیخیں نکل گئیں، اعتزاز احسن

    لاہور : پیپلز پارٹی کے رہنما اعتزازاحسن کا کہنا ہے کہ نیب نے پنجاب کا رخ کیا تو دونوں بھائیوں کی چیخیں نکل گئیں،دونوں بھائی معافیاں مانگ رہے ہیں۔

    تفصیلات کے مطابق سپریم کورٹ رجسٹری میں پیپلز پارٹی کے رہنما اعتزاز احسن نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ نوازشریف کے نیب قوانین معطل کرنے کے بیان کی قانونی حیثیت نہیں، نواز شریف چاہتے ہیں نیب کے قوانین کو مستقل طور پر معطل کیا جائے۔

    اعتزاز احسن کا کہنا تھا کہ نیب نے پنجاب کا رخ کیا تو دونوں بھائیوں کی چیخیں نکل گئیں،دونوں بھائی معافیاں مانگ رہےہیں۔

    اس سے قبل اے آر وائی کے پروگرام سوال یہ ہے میں گفتگو کرتے ہوئے اعتزاز احسن کا کہنا تھا کہ نیب کی پنجاب میں کارروائیاں نوازشریف کے لیے پریشان  کُن ہیں، آشیانہ اسکیم اور احدچیمہ کامعاملہ آیا تو شہبازشریف نےہاتھ جوڑلیے اور اب وزیراعلیٰ پنجاب کہتے ہیں کہ نظام چلنے دیں کوئی درمیانی راستہ نکالیں۔


    مزید پڑھیں : نیب کی پنجاب میں کارروائیاں نوازشریف کے لیے پریشان کُن ہیں، اعتزاز احسن


    اعتراز احسن کا کہنا تھا کہ احدچیمہ اورچندافسران گرفتارہونےپر مسلم لیگ ن کی چیخیں نکل گئیں، ادارےجب پنجاب کی طرف آئےتو حکمراں جماعت نے ان پر اعتماد کرنا چھوڑ دیا جبکہ شریف خاندان کا 30سال سے کوئی احتساب ہی نہیں ہوا۔

    سینئر قانون دان کا مزید کہنا تھاکہ نیب عدالتوں میں چلنے والے مقدمات میں مجھے سزا سے سوا کچھ نظر نہیں آرہا، امکان ہے نوازشریف 10 سے 12 دن اڈیالہ میں قید رہیں گے اُس کے بعد انہیں ضمانت مل جائے گی۔


    خبر کے بارے میں اپنی رائے کا اظہار کمنٹس میں کریں، مذکورہ معلومات کو زیادہ سے زیادہ لوگوں تک پہنچانے کے لیے سوشل میڈیا پر شیئر کریں۔

  • نوازشریف پیپلزپارٹی سے مدد کی امید نہ رکھیں، اعتزازاحسن

    نوازشریف پیپلزپارٹی سے مدد کی امید نہ رکھیں، اعتزازاحسن

    اسلام آباد : پیپلزپارٹی کے رہنما اعتزازاحسن نے کہا ہے کہ نااہل شخص کو پارٹی کی صدارت کا حق نہیں ملنا چاہیے، نوازشریف اب پیپلزپارٹی سے مدد کی ہرگز امید نہ رکھیں، پی پی نے ماضی میں نوازشریف کو بچایا، انہوں نے جو کیا سب کے سامنے ہے۔

    ان خیالات کا اظہار انہوں نے اے آر وائی نیوز کے پروگرام پاور پلے میں میزبان ارشد شریف سے خصوصی گفتگو کرتے ہوئے کیا۔

    اعتزاز احسن کا کہنا تھا کہ ماضی میں نوازشریف نے پی پی سے اچھا سلوک نہیں کیا، ن لیگ نے یوسف رضا گیلانی کےخلاف بھرپور مہم چلائی، نوازشریف کو لے کر ہمارا تجربہ بہت تلخ رہا ہے۔

    ایک سوال کے جواب میں ان کا کہنا تھا کہ نواز شریف نے آصف زرداری سے ملاقات کی خواہش کا اظہار کیا تھا، خورشید شاہ کے ذریعے پی پی سے رابطوں کے دروازے کھلےہیں، خورشید شاہ اصولوں پر سمجھوتا نہیں کریں گے۔

    اعتزاز احسن نے واضح کیا کہ رابطوں کانتیجہ یہ ہی نکلےگا کہ ہم پارٹی پالیسی کےمطابق چلیں گے، حلقہ بندیوں کی ترمیم کی حمایت کا مطلب نوازشریف کی مدد نہیں، اس معاملے پر حکومت کے ساتھ اتفاق ہوسکتا ہے، نوازشریف کاخود کونظریہ کہنا محض پاگل پن ہے۔

    اعتزازاحسن نے کہا کہ نوازشریف اور مریم نواز سمجھ چکے ہیں کہ اب عدالت سے کچھ حاصل نہیں ہوگا، ان کو پتہ ہے کہ عدالت سے صرف سزا ہی ملےگی، خدشہ ہے کہ نوازشریف اشارہ ملنے پرپھرسب کچھ چھوڑچھاڑکربیرون ملک بھاگ جائیں گے، اسی لئے عدالت کے خلاف نوازشریف اور مریم سے زیادہ سخت زبان اور کوئی استعمال نہیں کرتا۔

    ان کا کہنا تھا کہ دھوکہ دہی کے بغیر شریف خاندان چل ہی نہیں سکتا، نوازشریف کا نظریہ ہے کہ جتنی ہوسکے دولت بناؤ، ان کا نظریہ کمزور کو دبانا اور طاقتور سے دبنا ہے۔

    پی پی رہنما کا کہنا تھا کہ نااہل شخص کو پارٹی صدارت کا حق نہیں ہوناچاہیے، نئے قانون کے بعد تو چور،ڈاکو بھی پارٹی کا صدر بن سکتا ہے، ایساشخص پارلیمنٹ سے باہر بیٹھ کر ممبران کو کنٹرول کرسکتا ہے۔

    انہوں نے مزید کہا کہ شریف خاندان کا ایون فیلڈ ریفرنس میں بریت کاامکان بہت کم ہے، لندن فلیٹس کی خریداری کیلےمنی ٹریل دینے کیلئے موقع پرموقع دیا گیا لیکن شریف خاندان مشکوک قطری شہزادے کاخط اورجعلی کیلبری فونٹ دستاویزات ہی پیش کر پایا۔

  • نوازشریف کس منہ سے سازش کا ذکر کرتے ہیں، اعتزازاحسن

    نوازشریف کس منہ سے سازش کا ذکر کرتے ہیں، اعتزازاحسن

    کراچی: عدالتی فیصلے کے بعد عہدے سے نااہل ہونے والے وزیر اعظم نواز شریف کے گوجرانوالہ میں عوام سے خطاب پر اعتزاز احسن، شیخ رشید اور نعیم الحق نے اپنے شدید رد عمل کا اظہار کیا ہے۔

    اس حوالے سے اے آر وائی نیوز سے گفتگو کرتے ہوئے پیپلز پارٹی کے رہنما اعتزاز احسن نے کہا کہ نوازشریف کو پتہ ہے اب وہ مقدمات سے نہیں بچ سکتے، ان کے پاس صفائی کیلئے کچھ نہیں ہے، نااہل وزیر اعظم اب بند کمرے سے دیوار توڑ کر نکلنا چاہتے ہیں۔

    اعتزازاحسن نے کہا کہ میاں صاحب نے ماضی میں سازش کرکے وزرائےاعظم کو گھر بھیجا، انہوں نے ماضی کے وزرائے اعظم کی ٹانگیں کھینچیں۔

    نوازشریف کس منہ سے کہتے ہیں کہ میرےخلاف سازش ہوئی، وہ تو خود سازشوں میں ملوث رہے ہیں، شریف خاندان نے سپریم کورٹ میں جعلی دستاویزات پیش کیں، اب نوازشریف کو نظرآرہا ہے کہ سزا ہونے والی ہے۔


    نوازشریف نے شرمناک ذہنیت کا مظاہرہ کیا، نعیم الحق

    پی ٹی آئی کے رہنما نعیم الحق نے کہا کہ عوام نے نوازشریف کومسترد کردیا ہے لیکن وہ اب بھی خود کو مغل بادشاہ سمجھ رہے ہیں، اپنے خطاب میں نوازشریف نے بہت شرمناک ذہنیت کا مظاہرہ کیا ہے،۔

    سابق وزیر اعظم اب بھی طاقت کےنشے میں چورہیں، نعیم الحق نے مزید کہا کہ نواز شریف کیلئے نااہلی کی سزا کم ہے انہیں عمرقید کی سزاملنی چاہیئےتھی، نوازشریف اب گھر کہاں بیٹھیں گے وہ اب بے گھر ہوچکے ہیں۔


    اب نوازشریف کے نصیب میں آرام نہیں ہے، شیخ رشید

    اس حوالے سے عوامی مسلم لیگ کے سربراہ شیخ رشید کا کہنا تھا کہ نوازشریف کا یہی قصور بہت بڑاہے کہ وہ نااہل ہو چکے ہیں، گوجرانوالہ میں بڑے جلسے کی توقع رکھتا تھا لیکن لوگ ان کےجلسے میں ان کی بھی توقع کے مطابق نہیں آئے۔

    گوجرانوالہ میں جمعے کو چھٹی ہوتی ہے مگر پھر بھی لوگوں کی خاطر خواہ تعداد موجود نہیں تھی، شیخ رشید نے کہا کہ اب نوازشریف کے نصیب میں آرام نہیں ہے، آخری عمر میں نوازشریف کے نصیب میں دھکے ہی کھانے ہیں تو شوق سے کھائیں۔


    نوازشریف اپنے گناہوں کی سزا قوم کو دینا چاہتےہیں، مفتی نعیم

    علاوہ ازیں بنوری ٹاؤن کراچی کے مہتمم مفتی محمد نعیم نے گوجرانوالہ میں سابق وزیراعظم نواز شریف کی ریلی میں بچے کی موت پر اپنے انتہائی رنج و غم کا اظہار کرتے ہوئے واقعے کی سخت الفاظ میں مذمت کی ہے۔

    اپنے بیان میں انہوں نے کہا کہ اقتدار کے نشے میں چور سیاستدان عوام کو کچھ نہیں سمجھتے، گاڑی کی ٹکر کے بعد ریلی کو نہ روکنا افسوسناک عمل ہے۔

    مفتی محمد نعیم نے کہا کہ نوازشریف اپنے گناہوں کی سزا قوم کو دینا چاہتےہیں، انہوں نے مطالبہ کیا کہ واقعے کی شفاف تحقیقات کرکے ذمہ داران کیخلاف مقدمہ درج کیا جائے۔


    اگر آپ کو یہ خبر پسند نہیں آئی تو برائے مہربانی نیچے کمنٹس میں اپنی رائے کا اظہار کریں اور اگر آپ کو یہ مضمون پسند آیا ہے تو اسے اپنی وال پر شیئر کریں۔

  • حسین نواز کی جے آئی ٹی والی تصویرحکومت نے خود لیک کرائی، اعتزازاحسن

    حسین نواز کی جے آئی ٹی والی تصویرحکومت نے خود لیک کرائی، اعتزازاحسن

    لاہور : پیپلزپارٹی کے سینیٹر چوہدری اعتزاز احسن نے کہا ہے کہ قطری شہزادہ نہ آیا تو نقصان شریف فیملی کا ہوگا، حسین نواز کی جے آئی ٹی والی تصویر بھی حکومت نے لیک کرائی۔

    ان خیالات کا اظہار انہوں نے لاہور میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کیا، اعتزاز احسن نے کہا کہ حسین نواز کی جے آئی ٹی والی تصویر بھی حکومت نے لیک کرائی تاکہ حسین نواز کو مظلوم ثابت کرسکے۔

    انہوں نے کہا کہ جوڈیشک ایکیڈمی صرف وزارت داخلہ کی دسترس میں ہے، ایسا کام صرف سپریم کورٹ اور جے آئی ٹی کو دباؤمیں لینے کیلئے کیا گیا ہے۔

    حکومت سپریم کورٹ بینچ اور رجسٹرار کو متنازعہ بنانے کیلئےکوششیں کررہی ہے، اس سے قبل جب آل پارٹیز کانفرنس جو کشمیر میں منعقد کی گئی تھی اس کی ساری کارروائی بھی اسی طرح چلائی گئی تھی۔ اس کا اعتراف خود گورنر سندھ محمد زبیر نے ایک ٹی وی پروگرام میں بھی کیا تھا۔

    پیپلزپارٹی کے سینیٹر کا قطری خط کے حوالے سے کہنا تھا کہ خط کے جواب میں خط لکھنا مکھی پرمکھی مارنے کے

    مترادف ہے، انہوں نے کہا کہ  ن لیگ اداروں سے ٹکراؤ کر کے سیاسی شہید ہونا چاہتی ہے مگران کی یہ خواہش پوری نہیں ہوگی۔


    مزید پڑھیں : حسین نواز کی جے آئی ٹی میں پیشی کی تصویر لیک ہونے کے معاملے کا نوٹس


    انہوں نے کہا کہ اس میں کوئی شک نہیں کہ قطری اور سازشیں حکمرانوں کو احتساب سے بچا نہیں سکتیں بلکہ حکمرانوں کو چاہئیے وہ بونگیاں مارنے کی بجائے احتساب کا سامنا کریں اور اگر ان کا دامن صاف ہے تو اپنی بے گناہی ثابت کریں۔

  • پیپلزپارٹی کو فوجی عدالتوں پرتحفظات ہیں، اعتزازاحسن

    پیپلزپارٹی کو فوجی عدالتوں پرتحفظات ہیں، اعتزازاحسن

    اسلام آباد : سینیٹ میں قائد حزب اختلاف چودھری اعتزاز احسن نے کہا ہے کہ ممکن ہے کہ حکمران جماعت عددی برتری کی بنیاد پر فوجی عدالتوں میں توسیع کی پارلیمنٹ سے منظور ی حاصل کرلے مگر پیپلز پارٹی کو فوجی عدالتوں پر تحفظات ہیں۔

    ان خیالات کا اظہار انہوں نے گورنمنٹ کالج یونیورسٹی میں ادبی کانفرنس سے خطاب کے بعد میڈیا کے نمائندون سے خصوصی گفتگو کرتے ہوئے کیا۔ چودھری اعتزاز احسن نے کہا کہ پیپلز پارٹی کے فوجی عدالتوں پر تحفظات موجود ہیں، جس کا اظہار پارلیمنٹ کے اجلاس میں کریں گے۔

    انہوں نے کہا کہ حکومت پارلیمنٹ سے فوجی عدالتوں کو عددی برتری سے منظور کرواسکتی ہے مگرہم اپنا موقف ضرور پیش کریں گے۔ ان کا کہنا تھا کہ ضیاءالحق کے مارشل لاء کے دوران ترقی پسندوں پر عذاب اترے اور مذہبی انتہا پسندی نے فروغ پایا ۔

    مزید پڑھیں : فوجی عدالتوں کی مدت میں توسیع پر تحفظات ہیں: بلاول بھٹو زرداری

    اعتزاز احسن نے کہا کہ معاشرے میں مذہب و مسلک اور عورت کی بحث زوروں پر ہے، ترقی پسند مصنفین کو قوم کی رہنمائی کرنی چاہئیے۔

    مزید پڑھیں: فوجی عدالتوں کے مخالف نہیں، 9 مطالبات پیش کردیے، زرداری

    کانفرنس سے خطاب میں پیپلز پارٹی شہید بھٹو کے رہنما ڈاکٹر مبشر حسن نے کہا کہ قوم میں اب اپنے مؤقف پر ڈٹ جانے والے ختم ہوتے جارہے ہیں۔ اس موقع پر ترقی پسند مصنفین میں ایوارڈز بھی تقسیم کئے گئے۔

    مزید پڑھیں: فوجی عدالتوں کی توسیع‘پیپلزپارٹی کےعلاوہ تمام جماعتیں متفق