Tag: اعتزازاحسن

  • بلاول بزرگ رہنماؤں کو بٹھا کر نوجوانوں آگے لائیں،اعتزازاحسن

    بلاول بزرگ رہنماؤں کو بٹھا کر نوجوانوں آگے لائیں،اعتزازاحسن

    کراچی: پاکستان پیپلزپارٹی کے سینئررہنماء اعتزازاحسن نے کہا ہے کہ بلاول بھٹو زرداری بزرگ رہنماؤں کو پیچھے بٹھا کر نوجوانوں آگے لائیں، پارٹی کو نوجوان رہنماؤں کی شدید ضرورت ہے۔

    ان خیالات کا اظہار انہوں نے جناح گراؤنڈ میں جلسے کے شرکاء سے خطاب کرتے ہوئے کیا، انہوں نے کہا کہ میرا اس عظیم الشان جلسے کو دیکھ کرجمہوریت اور ملکی استحکام پر یقین اور پختہ ہوگیا ہے۔

    اعتزاز احسن نے کہا کہ چیئرمین بلاول بھٹو زرداری نے کارکنان سے معافی مانگی ہے لیکن یہ معافی ہم کو  ملتان الیکشن میں ہارنے پرمانگنی چاہئے تھی،انہوں نے کہا کہ ملتان میں بد قسمتی سے پیپلزپارٹی تیسرے نمبر پر آئی ۔

    ضمنی الیکشن میں دھاندلی ہوئی لیکن اس کی آواز کہیں سے نہیں اُٹھی ، لیکن اس شکست کے بعد ہمیں یہ عزم کرنا ہے کہ آئندہ انتخاب کو ہم نے اپنی محنت لگن سے اس شکست کو فتح میں بدل دیں گے ۔

    اس کیلئے دن رات کام کرنا ہوگا، انہوں نے بلاول بھٹو زرداری سے کہا کہ نوجوانوں اور خواتین کیلئے منشور دینا ہوگا اور ان سے کیئے وعدوں کو پورا کرنا ہوگا۔

  • پی پی کو پنجاب میں کئی سیاسی چیلنجزکا سامناہے، اعتزازاحسن

    پی پی کو پنجاب میں کئی سیاسی چیلنجزکا سامناہے، اعتزازاحسن

    اسلام آباد: پیپلزپارٹی کے رہنما اعتزازاحسن نے کہا ہے کہ خورشید شاہ کی جانب سے نوازشریف کی حمایت پراختلاف سامنے آسکتے ہیں۔ سیاست میں نئی کلاس متعارف کرانے کا سہرا تحریک انصاف کے سرہے۔

    پیپلزپارٹی کے رہنما چوہدری اعتزاز احسن نے کہا کہ پنجاب میں پیپلزپارٹی کو کئی سیاسی چیلنجزکا سامناہے۔ پیپلزپارٹی کے رہنما نےکہا کہ تحریک انصاف نےسیاست میں ایک نئے طبقے کومتعارف کرایاہے،اعتزازاحسن کا کہنا تھا کہ موجودہ سیاسی بحران پر مارشل لاء کا کوئی امکان نہیں۔

  • عدالت کو سیاسی معاملات میں مداخلت نہیں کرنی چاہیئے، اعتزازاحسن

    عدالت کو سیاسی معاملات میں مداخلت نہیں کرنی چاہیئے، اعتزازاحسن

    اسلام آباد: پیپلز پارٹی کے رہنما اعتزاز احسن کہتے ہیں عمران خان کے مطالبات غیر آئینی نہیں، عدالت کو گذشتہ روز جیسے فیصلے نہیں دینے چاہیئں۔

    اےآروائی نیوزکی خصوصی ٹرانسمیشن میں بات کرتےہوئےپیپلز پارٹی کے رہنما چوہدری اعتزاز احسن کا کہنا ہے عمران خان کے مطالبات میں غیرآئینی نہیں،عدالت کو سیاست پر فیصلےنہیں دینےچاہئیں، اعتزاز احسن نے امریکی سفیر سے ملاقات کا احوال بھی بتایا۔

    اعزاز احسن نے وکلا بحالی کے لانگ مارچ کا بھی بتادیا،جنرل کیانی کا فون نوازشریف کو نہیں بلکہ انھیں آیا تھا، نوازشریف تو ساتھ بیٹھے تھے، اعتزاز احسن کا کہنا تھا اب عمران خان اور طاہر القادری کا امتحان ہے، لانگ مارچ میں ایک شیشہ بھی ٹوٹنا نہیں چاہئے۔

  • حکمران پیپلزپارٹی سے کچھ سیکھ لیں اورمارچ ہونے دیں، اعتزازاحسن

    حکمران پیپلزپارٹی سے کچھ سیکھ لیں اورمارچ ہونے دیں، اعتزازاحسن

    اسلام آباد: اعتزاز احسن کہتے ہیں حکمران پی پی سے کچھ سیکھ لیں،عمران خان اور طاہرالقادری کومارچ کرنے دیں، حکومت کو کچھ نہیں ہونے والاہے۔

    سینیٹ کے اجلاس کے دوران اعتزاز احسن کا  کہناتھا کہ تصادم ہوا تو سیٹی بجے گی اورریفری کوئی اور ہو گا ،سیٹی بجانے والے طاہر القادری کو آگے نہیں لانا چاہتے،حکومت خود ان کو موقع دے رہی ہے ،اعتزاز احسن نے دوٹوک الفاظ میں کہا جمہوری نظام کو خطرہوا تو پیٹھ نہیں دکھائیں گے لیکن ساتھ ہی انہوں نے حکومت کوانتخابی دھاندلی پرلچک دکھانے اور طاہرالقادری اور عمران خان کومارچ کی اجازت دینے کامشورہ بھی دیا، اعتزازاحسن نے بتایا توڑ پھوڑ کرنے والوں کوسیاسی نقصان ہوگا، ان کاکہناتھا اگر حکومت نے بھی ریلی نکالی تو پھر اللہ ہی حافظ ہے۔