Tag: اعجازالحق

  • ‘ملک سے باہر چھپ کر بیٹھے سیاستدان پاکستان آکر سیاست کریں لگ پتہ جائے گا’

    ‘ملک سے باہر چھپ کر بیٹھے سیاستدان پاکستان آکر سیاست کریں لگ پتہ جائے گا’

    چشتیاں: مسلم لیگ ضیا کے رہنما اعجازالحق کا کہنا ہے کہ ملک سے باہر چھپ کر بیٹھے سیاستدان پاکستان آکرسیاست کریں لگ پتہ جائے گا۔

    تفصیلات کے مطابق مسلم لیگ ضیا کے رہنما اعجازالحق نے پریس کانفرنس کرتے ہوئے کہا کہ وزیراعلیٰ کے عدم اعتماد کےدوران ممبران کوخریدنے کی کوشش کی گئی، آصف زرداری لاہورپہنچ گئے اور پیسوں کی بوریاں کھولی گئیں۔

    اعجازالحق کا کہنا تھا کہ وفاق نے پنجاب پر یلغار کی اسے 186 ووٹ کی صورت میں بھرپور جواب ملا، ملک سے باہر چھپ کر بیٹھے سیاستدان پاکستان آکرسیاست کریں لگ پتہ جائے گا۔

    رہنما مسلم لیگ ضیا نے کہا کہ چاروں صوبائی اسمبلیوں سمیت قومی انتخابات ایک ہی بار ہونے چاہئیں، 13 جماعتیں ضمنی کی بجائے عام انتخابات کی طرف بڑھیں، صاف شفاف الیکشن کے بغیر پاکستان پٹری پر نہیں چڑھ سکتا۔

    ان کا کہنا تھا کہ آئی ایم ایف کی طرف سے لگنے والی شرائط ہوش اڑا دیں گی، موجودہ حکومت نے اپنے کیسسزختم کرانے کیلئے قانون میں ترامیم کیں، سارے قانون اپنی پہلی پوزیشن پر واپس آئیں گے۔

  • حکومت اورتحریک لبیک کےدرمیان معاہدہ خوش آئند ہے‘ اعجازالحق

    حکومت اورتحریک لبیک کےدرمیان معاہدہ خوش آئند ہے‘ اعجازالحق

    اسلام آباد: مسلم لیگ ضیاء کے سربراہ اعجاز الحق کا کہنا ہے کہ حکومت اور تحریک لبیک کےدرمیان معاہدہ خوش آئند ہے، حکومت اگر یہ حکمت عملی پہلے اپناتی تواتنا کچھ نہ ہوتا۔

    تفصیلات کے مطابق مسلم لیگ ضیاء کے سربراہ اعجاز الحق کا کہنا ہے حکومت کے لیے سبق ہے کہ آئندہ سب سے مشاورت کے ساتھ چلے، حکومت کو معاملات پرپارلیمنٹ کو اعتماد میں لینا چاہیے۔

    اعجاز الحق نے کہا کہ تحریک لبیک کا زاہد حامد کے خلاف فتویٰ نہ دینے کا فیصلہ اچھا ہے۔


    حکومت اورتحریک لبیک کے درمیان معاہدہ طے پا گیا


    خیال رہے کہ وفاقی وزیرقانون زاہد حامد کے استعفے کے بعد وفاقی حکومت اور مذہبی جماعت تحریک لبیک کے درمیان معاملات طے پاگئے اور دونوں فریقین کے درمیان معاہدہ ہوگیا۔

    ذرائع کے مطابق معاہدے پروزیرداخلہ احسن اقبال ، سیکریٹری داخلہ، خادم حسین رضوی اورپیرافضل قادری اورمحمد وحید نور سمیت میجرجنرل فیض حمید کے بھی دستخط موجود ہیں۔


    وفاقی وزیرقانون زاہد حامد اپنےعہدے سےمستعفی


    واضح رہے کہ وفاقی وزیرقانون زاہد حامد نے رضا کارانہ طور پراپنا استعفیٰ وزیراعظم شاہد خاقان عباسی کو پیش کردیا ہے۔


    اگر آپ کو یہ خبر پسند نہیں آئی تو برائے مہربانی نیچے کمنٹس میں اپنی رائے کا اظہار کریں اور اگر آپ کو یہ مضمون پسند آیا ہے تو اسے اپنی فیس بک وال پر شیئر کریں۔