Tag: اعجاز اسلم

  • معروف اداکار اعجاز اسلم کی والدہ انتقال کرگئیں

    معروف اداکار اعجاز اسلم کی والدہ انتقال کرگئیں

    پاکستان شوبز انڈسٹری کے معروف اداکار اعجاز اسلم کی والدہ ماجدہ فانی دنیا کو خیر باد کہہ گئیں۔

    معروف اداکار اعجاز اسلم نے انسٹاگرام پر پوسٹ شیئر کرتے ہوئے اپنے چاہنے کو آگاہ کیا ہے کہ ان کی والدہ انتقال کر گئی ہیں۔

    معروف اداکارنے اپنی والدہ کی ایک یادگار تصویر شیئر کی جس میں انہیں اسپتال کے سفید لباس میں ملبوس دیکھا جا سکتا ہے، جس سے اندازہ لگایا جاسکتا ہے کہ ان کی والدہ علیل تھیں۔

    انہوں نے انسٹاگرام پوسٹ کے کیپشن میں تحریر کیا کہ میری پیاری والدہ اس جہاں کو چھوڑ کر بہتر جہاں میں چلی گئیں۔

     

    View this post on Instagram

     

    A post shared by Aijaz aslam (@aijazzaslamofficial)

    اُنہوں نے مزید لکھا کہ والدہ کی مہربانی، محبت اور حکمت ہمیشہ میرے دل میں رہے گی، جیسے ان کے جانے کا غم ہمارے دل میں ہمیشہ تازہ رہے گا۔

    اداکار نے اپنے مداحوں سے دعاؤں کی درخواست کرتے کہا کہ میں آپ سب سے درخواست کرتا ہوں کہ انہیں اپنی قیمتی دعاؤں میں یاد رکھیں۔

    پاکستان کے لیجنڈری اداکار عابد کشمیری انتقال کر گئے

    ان کی پوسٹ سوشل میڈیا پر شیئر کئے جانے کے بعد انڈسٹری سے وابستہ ان کے ساتھی فنکاروں نے ان کے غم میں برابر کے شریک ہونے کا اظہار کرتے ہوئے ان کی والدہ کی مغفرت کے لیے دعا کی ہے۔

  • اعجاز اسلم  نے ’بروکولی کے کباب‘ بنانے کا طریقہ بتا دیا

    اعجاز اسلم نے ’بروکولی کے کباب‘ بنانے کا طریقہ بتا دیا

    کیا آپ نے کبھی ہری پھول گوبھی (بروکولی ) سے بنے مزیدار اور کرسپی کباب کھائے ہیں اگر نہیں تو آج ہم آپ کو اس کو بنانے کی آسان سی ترکیب بتائیں گے۔

    پاکستان شوبز انڈسٹری سے تعلق رکھنے والے معروف اداکار اعجاز اسلم جو اکثر سوشل میڈیا پر اپنے مداحوں کیلئے کھانوں کے نت نئے انداز کی تصاویر اور ویڈیوز شیئر کرتے رہتے ہیں۔

    اے آر وائی زندگی کے پروگرام دا نائٹ شو ودھ ایاز سموں میں اعجاز اسلم نے شرکت کی، اس موقع پر میزبان نے ان سے ناظرین کیلئے بروکولی (ہری پھول گوبھی) کے کباب بنانے کی ترکیب بیان کرنے کی فرمائش کی۔

    اعجاز اسلم نے بتایا کہ یہ بہت آسان ترکیب ہے اس کیلئے ایک عدد بروکولی (ہری پھول گوبھی) کے بڑے بڑے پیس کاٹ کر پانی میں ابال لیں جب وہ نرم ہوجائے تو اسے نکال کر آلو بھی ابال لیں۔

    اس کے علاوہ چنے اور چکن کو بھی علیحدہ سے ابال لیں اور وہ ہرا مصالحہ جو عام طور پر شامی کبابوں میں ڈالا جاتا ہے حسب ذائقہ اس کی تمام اشیاء شامل کرلیں۔

    اب ان تمام چیزوں کو اچھی طرح مکس کرکے اس میں انڈا بھی پھینٹ کر ڈالیں اور اس کی کباب سائز کی ٹکیاں بنالیں لیکن یاد رہے کہ اسے ڈیپ فرائی نہیں کرنا بلکہ ہلکا سا تیل یا مکھن لگا کر اوون میں یا ایئر فرائی کرلیں مزیدار کباب تیار ہیں۔

    واضح رہے کہ اس سے قبل اداکار اعجاز اسلم نے اپنے مداحوں کی فرمائش پر اُنہیں مزیدار پیزا بنانا سکھایا تھا، گزشتہ سال انہوں نے اپنی ایک ویڈیو پوسٹ کی تھی جس میں پہلے تو وہ پیزا کھاتے نظر آرہے ہیں اور پھر بعد میں اپنے مداحوں کو اُسی پیزا کی ترکیب بھی بتائی۔

  • ’یہ نند ہے جو کبھی نہیں سدھرے گی‘

    ’یہ نند ہے جو کبھی نہیں سدھرے گی‘

    سوشل میڈیا پر چلنے والے ٹرینڈ ’پارٹی ہورہی ہے‘ پر معروف اداکار اعجاز اسلم نے بھی اپنی ویڈیو پوسٹ کردی۔

    تفصیلات کے مطابق گزشتہ کچھ روز سے سوشل میڈیا پر ایک ویڈیو وائرل ہورہی ہے جس میں ایک لڑکی کہتی دکھائی دیتی ہے، یہ ہماری کار ہے، یہ ہم ہیں اور یہ ہماری پارٹی ہورہی ہے۔

    یہ ویڈیو سوشل میڈیا پر بے حد وائرل ہوئی جس کے بعد اس پر میمز بننا شروع ہوگئے جبکہ لوگوں نے اس کی نقلیں بھی بنانی شروع کردیں۔

    ایسی ہی ایک نقل معروف اداکار اعجاز اسلم نے بھی بنائی جس میں وہ اے آر وائی ڈیجیٹل کے مقبول ڈرامہ سیریل نند کی ٹیم کے ساتھ موجود ہیں۔

    ویڈیو میں اعجاز اسلم کہتے دکھائی دیتے ہیں، یہ میں ہوں، یہ نند ڈرامے کی ٹیم ہے، اور (جویریہ سعود کی طرف اشارہ کرتے ہوئے) یہ نند ہے جو کبھی نہیں سدھرے گی۔

    ان کی اس ویڈیو میں جویریہ سعود، شہروز سبزواری اور ڈرامے کے دیگر اداکار بھی دکھائی دے رہے ہیں، مداحوں نے ان کی اس ویڈیو کو بہت پسند کیا۔

    اس سے قبل گلوکار علی ظفر بھی کرکٹ کھیلتے ہوئے ایسی ویڈیو پوسٹ کرچکے ہیں جس میں وہ کہتے دکھائی دیتے ہیں، یہ بیٹ ہے، یہ پچ ہے اور یہ میرا چھکا ہے۔

  • لوگ کیا کہیں‌ گے، پھانسی کے سین کے دوران کیا ہوا تھا؟ اعجاز اسلم کا انکشاف

    لوگ کیا کہیں‌ گے، پھانسی کے سین کے دوران کیا ہوا تھا؟ اعجاز اسلم کا انکشاف

    کراچی: اے آر وائی ڈیجیٹل کا نیا ڈرامہ سیریل لوگ کیا کہیں گے مداحوں‌ کوبھا گیا، شائقین کی جانب سے ڈرامہ کو پسند کیا جارہا ہے.

    اے آر وائی ڈیجیٹل کی جانب سے اپنے ناظرین کے نئے ڈرامے نشر کیے جارہے ہیں‌ جن کو مداح‌ پسند کررہے ہیں‌ اور ان میں‌ ہی سے ایک ڈرامہ لوگ کیا کہیں‌گے ہیں‌ جس میں‌ اداکار اعجاز اسلم، فیصل قریشی، صحیفا جبار نے مرکزی کردار اداکیا ہے.

    ڈرامے کی شروع کی اقساط میں‌ دودوستوں‌ کودکھایا کیا گیا ہے، اعجاز اسلم بہت ہی شاہ خرچ ہوتے ہیں‌ اور اپنی بیوی اور بیٹی کی ہر خواش پوری کرتے ہیں ماں‌ کی جانب سے سمجھانے کے باوجود ان کے اس طرز عمل میں‌ تبدیلی نہیں‌ آتی اورنتیجہ یہ نکلتا ہے کہ وہ اپنی نوکری سے ہاتھ دھو بیٹھتے ہیں.

    بعدازاں وہ مایوسی کا شکار ہوکر اپنی زندگی کا خاتمہ کرلیتے ہیں، لیکن اداکار اعجاز اسلم نے ندا یاسر کے مارننگ شو میں انکشاف کیا کہ ’دوران شوٹنگ پھانسی لگنے کی اداکاری کے دوران رسی ٹوٹ گئی اور پھندا مزید ٹائٹ ہوگیا تھاا اور ان کا گلے پر بھی نشان پڑ گیا تھا، اعجاز اسلم کے مطابق تھوڑی دیر کے لیے شوٹنگ روک دی گئی تھی  اور یہ سارا قصہ انہوں نے اپنے گھر پر بھی نہیں بتایا اور مجھے  ٹھیک ہونے میں تین سے چار ماہ لگے تھے۔

    فیصل قریشی جوان کے دوست ہوتے ہیں‌ وہ انہیں‌ تسلیاں‌ دیتے ہیں‌ اور کہتے ہیں‌ کہی پریشان نہ ہو کوئی نہ کوئی جاب مل ہی جائے گی اور کسی بھی چیز کی ضرورت ہو تو بلاجھجک بول لینا ہم بچپن کے دوست ہیں کوئی تکلف کی بات نہیں‌ہے.

    اعجاز اسلم کی اہلیہ صحیفا عباس جعفری بھی نوکری چھوٹنے پر پریشان ہوجاتی ہیں‌کیونکہ انہیں‌ اور شوہر دونوں‌ کو ہی بچوں‌ کے اسکول کی فیس، گاڑی کی قسط اور گھر کے اخراجات کی فکر ستارہی ہوتی ہے.

    فیصل قریشی کو اعجاز اسلم کے برعکس سادہ انسان دکھایا گیا ہے لیکن اعجاز اسلم سڑک پر پیدل چل رہے ہوتے ہیں‌ اور فیصل قریشی گاڑی سے اترکر ان کی مدد کرنے کو کہتے ہیں‌ لیکن اعجاز اسلم ان کی مدد لینے سے انکار کردیتے ہیں‌.

    ڈرامے کے گانے کو بھی مداحوں کی جانب سے بھرپور پذیرائی مل رہی ہے جس کے بول یہ ہیں‌میرے خدا بتا دے کہاں‌ جاوں‌ دکھتا نہیں‌ کوئی رستہ، ڈرامے میں‌ دیکھتے ہیں‌ آگے کیا موڑ آتا ہے کیا دو دوست لڑائی جھگڑے پر اتر آئیں‌ گے یا اعجاز اسلم کو کوئی اچھی نوکری مل جائے گی یا وہ نوکری نہ ملنے پر خودکشی کرلیں‌ گے اور ان کی اہلیہ بچوں‌ کو کسی قابل بنانے کی خاطر نوکری کرنے پر مجبور ہوں‌ گی؟ لوگ کیا کہیں‌ گے ہر ہفتے کی رات آٹھ بجے اے آر وائی ڈیجیٹل پر دیکھنا نہ بھولیں۔

  • یوم اقبال: معروف شخصیات کا اقبال کا پسندیدہ شعر

    یوم اقبال: معروف شخصیات کا اقبال کا پسندیدہ شعر

    آج شاعر مشرق علامہ اقبال کا 140 واں یوم ولادت منایا جارہا ہے۔ اس موقع پر چند معروف شخصیات نے اپنا پسندیدہ اقبال کا شعر سنایا۔

    آئیں آپ بھی وہ شعر سنیں۔


    فیصل قریشی

    معروف اداکار اور اے آر وائی ڈیجیٹل مارنگ شو سلام زندگی کے میزبان فیصل قریشی نے اپنے مخصوص انداز میں شاعر مشرق کا شعر پڑھ کر سنایا

    ماریہ میمن

    معروف صحافی اور اے آر وائی نیوز کی اینکر پرسن ماریہ میمن کے مطابق انہیں اقبال کا یہ شعر بہت پسند ہے۔

    زندگانی ہے صدف، قطرہ نیساں ہے خودی

    وہ صدف کیا کہ جو قطرے کو گہر کر نہ سکے

    ہو اگر خود نگر و خود گر و خود گیر خودی

    یہ بھی ممکن ہے کہ تو موت سے بھی مر نہ سکے


    ابرار الحق

    معروف گلوکار ابرار الحق نے اقبال کا اپنا پسندیدہ شعر یہ پڑھا۔

    کی محمد سے وفا تو نے تو ہم تیرے ہیں

    یہ جہاں چیز ہے کیا لوح و قلم تیرے ہیں


    اعجاز اسلم

    معروف اداکار اعجاز اسلم کا پسندیدہ شعر یہ ہے۔

    خودی کو کر بلند اتنا کہ ہر تقدیر سے پہلے

    خدا بندے سے خود پوچھے بتا تیری رضا کیا ہے


    سلمان احمد

    معروف اداکار سلمان احمد نے اقبال کا وہی شعر پڑھا جو انہوں نے گایا بھی ہے۔

    زمانے کے انداز بدلے گئے

    نیا راگ ہے، ساز بدلے گئے


    آپ کو اقبال کا کون سا شعر پسند ہے؟ ہمیں کمنٹس میں ضرور بتائیں۔