Tag: اعجاز الحق

  • دونوں جماعتوں میں ایسے عناصر ہیں جو مذاکرات نہیں چاہتے: اعجاز الحق

    دونوں جماعتوں میں ایسے عناصر ہیں جو مذاکرات نہیں چاہتے: اعجاز الحق

    حکومتی مذاکراتی کمیٹی کے رکن اعجازالحق نے کہا ہے کہ دونوں جماعتوں میں ایسے عناصر ہیں جو نہیں چاہتے بات چیت آگے بڑھے۔

    تفصیلات کے مطابق حکومتی مذاکراتی کمیٹی کے رکن اور مسلم لیگ ضیا کے صدر اعجاز الحق نے اے آر وائی نیوز کے شو ’باخبر سویرا‘ میں گفتگو میں کہا کہ مذاکرات شروع ہونے کے بعد دونوں جانب سے بیان بازی ہوتی رہی ہے، مذاکرات کی میز پر سب بات کو آگے بڑھانے کی کوشش کررہے ہیں۔

    اعجاز الحق نے کہا کہ علی امین گنڈاپور نے بھی مذاکرات میں پیشرفت کیلئے کردار ادا کیا، پی ٹی آئی کی جانب سے چارٹر آف ڈیمانڈ مین لینگویج بہتر ہوسکتی تھی۔

    انہوں نے کہا کہ پی ٹی آئی اپنا بیانیہ بھی برقرار رکھنا چاہتی ہے اور لچک بھی دکھانا چاہتی ہے لیکن دونوں جماعتوں میں ایسے عناصر ہیں جو نہیں چاہتے بات چیت آگے بڑھے۔

    اعجاز الحق کا کہنا تھا کہ جوڈیشل کمیشن بنانے کیلئے سپریم کورٹ کو صرف درخواست کی جاسکتی ہے، حکومت، اپوزیشن بیٹھ کر یہ طے نہیں کرسکتے کہ مخصوص جج کو کمیشن میں لایا جائے۔

    اعجاز الحق نے بتایا کہ سب کمیٹی بنی ہے جو وزارت قانون میں بیٹھ کر مطالبات پر غور کرے گی، سب کمیٹی یہ بھی مشاورت کرے گی کہ کمیشن بن سکتا ہے یا نہیں، حکومت پی ٹی آئی اور اپوزیشن کی مشاورت سے ہی کمیشن کیلئے درخواست کرےگی۔

  • پی ڈی ایم کا مقصد صرف پنجاب حکومت ختم کرنا ہے، اعجازالحق

    پی ڈی ایم کا مقصد صرف پنجاب حکومت ختم کرنا ہے، اعجازالحق

    لاہور : مسلم لیگ (ضیاءالحق) کے سربراہ اعجازالحق نے کہا ہے کہ وفاقی حکومت کا مسئلہ صرف یہ ہے کہ پنجاب میں پی ٹی آئی کی حکومت کس طرح ختم کرنی ہے۔

    ان خیالات کا اظہار انہوں نے زمان پارک لاہور میں چیئرمین پی ٹی آئی عمران خان سے ملاقات کے بعد میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کیا۔

    انہوں نے کہا کہ ملکی معیشت تباہی کے دہانے پر کھڑی ہے، آٹے اور بنیادی اشیاء سمیت ہرچیز کی قلت ہورہی ہے لیکن حکمرانوں نے صرف یہ مسئلہ بنایا ہوا ہے پنجاب حکومت کیسے ختم کرنی ہے؟

    اعجازالحق نے کہا کہ جتنی جلدی الیکشن ہوں گے اتنی جلدی ان سے چھٹکارا ملے گا، ملکی معیشت کی تباہی موجودہ حکومت کی وجہ سے ہوئی ہے۔

    وزیر خزانہ اسحاق ڈار کی جانب سے دیئے جانے والے کے حوالے سے ان کا کہنا تھا کہ لوگ اپنے بینکوں سے پیسے نکال رہے ہیں اور لاکرزخالی کرا رہے ہیں۔

    ایسا وقت نہ آئے کہ ملک جمہوریت کی پٹری سے اترجائے لہٰذا حکومت جلد از جلد الیکشن کا اعلان کرے، انہوں نے بتایا کہ کافی دنوں کے بعد عمران خان سے ملاقات ہوئی ہے۔

  • ’’لندن سے ایاز صادق کو فون آیا، ڈٹے رہو‘‘

    ’’لندن سے ایاز صادق کو فون آیا، ڈٹے رہو‘‘

    اسلام آباد: مسلم لیگ ضیاء الحق کے سربراہ اعجاز الحق نے کہا ہے کہ ایاز صادق سے ایسی امید نہیں تھی، انہیں لندن سے فون آیا کہ ڈٹے رہو۔

    اے آر وائی نیوز کی رپورٹ کے مطابق مسلم لیگ ضیاء الحق کے سربراہ اعجاز الحق کا کہنا ہے کہ ملک اور فوج کے خلاف نیا بیانیہ سامنے آیا ہے، ایاز صادق کو لندن سے فون آیا کہ ڈٹے رہو، ملک اور فوج کے خلاف بیانیہ دشمن کا ہوسکتا ہے خیرخواہ کا نہیں۔

    انہوں نے کہا کہ فوج کو نقصان پہنچانے کی کوشش کی جارہی ہے، ملک کو اندر سے غیرمستحکم کرنے کی کوشش کی جارہی ہے، نواز شریف اتنے دلیر ہیں تو ملک واپس آئیں۔

    اعجاز الحق کا کہنا تھا کہ فواد چوہدری کے بیان کا وفاقی حکومت نوٹس لے، ان کے بیان سے ملک کو نقصان پہنچا ہے، انہیں کابینہ میں رکھنے کی کوئی گنجائش نہیں۔

    https://urdu.arynews.tv/ayaz-sadiq-press-conference/

    واضح رہے کہ اس سے قبل ایاز صادق نے اپنے بیانیے کا دفاع کرتے ہوئے کہا تھا کہ ’میرے خلاف بینرز اور ابھی نندن، مودی کے ساتھ تصاویر آویزاں کرکے کیا پیغام دیا جارہا ہے، بیان کو توڑ مروڑ کر پیش کیا گیا۔

    ایاز صادق کا کہنا تھا کہ بھارت کے معاملے پر ہم پوری پاکستانی ایک ہیں، اس چیزکومت ابھاریں ،ایک اور وفاقی وزیرکی بات نہیں کرنا چاہتا، اسے معاملے کو جتنا جلد ختم کردیں اتنا ہی بہترہوگا۔

    ان سے صحافی نے سوال کیا کہ ایازصادق صاحب آپ اپنے بیان پرمعذرت کریں گے، جس پر ایاز صادق نے جواب دیا کہ میں نے کوئی ایسا کام کیا ہی نہیں کہ معذرت کروں۔

  • نوازشریف کو ایسا بیان نہیں دینا چاہیے تھا، وہ دنیا کو کیا بتانا چاہ رہے ہیں؟  اعجاز الحق

    نوازشریف کو ایسا بیان نہیں دینا چاہیے تھا، وہ دنیا کو کیا بتانا چاہ رہے ہیں؟ اعجاز الحق

    اسلام آباد : مسلم لیگ ضیاء الحق کے سربراہ اعجاز الحق نے کہا ہے کہ نواز شریف کو اس طرح کا بیان نہیں دینا چاہیئے تھا، آخر وہ دنیا کو کیا بتانا چاہ رہے ہیں۔

    ان خیالات کا اظہار انہوں نے اے آر وائی نیوز کے پروگرام آف دی ریکارڈ میں میزبان کاشف عباسی سے خصوصی گفتگو کرتے ہوئے کیا،اس موقع پر چوہدری منظور ، فواد چوہدری اور مبشر زیدی بھی موجود تھے۔

      اعجاز الحق کا کہنا تھا کہ ممبئی حملوں سے متعلق نواز شریف کے متنازع بیان کے بعد وزیراعظم شاہد خاقان عباسی اور دیگر پچیس ارکان قومی اسمبلی نے نواز شریف سے ملاقات کی اور اپنے تحفظات سے آگاہ کیا۔

    ان سے کہا گیا کہ شہباز شریف کو آگے آنے دیں انہوں نے کہا کہ نواز شریف قومی کمیشن کا مطالبہ کرکے دنیا کو کیا بتانا چاہ رہے ہیں؟ مسلم لیگ کے ایم این ایز نوازشریف کے اس بیان پر دکھی ہیں۔

    اعجاز الحق نے کہا کہ متنازع بیان کے معاملے پرآل پارٹیز کانفرنس بلائی جانی چاہئے تھی، بھارت کو اے پی سی کے ذریعے ایک آواز ہوکر جواب دینا چاہئے تھا۔


    خبر کے بارے میں اپنی رائے کا اظہار کمنٹس میں کریں‘مذکورہ معلومات کو زیادہ سے زیادہ لوگوں تک پہچانے کے لیے سوشل میڈیا پر شیئر کریں۔

  • بڑی قربانی سے بچنے کیلئے چھوٹی قربانی دینے سے گریز نہیں کرنا چاہیے،اعجاز الحق

    بڑی قربانی سے بچنے کیلئے چھوٹی قربانی دینے سے گریز نہیں کرنا چاہیے،اعجاز الحق

    اسلام آباد : مسلم لیگ ضیاء کے سربراہ اعجاز الحق کا کہنا ہے کہ حکومت کوغلطی تسلیم کرکے وزیرقانون کومستعفی ہوناچاہیےتھا، بڑی قربانی سے بچنے کیلئے چھوٹی قربانی دینے سے گریز نہیں کرنا چاہیے۔

    تفصیلات کے مطابق حکومت کے اتحادی اعجازالحق بھی حکومتی اقدامات سے ناراض نظر آئے ، فیض آباد میں دھرنے کے مظاہرین کیخلاف آپریشن پر ردعمل کا اظہار کرتے ہوئے مسلم لیگ ضیاء کے سربراہ اعجاز الحق نے کہا کہ حکومت نے آپریشن سے متعلق جلدبازی میں فیصلہ کیا۔

    اعجازالحق کا کہنا تھا کہ معاملے کو پرامن طریقے سے حل کیا جانا چاہیے تھا، ایک دو دن اگر اور لگ جاتے تو کوئی حرج نہیں تھا، حکومت نے قانون کو چھیڑا تھا اور بعد میں اسے ٹھیک بھی کیا۔

    انھوں نے کہا کہ حکومت کو غلطی تسلیم کرکے وزیرقانون کومستعفی ہوناچاہیےتھا، ایک شخص کو ہٹانے سے معاملہ حل ہورہا تھا تو انہیں ہٹانا چاہیے تھا، بڑی قربانی سے بچنے کیلئے چھوٹی قربانی دینے سے گریز نہیں کرنا چاہیے۔

    مسلم لیگ ضیاء کے سربراہ کا کہنا تھا کہ وقت ہے مذاکراتی ٹیم دھرنا منتظمین کے ساتھ بیٹھے، حکومت غلطی پرغلطی نہ کرے غلطی کو درست کرے۔

    اعجاز الحق نے مزید کہا کہ اسلامی قوانین میں کوئی تبدیلی قبول نہیں کی جائے گی۔


    آپ کو یہ خبر پسند نہیں آئی تو برائے مہربانی نیچے کمنٹس میں اپنی رائے کا اظہار کریں اور اگر آپ کو یہ مضمون پسند آیا ہے تو اسے اپنی فیس بک وال پر شیئر کریں۔

  • اعجاز الحق کا الطاف حسین سے ٹیلی فونک رابطہ

    اعجاز الحق کا الطاف حسین سے ٹیلی فونک رابطہ

    اسلام آباد: ایم کیو ایم کے قائد الطاف حسین سے مسلم لیگ ضیاء کے سربراہ اعجاز الحق نے ٹیلی فون پر رابطہ کیا ، اعجازالحق نے اراکین قومی اسمبلی کے استعفے واپس لینے پر الطاف حسین کا شکریہ ادا کیا۔ایم کیوایم کے قائد الطاف حسین سے مسلم لیگ ضیاء کے سربراہ اعجازالحق نے ٹیلی فون پر رابطہ کیا۔

    اعجاز الحق نے قومی اسمبلی کے اراکین کے استعفے واپس لینے پر الطاف حسین کا شکریہ ادا کیا۔ اعجاز الحق کا کہنا تھا کہ ملک اور قوم کے لیےالطاف حسین کی خدمات قابل تعریف ہیں اور الطاف حسین جیسے لیڈروں کی پاکستان کو ضرورت ہے ۔

    الطاف حسین کا کہنا تھا کہ وہ دن رات جاگ کر سیاسی بحران کو افہام و تفہیم سے حل کرنے کی کوشش کرتے رہے۔ الطاف حسین کا مزید کہنا تھا کہ وقت کا تقاضا ہے کہ تمام سیاسی و مذہبی جماعتیں اتحاد و یکجہتی کا مظاہرہ کریں ۔