Tag: اعجاز خان

  • 55لاکھ سے زائد فالوورز رکھنے والے اعجاز خان صرف 103 ووٹ حاصل کرسکے!

    55لاکھ سے زائد فالوورز رکھنے والے اعجاز خان صرف 103 ووٹ حاصل کرسکے!

    بالی ووڈ اداکار اعجاز خان جن کے سوشل میڈیا فالوورز کی تعداد 55 لاکھ سے زائد ہے، وہ انتخابات میں صرف اور صرف 103 ووٹ حاصل کرسکے۔

    بگ باس سے شہرت پانے والے بالی ووڈ کے جارح مزاج اداکار اعجاز خان کو مہاراشٹرا کے ریاستی انتخابات میں زبردست جھٹکا لگا ہے، سوشل میـڈیا کی دنیا میں ہواؤں میں اڑنے والے اداکار کو انتخابات میں عوام زمین پر لے آئے اور وہ اپنے حلقے کے لوگوں کا اعتماد جیتنے میں بری طرح ناکام رہے۔

    مہاراشٹرا اسمبلی میں ویرسووا کی سیٹ پر ریاستی انتخاب لڑنے کے لیے اعجاز خان بھی میدان میں اترے تھے تاہم وہ بڑی مشکلوں سے صرف ووٹوں کی سنچری مکمل کرپائے۔

    سوشل میڈیا پلیٹ فارم انسٹاگرام پر 5.6 ملین فالوورز (56 لاکھ) رکھنے والے اعجاز کے حصے میں اب تک کی گنتی کے مطابق قلیل ترین 103 ووٹ آئے۔

    اس حلقے سے شیو سینا یو بی ٹی کے امیدوار ہارون خان 46،619 ووٹ لے کر سب سے آگے اور ویرسووا کی سیٹ جیتنے کے لیے مضبوط امیدوار ہیں، حلقے میں ووٹرز کا ٹرن آؤٹ اس بار 51.2 فیصد رہا ہے۔

    اعجاز خان کی اس ناکامی پر انھیں مذاق کا نشانہ بھی بنایا جارہا ہے، سوشل میڈیا پلیٹ فارم ایکس پر ایک صارف نے لکھا کہ 5.6 ملین فالوورز رکھنے والے اعجا کو اتنے کم ووٹ پڑے، ہاں ایسا ہے کہ الیکشن میں بگ باس کی طرح 16 سال کے بچے ووٹ کاسٹ نہیں کرسکتے۔

  • مظلوم مسلمان کے حق میں آواز اٹھانے کا جرم، بالی ووڈ اداکار کو پولیس نے گرفتار کرلیا

    مظلوم مسلمان کے حق میں آواز اٹھانے کا جرم، بالی ووڈ اداکار کو پولیس نے گرفتار کرلیا

    ممبئی: بھارتی پولیس نے ہندو انتہاء پسندوں کے بہیمانہ تشدد کا نشانہ بننے والے مسلمان نوجوان کے حق میں آواز اٹھانے پر رئیلیٹی ٹی وی شو کے ادکار اعجاز خان کو گرفتار کر کے حوالات میں ڈال دیا۔

    بھارتی میڈیا رپورٹس کے مطابق اعجاز خان نے ٹک ٹاک پر ایک بچے کی متنازع ویڈیو شیئر کی جس کو متنازع قرار دے کر اُن کے خلاف مقدمہ درج کیا گیا۔ ممبئی پولیس نے مقدمے میں اشتعال انگیزی اور عوام کو تشدد پر اکسانے کی دفعات شامل کیں اور اعجاز خان کے گھر پر چھاپہ مار کر انہیں گرفتار کرلیا۔

    پولیس حکام کے مطابق اداکار ٹک ٹاک کے ذریعے لوگوں میں منافرت پھیلا رہے تھے، چونکہ وہ سوشل میڈیا کی مشہور شخصیت ہیں اس لیے نقصِ امن کا خطرہ بھی تھا۔

    مزید پڑھیں: بھارت میں رہنا ہے تو ’جے شری رام‘ کہو، ہندو انتہا پسندوؤں کا عالم دین پر تشدد

    دوسری جانب اعجاز خان نے مقدمہ درج ہونے پر ردعمل دیتے ہوئے کہا کہ پولیس نے کے خلاف ایف آئی آر  اس لیے درج کی کیونکہ انہوں نے ہندو انتہا پسندوں کے تشدد سے مارے جانے والے نوجوان تبریز خان کے حق میں آواز اٹھائی اور دنیا کے سامنے حقیقت لے کر آئے۔

    ممبئی پولیس کا کہنا تھا کہ اعجاز خان کی وجہ سے تبریز پر ہونے والے ظلم ویڈیو سامنے آئی اور  اس کی وجہ سے مسلمانوں میں اشتعال بھی پھیلا، دوسری جانب پولیس نے نوجوان کو تشدد کا نشانہ بنانے والوں کے خلاف اب تک سرسری کارروائی کی۔

    یاد رہے کہ یہ پہلی بار نہیں جب اعجاز خان کو پولیس نے حراست میں لیا ہو، گزشتہ برس بھی اینٹی نارکوٹکس فورس نے اداکار کو منشیات برآمد ہونے کے الزام میں گرفتار کیا تھا جس کے بعد اُنہیں ہائی کورٹ سے ضمانت ملی تھی۔