Tag: اعجاز شاہ

  • پاکستان اسٹاک ایکسچینج پرحملے کے ماسٹر مائنڈ تک جلد پہنچا جائے گا، اعجاز شاہ

    پاکستان اسٹاک ایکسچینج پرحملے کے ماسٹر مائنڈ تک جلد پہنچا جائے گا، اعجاز شاہ

    ننکانہ صاحب : وزیرداخلہ اعجاز شاہ کا کہنا ہے کہ دہشت گردوں نے ہمیشہ عوامی مقامات کو نشانہ بنایا ہے، جلد پاکستان اسٹاک ایکسچینج پرحملے کے ماسٹر مائنڈ تک پہنچا جائے گا۔

    تفصیلات کے مطابق وزیرداخلہ اعجاز شاہ نے پاکستان اسٹاک ایکسچینج پر حملے کی مذمت کرتے ہوئے کہا مسلح دہشت گردوں نے اسٹاک ایکس چینج کی عمارت کے اندر داخل ہونے کی کوشش کی اور سیکیورٹی اہلکاروں نے دہشت گردوں کا بہادری سے مقابلہ کیا۔

    وزیرداخلہ کا کہنا تھا کہ فائرنگ کے تبادلےمیں چاروں دہشت گرد مارے گئے جبکہ 4 شہری بھی شہید ہوئے، دہشت گردوں نے ہمیشہ عوامی مقامات کو نشانہ بنایا ہے۔

    پہلے بھی دہشتگردوں کو کیفر کردار تک پہنچایا اب بھی پہنچائیں گے دہشت گردوں کو ان کے انجام تک پنچائیں گے اور حملے کے ماسٹر مائنڈ تک بھی پہنچا جائے گا۔

    یاد رہے آج کراچی کے اہم تجارتی مرکز پاکستان اسٹاک ایکسچینج پردہشت گردوں کا حملہ ناکام بنادیا گیا تھا، سیکیورٹی گارڈزاور پولیس کی بروقت جوابی کارروائی میں چارمسلح دہشتگرد مارے گئے جبکہ فائرنگ اور دستی بم حملے میں ایک سب انسپکٹر،چارسیکیورٹی گارڈز اور ایک شہری شہید ہوا۔

    دہشتگردوں کی ہلاکت کے بعد دو گھنٹے تک سیکیورٹی اداروں ن ےسرچ اینڈ کلیئرنس آپریشن کیااور عمارت کو کلیئرقرار دے دیا جبکہ کالعدم تنظیم نےحملےکی ذمہ داری قبول کرلی ہے۔

    بعد ازاں وزیراعظم عمران خان نے کراچی اسٹاک ایکسچینج پر حملے کی مذمت کرتے ہوئے کہا تھا کہ پوری قوم کو پولیس کے بہادر جوانوں پر فخر ہے جنہوں نے بروقت کارروائی سے حملے کو ناکام بنایا۔

  • ’’ننکانہ صاحب میں ایک ہی گھرانے میں 12 افراد میں کروناکی تشخیص ہوئی‘‘

    ’’ننکانہ صاحب میں ایک ہی گھرانے میں 12 افراد میں کروناکی تشخیص ہوئی‘‘

    اسلام آباد: وزیرداخلہ اعجاز شاہ نے کہا ہے کہ پنجاب کے شہر ننکانہ صاحب میں ایک ہی گھرانے میں 12 افراد میں کرونا وائرس کی تشخیص ہوئی، علاقے کے تمام مکینوں کو 14 دن کے لیے قرنطینہ کردیا گیا ہے۔

    تفصیلات کے مطابق اپنے ایک بیان وزیرداخلہ کا کہنا تھا کہ ضلعی انتظامیہ نے تمام افراد کو کھانے پینے کا سامان گھروں کو پہنچا دیا ہے، تاحال کسی اور شخص میں وائرس کی علامات ظاہر نہیں ہوئیں۔

    انہوں نے بتایاکہ ننکانہ صاحب میں 3 فیلڈ اسپتال اضافی قائم کیے گئے ہیں، اسپتالوں میں مشترکہ طور پر 160 افراد کے علاج کی گنجائش ہے، 17 قرنطینہ بھی بنائے گئے ہیں جن میں 1600 افراد کی گنجائش ہے۔

    اعجازشاہ کا کہنا ہے کہ خراب صورت حال پر مزید40جگہوں کو بطور قرنطینہ استعمال کیا جاسکے گا، قائم آئیسولیشن مرکز میں 53 بستروں کی گنجائش موجود ہے، عوام سے درخواست ہے گھروں پر رہیں اور حکومت سے تعاون کریں۔

    اسلام آباد میں کورونا وائرس کےمشتبہ مریضوں کی تعدادبڑھنے کا خدشہ، انتظامیہ الرٹ

    ان کا مزید کہنا تھا کہ وائرس کا مقابلہ صرف احتیاط سے ہی ممکن ہے، کرونا سے ڈرنا نہیں لڑنا ہے، امید ہے کہ جلد مصیبت پر قابو پا لیں گے۔ خیال رہے کہ آج ایک ہی گھر میں 12 افراد کروناوائرس کا شکار ہوئے۔

  • وکلا برادری کے جائز حقوق کو ہر صورت یقینی بنایا جائے گا، اعجاز شاہ

    وکلا برادری کے جائز حقوق کو ہر صورت یقینی بنایا جائے گا، اعجاز شاہ

    شاہ کوٹ: وزیر داخلہ اعجاز شاہ کا کہنا ہے کہ وکلا برادری کے جائز حقوق کو ہر صورت یقینی بنایا جائے گا۔

    تفصیلات وفاقی وزیر داخلہ اعجاز احمد شاہ نے شاہ کوٹ میں بار کے عہدیداروں کی تقریب حلف برداری سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ وکلا برادری ملک کا اہم ستون ہیں۔

    احمد شاہ کا کہنا تھا کہ وکلابرادری کے جائز حقوق کو ہر صورت یقینی بنایا جائے گا، ہمارے بزرگوں نے ملک بنایا اس کو مل کر پروان چڑھائیں گے۔

    وفاقی وزیر داخلہ نے مزید کہا کہ کارڈ سے بے نظیر بھٹوکی تصویر ہٹائی گئی تو تنقید ہوئی، بے نظیر اسکیم کے 8 لاکھ کارڈ جعلی نکلے ،ایک لاکھ سرکاری ملازمین کے تھے۔

    عزیز میمن کے قاتلوں کو کیفر کردار تک پہنچایا جائے،اسد قیصر

    یاد رہے کہ تین روز قبل اسپیکر قومی اسمبلی اسد قیصر سے وفاقی وزیر داخلہ اعجاز احمد شاہ نے پارلیمنٹ ہاؤس میں ملاقات کی تھی جس میں صحافی عزیز میمن کے قتل کی تحقیقات سمیت ملک کی مجموعی صورت حال پر گفتگو کی گئی تھی۔

    اس موقع پر وفاقی وزیر داخلہ اعجاز احمد شاہ کاکہنا تھا کہ صحافی برادری کو فرائض سرانجام دینے کے لیے ہر ممکن تحفظ فراہم کیا جائے گا۔

  • ترکی کی جانب سے پاکستان کی ہر فورم پر حمایت کے لیے شکر گزار ہیں: وزیر داخلہ

    ترکی کی جانب سے پاکستان کی ہر فورم پر حمایت کے لیے شکر گزار ہیں: وزیر داخلہ

    اسلام آباد: وزیر داخلہ اعجاز شاہ نے ترکی کے ڈپٹی وزیر داخلہ مہمت ارسوئی سے ملاقات کے دوران کہا کہ ترکی کی جانب سے پاکستان کی ہر فورم پر حمایت کے لیے شکر گزار ہیں۔

    تفصیلات کے مطابق وزیر داخلہ اعجاز شاہ نے ترکی کے ڈپٹی وزیر داخلہ مہمت ارسوئی سے ملاقات کی۔ ملاقات میں ترک سفیر نے بھی شرکت کی۔

    ملاقات میں باہمی دلچسپی کے اہم معاملات زیر غور آئے جبکہ مہاجرین اور غیر قانونی طور پر مقیم افراد کے مسئلے سے متعلق بھی بات چیت ہوئی، ترک وزیر نے پاکستان کی جانب سے بھرپور تعاون پر شکریہ ادا کیا۔

    ترک وزیر کا کہنا تھا کہ دونوں ممالک میں تعلقات کی بہتری کے لیے وزارت داخلہ کا اہم کردار ہے۔

    وزیر داخلہ اعجاز شاہ نے کہا کہ ترکی کی جانب سے پاکستان کی ہر فورم پر حمایت کے لیے شکر گزار ہیں، ترک صدر رجب طیب اردوان کا دورہ بھی نہایت کامیاب تھا۔

    ان کا کہنا تھا کہ وزارت داخلہ کے قوائد و ضوابط کے تحت لوگوں کی شناخت میں آسانی ہوئی، امید ہے تمام دیگر مسائل مکمل طور پر جلد حل کر لیں گے۔

    اس سے قبل وزیر داخلہ نے نائب معاون امریکی وزیر خارجہ ایلس ویلز سے ملاقات کرتے ہوئے کہا تھا کہ غیر قانونی طور پر بیرون ملک مقیم پاکستانیوں کے مسئلے کو حل کرلیا ہے، پاسپورٹ اور سفری دستاویزات کی تصدیق کا عمل مرتب کر لیا ہے۔

    انہوں نے کہا تھا کہ این جی اوز کی رجسٹریشن کے لیے لائحہ عمل مرتب کرلیا ہے، معیار پر پوری اترنے والی تنظیموں کو کسی مشکل کا سامنا نہیں ہے۔

  • مودی کا شدت پسند چہرہ ساری دنیا کےسامنے بےنقاب ہوچکاہے، اعجاز شاہ

    مودی کا شدت پسند چہرہ ساری دنیا کےسامنے بےنقاب ہوچکاہے، اعجاز شاہ

    اسلام آباد: وزیر داخلہ اعجاز احمد شاہ کا کہنا ہے کہ آرٹیکل370 اور 35اے ختم کرنا آر ایس ایس مقاصد پورے کرنا ہیں، مودی کا شدت پسند چہرہ ساری دنیا کے سامنے بےنقاب ہوچکا ہے۔

    تفصیلات کے مطابق وزیر داخلہ اعجاز احمد شاہ نے نیشنل ڈیفنس یونیورسٹی کے سیمینار سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ کشمیر کی صورت حال، مودی کے عزائم ہندوتوا سوچ کی عکاس ہے۔

    وزیر داخلہ کا کہنا تھا کہ مقبوضہ کشمیر میں بھارتی بربریت کو 6 مہینے سے زیادہ ہوگئے، آرٹیکل370 اور 35اے ختم کرنا آرایس ایس مقاصد پورے کرناہیں، مودی کا شدت پسندچہرہ ساری دنیا کے سامنے بےنقاب ہوچکا ہے۔

    اعجاز احمد شاہ نے کہا کہ مقبوضہ کشمیر کا معاملہ بھارت کا اندرونی معاملہ نہیں ہے، مودی سرکار نے اقوام متحدہ کی قراردادوں کی خلاف ورزی کی۔ انہوں نے مزید کہا کہ ہم پرامن قوم ہیں اور حق کے لیے آواز اٹھانے کا شعور رکھتے ہیں، مسئلہ کشمیر کے حل کے بغیر خطے میں امن ناممکن ہے۔

    مودی اب کسی غلط فہمی میں نہ رہنا ورنہ یہ تمہاری آخری غلطی ہوگی،وزیراعظم

    اس سے قبل کشمیر یکجہتی ریلی سے خطاب کرتے ہوئے وزیراعظم عمران خان کا کہنا تھا کہ مودی اب کسی غلط فہمی میں نہ رہنا ورنہ یہ تمہاری آخری غلطی ہوگی، مودی اور بھارتی آرمی چیف نےغلطی کی تو 20 کروڑ پاکستانی آخری سانس تک لڑیں گے۔

  • "آپ کسی کو قتل کردیں تو کیا آپ کو نہ پکڑیں”

    "آپ کسی کو قتل کردیں تو کیا آپ کو نہ پکڑیں”

    اسلام آباد: وفاقی وزیر داخلہ بریگیڈیئر (ر) اعجاز شاہ نے کہا ہے کہ اگر آپ کسی کو قتل کریں اور مجھ سے آ کربات کریں تو کیا میں آپ کو نہ پکڑوں؟

    برطانوی نشریاتی ادارے کو انٹرویو دیتے ہوئے وزیر داخلہ نے کہا کہ کوئی ملک کا قانون توڑے گا تو انہیں گرفتار کیا جائےگا،کسی نے قانون توڑا ہے تبھی کو گرفتار کیا گیا ہے۔

    انہوں نے کہا کہ وزیراعظم کامؤقف ہےکسی مسئلےکا حل چاہتے ہیں تو میز پر آئیں، جنگ یا لڑائی سے کوئی چیز حل نہیں ہوتی، ہماری جماعت میں پختونوں کی دو تہائی اکثریت ہے اور وزیر اعظم پشتونوں اور قبائلی علاقوں میں اپنے ضلع سے زیادہ مشہور ہیں، عمران خان نے قبائلی علاقوں کا ضم کیا اور پشتونوں کو قومی دھارے میں شامل کیا، ایسا کوئی سیاسی رہنما پہلے نہیں کر سکا۔

    وزیر داخلہ نے کہا کہ اگر آپ کسی کو قتل کریں اور مجھ سے آ کربات کریں تو کیا میں آپ کو نہ پکڑوں؟ بات کرنےوالےمصروف ہیں اور قانون سازوں کواپنا کام کرنا ہے۔

    ان کا مزید کہنا تھا کہ گزشتہ روز اسلام آباد میں ریاست مخالف گفتگو کرنے والوں کو پکڑا گیا، وہ ملک کے اداروں کے خلاف غلط الفاظ استعمال کر رہے تھے، احتجاج کے مہذب طریقے موجود ہیں لیکن وہ غلط طریقے سے احتجاج کر رہے تھے۔

  • انگلش کرکٹ ٹیم کو پاکستان لانے پر غور کیا جائے، اعجاز شاہ

    انگلش کرکٹ ٹیم کو پاکستان لانے پر غور کیا جائے، اعجاز شاہ

    اسلام آباد: وزیرداخلہ اعجاز شاہ نے کہا کہ انگلش کرکٹ ٹیم کو پاکستان لانے پر غور کیا جائے، انگلش ٹیم پاکستان آنے پر مکمل تعاون کریں گے۔

    تفصیلات کے مطابق وفاقی دارالحکومت اسلام آباد میں وزیر داخلہ اعجاز شاہ اور برطانیہ کے نئے ہائی کمشنر ڈاکٹر کرسچین ٹرنر کے درمیان ملاقات ہوئی۔

    برطانوی ہائی کمشنر نے کہا کہ برطانیہ کے لیے پاکستان سے دوطرفہ تعلقات کی بہتری اہمیت کی حامل ہے، کرکٹ سے وابستگی دونوں ملکوں کو قریب لاتی ہے، پاکستان میں بین الاقوامی کرکٹ کی واپسی خوش آئند ہے۔

    وزیرداخلہ اعجاز شاہ نے کہا کہ انگلش کرکٹ ٹیم کو پاکستان لانے پر غور کیا جائے، انگلش ٹیم پاکستان آنے پر مکمل تعاون کریں گے۔ انہوں نے کہا کہ کرکٹ کا کھیل پاکستانی لوگوں کے دلوں کے بے حد قریب ہے

    ڈاکٹر کرسچین ٹرنر نے کہا کہ انگلشن کرکٹ ٹیم کو پاکستان لاسکا تو میرے لیے اعزاز کی بات ہوگی، اس سلسلے میں ضروری اقدامات کو فوراً زیر غور لاؤں گا۔

    یاد رہے کہ گزشتہ ہفتے لاہورمیں گورنر پنجاب چوہدری محمد سرور سے برطانوی ہائی کمشنر نے ملاقات کے دوران افغان امن، امریکا، ایران صورت حال اور بریگزٹ پر بھی بات چیت کی تھی۔ گورنر پنجاب نے برطانوی ہائی کمشنر کو مقبوضہ کشمیرسے متعلق پاکستانی تحفظات سے آگاہ کیا تھا۔

  • غیرقانونی طور پر بیرون ملک مقیم پاکستانیوں کے مسئلے کو حل کرلیا، اعجاز شاہ

    غیرقانونی طور پر بیرون ملک مقیم پاکستانیوں کے مسئلے کو حل کرلیا، اعجاز شاہ

    اسلام آباد: وزیر داخلہ اعجاز شاہ کا کہنا ہے کہ غیرقانونی طور پر بیرون ملک مقیم پاکستانیوں کے مسئلے کو حل کرلیا ہے۔

    تفصیلات کے مطابق وزیر داخلہ اعجاز شاہ نے نائب معاون امریکی وزیرخارجہ ایلس ویلز سے ملاقات کی، جس میں سیکورٹی اور داخلی امور سے متعلق معاملات پر تبادلہ خیال کیا گیا۔

    وزیر داخلہ نے کہا کہ غیرقانونی طور پر بیرون ملک مقیم پاکستانیوں کے مسئلے کو حل کرلیا ہے، پاسپورٹ اور سفری دستاویزات کی تصدیق کا عمل مرتب کر لیا ہے۔ انہوں نے کہا کہ نومبر، دسمبر، جنوری کے کیسز رپورٹ امریکی سفارت خانے کو جاری کر دی۔

    اعجاز شاہ نے کہا کہ این جی اوز کی رجسٹریشن کے لیے لائحہ عمل مرتب کرلیا ہے، تنظیموں پرتحفظات ہوں، انہیں مؤقف دینے کا موقع فراہم کیا جاتا ہے، معیار پر پوری اترنے والی تنظیموں کو کسی مشکل کا سامنا نہیں ہے۔

    نائب معاون امریکی وزیرخارجہ نے کہا کہ ہم حکومت کے تعاون کو سراہتے ہیں، ایک پختہ نظام، طریقہ کار مرتب کرنا چاہتے ہیں۔ ایلس ویلز نے کہا کہ پاکستانی حکومت کی جانب سے بروقت جوابات کا عمل قابل تعریف ہے، پاکستان نے کم وقت میں بہت بہتر کارکردگی دکھائی ہے۔

    امریکا اور پاکستان کے درمیان تجارت بڑھانے پر غور

    اس سے قبل امریکی نائب معاون وزیر خارجہ ایلس ویلز اور مشیر تجارت رزاق داؤد کے درمیان ملاقات میں دونوں ممالک کی باہمی تجارت کو فروغ دینے میں دلچسپی کا اظہار کیا گیا۔

  • غیر قانونی تجاوزات پر کسی قسم کی رعایت نہ برتی جائے، اعجاز شاہ

    غیر قانونی تجاوزات پر کسی قسم کی رعایت نہ برتی جائے، اعجاز شاہ

    اسلام آباد: وفاقی وزیر داخلہ اعجاز شاہ کا کہنا ہے کہ غیر قانونی تجاوزات پر کسی قسم کی رعایت نہ برتی جائے، رہائشی وکمرشل منصوبوں کے لیے قوائد وضوابط مرتب کیے جائیں۔

    تفصیلات وزیرداخلہ اعجاز شاہ کی زیر صدارت وزارت داخلہ میں اجلاس ہوا جس میں راولپنڈی انتظامیہ سمیت ایوی ایشن ڈویژن کے حکام نے شرکت کی۔ اجلاس میں اسلام آباد ایئرپورٹ کے اطراف رہائشی، کمرشل منصوبوں کے مسائل زیرغور آئے۔

    اس موقع پر اعجاز شاہ نے کہا کہ غیر قانونی تجاوزات پر کسی قسم کی رعایت نہ برتی جائے، رہائشی وکمرشل منصوبوں کے لیے قوائد وضوابط مرتب کیے جائیں۔

    وزیر داخلہ نے کہا کہ تیار کردہ قوائد و ضوابط کی پاسداری یقینی بنائی جائے، قانون کی پیروی یقینی بنانے کے لیے ہر ممکن تعاون کریں گے۔ انہوں نے انتظامیہ کو درست سمت میں کام جاری رکھنے کی ہدایت کی۔

    یاد رہے کہ گزشتہ روز سی ڈی اے کی جانب سے قائد اعظم یونیورسٹی کے قریب اراضی پر قائم تجاوزات کے خلاف آپریشن میں غیر قانونی تعمیرات اور درجنوں کھوکھے گرائے گئے۔

    قائد اعظم یونیورسٹی کے قریب اراضی پر قائم تجاوزات کے خلاف آپریشن میں ضلعی انتظامیہ، سی ڈی اے انفورسمنٹ اور پولیس اہلکار شریک تھے۔

  • وفاقی وزیر داخلہ اعجاز شاہ کی چینی سفیر سے ملاقات

    وفاقی وزیر داخلہ اعجاز شاہ کی چینی سفیر سے ملاقات

    اسلام آباد: وفاقی وزیر داخلہ اعجاز شاہ کی چینی سفیر یاؤ ژنگ سے ملاقات کے دوران وزیر داخلہ کا کہنا تھا کہ پاکستان اور چین کی باہمی ہم آہنگی قابل رشک ہے، سفارتی حکام کے لیے سہولتوں کی فراہمی یقینی بنانا ہمارا فرض ہے۔

    تفصیلات کے مطابق وفاقی وزیر داخلہ اعجاز شاہ کی چینی سفیر یاؤ ژنگ سے ملاقات ہوئی۔ ملاقات میں باہمی امور اور سیکیورٹی کی صورتحال پر تفصیلی گفتگو ہوئی۔

    چینی سفیر نے دھرنے کو پر امن طریقے سے ختم کروانے پر کارکردگی کو سراہا۔ چینی سفیر کا کہنا تھا کہ پاکستان کے سسٹم اور پالیسی کا احترام کرتے ہیں۔ سیکیورٹی کی صورتحال اور موجودہ سہولتوں سے مطمئن ہیں۔

    وزیر داخلہ اعجاز شاہ کا کہنا تھا کہ پاکستان اور چین کی باہمی ہم آہنگی قابل رشک ہے، سیکیورٹی اور دیگر داخلی امور پر مکمل نظر ہے۔ سفارتی حکام کے لیے سہولتوں کی فراہمی یقینی بنانا ہمارا فرض ہے۔

    ملاقات کے دوران چینی سفیر نے سیف سٹی اور اینٹی اسمگلنگ پراجیکٹ میں مکمل تعاون کی پیشکش بھی کی۔

    اس سے قبل ایک موقع پر وزیر داخلہ کا کہنا تھا کہ دھرنے کے شرکا کا وزیر اعظم سے استعفے کا مطالبہ مناسب نہیں تھا، سیکیورٹی کے لیے عام انتخابات فوج کے تعاون سے ہوتے ہیں، سیکیورٹی کا مسئلہ ہے تو فوج کے بغیر الیکشن نہیں ہوسکتے۔

    انہوں نے کہا تھا کہ طالبان کی قیادت پاکستان کی سرزمین پر موجود نہیں ہے، جب تک فوج ہے ملک غیر مستحکم نہیں ہوسکتا ہے۔ ایک سال میں حکومت نے جتنی ترقی کی ہے کسی حکومت نے نہیں کی، اگر حکومت نے ڈیلیور کیا تو اگلے پانچ سال بھی ہم ہی ہوں گے۔