Tag: اعجاز چوہدری

  • 9 مئی کیسز: یاسمین راشد اور اعجاز چوہدری کو 10، 10 سال قید، شاہ محمود بری

    9 مئی کیسز: یاسمین راشد اور اعجاز چوہدری کو 10، 10 سال قید، شاہ محمود بری

    لاہور (11 اگست 2025): عدالت نے 9 مئی کیسز میں یاسمین راشد اور اعجاز چوہدری کو 10، 10 سال قید جب کہ شاہ محمود کو بری کر دیا ہے۔

    اے آر وائی نیوز کے مطابق لاہور میں انسداد دہشتگردی کی عدالت میں 9 مئی واقعات میں تھانہ شادمان جلاؤ گھیراؤ اور جناح ہاؤس کے قریب گاڑیاں جلانے کے مقدمات کی سماعت ہوئی۔ جج منظر علی گل نے کوٹ لکھپت جیل میں سماعت کرتے ہوئے فیصلہ سنایا۔

    عدالت نے پی ٹی آئی کی سینئر رہنما یاسمین راشد اور اعجاز چوہدری کو 10، 10 سال قید کی سزا جب کہ پارٹی کے سینئر وائس چیئرمین شاہ محمود قریشی کو بری کر دیا۔

    انسداد دہشتگردی کی عدالت نے میاں محمود الرشید، عمر سرفراز چیمہ اور عائشہ بھٹہ کو بھی 10، 10 سال قید کی سزا کا حکم سنایا۔

    اس کے علاوہ اے ٹی سی نے پی ٹی آئی پنجاب کی آرگنائزر عالیہ حمزہ اور صنم جاویدکو بھی پانچ، پانچ سال قید کی سزا سنائی ہے۔

    اے ٹی سی نے جناح ہاؤس کے قریب گاڑیاں جلانے کے کیس میں شاہ محمود قریشی سمیت 7 ملزمان کو بری کیا۔

    انسداد دہشتگردی کی عدالت نے شاہ محمود قریشی کے علاوہ جن افرادکو بری کیا ہے۔ ان میں سہیل خان، اویس، رفیع الدین، فرید خان، سلمان احمد، عبدالقادر، فیضان، طیب سلطان، شاہدبیگ، ماجد علی، بخت رواں بھی شامل ہیں۔

  • عمران خان کو نااہل کرنے کی کوشش کی تو اینٹ سے اینٹ بجا دیں گے، پی ٹی آئی رہنما کی حکومت کو تنبیہ

    عمران خان کو نااہل کرنے کی کوشش کی تو اینٹ سے اینٹ بجا دیں گے، پی ٹی آئی رہنما کی حکومت کو تنبیہ

    لاہور : تحریک انصاف کے رہنما اعجاز چوہدری نے دھمکی دی ہے کہ عمران خان کو نااہل کرنے کی کوشش کی تو اینٹ سے اینٹ بجا دیں گے۔

    تفصیلات کے مطابق تحریک انصاف کے رہنما اعجاز چوہدری نے اپنے بیان میں کہا ہے کہ عمران خان کو نااہل کرنے کی کوشش کی تو اینٹ سے اینٹ بجا دیں گے، عمران خان کو ختم کرنے کے لئے قاتلانہ حملہ کروایا۔

    اعجاز چوہدری نے مسلم لیگ ن کے رہںماؤں کو مخاظب کرتے ہوئے کہا کہ شہباز شریف، رانا ثنا اللہ تمھارے نام ہمارے سینوں پر لکھے ہیں۔

    پی ٹی آئی رہنما کا کہنا تھا کہ پنجاب ، کے پی میں 90 روز میں الیکشن کروائےجائیں، 90روزمیں الیکشن نہ ہوئےتو آرٹیکل 6 کے تحت غداری کا مقدمہ کیا جائے گا۔

    اسپیکر قومی اسمبلی کے حوالے سے انھوں نے کہا کہ راجہ رینٹل تم پہلے ہی گندے تھے اب مزید گند نہ پھیلاؤ، استعفی قبول کرنے کے معاملے میں راجہ پرویز اشرف نے تھوک کرچاٹا۔

    اعجاز چوہدری کا کہنا تھا کہ ہمیں قومی اسمبلی میں لیڈر آف اپوزیشن ، پبلک اکاؤنٹس کمیٹی واپس کرو، سعد رفیق کی قدر کرتا ہوں لیکن رانا ثنا اللہ کو جوتے مارے جائیں گے۔

    انھوں نے مزید کہا کہ نگران وزیر اعلیٰ کیلئےجن پراعتراض ہےان میں سےکوئی آیاتوکسی صورت قابل قبول نہیں۔

  • اعجاز چوہدری، محمود الرشید سمیت 250 سے زائد گرفتار

    اعجاز چوہدری، محمود الرشید سمیت 250 سے زائد گرفتار

    لاہور: پی ٹی آئی کے لانگ مارچ پر شہباز حکومت بوکھلاہٹ کا شکار ہو گئی ہے، پی ٹی آئی رہنماؤں سمیت 250 سے زائد کارکنان گرفتار کر لیے گئے ہیں۔

    تفصیلات کے مطابق ملک کے مختلف شہروں میں پی ٹی آئی رہنماؤں اور کارکنوں کے خلاف بدترین کریک ڈاؤن جاری ہے، راتے گئے گھروں پر چھاپے مارے گئے، سینیٹر اعجاز چوہدری کو ماڈل ٹاؤن جب کہ میاں محمود الرشید کو لاہور میں اقبال ٹاؤن سےگرفتار کر لیا گیا۔

    شفقت محمود، میاں عمر اقبال کی گرفتاری کے لیے بھی چھاپے مارے گئے، کراچی میں اورنگی ٹاؤن سے اسلم بھاشانی 4 ساتھیوں کے ساتھ گرفتار ہوئے، آفتاب جہانگیر کے بھتیجے کو حراست میں لے لیا گیا، لیاری میں شکور شاد کے گھر پر بھی چھاپا مارا گیا۔

    پی ٹی آئی لاہور کی تمام سینئر قیادت کے گھروں پر پولیس نے چھاپے مارے اور رہنماؤں سمیت ڈھائی سو سے زائد کارکنان کو گرفتار کیا گیا۔

    سینیٹر اعجاز چوہدری کے بیٹے علی چوہدری نے کہا کہ ان کے والد ایک عزیز کے گھر مقیم تھے، پولیس نے چادر اور چار دیواری کا تقدس پامال کیا، اہل کاروں نے گھر میں بزرگ خواتین سے بد تمیزی کی، والد کو چیئرمین سینیٹ کے احکامات کے باوجود بغیر وارنٹ گرفتار کیا گیا۔

    خیال رہے کہ لاہور شہر کے داخلی و خارجی راستوں کو کنٹینر لگا کر بند کر دیا گیا ہے، بابو صابو اور بتی چوک پر گاڑیوں کی قطاریں لگ گئیں۔

  • اعجاز چوہدری نے ٹی ایل پی سے تصادم میں پولیس شہادتوں کی انوکھی وجہ بتا دی

    اعجاز چوہدری نے ٹی ایل پی سے تصادم میں پولیس شہادتوں کی انوکھی وجہ بتا دی

    اسلام آباد: پی ٹی آئی سینیٹر اعجاز چوہدری نے تحریک لبیک سے تصادم میں پولیس شہادتوں کی انوکھی وجہ بتا دی ہے، انھوں نے کہا کہ جب پولیس والوں سے 24 گھنٹے ڈیوٹی لیں گے تو یہی حال ہوگا۔

    تفصیلات کے مطابق سینیٹر اعجاز چوہدری نے اے آر وائی نیوز سے گفتگو میں کہا کہ پولیس والوں سے 24 گھنٹے ڈیوٹی لیں گے تو یہی حال ہوگا، 24 گھنٹے جگائے رکھنے کے بعد ایسی قوت کے سامنے لائیں گے تو ان کا کیا ہوگا۔

    انھوں نے کہا پولیس والوں سے مجھے زیادہ ہمدردی ہے، جس پر اے آر وائی نیوز نے سوال کیا کہ آپ کو ہمدردی ہے تو کیا ان کے گھر گئے، انھوں نے جواب دیا جی نہیں، میں پولیس والوں کے گھر نہیں گیا۔ اعجاز چوہدری سے سوال کیا گیا کہ آپ اس معاملے میں پولیس والوں کے خاندانوں کو کیسے مطمئن کریں گے، انھوں نے جواب دیا میں نے پولیس افسران سے بات کی ہے، اب آپ اس پر بات نہ کریں۔

    اعجاز چوہدری کا کہنا تھا کہ میں تو مسلسل کہتا رہا طاقت سے اس کا حل نہیں نکلے گا، فواد چوہدری کے حوالے سے سوال پر کہا کہ میں ان کا جواب نہیں دینا چاہتا کیوں کہ فواد چوہدری نے غیر مہذب زبان استعمال کی، ان کو سوچ سمجھ کر بولنا چاہیے ایسی زبان سے انتہا پسندی بڑھتی ہے، برائی کو بھلائی سے ہی دور کیا جا سکتا ہے۔

    ایک سوال کے جواب میں اعجاز چوہدری نے کہا ہم مجبور ہو جاتے ہیں اس لیے ان سے بھی بات کرتے ہیں جو ناقابل قبول ہوں، میں نے ٹی ایل پی سے کسی سیاسی اتحاد کی بات نہیں کی ہے، سعدرضوی کو اپنی مرضی سے پھول دیے تھے۔

    انھوں نے کہا بات چیت اورگفت و شنید ہی ہر مسئلے کا حل ہے، اے آر وائی نیوز نے اس پر سوال کیا کہ کیا اسی لیے آپ ٹی ٹی پی سے بھی بات چیت کر رہے ہیں؟ انھوں نے جواب دیا یہ ہماری مجبوری ہے، وہ سوسائٹی کا حصہ ہیں۔

    اس سوال پر کہ کیا آپ پریانتھا کو جلانے والوں سے بھی یہی رویہ اپنائیں گے؟ انھوں نے جواب دیا آپ دونوں معاملات کو غلط ملا رہے ہیں۔

  • مودی کی مسلمانوں کے خلاف قانون سازی کو مسترد کرتے ہیں، اعجاز چوہدری

    مودی کی مسلمانوں کے خلاف قانون سازی کو مسترد کرتے ہیں، اعجاز چوہدری

    لاہور: پاکستان تحریک انصاف کے رہنما اعجاز چوہدری کا کہنا ہے کہ فاسشٹ مودی کی مسلمانوں کے خلاف قانون سازی کو مسترد کرتے ہیں۔

    تفصیلات کے مطابق پی ٹی آئی رہنما اعجاز چوہدری نے کہا کہ بھارت نے مقبوضہ وادی میں انسانی حقوق کی دھجیاں اڑا دیں، 128 روز سے جاری کرفیو نے کشمیریوں کی زندگی کو اجیرن بنا دیا ہے۔

    تحریک انصاف کے رہنما نے کہا کہ بھارت نے مقبوضہ کشمیرمیں ظلم وستم کے ریکارڈ توڑ دیے، عالمی برادری مقبوضہ وادی پر بھارت کےغاصبانہ قبضے کا فی الفور نوٹس لے۔

    اعجاز چوہدری نے مزید کہا کہ فاسشٹ مودی کی مسلمانوں کے خلاف قانون سازی کو مسترد کرتے ہیں، متنازع قانون سازی نے بھارت کا مکروہ چہرہ بے نقاب کردیا۔

    مسلمانوں کے سوا تارکین وطن کو بھارتی شہریت دینے کا ترمیمی بل منظور

    واضح رہے کہ بھارتی لوک سبھا میں شہریت کا متنازع بل بھارتی وزیرداخلہ امیت شاہ نے پیش کیا۔ اس قانون کے تحت مسلمانوں کے سوا 6 مذاہب کے غیرقانونی تارکین وطن کو بھارتی شہریت دینے کی تجویز پیش کی گئی، جس کے حق میں 293 ووٹ آئے جبکہ 82 اراکین اسمبلی نے اسے مسترد کردیا۔

    ترمیمی شہریت بل سے آسام میں کئی دہائیوں سے رہائش پذیرلاکھوں بنگالی مسلمان سب سے زیادہ متاثرہوں گے۔

  • کشمیریوں پر کلسٹر بم کے استعمال سے بھارت کا مکروہ چہرہ بے نقاب ہو گیا، اعجاز چوہدری

    کشمیریوں پر کلسٹر بم کے استعمال سے بھارت کا مکروہ چہرہ بے نقاب ہو گیا، اعجاز چوہدری

    لاہور : پاکستان تحریک انصاف پنجاب کے صدر اعجاز احمد چوہدری نے کہا ہے کہ معصوم اور نہتے کشمیریوں پر کلسٹر ٹوائے بم کے استعمال سے بھارت کا مکروہ چہرہ بے نقاب ہو گیا۔

    بھارتی افواج نے وادی نیلم میں کلسٹر ٹوائے بم سے آبادی کو ٹارگٹ کیا، بھارت ایل او سی پر شہریوں کو نشانہ بنانے کیلئے کلسٹر ٹوائے بم کا استعمال کر رہا ہے۔

    کلسٹر بم سے معصوم بچے اور شہری شہید ہوئے، عالمی برداری اور اقوام متحدہ کو ہوش کے ناخن لینے ہوں گے اس جارحانہ اقدام کا نوٹس لینا چاہئے، کلسٹر ٹوائے بم شہریوں کے خلاف تباہ کن ہتھیار ہے۔

    انہوں نے کہا کہ جنیوا کنونشن اور عالمی قوانین کے تحت کلسٹر ٹوائے بم ممنوع ہے، بھارتی فورسز نے کلسٹر بم کا استعمال کرتے ہوئے عام شہریوں کو نشانہ بنایا جو جنیوا اور بین الاقوامی قوانین کی کھلی خلاف ورزی ہے،جنیوا کے کلسٹر ایمونیشن کنونشن کے تحت عام شہریوں پر کلسٹر بم کا استعمال ممنوع ہے۔

    انہوں نے مزید کہا کہ بھارت کا جنگی جنون تمام بین الاقوامی قوانین کے منافی ہے، بھارت کا کوئی ہتھیار کشمیریوں کو ان کے حق خود ارادیت سے پیچھے نہیں ہٹا سکتا، کشمیر پاکستان کی شہ رگ ہے، انشاء اللہ کشمیریوں کی تحریک آزادی کامیاب ہوگی۔

    پاکستان کشمیری عوام کے ساتھ کھڑ اہے اور ان کی اخلاقی، سیاسی اور سفارتی حمایت جاری رکھے گا۔ اعجاز احمد چوہدری کا مزید کہنا تھا کہ مقبوضہ کشمیر میں حالات بھارت کے ہاتھ سے نکل چکے ہیں۔

    پاکستان کی کامیاب خارجہ پالیسی کی بدولت امریکی صدر کو کشمیر کے مسئلے کے حل کے لیے ثالثی کی پیش کش کرنا پڑی، کشمیر سے توجہ ہٹانے کیلئے بھارت کوئی خونی واقعہ چاہتا ہے بھارت پاکستان کی جانب انگلی اٹھا کر عالمی رائے کو گمراہ کرنا چاہتا ہے۔

  • اپوزیشن کچھ بھی کرلے اپنے کرپٹ لیڈروں کو احتساب سے نہیں بچاسکتی‘ اعجاز چوہدری

    اپوزیشن کچھ بھی کرلے اپنے کرپٹ لیڈروں کو احتساب سے نہیں بچاسکتی‘ اعجاز چوہدری

    لاہور: پاکستان تحریک انصاف کے رہنما اعجاز چوہدری کا کہنا ہے کہ سابق حکمرانوں کی بے دردی سے قومی وسائل کی لوٹ مارسے ملک اندھیروں میں ڈوبتا چلا گیا۔

    تفصیلات کے مطابق پی ٹی آئی رہنما اعجاز چوہدری نے کہا کہ کرپشن بچانے کے لیے مجرموں کا گروہ پارلیمان، جمہوریت اور جمہوری اقدار کا خون چاہتا ہے مگر پی ٹی آئی کے ہوتے ہوئے ان کے ناپاک عزائم کبھی کامیاب نہیں ہوں گے۔

    انہوں نے کہا کہ بلاول بھٹو زرداری اور مریم صفدر قبل از وقت الیکشن کا خواب دیکھنا چھوڑ دیں، حکومت اپنی آئینی مدت پوری کرے گی۔

    اعجاز چوہدری نے کہا کہ ن لیگ کا سیاسی مستقبل ختم ہوچکا ہے،آئندہ انتخابات میں بھی عوام انہیں مسترد کردیں گے، مریم صفدر اور بلاول بھٹو زر داری کا شور شرابہ کام نہیں آئے گا۔

    پاکستان تحریک انصاف کے رہنما نے کہا کہ نواز شریف اور آصف زرداری کی لوٹ مار کا مال واپس کیے بغیر جان نہیں چھوٹنے والی، آج حساب کی باری آئی تو رونا دھونا ختم نہیں ہو رہا اب روئیں ناں۔

    انہوں نے کہا کہ ن لیگ ملکی ادارو ں کے خلا ف زبان درازی سے باز آجائے، عدلیہ اور افواج پاکستان کے خلا ف باتیں کرنے والے غداروں کو سزا ملے گی، آل شر یف کی گرفتاری کے بعد ن لیگ کا شیرازہ بکھرچکا ہے۔

    اعجاز چوہدری نے کہا کہ سابق حکمرانوں کی کرپشن اورغلط پالیسیوں کے باعث قومی معیشت کا بیڑہ غرق ہوا اور سابق حکمرانوں کی بے دردی سے قومی وسائل کی لوٹ مار سے ملک اندھیروں میں ڈوبتا چلا گیا روٹی، کپڑا اور مکان کا جھوٹا نعرہ لگانے والی جماعتوں کو ترقی کر تا ملک برداشت نہیں ہورہا۔

  • تحریک انصاف نے نواز شریف کے خلاف مقدمے کی درخواست دے دی

    تحریک انصاف نے نواز شریف کے خلاف مقدمے کی درخواست دے دی

    لاہور: پاکستان تحریک انصاف کے سینئر رہنما اعجاز چوہدری نے نواز شریف کے خلاف تھانہ کوٹ لکھپت میں مقدمے کی درخواست جمع کرادی۔

    تفصیلات کے مطابق اعجاز چوہدری نے درخواست میں مؤقف اختیار کرتے ہوئے کہا ہے کہ نواز شریف پر ملک کے ساتھ غداری کا مقدمہ درج کیا جائے اور ان کا نام ای سی ایل میں ڈالا جائے۔

    پی ٹی آئی رہنما نے درخواست میں مذکور کیا ہے کہ نواز شریف کے ساتھ جرم میں وزیر اعظم شاہد خاقان عباسی اور وزیر اعلیٰ پنجاب شہباز شریف بھی برابر کے شریک ہیں۔

    انھوں نے درخواست میں مطالبہ کیا ہے کہ شاہد خاقان عباسی اور شہباز شریف کے خلاف بھی کارروائی عمل میں لائی جائے جو سابق وزیر اعظم کے ساتھ جرم میں شامل ہیں۔

    ان کا کہنا تھا کہ نوازشریف بھارتی وزیر اعظم نریندر مودی کی زبان بول رہے ہیں، وہ ملک کے ساتھ غداری کے مرتکب ہوئے ہیں، ان کے خلاف آرٹیکل 6 لاگو کیا جائے۔

    عمران خان نے وزیر اعظم اور شہباز شریف سے استعفے کا مطالبہ کردیا


    واضح رہے کہ پاکستان تحریک انصاف کے چیئرمین عمران خان نے بھی کہا ہے کہ شاہد خاقان عباسی اورشہباز شریف دونوں استعفیٰ دیں اور نوازشریف کا نام ای سی ایل میں ڈالا جائے۔

    عمران خان کا کہنا تھا کہ نوازشریف کے بیان پر بھارت میں خوشیاں منائی گئیں جب کہ ان کے بیان سے پاک فوج کے خلاف تاثر گیا ہے۔


    خبر کے بارے میں اپنی رائے کا اظہار کمنٹس میں کریں‘مذکورہ معلومات کو زیادہ سے زیادہ لوگوں تک پہنچانے کے لیے سوشل میڈیا پر شیئر کریں۔

  • بےوفا جاوید ہاشمی سے یہی سلوک ہونا چاہئے تھا، اعجازچوہدری

    بےوفا جاوید ہاشمی سے یہی سلوک ہونا چاہئے تھا، اعجازچوہدری

    گجرات : پی ٹی آئی پنجاب کے صدر اعجاز چوہدری نے کہا ہےکہ پارٹی کی پیٹھ میں چُھرا گھونپنے والے بے وفا جاوید ہاشمی کے ساتھ ایسا ہی سلوک ہونا چاہئے تھا۔

    انہوں نے کہا کہ ملتان کے ضمنی الیکشن میں میں یہی کہتا رہا کہ جاوید ہاشمی کو کسی صورت بھی جیتنا نہیں چاہئے، گجرات میں جمعہ چوبیس اکتوبر کو ہونے والے پی ٹی آئی کے جلسہ کے انتظامات کے سلسلہ میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے اعجاز چوہدری نے کہا کہ گجرات کا جلسہ ناصرف تاریخ ساز ہو گا بلکہ سرگودھا کے جلسہ سے بھی بہتر اور مثالی ہو گا ۔

    انھوں نے کہا کہ جلسہ کی سیکیورٹی کی تمام تر ذمہ داری پنجاب حکومت کی ہے اور میں امید کرتا ہوں کہ پنجاب حکومت جلسہ میں کسی بھی قسم کی رکاوٹ پیدا نہیں کرے گی ۔

    انھوں نے کہا کہ لانگ مارچ شروع کرنے سے قبل کور کمیٹی کے تمام اجلاسوں میں جاوید ہاشمی موجود ہوتے رہے اور تمام تر پروگرام کا ان کو علم تھا مگر ہماری سمجھ میں آج تک یہ بات نہیں آئی کہ آخر ان کا مسئلہ  کیا تھا جو انھوں نے پارٹی کے ساتھ بے وفائی کرتے ہوئے پیٹھ میں چھرا گھونپ دیا ایسے بے وفاء کے ساتھ ایسا ہی سلوک ہونا چاہئے تھا۔

    انھوں نے کہا کہ پنجاب حکومت کی جانب سے سیلاب متاثرین کو دئے گئے چیک آج بھی کیش نہیں ہو سکے جبکہ حکومت کو سیلاب متاثرین پر لگے ٹیکس اور آبیانہ فوری طور پر معاف کر دینا چاہئے۔

    پنجاب میں بجلی کے زائد بلوں کے مد میں اب تک ستر ارب روپے وصول کر چکی ہے حکومت سے مطالبہ کرتے ہیں کہ عوام کے زائد بل فوری طور پر ختم کئے جائیں۔