Tag: اعدادوشمار

  • وزیر اعظم مفت آٹا اسکیم  کے اعداد وشمار نے نیا پنڈورا باکس کھول دیا

    وزیر اعظم مفت آٹا اسکیم کے اعداد وشمار نے نیا پنڈورا باکس کھول دیا

    اسلام آباد : وزارت صنعت کے وزیر اعظم مفت آٹا اسکیم میں اعداد وشمار نے نیا پنڈورا باکس کھول دیا، جس میں بڑا انکشاف سامنے آیا۔

    تفصیلات کے مطابق قومی اسمبلی کے اجلاس میں وزارت صنعت نے اسلام آباد میں مفت آٹے کی تقسیم کے اعدادوشمارپیش کر دیئے۔

    وزارت صنعت کے وزیر اعظم مفت آٹا اسکیم میں اعداد وشمار نے نیا پنڈورا باکس کھول دیا، جس میں انکشاف کیا گیا کہ شہر اقتدار کے 80 فیصدخاندان بی آئی ایس پی رجسٹرڈ ہیں۔

    اعدادو شمار میں شہراقتدار میں 20 فیصد خاندان نادرا کےمستحق خاندانوں میں شامل ہونے کا انکشاف ہوا۔

    وزارت صنعت نے اسلام آباد کے4لاکھ 11ہزار رجسٹرڈ خاندانوں کےبرعکس 5لاکھ88ہزار کو مفت آٹا دینےکاانکشاف کرتے ہوئے کہا کہ گزشتہ سال اسلام آباد کےمستحق خاندانوں کو 1ارب 36کروڑ کامفت آٹا دیا۔

    وزارت صنعت کا کہنا تھا کہ اسلام آباد کے بی آئی ایس پی میں رجسٹرڈ 3لاکھ30ہزار خاندانوں کو مفت آٹا دیا گیا، جس میں نادراسےتصدیق پر 2لاکھ 58ہزار اضافی مستحق خاندان میں مفت آٹالینےمیں شامل ہیں۔

    اسلام آباد کےبی آئی ایس پی رجسٹرڈخاندانوں کو 3تھیلے ملے جبکہ اسلام آباد کےنادرا سے تصدیق شدہ مستحق خاندانوں کو ایک تھیلا ملا۔

  • ملک کا تجارتی خسارہ 49 فیصد بڑھ گیا

    ملک کا تجارتی خسارہ 49 فیصد بڑھ گیا

    اسلام آباد: رواں مالی سال 2014-15 ءکے ابتدائی چار ماہ ( جولائی تا اکتوبر 2014ء) کے دوران برآمدات میں کمی اور درآمدات میں اضافے کے نتیجے میں ملکی تجارتی خسارہ 49 فیصد بڑھ گیا۔

    ادارہ برائے شماریات پاکستان (پی بی ایس) کے اعدادو شمار کے مطابق گزشتہ مالی سال کے اسی عرصہ کے دوران 8ارب 55کروڑ 90لاکھ ڈاکر کی برآمدات کی گئیں، جو اس سال 58کروڑ 70لاکھ ڈالر کی کمی سے 7ارب 97کروڑ 20لاکھ ڈالر رہیں، اس طرح گذشتہ سال کے مقابلے میں برآمدات میں 6.86فیصد کمی واقع ہوئی ہے۔

    دوسری جانب سے ملکی درآمدات جو گذشتہ سال پہلے چار ماہ کے دوران 14ارب 45کروڑ 90لاکھ ڈالر تھیں، امسال دو ارب 32کروڑ ساٹھ لاکھ ڈالر بڑھ کر 16ارب 78کروڑ 50لاکھ ڈالر کی سطح پر پہنچ گئیں اور درآمدات میں اضافہ 16.09فیصد ریکارڈ کیا گیا ہے۔

    اعدادوشمار کے مطابق گذشتہ سال ابتدائی چار میں تجارتی خسارہ جو 5 ارب 90کروڑ ڈالر تھا، اس سال پہلے چار ماہ میں دو ارب 91کروڑ 30لاکھ ڈالر کے اضافے سے 9ارب 81کروڑ 30لاکھ ڈالر کی سطح پر پہنچ گیا۔

  • آئل پراڈ کٹس کی فروخت میں 12فیصد اضافہ

    آئل پراڈ کٹس کی فروخت میں 12فیصد اضافہ

    رواں مالی سال 2013-14ء کی پہلی ششماہی(جولائی تا دسمبر 2013ء )کے دوران آئل پراڈکٹس کی فروخت میں گذشتہ سال کے مقابلہ میں 12فیصد اضافہ ریکارڈ کیا گیا ۔

    مارکیٹ کے اعدادوشمار کے مطابق رواں مالی سال میں جولائی تا دسمبر2013ء کے دوران 10.7 ملین ٹن آئل پراڈکٹس فروخت کی گئیں جبکہ گذشتہ مالی سال کے اسی عرصہ کے دوران9.5 ملین ٹن آئل پراڈکٹس فروخت کی گئی تھیں، اس طرح رواں سال فروخت میں 12فیصدکا اضافہ ریکارڈ کیا گیا۔

     

  • اسٹیٹ بینک نے 118 ارب روپے کے زرعی قرضے تقسیم کئے

    اسٹیٹ بینک نے 118 ارب روپے کے زرعی قرضے تقسیم کئے

    اسٹیٹ بینک نے مالی سال 2013-14ء کے ابتدائی پانچ ماہ (جولائی تا نومبر 2013ء)کے دوران 118 ارب روپے کے زرعی قرضے تقسیم کئےجو ہدف کا 33 فیصد بنتا ہے۔

    مرکزی بنک نے رواں مالی سال کیلئے زرعی قرضوں کی تقسیم کی مد میں بینکوں کو عبوری طور پر 360 ارب روپے کا ہدف دے رکھا ہے ،بنکوں کی جانب سے جولائی تا نومبر 2013ء کے دوران جارہ کردہ 118 ارب روپے گذشتہ برس کی اسی مدت کے دوران دیئے گئے 106.6 ارب روپے سے 11.0 فیصد زائد ہے۔

    زرعی قرضوں کے مجموعی واجبات میں گذشتہ برس کی اسی مدت کے مقابلے میں 37.8 ارب روپے کا اضافہ ہوا،اعداد و شمار کے مطابق پانچ بڑے بینکوں نے مجموعی طور پر 70.6 ارب روپے جبکہ سات مائیکرو فنانس بینکوں نے بطور ایک گروپ 6.6 ارب روپے کے زرعی قرضے جاری کئے ۔

    نجی شعبے کے 14 ملکی بینکوں نے اپنے ہدف کا 31 فیصد ہدف پورا کیا ، اعدادوشمار کے مطابق تین اسلامی بینکوں نے اس عرصے کے دوران بطور ایک گروپ اسلامی مالکاری طریقوں کے تحت 25کروڑ روپے جاری کئے۔