Tag: اعزاز

  • فخر پاکستان اولمپک گولڈ میڈلسٹ ارشد ندیم کو ایک اور بڑا اعزاز مل گیا

    فخر پاکستان اولمپک گولڈ میڈلسٹ ارشد ندیم کو ایک اور بڑا اعزاز مل گیا

    پیرس اولمپکس میں پاکستان کا پرچم بلند کرنے والے گولڈ میڈلسٹ ارشد ندیم کو ایک اور بڑے اعزاز سے نواز دیا گیا ہے۔

    گزشتہ برس پیرس میں ہونے والے اولمپکس میں اولمپک تاریخ کی طویل ترین تھرو کر کے جیولن تھرو میں گولڈ میڈل جیتنے والے پاکستانی قوم کے ہیرو ارشد ندیم کو ایشین ایتھیلیٹکس فیڈریشن نے بہترین ایشین ایتھلیٹ کے ایوارڈ سے نوازا ہے۔

    ارشد ندیم کو یہ ایوارڈ کوریا میں ایشین ایتھلیٹکس فیڈریشن کے اجلاس کے بعد دیا گیا۔

    اجلاس میں چیئرمین ساؤتھ ایشین اتھلیٹکس میجرجنرل (ر) محمد اکرم ساہی، صدر اتھلیٹکس فیڈریشن پاکستان بریگیڈیئر(ر)وجاہت حسین ساہی اور سیکریٹری کرنل (ر) شاہجہان اور ارشد ندیم کے کوچ سلمان بٹ بھی موجود تھے۔

    واضح رہے کہ ارشد ندیم جنوبی کوریا میں ہونے والی ایشین ایتھلیٹکس چیمپئن شپ میں پاکستان کی نمائندگی کریں گے۔ وہ پیرس اولمپکس کے بعد پہلی مرتبہ کسی انٹرنیشنل ایونٹ میں ایکشن میں دکھائی دیں گے۔

    https://urdu.arynews.tv/arshad-nadeem-for-south-korea-for-asian-athletics-championships/

  • ایوان صدر میں فیلڈ مارشل عاصم منیر کے اعزاز میں ہونے والی تقریب مؤخر

    ایوان صدر میں فیلڈ مارشل عاصم منیر کے اعزاز میں ہونے والی تقریب مؤخر

    اسلام آباد: ایوان صدر میں پاک فوج کے سربراہ سید عاصم منیر کو فیلڈ مارشل کا اعزاز ملنے پر ہونے والی تقریب مؤخر کردی گئی۔

    ذرائع کے مطابق بلوچستان میں بچوں پر حملے کے بعد فیلڈ مارشل عاصم منیر ہنگامی دورے پر وزیراعظم کے ہمراہ کوئٹہ جائیں گے جس کے باعث انہوں نے ایوان صدر میں اپنے اعزاز میں تقریب مؤخر کرنے کی درخواست کی۔

    جس کے بعد فیلڈ مارشل عاصم منیر کے اعزاز میں ایوان صدر کی تقریب مؤخر کردی گئی، ایوان صدر کی جانب سے جاری کردہ اعلامیہ کے مطابق تقریب خضدار میں اندوہناک حملے کی وجہ سے مؤخر کی گئی۔

    آرمی چیف جنرل عاصم منیر کو فیلڈ مارشل کے عہدے پر ترقی دینے کی منظوری

    ’فیلڈ مارشل کا اعزاز شہدا اور غازیوں کے نام وقف کرتا ہوں‘

    واضح رہے کہ آرمی چیف جنرل عاصم منیر کو فیلڈ مارشل کے بیجز لگانے کیلئے خصوصی تقریب آج سہ پہر ساڑھے 4 بجے ایوان صدر اسلام آباد میں ہونا تھی۔

    خیال رہے کہ گزشتہ روز حکومت پاکستان نے معرکہ حق، آپریشن بُنیان مرصوص کی اعلیٰ حکمتِ عملی اور دلیرانہ قیادت کی بنیاد پر ملک کی سلامتی کو یقینی بنانے اور دشمن کو شِکست فاش دینے پر جنرل سید عاصم (نشان امتیاز ملٹری) کو فیلڈ مارشل کے عہدے پر ترقی دینے کی منظوری دی تھی۔

    جنرل عاصم دوسری شخصیت ہیں جنہیں فیلڈ مارشل بنایا گیا ہے جب کہ صدر جنرل ایوب خان 1959 میں فیلڈ مارشل بنے تھے۔

    فیلڈ مارشل فوج میں اعلیٰ ترین عہدہ ہے، عہدے پر فائز شخص فائیو اسٹار جنرل اور سینئر ترین آرمی افسر ہوتا ہے۔ یہ ایوارڈ غیر معمولی، مثالی قیادت اور خدمات کے پیش نظر دیا جاتا ہے۔

    آرمی چیف فیلڈ مارشل نے اظہار خیال کرتے ہوئے کہا کہ ’یہ اعزاز پوری پاکستانی قوم اور افواج پاکستان کے بہادر مردوں اور خواتین کو خراج تحسین ہے، خاص طور پر ان شہداء کو جو پاکستان کے خلاف بھارتی بلا اشتعال اور بزدلانہ جارحیت کے خلاف آہنی کی دیوار کی طرح کھڑے رہے۔

  • ویرات کوہلی نے چیمپئنز ٹرافی میں مسلسل تیسرا اعزاز پا لیا!

    ویرات کوہلی نے چیمپئنز ٹرافی میں مسلسل تیسرا اعزاز پا لیا!

    چیمپئنز ٹرافی میں نیوزی لینڈ کیخلاف میچ میں بیٹنگ میں ناکامی کے باوجود بھارتی بیٹر ویرات کوہلی نے بڑا اعزاز حاصل کر لیا۔

    آئی سی سی چیمپئنز ٹرافی پاکستان کی میزبانی میں جاری ہے۔ میگا ایونٹ سے قبل طویل عرصے تک خراب فارم کا شکار رہنے والے بھارت کے اسٹار بلے باز ویرات کوہلی پاکستان کیخلاف سنچری اسکور کرنے کے بعد نیوزی لینڈ کے خلاف بیٹنگ میں پھر ناکام رہے لیکن وہ ایک اور اعزاز اپنے نام کرنے میں کامیاب رہے۔

    ویرات کوہلی نے نیوزی لینڈ کے خلاف صرف 11 رنز کی اننگ کھیلی اور وہ گلین فلپس کے ناقابل یقین شاندار کیچ کے باعث پویلین لوٹے۔ یہ میچ بھارتی اسٹار بیٹر کے کیریئر کا 300 واں ایک روزہ میچ تھا۔

    ویرات کوہلی اس میچ کے ساتھ ہی 300 ون ڈے انٹرنیشنل کھیلنے والے کھلاڑیوں کے کلب کے 18 ویں رکن بن گئے ہیں۔ اسٹار بیٹر نے ٹیسٹ اور ٹی 20 فارمیٹ میں بھی میچوں کی سنچری مکمل کر رکھی ہے۔

    ویرات کوہلی کا یہ ریکارڈ اس لیے بھی منفرد ہے کہ انہوں نے اپنے ون ڈے میچز کی ڈبل سنچری بھی نیوزی لینڈ کیخلاف مکمل کی تھی اور اب 300 واں میچ بھی کیویز کیخلاف ہی کھیلا۔

    اس کے ساتھ ہی ویرات کوہلی دنیا کے وہ واحد بیٹر بھی بن گئے ہیں جنہوں نے ون ڈے میچوں کی ٹرپل سنچری مکمل کرنے کے ساتھ ساتھ ٹیسٹ اور ٹی 20 فارمیٹ میں بھی 100 سے زائد میچز کھیل رکھے ہیں۔

    مایہ ناز بلے باز ایک روزہ کرکٹ کی تاریخ میں 300 میچز کھیلنے والے 18 کھلاڑی بن گئے ہیں۔ تاہم ویرات کے علاوہ اس کلب میں شامل کسی بھی دوسرے بلے باز نے ان میں سے کسی بھی بیٹر نے ٹیسٹ اور ٹی ٹوئنٹی فارمیٹ کے 100 میچز نہیں کھیلے ہیں۔

    واضح رہے کہ پاکستان کیخلاف ویرات کوہلی نے پاکستان کے خلاف سنچری اسکور کر کے انٹرنیشنل کرکٹ میں سب سے زیادہ ون ڈے سنچریاں بنانے کا اعزاز اپنے نام کیا تھا جب کہ وہ ون ڈے میچز میں 14 ہزار رنز بنانے والے تیسرے بیٹر بھی بنے تھے۔

    ویرات کوہلی 300 ون ڈے کھیلنے والے 7ویں بھارتی اور دنیا کے 18 ویں کھلاڑی بن گئے ہیں تاہم ان 18 کھلاڑیوں میں سے کسی نے بھی ٹیسٹ اور ٹی20 کے 100 میچز نہیں کھیلے۔

    نیوزی لینڈ کے خلاف اس میچ سے قبل ویرات کوہلی نے ون ڈے اپنے 14 ہزار رنز مکمل کیے تھے جو تیز ترین 14 ہزار انفرادی رنز کا بھی ریکارڈ تھا، انہوں نے 300 میچوں میں 58.20 کی اوسط سے 14 ہزار 85 رنز بنا چکے ہیں۔

    ویرات کوہلی اس سے قبل تیز ترین 14 ہزار ایک روزہ رنز کے علاوہ 175 اننگز میں تیز ترین 8 ہزار رنز، 194 اننگز میں تیز ترین 9 ہزار رنز، 205 اننگز میں تیز ترین 10 ہزار رنز، 222 اننگز میں تیز ترین 11 ہزار رنز، 242 اننگز میں تیز ترین 12 ہزار رنز، 287 اننگز میں 13 ہزار رنز اور 299 ایک روزہ میچز میں تیز ترین 14 ہزار رنز بنانے کا ریکارڈ قائم کرچکے ہیں۔

    https://urdu.arynews.tv/virat-kohli-new-milestone-cross-match-against-pakistan/

  • بابراعظم نے ایک اور اعزاز اپنے نام کرلیا

    بابراعظم نے ایک اور اعزاز اپنے نام کرلیا

    کرکٹ کی دنیا میں کئی برسوں سے کامیابیاں حاصل کرنے والے پاکستان کرکٹ ٹیم کے سابق کپتان بابر اعظم نے ٹی ٹوئنٹی فارمیٹ میں ایک اور اعزاز اپنے نام کرلیا۔

    پاکستان کے مایہ ناز بلے باز بابر اعظم نے اپنے کیرئیر میں اب تک کئی اہم ریکارڈز اپنے نام کیے، اس دوران انہوں نے ویرات کوہلی سمیت پاکستان کے لیجینڈز کھلاڑیوں کے ریکارڈ توڑے تاہم اب ایک اور اعزاز اپنے نام کرلیا ہے۔

    قومی کرکٹ ٹیم کے سابق کپتان بابر اعظم نے کھیل کے مختصر ترین فارمیٹ ٹی 20 کرکٹ میں 10 ہزار رنز مکمل کر لیے، ساتھ ہی انہوں نے دنیا میں تیز ترین 10 ہزار رنز بنانے کا ریکارڈ بھی اپنے نام کرلیا۔

    بابر اعظم ٹی 20 کرکٹ میں 10 ہزار رنز بنانے والے دوسرے پاکستانی بن گئے اس سے قبل آل راؤنڈر شعیب ملک نے یہ کارنامہ انجام دیا تھا۔

    ٹی ٹوئنٹی کرکٹ کی دنیا میں صرف 12 بلے باز ہی یہ سنگ میل عبور کرچکے ہیں جس میں کرس گیل، شعیب ملک، کیرون پولارڈ، ایلکس ہیلز، ڈیوڈ وارنر، ویرات کوہلی، ایرون فنچ، روہت شرما، جوش بٹلر، کولن منرو، جیمز ونس اور ڈیوڈ ملر شامل ہیں۔

  • آسٹریلیا میں قومی کرکٹ ٹیم کے اعزاز میں عشائیہ

    آسٹریلیا میں قومی کرکٹ ٹیم کے اعزاز میں عشائیہ

    آسٹریلیا میں پاکستانی ہائی کمشنر زاہد حفیظ چوہدری نے قومی کرکٹ ٹیم کے اعزاز میں عشائیہ دیا۔

    آسٹریلیا میں پاکستانی ہائی کمشنر زاہد حفیظ چوہدری نے پاکستان ہاؤس کینبرا میں تقریب منعقد کی جہاں انہوں نے قومی کھلاڑیوں کو خوش آمدید کہا۔

    ہائی کمشنر زاہد حفیظ چوہدری نے اس موقع پر نیک خواہشات کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ ٹیم آسٹریلیا میں اچھی کارکردگی کا مظاہرہ کرے گی اور کھیلوں کے سفیر کے طور پر یہ بہترین مثال قائم کرے گی۔

    قومی ٹیسٹ ٹیم کے کپتان شان مسعود نے ٹیم کو مدعو کرنے پر پاکستانی ہائی کمشنر کا شکریہ ادا کیا۔

    یاد رہے کہ آسٹریلوی وزیر اعظم اینتھونی البانیز  پانچ دسمبر کو شاہینوں کے اعزاز میں تقریب سجائیں گے۔

    واضح رہے کہ پاکستان اور آسٹریلیا کے درمیان ٹیسٹ سیریز کا آغاز 14 دسمبر کو ہوگا، قومی ٹیم کی قیادت شان مسعود کریں گے جنہیں پہلی مرتبہ کپتانی کی ذمے داریاں سونپی گئی ہیں۔

  • قومی اسٹار فخر زمان نے ایک اور اہم اعزاز پالیا

    قومی اسٹار فخر زمان نے ایک اور اہم اعزاز پالیا

    قومی کرکٹ ٹیم کے جارحانہ بیٹر فخر زمان کو اپریل کا آئی سی سی پلیئر آف دی منتھ قرار دیا گیا ہے۔

    انٹرنیشنل کرکٹ کونسل( آئی سی سی) نے گزشتہ ہفتے  پلیئر آف دی منتھ کے لیے نامزدگیوں کا اعلان کیا تھا جس میں فخر زمان سمیت  سری لنکا کے پرابتھ جے سوریا اور نیوزی لینڈ کے مارک چیپمین شامل تھے۔

    فخر زمان نے پاکستان ٹیم کا بڑا مسئلہ حل ہونے کی نوید سنا دی

    پاکستان کرکٹ ٹیم کے جارح مزاج اوپنر فخر زمان نے حال ہی میں ون ڈے میں لگاتار تین سنچریاں جڑی ہیں ان کی اس بے مثال کارکردگی نے قومی ٹیم کو نیوزی لینڈ کے خلاف 12 سال بعد ون ڈے سیریز میں فتح یاب بھی کرایا ہے۔

    فخر زمان کی اس لاجواب کارکردگی کا صلہ انٹرنیشنل کرکٹ کونسل نے انہیں آئی سی سی پلیئر آف دی منتھ کا ایوارڈ دے کرکیا ہے۔

    فخر زمان آئی سی سی کا یہ ایوارڈ پلیئر آف کی منتھ کا اعزاز پہلی بار اپنے نام کیا ہے۔

    واضح رہے کہ فخر زمان لگاتار تین ون ڈے میچز میں سنچریاں بنانے والے چوتھے پاکستانی بلے باز ہیں۔ ان سے قبل کپتان بابر اعظم، سعید انور اور ظہیر عباس بھی ون ڈے میچز میں سنچریوں کی ہیٹ ٹرک کر چکے ہیں۔

  • آسٹریلوی بیٹر ڈیوڈ وارنر نے ٹیسٹ میچ میں اہم اعزاز اپنے نام کرلیا

    آسٹریلوی بیٹر ڈیوڈ وارنر نے ٹیسٹ میچ میں اہم اعزاز اپنے نام کرلیا

    آسٹریلیا کے جارحانہ بیٹر ڈیوڈ وارنر نے 100 ٹیسٹ میچز کھیلنے والے 14 ویں آسٹریلوی کرکٹر بننے کا اعزاز اپنے نام کرلیا۔

    تفصیلات کے مطابق ڈیوڈ وارنر نے جنوبی افریقا کے خلاف باکسنگ ڈے ٹیسٹ کیرئیر کا 100واں ٹیسٹ کھیلا، انہوں نے میلبرن کرکٹ گراؤنڈ میں ہی ایک ٹی ٹوئنٹی میچ سے کیرئیر کا آغاز کیا تھا۔

    آسٹریلیا کے سابق کپتان رکی پونٹنگ، اسٹیو وا ،ایلن بارڈر ،شین وارن مارک وا اور گلین میگرا بھی 100 ٹیسٹ کھیل چکےہیں۔

     اس کے علاوہ اس فہرست میں این ہیلی،مائیکل کلارک ،نیتھن لیون ڈیوڈ بون ،جسٹن لینگر مارک ٹیلر میتھیو ہیڈن بھی  شامل ہیں

  • کپتانی سےکوئی مسئلہ نہیں، اس کو اعزاز سمجھ کر انجوائے کرتا ہوں، بابراعظم

    کپتانی سےکوئی مسئلہ نہیں، اس کو اعزاز سمجھ کر انجوائے کرتا ہوں، بابراعظم

    قومی ٹیم کے کپتان بابر اعظم نے کہا کہ کپتانی سےکوئی مسئلہ نہیں، اس کو اعزاز سمجھ کر انجوائےکرتا ہوں۔

    انگلینڈ کے خلاف میچ میں وائٹ واش کے بعد ٹیم کے کپتان بابر اعظم نے کراچی میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے کہا کہ سیریز ہارنے پر بہت مایوس ہیں، اگلے میچز میں غلطیوں پر قابو کرنے کی کوشش کریں گے۔

    انکا کہنا تھا کہ انگلینڈ نے جس طرح کی کرکٹ کھیلی اس کی تعریف کرنا ہوگی، پہلے 2 میچز ہمارے ہاتھ میں تھے، جیت جاتے تو صورت حال کچھ اور ہوتی، پہلی اننگز میں جلد وکٹیں گرنے سے میچ ہاتھ سے نکل گیا تھا، انگلینڈ کے خلاف سیریز میں کافی مشکلات ہوئیں۔

    بابر اعظم نے کہا کہ  ابرار احمد نے انگلینڈ کے لیے مشکلات پیدا کیں، انگلش بیٹرز  ابرار احمد کو کھل کر کھیل نہیں سکے، ٹیسٹ میچز میں ایسے بولر چاہیے ہوتے ہیں جو وکٹیں لیں۔

    پاکستان کے کپتان کا یہ بھی کہنا ہے کہ ہماری مینجمنٹ بہترین ہے وہ اپنا تجربہ کھلاڑیوں کے ساتھ شیئر کرتے ہیں، کوچز بتا سکتے ہیں، عمل درآمد تو گراؤنڈ میں پلیئر ہی کرتے ہیں۔

    بابر اعظم نے کہا کہ بطور کپتان میں اس شکست کا سامنا کروں گا، مجھے کپتانی سےکوئی مسئلہ نہیں ہے میں اس کو اعزاز سمجھ کر انجوائےکرتا ہوں۔

    انکا مزید کہنا تھا کہ پچز دونوں کی ٹیموں کےلئےبرابر تھیں،  فاسٹ بولرز کی انجری کے باعث مسائل ہوئے ہیں۔

  • شیری رحمان نے ایک اور اعزاز پاکستان کے نام کر دیا 

    شیری رحمان نے ایک اور اعزاز پاکستان کے نام کر دیا 

    معروف میگزین فائنانشل ٹائمز نے 2022 کی سب سے زیادہ بااثر 25 خواتین کی فہرست جاری کردی ہے۔ 

    فائنانشل ٹائیمز کی بااثر خواتین کی فہرست میں وفاقی وزیر سینیٹر شیری رحمان کا نام بھی شامل ہے۔

    فائنانشل ٹائمز نے شیری رحمان کو "تحمل سےگفت و شنید کر نیوالی خاتون کا لقب دیا ہے۔

    اس کے علاوہ دنیا کی بااثر خواتین میں فن لینڈ کی وزیراعظم، نائب صدر کولمبیا، وزیر اعظم باربا ڈوس، میگھن مارکل و دیگر شامل ہیں۔

    شیری رحمان کیلئے اسکاٹ لینڈ کی فرسٹ منسٹر نکولا اسٹرجن نے اب کی تعریف کی ہے، کاپ 27 میں شیری رحمان نے ماحولیاتی تبدیلی کی تباہ کاریوں پر طاقتور بیان دیا۔

    اسکاٹش نیشنل پارٹی کی سربراہ نکولا اسٹرجن کا کہنا تھا کہ شیری رحمان نے ماحولیاتی تبدیلی کے وجہ سے پیدا ہونیوالی ناانصافی کو اجاگر کیا، امید ہے وہ ماحولیاتی انصاف، عالمی مالیاتی اصلاحات کیلئے مہم جاری رکھیں گی۔

  • پاکستانی سفیر مسعود خان کے لیے امریکی اعزاز

    پاکستانی سفیر مسعود خان کے لیے امریکی اعزاز

    واشنگٹن: امریکا میں تعینات پاکستانی سفیر مسعود خان کو ان کی خدمات کے اعتراف میں سرٹیفکیٹ آف اسپیشل کانگریشنل ریکگنیشن پیش کیا گیا۔

    تفصیلات کے مطابق امریکی رکن کانگریس ال گرین نے امریکا میں پاکستانی سفیر مسعود خان کی خدمات کا اعتراف کرتے ہوئے انہیں خصوصی اعترافی سرٹیفکیٹ آف اسپیشل کانگریشنل ریکگنیشن پیش کیا۔

    مسعود خان کو سرٹیفکیٹ پاکستان، امریکا تعلقات اور ٹریڈ کے فروغ کے اعتراف میں پیش کیا گیا۔

    رکن کانگریس ال گرین کا کہنا تھا کہ معاشی تعلقات اور سفارتکاری سے متعلق آپ کے عزم کو سیلوٹ کرتا ہوں۔

    پاکستانی سفیر مسعود خان کی جانب سے رکن کانگریس کا شکریہ ادا کیا گیا، پاکستانی سفیر نے سربراہ کانگریس پارلیمانی گروپ شیلا جیکسن کی کاوشوں کا بھی شکریہ ادا کیا۔

    انہوں نے کہا کہ پاک امریکا تعلقات کو مضبوط بنانے میں کانگریس کا کلیدی کردار ہے۔