Tag: اعزازات

  • چین: کرونا وائرس سے لڑنے والے فرنٹ لائن ورکرز کے لیے اعزازات کا اعلان

    چین: کرونا وائرس سے لڑنے والے فرنٹ لائن ورکرز کے لیے اعزازات کا اعلان

    بیجنگ: چین میں کرونا وائرس کے خاتمے پر تقریب کا انعقاد کیا گیا جس میں کرونا وائرس سے لڑنے والے فرنٹ لائن ورکرز کے لیے اعزازات کا اعلان کیا گیا، چینی صدر کا کہنا تھا کہ کوئی ملک تنہا وبا سے نہیں نمٹ سکتا۔

    بین الاقوامی میڈیا کے مطابق چین میں کرونا وائرس کو شکست دینے پر تقریب کا انعقاد کیا گیا جس میں چینی صدر شی جنگ پنگ نے بھی شرکت کی۔ تقریب میں کرونا وائرس سے لڑنے والے فرنٹ لائن ورکرز کو خراج تحسین پیش کیا گیا جبکہ ان کے لیے اعزازات کا بھی اعلان کیا گیا۔

    تقریب میں کرونا وائرس سے جاں بحق افراد کی یاد میں ایک منٹ کی خاموشی بھی اختیار کی گئی۔

    تقریب سے خطاب کرتے ہوئے چینی صدر شی جنگ پنگ نے کہا کہ لوگوں کے تحفظ کے لیے ہم سب کچھ کریں گے، وبا کے خلاف پوری طرح کامیابی کے لیے مستقل کوشش کی ضرورت ہے۔

    چینی صدر کا کہنا تھا کہ کرونا وائرس کے خلاف جنگ لڑ کر چین نے پھر ذمے دار ہونے کا ثبوت دیا، وائرس دوسرے ممالک میں ابھی بھی پھیل رہا ہے۔

    انہوں نے کہا کہ کوئی ملک تنہا وبا سے نہیں نمٹ سکتا۔ کسی بھی ریاست کا خود غرضی میں لیا گیا اقدام پوری دنیا کے لیے خطرہ ہوگا۔

    چینی صدر کا کہنا تھا کہ ابتدائی طور پر چین کو وبا پر قابو پانے میں ایک ماہ لگا، 2 ماہ میں ہم نے مقامی سطح پر کیسز کو کم کرنے کے لیے کام کیا۔ چین کی معیشت کرونا وائرس کی وبا کے بعد سب سے پہلے بحال ہوئی۔

    انہوں نے مزید کہا کہ دنیا میں دیگر ممالک کے ساتھ مل کر کام کرنے کے لیے پر عزم ہیں۔

  • پاک فوج کےافسران اورجوانوں کے لئے اعزازات کی منظوری

    پاک فوج کےافسران اورجوانوں کے لئے اعزازات کی منظوری

    اسلام آباد : صدرمملکت ممنون حسین نےجشن آزادی کےموقع پرپاک فضائیہ اور بحریہ کےافسران اورجوانوں کے لئے اعزازات تفویض کرنے کی منظوری دےدی۔

    پاک فضائیہ ترجمان کے مطابق صدر ممنون حسین نے دو افسران کو ہلال امتیاز ملٹری،سولہ کوستارہ امتیاز ملٹری،پندرہ کوتمغہ امتیاز ملٹری کی منظوری سمیت دوافسراان کیلئےستارہ بسالت اورنوکے لئے تمغہ بسالت کی منظوری دی ہےْ

    صدر مملکت کی جانب سے پاک بحریہ کے تریپن آفیسرز اورسیلرز کیلئے بھی اعزازات تفویض کئے گئے۔

    نیوی کےدوافسران کوہلال امتیازملٹری، گیارہ کموڈورستارہ امتیاز ملٹری،دس افسران کو تمغہ امتیاز ملٹری، دوآفیسرز کوستارہ بسالت اورایک سیلرکوتمغہ بسالت سےنوازا گیاہے۔