Tag: اعزازاحمد چوہدری

  • ‘اسرائیل  کےلیے امریکی مدد کے بغیر ایران پر حملہ مشکل ہوگا’

    ‘اسرائیل کےلیے امریکی مدد کے بغیر ایران پر حملہ مشکل ہوگا’

    اسلام آباد : سابق سیکریٹری اعزازاحمد چوہدری کا کہنا ہے کہ اسرائیل چاہتا ہے کہ جنگ کا دائرہ پھیلے اور امریکا بھی شامل ہو لیکن اسرائیل کےلیے امریکی مدد کے بغیر ایران پر حملہ مشکل ہوگا۔

    تفصیلات کے مطابق سابق سیکریٹری اعزازاحمدچوہدری نے اے آر وائی نیوز کے پروگرام ‘اعتراض ہے’ میں گفتگو ایران کے اسرائیل پر حملے کے حوالے سے کہا کہ اسرائیل نے دنیاکی غزہ سے توجہ ہٹانے کے لیے قونصل خانےپرحملہ کیا، اسرائیل چاہتا ہے کہ جنگ کا دائرہ پھیلے اور امریکا بھی شامل ہو۔

    اعزازچوہدری کا کہنا تھا کہ ایران طاقتور ملک ہے،اسرائیل کو جنگی عزائم سے باز رہنا چاہیے، ایران نے اپنا عالمی حق استعمال کرتے ہوئے اسرائیل پر حملہ کیا۔

    انھوں نے کہا کہ اسرائیل پردنیا کاپریشر بڑھ گیا ہے ، اس لیے اس نے ایسی حماقت کی ہے، دنیا کا کوئی بھی ملک اس طرح کی جنگ میں حصہ نہیں لینا چاہتا، اسرائیل کےلیے امریکی مدد کے بغیر ایران پر حملہ مشکل ہوگا۔

    سابق سیکریٹری کا کہنا تھا کہ فلسطین کےمعاملے پر پاکستان کا واضح اوردوٹوک موقف ہے، ایران اسرائیل تنازع بڑھا بھی تو پاکستان پر اثرات نہیں پڑیں گے تاہم معاشی لحاظ سے مشکلات ہوسکتی ہیں۔

  • پاکستان افغانستان میں امن چاہتاہے ‘ اعزازچوہدری

    پاکستان افغانستان میں امن چاہتاہے ‘ اعزازچوہدری

    واشنگٹن : امریکہ میں پاکستان کےسفیر اعزازاحمد چوہدری کا کہناہےکہ افغانستان میں امن پاکستان کے استحکام کے لیے ضروری ہے۔

    تفصیلات کےمطابق واشنگٹن میں پاکستانی سفارت خانے میں اپنی پہلی کانفرنس کرتے ہوئےپاکستانی سفیر اعزازاحمد چوہدری کاکہناتھاکہ پاکستان اور امریکہ کےدرمیان 7دہائیوں سےقریبی تعلقات ہیں۔

    اعزاز احمد چوہدری کا کہناتھاکہ افغانستان کا عسکری نہیں سیاسی حل درکار ہے جس کے لیے پاکستان اور امریکا مل کر کردار ادا کر سکتے ہیں۔

    پاکستانی سفیر نےکہاکہ پاک افغان سرحد کے دونوں اطراف دہشت گردوں کی نقل و حرکت روکنے کے لئے سرحد کی نگرانی ضروری ہے۔

    اعزازاحمد چوہدری نےکہاکہ پاکستان ملک سےدہشت گردی کاخاتمہ کرنےکےلیےپرعزم ہے۔انہوں نےکہاکہ قبائلی علاقوں سےدہشت گردوں کاخاتمہ کردیاگیاہے۔

    مزید پڑھیں:نئےپاکستانی سفیراعزازچوہدری امریکہ پہنچ گئے

    خیال رہےکہ تین روز قبل پاکستان کی جانب سے امریکہ میں مقرر نئے پاکستانی سفیر اعزاز احمد چوہدری واشنگٹن پہنچے تھے۔

    یاد رہےکہ گزشتہ دنوں وزیرِ داخلہ چوہدری نثار علی خان سے امریکہ کےلیےنامزد سفیر اعزاز چوہدری نے ملاقات کی تھی جس میں پاک امریکہ تعلقات اور خطے کی صورت حال پر تبادلہ خیال کیاگیاتھا۔

    واضح رہےکہ چودھری نثار نےاعزاز چودھری سےکہاتھاکہ بطور پاکستانی سفیر آپ کی سب سے بڑی ذمہ داری ہوگی کہ پاکستان کی پالیسی اور نقطہ نظر ان امریکی ایوانوں، اداروں اور شخصیات تک موثر انداز میں پہنچایا جائےجنہوں نے پاکستان پر تنقید اپنا وطیرہ بنا لیا ہے۔