Tag: اعزازی ڈگری

  • اعزازی ڈگری کواپنے اساتذہ کے نام کرتا ہوں‘ راحت فتح علی خان

    اعزازی ڈگری کواپنے اساتذہ کے نام کرتا ہوں‘ راحت فتح علی خان

    کراچی: معروف پاکستانی گلوکار راحت فتح علی خان کا کہنا ہے کہ پاکستان ہمارا پیارا ملک ہے اس کی بہتری کے لیے کام کریں۔

    تفصیلات کے مطابق اے آروائی نیوز کے پروگرام باخبرسویرا میں گفتگو کرتے ہوئے نامور کلاسیکل گلوکار راحت فتح علی خان نے کہا کہ جوکچھ بھی ہے وہ اللہ کے کرم سے ہے۔

    معروف پاکستانی گلوکار نے کہا کہ اعزازی ڈگری کو اپنے اساتذہ کے نام کرتا ہوں، ہمارے اساتذہ نے قوالی اورکلاسیکی موسیقی کوچارچاند لگائے۔

    راحت فتح علی خان نے کہا کہ پاکستان ہمارا پیاراملک ہے اس کی بہتری کے لیے کام کریں، ہمارے چھوٹے چھوٹے کام ملک کے لیے بڑے بن جائیں گے۔

    وزیراعظم عمران خان کی حکومت سے متعلق انہوں نے کہا کہ حکومت کے اقدامات بہت اچھے ہیں امید ہے اوربھی اچھا ہوگا۔

    برطانوی یونیورسٹی کا راحت فتح علی خان کو اعزازی ڈگری دینے کا اعلان

    یاد رہے کہ تین روز قبل آکسفورڈ یونیورسٹی نے نامور پاکستانی کلاسیکل گلوکار راحت فتح علی خان کو اعزازی ڈگری دینے کا اعلان کیا تھا

    آکسفورڈ یونیورسٹی کی جانب سے جاری اعلامیے کے مطابق راحت فتح علی خان کو قوالی ، صوفیانہ کلام اور میوزک کی خدمات کے اعتراف میں 26 جون 2019 کو اعزازی ڈگری دی جائے گی۔

  • کالج  آف فزیشن ایڈنبرا نے صدرممنون حسین کو اعزازی ڈگری سے نوازا

    کالج آف فزیشن ایڈنبرا نے صدرممنون حسین کو اعزازی ڈگری سے نوازا

    ایڈنبرا : صدر ممنون حسین کو کالج آف فزیشن ایڈنبرا کی جانب سے اعزازی ڈگری سے نوازا گیا،صدرمملکت کا کہنا تھا کہ رائل کالج آف فزیشن جیسے ادارے سے ڈگری ملنا اعزاز کی بات ہے۔

    تفصیلات کے مطابق اسکاٹ لینڈ میں صدر ممنون حسین کواعزازی ڈگری دینے کی پروقارتقریب کالج آف فزیشن ایڈنبرامیں ہوئی، تقریب میں رائل کالج آف فزیشن کے صدر پروفیسر ڈیریک بل نے صدر مملکت کو اعزازی ڈگری سے نوازا۔

    صدر ممنون حسین نے کہا کہ رائل کالج آف فزیشن جیسے معتبر ادارے سے ڈگری ملنا اعزاز کی بات ہے، پاکستان اور رائل کالج آف فزیشن کے درمیان تعاون مستقبل میں بھی جاری رہے گا۔

    خیال رہے صدر ممنون حسین کی آئینی مدت 9 ستمبر 2018 کو پوری ہورہی ہے۔

    مزید پڑھیں : بدعنوانی والا کچھ دن بچتا ہے پھر اللہ کی پکڑ میں آجاتا ہے، صدر ممنون حسین

    یاد رہے صدر مملکت ممنون حسین کا رائل کالج آف فزیشن ایڈنبرا کی دعوت پر برطانیہ پہنچنے پر لندن ائیرپورٹ پر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہنا تھا کہ ‘اللہ کا قانون ہے بدعنوانی کرنے والا کچھ دن بچتا ہے مگر پھر پکڑا جاتا ہے‘۔

    اُن کا کہنا تھا کہ پاناما پر جو بیان دیا تھا اُس کا اندازہ تھا مگر پاکستان میں جو احتساب کا عمل شروع ہوا وہ ٹھیک تو ہے مگر کچھ خامیاں بھی ہیں لیکن اب پاکستان پیچھے نہیں آگے کی طرف بڑھتے ہوئے مزید ترقی کرے گا۔