Tag: اعزاز احمد چوہدری

  • امریکہ سےبرابری کی سطح پرتعلقات چاہتے ہیں‘ اعزاز چوہدری

    امریکہ سےبرابری کی سطح پرتعلقات چاہتے ہیں‘ اعزاز چوہدری

    نیویارک : امریکہ میں پاکستان کے سفیر اعزازچوہدری کا کہنا ہے کہ افغانستان میں تمام اسٹیک ہولڈرز کو مذاکرات میں شامل ہونا ہوگا۔

    تفصیلات کے مطابق امریکہ میں پاکستان کے سفیر اعزاز چوہدری نے کہا ہے کہ افغانستان میں بدامنی سے پاکستان متاثرہورہا ہے، دہشت گردی اورشدت پسندی کسی صورت قبول نہیں ہے۔

    پاکستانی سفیر نے کہا کہ افغانستان میں امن کے خواہاں ہیں، پاکستان افغانستان میں حملوں کی مذمت کرتا ہے۔

    اعزازچوہدری نے کہا کہ پاکستان اورامریکہ نے جب بھی مل کرکام کیا فائدہ ہوا، امریکہ سے برابری اوراحترام کی سطح پرتعلقات چاہتے ہیں۔

    انہوں نے کہا کہ سیکیورٹی فورسزنے دہشت گردوں کے خلاف گھیرا تنگ کردیا، دہشت گرد پاکستان سے فرارہورہے ہیں۔

    پاکستانی سفیر نے کہا کہ پاک امریکہ تعلقات میں تعطل بڑی غلطی ہوگی جبکہ طالبان کوبھی یہ ہی پیغام ہے مذاکرات کی میزپربیٹھیں۔

    اعزازچوہدری نے کہا کہ افغانستان میں گورنس کا مسئلہ ہے، کرپشن اورمنشیات کی بھرمارہے۔


    اب امریکی دباؤ قبول نہیں کیا جائے گا: اعزاز چوہدری


    یاد رہے کہ گزشتہ ماہ امریکہ میں پاکستان کے سفیر اعزاز چوہدری کا کہنا تھا کہ پاکستان نے امریکہ پر واضح کردیا کہ ہم کسی دباؤ میں نہیں آئیں گے، پاکستان کو کوئی طاقت دنیا میں تنہا نہیں کرسکتی۔


    اگر آپ کو یہ خبر پسند نہیں آئی تو برائے مہربانی نیچے کمنٹس میں اپنی رائے کا اظہار کریں اور اگر آپ کو یہ مضمون پسند آیا ہے تو اسے اپنی فیس بک وال پر ضرور شیئر کریں۔

  • آپریشن ضرب عضب کےکامیاب نتائج برآمد ہوئے‘ اعزاز چوہدری

    آپریشن ضرب عضب کےکامیاب نتائج برآمد ہوئے‘ اعزاز چوہدری

    واشنگٹن : امریکہ میں پاکستانی سفیر اعزازاحمدچوہدری نےکہاکہ آپریشن ضرب عضب کےکامیاب نتائج برآمد ہوئے جبکہ دہشت گردوں کی باقیات کے خاتمے کے لیے آپریشن ردالفساد شروع کیاگیاہے۔

    تفصیلات کےمطابق امریکہ میں پاکستان کےسفیر اعزاز احمد چوہدری کا میڈیا سے گفتگو میں کہنا تھا کہ ضرب عضب پرتمام اسٹیک ہولڈرزکواعتمادمیں لیاگیا۔

    پاکستانی سفیر کا کہناتھاکہ حکومت،سیکیورٹی فورسز،عوام دہشت گردی کےخاتمے کےلیے متحدہیں، جبکہ دہشت گردی کےخلاف جنگ سےشدت پسندی میں کمی آئی ہے۔

    اعزاز احمد چوہدری کاکہنا تھا کہ دہشت گردی کےخاتمےسےمعیشت پرمثبت اثرات مرتب ہوئےاور پاکستان دنیامیں ابھرتی ہوئی حقیقت کی طرح سامنےآرہاہے۔

    پاکستانی سفیر نےپاک امریکہ تعلقات پر بات کرتے ہوئے کہا کہ دونوں ممالک کےتعلقات انتہائی اہمیت کےحامل ہیں،اتارچڑھاؤکےباوجودمختلف شعبوں میں شراکت داری قائم ہے۔


    مزید پڑھیں: پاکستان افغانستان میں امن چاہتاہے ‘ اعزازچوہدری


    اعزاز احمد چوہدری کاکہنا تھاکہ سی پیک کےپاکستان سمیت خطے پرمثبت اثرات مرتب ہوں گے۔

    افغانستان میں قیام امن سے متعلق بات کرتے ہوئےپاکستانی سفیرنےکہاکہ فوجی مہم جوئی سےامن قائم نہیں کیا جاسکتا۔امن کاواحد راستہ سیاسی استحکام اورمذاکرات ہیں۔

    پاکستانی سفیراعزازاحمد چوہدری کا کہنا تھا کہ پاکستان بھارت کےساتھ اچھےتعلقات کاخواہاں ہے،ہربارمذاکرات کےتعطل کا انتہا پسند اوردہشت گردفائدہ اٹھاتےہیں۔

    واضح رہےکہ گزشتہ ہفتےامریکہ میں پاکستان کےسفیر اعزازاحمد چوہدری کا کہناتھاکہ افغانستان میں امن پاکستان کے استحکام کے لیے ضروری ہے۔

  • سیکریٹری خارجہ کی امریکی قومی سلامتی کی نائب مشیر سے ملاقات

    سیکریٹری خارجہ کی امریکی قومی سلامتی کی نائب مشیر سے ملاقات

    واشنگٹن : سیکریٹری خارجہ اعزاز احمد چوہدری نے امریکی قومی سلامتی کی نائب مشیر ایورل ہیزن سے واشنگٹن میں ملاقات کی اور پینٹاگون کا دورہ بھی کیا۔

    اعزاز چوہدری اور نائب مشیر ایورل ہینز میں ملاقات وائٹ ہاؤس میں ہوئی، ملاقات میں دو طرفہ تعاون میں پیش رفت پر اطمینان کا اظہار کیا گیا۔

    سیکریٹری خارجہ نے انسداد دہشت گردی میں امریکہ کے کردار کی تعریف کی۔ اعزاز چوہدری کا کہنا تھا کہ ملک سے دہشت گردی کے مکمل خاتمے کے لئے پرعزم ہیں۔

    دونوں ممالک نے امن و سلامتی کیلئے مل کر کام کرنے پر اتفاق بھی کیا۔ سیکریٹری خارجہ نے پینٹاگون کا دورہ بھی کیا اور امریکہ محکمہ دفاع کرسٹائم دور مورتھ سے بھی ملاقات کی.

    اس موقع پر امریکہ میں پاکستان کے سفیر جلیل عباس جیلانی بھی موجود تھے۔

  • پرویز رشید کو اب چُلو بھر پانی میں ڈوب مرنا چاہیے، اعجاز چودھری

    پرویز رشید کو اب چُلو بھر پانی میں ڈوب مرنا چاہیے، اعجاز چودھری

    لاہور: پی ٹی آئی پنجاب کے صدر اعجاز چودھری کا کہنا ہے کہ این اے 125 میں ٹریبونل کا فیصلہ تحریک انصاف کے موقف کی تائید ہے جو عمران خان نے 126دن اسلام آباد کنٹینر پر اپنائے رکھا۔

    لاہور میں تحریک انصاف کے کارکنوں کی جانب سے جشن اور مٹھائی تقسیم کرنے کے بعد پریس کانفرنس کرتے ہوئے اعجاز چودھری نے کہا کہ خواجہ سعد رفیق ،خواجہ آصف اور پرویز رشید کو اب چُلو بھر پانی میں ڈوب مرنا چاہیے جو بات بات پر عمران خان کے خلاف نازیبہ زبان استعمال کرتے رہے۔

     ا ن کا کہنا تھا کہ این اے 125 کے انتخاب میں بھرپور طریقے سے حصہ لیا جائے گا ، انکا یہ بھی کہنا تھاکہ دھاندلی کیس میں فیصلہ آنے پر جوڈیشل کمیشن کے لیے کام آسان ہو گیا ہے۔

    این اے 125 کے بعد عمران خان کے حلقے این اے 122 اور دیگر دو حلقوں میں بھی دھاندلی کے اژدھے برآمد ہوں گے۔

  • آرمی چیف نیپال نے پاکستانی امدادی کوششوں کو سراہا ہے،اعزاز احمد چوہدری

    آرمی چیف نیپال نے پاکستانی امدادی کوششوں کو سراہا ہے،اعزاز احمد چوہدری

    اسلام آباد : سیکریٹری خارجہ اعزاز احمد چوہدری کا کہنا ہے کہ مشکل کی گھڑی میں پاکستان، نیپالی عوام کے ساتھ ہے۔ ان خیالات کا اظہار سیکریٹری خارجہ نےاسلام آباد میں پریس بریفنگ میں کا کہنا تھا کہ زلزلے سے متاثر پینتیس لاکھ نیپالی شہریوں کو فوری امداد کی ضرورت ہے۔

    مشکل گھڑی میں نیپالی عوام کےساتھ ہیں۔سیکرٹری خارجہ اعزاز احمد چوہدری نے کہا کہ پاکستان نیپال زلزلہ متاثرین کےلئے امدادی کارروائیاں جاری رکھے گا۔

    وزیراعظم کی منظوری پر 20ہزار خیمے اور خوراک کی بھاری کھیپ نیپال کےلئے بھجوائی جا رہی ہے،30بستروں پر مشتمل موبائل ہسپتال، 50ڈاکٹرز اور 38رکنی پاکستان آرمی سرچ ٹیم بھی فوری طور پرکٹھمنڈو بھجوائے جا چکے ہیں۔

    ان کا کہناتھا کہ وزیراعظم کی ہدایت پرنیپالی عوام کیلئےفوری امدادبھیجی گئی، امدادی سامان سےبھرےچارسی ون تھرٹی طیارے نیپال بھیجے گئے، ساتھ ہی پچاس رکنی ڈاکٹرز، پیرا میڈیکل اور ٹیکنیشن پرمشتمل ٹیمیں بھی نیپال بھیجی گئیں۔

    سیکریٹری خارجہ نے بتایا کہ این ڈی ایم اے اور پاک فوج نے امدادی سرگرمیوں میں حصہ لیا۔ان اقدامات میں پاکستان میں نیپالی سفارت خانے نے مکمل تعاون کیا۔

    انہوں نے کہا کہ 30بستروں پر مشتمل موبائل ہسپتال 50ڈاکٹرز اور 38رکنی پاکستان آرمی سرچ ٹیم کے ہمراہ تربیت یافتہ حساس کتے بھی فوری طور پرکٹھمنڈو بھجوائے جا چکے ہیں۔

    اعزاز چوہدری نے بتایا کہ نیپال کے آرمی چیف نے پاکستان کی امدادی کوششوں کو سراہا ہے۔

  • بھارت سے مزاکرات کا کوئی مقررہ وقت نہیں دیا جاسکتا، پاکستانی سیکریٹری خارجہ

    بھارت سے مزاکرات کا کوئی مقررہ وقت نہیں دیا جاسکتا، پاکستانی سیکریٹری خارجہ

    اسلام آباد: سیکریٹری خارجہ اعجاز چودھری نے کہا ہے کہ بھارتی سیکریٹری خارجہ سےمسئلہ کشمیر، سمجھوتا ایکسپریس حملے ،سمیت اہم امور پر بات چیت ہوئی ہے، جبکہ فاٹا اور بلوچستان میں بھارتی مداخلت کا مسئلہ بھی اٹھایا گیا ہے ۔

    سیکریٹری خارجہ اعزاز چوہدری نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا ہے کہ بھارتی سیکریٹری خارجہ سےملاقات میں مسئلہ کشمیرسمیت مختلف امورپربات ہوئی جبکہ فاٹا اوربلوچستان میں بھارتی مداخلت کامعاملہ اٹھایاگیا، پاکستان ہمسایہ ممالک کےساتھ بہترتعلقات چاہتاہے، بھارتی ہم منصب سےایل اوسی پرکشیدگی سےمتعلق بات ہوئی۔،

    اعزازچوہدری نے بتایا کہ 2003کےسیزفائرمعاہدےکےعملدرآمد پرگفتگو ہوئی جس میں سیاچن، سرکریک، دیگرامورپربات چیت کرنےپراتفاق ہوا ہے، بھارت کےساتھ سمجھوتا ایکسپریس کا معاملہ بھی اٹھایا گیا ہے۔

    اعزاز چوہدری نے کہا کہ جے شنکرنے وزیراعظم کے نام نریندرمودی کاخط پہنچایاہے جبکہ عوامی سطح پررابطےبڑھانےپراتفاق کیا گیا ہے اورسارک کومزیدفعال بنانےکیلئےکہاگیا۔

    سیکریٹری خارجہ اعزاز چوہدری نے کہا کہ پاکستان آئندہ سارک اجلاس کی میزبانی کرےگا،پاکستان تمام ہمسایہ ممالک سےپرامن تعلقات چاہتا ہے،بھارت کی جانب سےایل اوسی کی مسلسل خلاف ورزی پرتشویش ہے۔

    ان کا کہنا تھا کہ دہشت گردی دونوں ممالک کیلئےباعث تشویش ہے اوردہشت گردی کامسئلہ پورےخطےمیں ہے،پاکستان اوربھارت ملکردہشتگردی کوشکست دےسکتےہیں،دہشتگردی کے معاملے پردونوں طرف سے تعاون ہونا چاہئے۔

    اعزاز چوہدری کا کہنا تھا کہ وزیراعظم اوربھارتی سیکریٹری خارجہ کےدرمیان ملاقات مثبت رہی ہے، بھارت سےکہاہےکہ لائن آف کنٹرول پرکشیدگی نہیں ہونی چاہئے،کشمیری رہنماؤں سےملاقات کا سلسلہ جاری رہتاہے، کشمیری رہنماؤں کےموقف کیلئےملاقات ہوتی رہتی ہے، تمام حل طلب معاملات پرگفتگوجاری رہنےپراتفاق ہوا۔

  • پاکستان کسی ملک کی جنگ میں ملوث نہیں ہونا چاہتا، سیکرٹری خارجہ

    پاکستان کسی ملک کی جنگ میں ملوث نہیں ہونا چاہتا، سیکرٹری خارجہ

    نیویارک: سیکرٹری خارجہ اعزاز احمد چوہدری کہنا ہے کہ عراق اور شام میں لڑنے والوں مٰیں کوئی پاکستانی شامل نہیں ہے اور دولت اسلامیہ کے خلاف صدر اوباما کی کوششوں کو سراہتے ہیں۔

    نیویارک میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے سیکریٹری خارجہ اعزازاحمد چوہدری کا کہنا تھا کہ پاکستان کسی ملک کی جنگ میں ملوث نہیں ہونا چاہتا، پاکستان سمیت تمام ممالک کو پُر امن دیکھنا چاہتے ہیں۔

    سیکریٹری خارجہ نے کہا ہے کہ شمالی وزیرستان میں فوجی آپریشن دہشتگردوں کے خلاف ہماری کوششوں کا ثبوت ہے، پاک بھارت صورتحال پر اعزازاحمد چوہدری نے کہا ہے کہ بھارت سے برابری کی سطح پر تعلقات چاہتے ہیں، کامن ویلتھ میٹنگ میں پاکستانی وزیرِ خارجہ سے بھارتی ہم منصب کی ملاقات نہیں ہوئی۔