Tag: اعزاز اپنے نام

  • پاکستانی کرکٹر ثناء میر کے لیے ایک اور اعزاز

    پاکستانی کرکٹر ثناء میر کے لیے ایک اور اعزاز

    لاہور: پاکستانی کرکٹر ثناء میر نے ایک اور اعزاز اپنے نام کرلیا، دہائی کی بہترین خواتین کرکٹر کی فہرست میں شامل ہوگئیں۔

    تفصیلات کے مطابق وزڈن نے دہائی کی بہترین خواتین کرکٹ ٹیم کا اعلان کردیا، ون ڈے میں 100 وکٹیں لینے والی ثناء میر کا نام بھی وزڈن کی بہترین کرکٹرز میں شامل کرلیا گیا۔

    دزڈن کی بہترین کھلاڑیوں کی فہرست میں ویسٹ انڈیز، بھارت، انگلینڈ، آسٹریلیا اور نیوزی لینڈ کی کرکٹر شامل ہیں۔

    ثناء میر کا کہنا ہے کہ وزڈن میں بہترین کرکٹرز کے ساتھ نام شامل ہونا ان کے لیے بہت اعزاز کی بات ہے، ہمیشہ ٹیم کے لیے کھیلا اور بہترین پرفام کرنے کی کوشش کی، قومی ٹیم مستقبل میں فتوحات سمیٹے گی۔

    ثنا میر نے نیا عالمی ریکارڈ اپنے نام کرلیا

    خیال رہے کہ تجربہ کار آل راؤنڈر ثناء میر اس سے قبل بھی کئی اعزاز اپنے نام کرچکی ہیں اور خواتین کرکٹ کی دنیا میں پاکستان کا پرچم فخر سے بلند کیا۔ وہ ون ڈے کرکٹ میں نئی تاریخ بھی رقم کر چکی ہیں، انہیں سب سے زیادہ وکٹیں لینے والی ویمن اسپنر کا اعزاز بھی حاصل ہے۔

  • پاکستانی گلوکار طاہر شاہ نے ایک اور اعزاز اپنے نام کرلیا

    پاکستانی گلوکار طاہر شاہ نے ایک اور اعزاز اپنے نام کرلیا

    کینیڈا: پاکستانی گلوکار طاہر شاہ نے شہرت کی بلدیوں کو چھوتے ہوئے ایک اور اعزاز اپنے نام کرلیا ہے، طاہر شاہ کو کینیڈا نے سال دو ہزار چودہ کا اچیومنٹ ایوارڈ سے نوازا گیا۔

    گانے آئی ٹو آئی کے گلوکار طاہر شاہ کو کینیڈا کی بریک اوے آرگنائزیشن نے سال دوہزار چودہ کے اچیومنٹ ایوارڈ دیا، طاہر شاہ کو یہ ایوارڈ دنیا بھر میں مقبول ہونے والے گانے آئی ٹو آئی پر دیا گیا ہے، جسے دو ہزار تیرہ سے اب تک ستائیس لاکھ لوگ دیکھ چکے ہیں ۔

    گوگل ٹاپ رینکڈ سرچزز ، پاپ سینسیشن سنگر ، کا شانداز اعزاز حاصل کرنے والے پہلے پاکستانی گلوکار طاہر شاہ کا کہنا ہے کہ یہ عالمی اعزاز ملک کا نام دنیا بھر میں روشن کرے گا۔

    طاہر شاہ نے یہ ایوراڈ پاکستان کے نام سے منسوب کردیا ہے۔