Tag: اعزاز چوہدری

  • ’’نریندر مودی کو دنیا بھر میں منہ کی کھانا پڑ رہی ہے‘‘

    ’’نریندر مودی کو دنیا بھر میں منہ کی کھانا پڑ رہی ہے‘‘

    کراچی : سابق سیکریٹری خارجہ اعزاز چوہدری نے کہا ہے کہ بھارتی وزیر اعظم نریندر مودی پاکستان کو بدنام کرنے کیلیے جہاں بھی اپنے وفود بھیج رہا ہے وہاں ثبوت مانگے جارہے ہیں۔

    اے آر وائی نیوز کے پروگرام الیونتھ آور میں خصوصی گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے بتایا کہ پاکستان کی جانب سے مضبوط جواب ملنے پر بھارتی رہنما مایوس ہوگئے ہیں۔

    اعزاز چوہدری کا کہنا تھا کہ اسی مایوسی کے عالم میں نریندر مودی ایسی باتیں کررہے ہیں جس سے خود بھارتی عوام حیران ہیں کہ ان کو کیا ہوگیا ہے؟

    ایک سوال کے جواب میں انہوں نے کہا کہ بھارت نے عالمی سطح پر پاکستان کیخلاف منفی پروپیگنڈا کرنے کی پوری کوشش کی لیکن دنیا نے اس سے پہلگام واقعے کے ثبوت مانگ لیے۔

    امریکی صدر کو ہی دیکھ لیں کہ اب تک انہوں نے پاکستان کیخلاف ایک بھی منفی گفتگو نہیں کی، اس کے علاوہ بھارت جہاں بھی پاکستان کیخلاف بات کرتا ہے وہاں مسئلہ کشمیر کا تذکرہ اٹھتا ہے۔

    سابق سیکریٹری خارجہ کا کہنا تھا کہ بھارتی سیاستدان بھی یہی کہتے ہیں کہ ہرمرتبہ انتخابات کے موقع پر ہی ڈرامہ کیوں ہوتا ہے؟ صوبہ بہار میں الیکشن آرہے ہیں نریندر مودی اس کیلئے ہاتھ پاؤں مار رہے ہیں۔

    اعزاز چوہدری نے مزید کہا کہ اس مرتبہ پاکستان کا مقدمہ مضبوط ہے اور عالمی سطح پر ہمارے مؤقف کو سراہا جارہا ہے لیکن بھارت جہاں بھی جارہا ہے اسے وہاں منہ کی کھانا پڑرہی ہے۔

  • پاکستان نے کلبھوشن کے بعد  ایک اور بھارتی جاسوس  پکڑ لیا، اعزاز چوہدری

    پاکستان نے کلبھوشن کے بعد ایک اور بھارتی جاسوس پکڑ لیا، اعزاز چوہدری

    اسلام آباد : سابق سیکرٹری خارجہ اعزاز چوہدری کا کہنا ہے کہ پاکستان نے کلبھوشن کےبعد ایک اور بھارتی جاسوس پکڑ لیا، چکرویدی پڑوسی ملک سے آیا اور وہاں بزنس کررہا تھا۔

    تفصیلات کے مطابق سابق سیکرٹری خارجہ اعزازچوہدری نے اےآروائی نیوز کو انٹرویو میں کہا کہ کلبھوشن کےبعدپاکستان نے ایک اور بھارتی جاسوس پکڑ لیا، چکرویدی پڑوسی سے آیا اور وہاں بزنس کررہا تھاوہیں سےآپریٹ کرتاتھا۔

    مودی کے حوالے سے سابق سیکرٹری خارجہ کا کہنا تھا کہ مودی نےاپنی تقریر میں پرانا منترا دہرادیا،مصالحت کاروں کا ذکر نہ کیا، مودی کی انا کو جو زخم آیا ہے اس کےلیے وہ کچھ بھی کرسکتےہیں جبکہ حیران کن طورپرمودی نےڈونلڈٹرمپ کےسیزفائرپوسٹ کاذکرنہیں کیا۔

    چین سے متعلق انھوں نے کہا کہ چین سے ہمارا رشتہ مضبوط ہے انہوں نےکبھی اندرونی معاملات میں دخل نہیں دیا، چین نےہمیشہ پاکستانی پوزیشن کوسپورٹ کیا اور ہم نے بھی چین کا ہمیشہ ساتھ دیا۔

    اعزازچوہدری نے بتایا کہ مودی لاہور آئے تو بطور سیکریٹری خارجہ علم نہ تھا، میٹنگ مثبت ہوئی مگر آگے نہیں بڑھی، بھارتی سفیر نے بتایا مودی بتانا چاہتے تھے جو کوئی نہیں کرسکا میں کر کے دکھاؤں گا، بعد میں مودی کو اندازہ ہوا کہ یہ معاملہ پیچیدہ پھر وہ دوسری انتہا پر چلا گیا۔

  • ایران نے حملے پر وضاحت صحیح نہیں دی اس لیے جواب دینا پڑا، اعزاز چوہدری

    ایران نے حملے پر وضاحت صحیح نہیں دی اس لیے جواب دینا پڑا، اعزاز چوہدری

    اسلام آباد : سابق سیکرٹری اعزاز احمد چوہدری کا کہنا ہے کہ ایران نے حملے پر وضاحت صحیح نہیں دی اس لیے جواب دینا پڑا۔

    تفصیلات کے مطابق پاکستان کی جانب سے ایرانی صوبے سیستان میں کی گئی جوابی کارروائی آپریشن مرگ برسرمچار پر سابق سیکرٹری اعزازاحمد چوہدری نے اے آر وائی نیوز سے خصوصی گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ ایران نےایسےوقت میں حملہ کیا جب اس کے اردگرد آگ لگی ہوئی ہے، ایسے وقت میں ایران کودوستوں کی ضرورت تھی۔

    اعزازچوہدری کا کہنا تھا کہ پاکستان نے ایران کو موقع بھی دیا کہ اس حرکت پر غورکرےاورقیادت لاتعلقی کااعلان کرے، ایران نے پہلے شام میں حملہ کیا، پھر عراق پر کیا اور اب پاکستان پر۔

    سابق سیکرٹری نے کہا کہ ایران نےحملےپروضاحت صحیح نہیں دی اس لیےجواب دینا پڑا، ایران سمجھتا تھا جو عراق میں کیا ویسے ہی یہاں سے کوئی ردعمل نہیں آئے گا۔

    ایران سے کالعدم بی ایل اے پاکستان میں کارروائیاں کرتی تھی لیکن پاکستان نے دانشمندی کا ثبوت دیا مذاکرات کادروازہ بندنہیں کیا۔

    خیال رہےآج صبح پاکستان نے ایران کے صوبہ سیستان و بلوچستان میں دہشت گردوں کے ٹھکانوں کے خلاف انتہائی مربوط فوجی کاروائی کی جس میں متعدد دہشت گرد مارے گئے۔

    ترجمان دفتر خارجہ کی جانب سے جاری بیان میں کہا گیا تھا کہ انٹیلی جنس پر مبنی آپریشن کے دوران جس کا نام ‘مرگ بار سرمچار’ رکھا گیا۔ گزشتہ کئی سال کے دوران پاکستان نے ایران کے اندر اپنے آپ کو سرمچار کہنے والے پاکستانی نژاد دہشت گردوں کی محفوظ پناہ گاہوں کے بارے میں اپنے تحفظات کا مسلسل اظہار کیا۔

  • پاکستان امریکہ کےساتھ اعتماد پرمبنی تعلقات چاہتا ہے‘ اعزاز چوہدری

    پاکستان امریکہ کےساتھ اعتماد پرمبنی تعلقات چاہتا ہے‘ اعزاز چوہدری

    واشنگٹن : امریکہ میں تعینات پاکستانی سفیر اعزازچوہدری کا کہنا ہے کہ قلیل مدتی مفادات کی خاطر سترسال سے قائم دو طرفہ تعلقات کو پس پشت نہیں ڈالا جانا چاہیے۔

    تفصیلات کے مطابق امریکی ریاست ٹیکساس میں اعلیٰ حکام سے ملاقات کے دوران پاکستانی سفیراعزازچوہدری نے کہا کہ پاکستان امریکہ کے ساتھ اعتماد پر مبنی گہرے تعلقات چاہتا ہے اور وہ امریکہ سے اسی جذبے کی امید رکھتا ہے۔

    اعزازچوہدری کا کہنا تھا کہ قلیل مدتی مفادات کی خاطر سترسال سے قائم دو طرفہ تعلقات کو پس پشت نہیں ڈالا جانا چاہیے۔


    جس دن اچھی قیادت ملی پاکستان کوآگےبڑھنےسےکوئی نہیں روک سکتا‘ اعزاز چوہدری

    خیال رہے کہ دوروز قبل امریکہ میں پاکستانی سفیراعزاز چوہدری نے ڈیلس میں پاکستان بزنس فورم کی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کہا تھا کہ عالمی برادری پاکستان کی دہشت گردی کے خلاف قربانیوں کا اعتراف کرے۔

    اعزازچوہدری کا کہنا تھا کہ پاکستان اورامریکہ کے تعلقات قدرے کم درجے پرہیں، دنیا تبدیلی کےعمل سے گزر رہی ہے جس کا اثرپاک امریکہ تعلقات پربھی پڑا۔

    پاکستانی سفیر کا کہنا تھا کہ جس دن اچھی قیادت ملی پاکستان کوآگے بڑھنے سے کوئی نہیں روک سکتا۔ ان کا مزید کہنا تھا کہ میڈیا پاکستان کی جو تصویر دکھا رہا ہے وہ درست نہیں، پاکستان میں بہت کچھ اچھا بھی ہے۔


    امریکہ اور پاکستان کومسائل کا حل مل کر نکالنا ہوگا‘ اعزاز چوہدری

    یاد رہے کہ گزشتہ ہفتے شکاگو یونیورسٹی میں پاک امریکہ تعلقات پرپاکستانی سفیراعزاز چوہدری کا کہنا تھا کہ پاکستان اور امریکہ کےدرمیان تعلقات اہم ہیں، دونوں ممالک کومل کرمسائل کاحل نکالنا ہوگا۔


    خبر کے بارے میں اپنی رائے کا اظہار کمنٹس میں کریں‘ مذکورہ معلومات کو زیادہ سے زیادہ لوگوں تک’پہنچانے کے لیے سوشل میڈیا پر شیئر کریں۔

  • پاکستان ہرقسم کی دہشت گردی اورمذموم عزائم کے خلاف ہے‘ اعزازچوہدری

    پاکستان ہرقسم کی دہشت گردی اورمذموم عزائم کے خلاف ہے‘ اعزازچوہدری

    واشنگٹن : امریکہ میں پاکستان کے سفیر اعزاز چوہدری کا کہنا ہے کہ پاکستان اپنی زمین کسی ملک کے خلاف استعمال کرنے کی اجازت نہیں دیتا۔

    تفصیلات کے مطابق واشنگٹن میں پاکستانی سفیراعزاز چوہدری سے امریکی صحافیوں کے 8 رکنی وفد نے ملاقات کی اور بتایا کہ 8 رکنی امریکی صحافیوں کا وفد ایک ہفتےکے دورے پر پاکستان آ رہا ہے۔

    اعزاز چوہدری نے امریکی صحافیوں کو پاکستان سے متعلق بریفنگ دیتے ہوئے کہا کہ پاکستان کے بارےمیں غلط تصویروں کو رد کرکے نئے اندازسے دیکھنا ہوگا، بدلتے حالات میں پاکستان کا مثبت تشخص سامنے آیا ہے۔

    پاکستانی سفیر نے کہا کہ پاکستان نے دہشت گردی کے خلاف ناقابل یقین کامیابیاں حاصل کیں جس کے باعث اب پاکستان میں سیکورٹی کی صورت حال بہترین اورشاندارہوگئی ہے۔

    انہوں نے کہا کہ کامیاب فوجی آپریشن سے متاثرہ علاقے دہشت گردی سے پاک کردیے جبکہ دہشت گردی سے پاک علاقوں میں معاشی اور ترقیاتی کام جاری ہے۔

    اعزاز چوہدری نے کہا کہ پاکستان ہر قسم کی دہشت گردی اور مذموم عزائم کے خلاف ہے اور اپنی زمین کسی ملک کے خلاف استعمال کرنے کی اجازت نہیں دیتا۔

    انہوں نے امریکی صحافیوں کو بتایا کہ مختلف ملکوں سے پاکستان میں سرمایہ کاری ہورہی ہے، سی پیک میں امریکہ سمیت مختلف ممالک سرمایہ کاری کررہے ہیں۔

    پاکستانی سفیرنے کہا کہ جب بھی امریکہ نے پاکستان کا ساتھ دیا دونوں ملکوں کو فائدہ ہوا۔ انہوں نے کہا کہ جنوبی ایشیا میں امن کے لیے افغانستان میں استحکام ضروری ہے، افغانستان میں عدم استحکام کا اثرخطے میں خصوصاً پاکستان پرہوا۔

    اعزاز چوہدری نے کہا کہ پاکستان شراکت داروں سے مل کر افغان مسئلےکا سیاسی حل تلاش کرنے میں مدد دے گا،افغانستان کے مسئلے کا حل صرف افغان اسٹیک ہولڈرزکے پاس ہے۔


    خبر کے بارے میں اپنی رائے کا اظہار کمنٹس میں کریں‘ مذکورہ معلومات کو زیادہ سے زیادہ لوگوں تک پہچانے کے لیے سوشل میڈیا پر شیئر کریں۔

  • امداد روکنے سے معاملات میں بہتری نہیں آئے گی، اعزاز چوہدری

    امداد روکنے سے معاملات میں بہتری نہیں آئے گی، اعزاز چوہدری

    واشنگٹن : امریکہ میں پاکستان کے سفیر اعزاز احمد چوہدری کا کہنا ہے کہ دہشتگردی کےخلاف کامیابی حاصل کرنیوالاپاکستان واحد ملک ہے، اس کو کامیابی کیلئےکسی سے سرٹیفیکیٹ کی ضرورت نہیں۔ امداد روکنے سے معاملات میں بہتری نہیں آئے گی۔

    تفصیلات کے مطابق اے آر وائی نیوز کے نمائندے جہانزیب علی سے خصوصی گفتگو میں پاکستان کے سفیر اعزاز احمد چوہدری نے کہا کہ پاک امریکہ تعلقات دونوں ممالک کے لیے اہم ہیں، امداد روکنے سے معاملات میں بہتری نہیں آئے گی، داعش کا پاکستان میں کوئی وجود نہیں۔

    اعزاز چوہدری کا کہنا تھا کہ دہشتگردی کےخلاف کامیابی حاصل کرنیوالاپاکستان واحد ملک ہے، اس کے کامیابی کیلئےکسی سے سرٹیفیکیٹ کی ضرورت نہیں، پاکستان افغانستان میں امن دیکھنا چاہتا ہے، باوقار قوم ہمسائیوں سے اچھے تعلقات چاہتی ہے۔

    بھارت کے حوالے سے انھوں نے کہا کہ علاقےمیں بھارت کی دھونس مان لی جائے یہ ممکن نہیں

    پاکستانی سفیر کا افغانستان کے حوالے سے کہنا تھا کہ  سفیر افغانستان کے43فیصدعلاقےپرافغان فورسزکاکنٹرول نہیں، افغانستان کے ساتھ26سوکلومیٹر طویل سرحد ہے، جب سرحد پر پوسٹ بناتے ہیں تو افغان فورسز حملہ کردیتی ہیں،

    اعزاز چوہدری نے کہا کہ پاک امریکہ تعلقات دونوں ممالک کے لیے اہم ہیں، اعزاز چوہدری امدادروکنےسےمعاملات بہترنہیں ہوں گے، اگر امریکہ کو خدشات ہیں تو پاکستان کو بھی خدشات ہیں۔


    مزید پڑھیں :  اب امریکی دباؤ قبول نہیں کیا جائے گا: اعزاز چوہدری


    یاد رہے چند روز قبل بھی امریکا میں پاکستان کے سفیر اعزاز چوہدری نے کہا ہے کہ افغانستان میں ناکامی کا ملبہ پاکستان پر ڈالا جارہا ہے، پاکستان نے امریکا پر واضح کردیا کہ ہم کسی دباؤ میں نہیں آئیں گے، پاکستان کو کوئی طاقت دنیا میں تنہا نہیں کرسکتی۔

    ان کا کہنا تھا کہ پاکستان نے جتنی جنگ لڑی ہے، اپنے وسائل سے لڑی، امریکا کو پاکستانی قربانیوں کو تسلیم کرنا چاہیے، دہشت گردی کےخلاف جنگ میں مل کر کام کرنا چاہتے ہیں، اگر ہم بھی امریکا جیسے اقدامات کریں، تو یہ جنگ کس سمت جائے گی، ہم میں اعتماد بھی ہے اورایمان بھی۔ ہمارا عزم متزلزل نہیں ہوگا۔


    اگر آپ کو یہ خبر پسند نہیں آئی تو برائے مہربانی نیچے کمنٹس میں اپنی رائے کا اظہار کریں اور اگر آپ کو یہ مضمون پسند آیا ہے تو اسے اپنی فیس بک وال پر ضرور شیئر کریں۔

  • اب امریکی دباؤ قبول نہیں کیا جائے گا: اعزاز چوہدری

    اب امریکی دباؤ قبول نہیں کیا جائے گا: اعزاز چوہدری

    اسلام آباد : امریکا میں پاکستان کے سفیر اعزاز چوہدری نے کہا ہے کہ افغانستان میں ناکامی کا ملبہ پاکستان پر ڈالا جارہا ہے۔

    اعزاز چوہدری نے ان خیالات کا اظہار اے آر وائی نیوز سے خصوصی گفتگو کرتے ہوئے کیا۔

    امریکا میں پاکستان کے سفیر اعزاز چوہدری کا کہنا تھا کہ پاکستان نے امریکا پر واضح کردیا کہ ہم کسی دباؤ میں نہیں آئیں گے، پاکستان کو کوئی طاقت دنیا میں تنہا نہیں کرسکتی۔

    ان کا کہنا تھا کہ پاکستان نے جتنی جنگ لڑی ہے، اپنے وسائل سے لڑی، امریکا کو پاکستانی قربانیوں کو تسلیم کرنا چاہیے۔

    ان کا مزید کہنا تھا کہ دہشت گردی کےخلاف جنگ میں مل کر کام کرنا چاہتے ہیں، اگر ہم بھی امریکا جیسے اقدامات کریں، تو یہ جنگ کس سمت جائے گی، ہم میں اعتماد بھی ہے اورایمان بھی۔ ہمارا عزم متزلزل نہیں ہوگا۔

    امریکی امداد کی معطلی دہشت گردی کے خلاف ہماراعزم کمزورنہیں کرسکتی: ڈی جی آئی ایس پی آر

    دوسری جانب ڈی جی آئی ایس پی آر میجر جنرل آصف غفور نے ایک غیرملکی نشریاتی ادارے سے گفتگو کرتے ہوئے کہا ہے کہ ہمیں عزت کی قیمت پر سیکیورٹی امداد نہیں چاہیے، امریکی مالی امداد کے بغیر بھی طاقتور فوج ہیں، امداد کی معطلی جنگ میں ہمارا عزم کمزور نہیں کرسکتی۔

    پاکستان کو واچ لسٹ میں شامل کرنے کا اقدام مسترد، امریکا وضاحت کرے: دفتر خارجہ

    واضح رہے کہ دفتر خارجہ نے آج حالیہ بیان میں کہا تھا کہ پاکستان نے دہشت گردی کے خلاف جنگ اپنے وسائل سے لڑی، گذشتہ پندرہ سال میں دہشت گردی کے خلاف 120 بلین ڈالرخرچ ہوئے اور خطے میں استحکام، شہریوں کے تحفظ کے لئے یہ جنگ جاری رکھی جائے گی۔


    اگر آپ کو یہ خبر پسند نہیں آئی تو برائے مہربانی نیچے کمنٹس میں اپنی رائے کا اظہار کریں اور اگر آپ کو یہ مضمون پسند آیا ہے تو اسے اپنی فیس بک وال پر ضرور شیئر کریں۔

  • سابق ہائی کمشنر عبد الباسط کا اعزاز چوہدری کو لکھا گیا خط منظر عام پر

    سابق ہائی کمشنر عبد الباسط کا اعزاز چوہدری کو لکھا گیا خط منظر عام پر

    اسلام آباد: بھارت میں پاکستان کے سابق ہائی کمشنر عبد الباسط کا امریکا میں پاکستان کے سفیر اعزاز چوہدری کو ایک ماہ قبل لکھا گیا خط منظر عام پر آ گیا جس میں عبد الباسط نے اعزاز چوہدری کو بدترین سیکریٹری خارجہ قرار دیتے ہوئے خدشہ ظاہر کیا ہے کہ اب وہ بدترین سفیر کہلائیں گے۔

    تفصیلات کے مطابق بھارت میں پاکستان کے سابق ہائی کمشنر عبد الباسط کا اعزاز چوہدری کو 5 جولائی 2017 کو لکھا گیا تنقید بھرا خط منظر عام پر آگیا۔

    خط میں عبد الباسط نے اعزاز چوہدری کو لکھا کہ آپ بدترین سیکریٹری خارجہ رہے اور امریکا میں تعیناتی کے بعد خدشہ ہے کہ واشنگٹن میں بدترین سفیر بھی کہلائیں گے۔

    عبد الباسط نے اعزاز چوہدری کو لکھا کہ آپ نازک سفارتی شعبے کے لیے موزوں نہیں جس کی بڑی مثالیں اوفا پر نامناسب بیان اور اقوام متحدہ کے انسانی حقوق کمیشن میں شکست ہے۔

    مزید پڑھیں: اعزاز چوہدری امریکا میں پاکستانی سفیر متعین

    انہوں نے مزید کہا کہ آپ صحیح سمت میں نہیں، جتنا کم بولیں اتنا بہتر ہے۔ آپ کو سفیر کے عہدے سے فوری طور پر ہٹانا پاکستان کے مفاد میں ہوگا۔

    عبد الباسط کا کہنا تھا کہ اعزاز چوہدری کمزور اور متنازعہ شخصیت ہیں اور 2018 میں ان کی ملازمت میں توسیع نہیں دی جانی چاہیئے۔

    خیال رہے کہ سابق سیکریٹری خارجہ اعزاز چوہدری کو فروری میں امریکا میں پاکستانی سفیر تعینات کیا گیا تھا۔ انہوں نے جلیل عباس جیلانی کی جگہ سنبھالی جبکہ اعزاز احمد چوہدری کی جگہ تہمینہ جنجوعہ کو تعینات کیا گیا ہے۔


  • تہمینہ جنجوعہ نئی سیکرٹری خارجہ تعینات

    تہمینہ جنجوعہ نئی سیکرٹری خارجہ تعینات

    لاہور : ترجمان دفتر خارجہ نفیس زکریا نے کہاہے کہ اقوام متحدہ میں پاکستان کی مستقل مندوب تہمینہ جنجوعہ کو نئی سیکریٹری خارجہ تعینات کر دیا گیاہے۔

    تفصیلات کے مطابق ترجمان دفتر خارجہ نفیس زکریا نے اپنے ایک بیان میں بتایا کہ وزیر اعظم نے اقوام متحدہ میں پاکستان کی مستقل مندوب تہمینہ جنجوعہ کی بہ طور نئی سیکرٹری خارجہ کے تعیناتی کی منظوری دیدی ہے اس طرح تہمینہ جنجوعہ اس عہدے پر فائز ہونے والی پہلی خاتون بن جائیں گی۔

    زرائع کے مطابق یہ فیصلہ اقوام متحدہ میں پاکستان کی مستقل مندوب تہمینہ جنجوعہ کی بہترین کارکردگی اور دیگر ممالک کے ساتھ پائیدار سفارتی تعلقات بحال کرانے کی بناء پر کی گئی ہے اور امید کی جارہی ہے کہ تہمینہ جنجوعہ مارچ کے پہلے ہفتے میں اپنی نئی ذمہ داریاں سنبھالیں گی۔

    واضح رہے کہ تہمینہ جنجوعہ گزشتہ 32 سال سے سفارتی خدمات سر انجام دے رہی ہیں ، وہ2011میں ترجمان وزارت خارجہ کی ذمے داریاں بھی انجام دے چکی ہیں اور اس وقت وہ اقوام متحدہ میں پاکستان کی مستقل مندوب ہیں۔

    تہمینہ جنجوعہ اپنی نرم مزاجی اور خوش گفتاری کے باعث سفارتی حلقوں میں قدر کی نگاہ سے دیکھی جاتی ہیں جب کہ دفتر خارجہ کا عملہ ان کی پیشہ ورانہ مہارت اور تجربے سے استفادہ لے گا۔

  • دو ماہ میں 26 پاکستانی شہید، 107 زخمی، بھارتی ہائی کمشنر سے احتجاج

    دو ماہ میں 26 پاکستانی شہید، 107 زخمی، بھارتی ہائی کمشنر سے احتجاج

    کراچی: لائن آف کنٹرول اور ورکنگ باؤنڈری پر بھارت کی مسلسل بلااشتعال فائرنگ پر دفتر خارجہ نے بھارتی ہائی کمشنر کو طلب کرکے احتجاج کیا ہے، سیکریٹری خارجہ نے کہا ہے کہ دو ماہ میں فائرنگ سے 26شہری شہید اور 107 زخمی ہوئے۔

    دفتر خارجہ کے مطابق سیکریٹری خارجہ نے ایل او سی اور ورکنگ بائونڈری پر بھارت کی مسلسل بلااشتعال فائرنگ پر بھارتی ہائی کمشنر کو طلب کیا اور احتجاج کیا۔

    سیکریٹری اعزاز چوہدری نے کہا کہ گزشتہ دو ماہ کے دوران 26 شہری شہید اور 107 زخمی ہوئے،بھارت عالمی قوانین کی خلاف ورزیاں کررہا اور شہریوں پر بلااشتعال فائرنگ کررہا ہے ،فائرنگ سے خواتین اور بچے بھی زخمی ہوئے جب کہ بھارت نے گزشتہ روز تیرہ برس بعد آرٹلری کا بھی استعمال کیا۔

    انہوں نے کہا کہ اقوام متحدہ کے فوج مبصر مشن کے ساتھ تعاون کررہے ہیں لیکن بھارت بھی اقوام متحدہ کے وفد کو مقبوضہ کشمیر میں رسائی دے۔

    دفتر خارجہ نے کہا ہے کہ بھارت فائر بندی کے سال 2003ء میں ہونے والے معاہدے کی مسلسل خلاف ورزی کررہا ہے، لائن آف کنٹرول اور ورکنگ بائونڈی پر ہونے والی فائرنگ کی مذمت کرتے ہیں،بھارت جان بوجھ کر شہری آبادی کو نشانہ بنارہا ہے۔