Tag: اعصام الحق

  • اعصام الحق پاکستان ٹینس فیڈریشن کے صدر بن گئے

    اعصام الحق پاکستان ٹینس فیڈریشن کے صدر بن گئے

    اسلام آباد: پاکستان ٹینس اسٹار اعصام الحق پاکستان ٹیسن فیڈریشن کے صدر بن گئے۔

    تفصیلات کے مطابق پاکستان ٹینس فیڈریشن کی نٸی باڈی منتخب کرنے کے لیے آج انتخابات ہوئے جہاں طویل عرصے تک ملک کا نام روشن کرنیوالے ٹینس اسٹار اعصام الحق قریشی صدر کے عہدے پر فائز ہوگئے۔

    رپورٹ کے مطابق پاکستان ٹینس فیڈریشن کے الیکشن میں ٹینس اسٹار 8-7 کی لیڈ سے  جیتے ہیں، اس انتخابات میں آرمی، ایئرفورس، نیوی، پی او ایف واہ سمیت دیگر اداروں اور صوبوں نے اعصام الحق کی سپورٹ کرنے کا فیصلہ کیا تھا۔

    انتخابات میں جیت کے بعد اعصام الحق نے کہا کہ جس طرح میں نے پوری دنیا میں کھیلتے ہوئے پاکستان کا نام روشن کیا اسی طرح ایک صدر کے طور پر بھی کام کروں گا۔

    انہوں نے کہا کہ میں نے 25 سالوں میں جو کچھ سیکھا ہے وہ اپنے جونیئر کو ڈیلیور کروں گا، کس طرح سے کام کرنا ہے سب سوچ لیا ہے۔

  • ڈیوس کپ ٹائی: رام کمار نے اعصام الحق کو پہلے میچ میں شکست دیدی

    ڈیوس کپ ٹائی: رام کمار نے اعصام الحق کو پہلے میچ میں شکست دیدی

    اسلام آباد: ڈیوس کپ ٹائی کے سنگلز مقابلے میں بھارت کے رام کمار نے اعصام الحق کو شکست دے دی۔

    اسلام آباد میں جاری پاک بھارت کے درمیان ڈیوس کپ میں پاکستان کے اعصام الحق نے پہلا سیٹ 7-6 سے جیتا تھا جبکہ بھارت کے رام کمار رماناتھن نے دوسرا سیٹ 7-6 سے اپنے نام کیا۔

    اعصام الحق پہلے سیٹ میں کامیابی کے باوجود میچ ہار گئے، تیسرے اور فیصلہ کن سیٹ میں رام کمار رماناتھن نے اعصام الحق کو 6-0 سے شکست دی۔

    دوسری جانب پاک بھارت ڈیوس کپ میں دوسرے سنگل میچ کے درمیان بارش ہوگئی جس کے بعد عقیل خان اور سری رام بالاجی کا میچ روک دیا گیا۔

    واضح رہے کہ دونوں ممالک کے درمیان پچھلا مقابلہ 2014 میں قازقستان میں ہوا تھا، جس میں بھارت نے 0-4 کے اسکور سے فتح حاصل کی تھی۔

  • چیمپئنز ٹرافی میں شرکت کیلئے بھارتی کرکٹ ٹیم کو پاکستان آنا چاہیے، اعصام الحق

    چیمپئنز ٹرافی میں شرکت کیلئے بھارتی کرکٹ ٹیم کو پاکستان آنا چاہیے، اعصام الحق

    پاکستان کے معروف ٹینس پلیئر اعصام الحق نے کہا ہے کہ پاکستان پُرامن ملک ہے آئی سی سی چیمپئنز ٹرافی میں شرکت کے لیے بھارتی ٹیم کو پاکستان آنا چاہیے۔

    ٹینس اسٹار کا اپنے بیان میں بھارتی حکومت کو مخاطب کرتے ہوئے کہنا تھا کہ بھارت ڈیوس کپ کی ٹیمیں پاکستان بھیجتا ہے اس کے ساتھ پڑوسی ملک کو چاہیے کہ وہ اپنی کرکٹ ٹیم بھی پاکستان بھیجے۔

    اعصام نے کہا کہ سیکیورٹی فورسز کی کاوشں کے سبب ملک میں امن ہے۔ اگر پاکستان کھیلوں کی ٹیمیں بھارت بھیج سکتا ہے تو پھر بھارتی ٹیموں کو بھی پاکستان آنے میں کوئی مسئلہ نہیں ہونا چاہیے۔

    عالمی سطح پر ٹینس کے معروف پلیئر نے کہا کہ انٹرنیشنل ٹینس فیڈریشن نے ڈیوس کپ سے متعلق میرٹ پر فیصلہ کیا ہے۔

    انھوں نے کہا کہ ڈیوس کپ کھیلنے کے لیے بھارت کے پاس پاکستان نہ آنے کی کوئی وجہ نہیں ہے، بھارتی حکومت کا انڈین ٹینس ٹیم پر کوئی دباؤ ہوگا۔

    اعصام نے کہا کہ بھارت اپنی ٹیمیں پاکستان نہ بھیج کر بڑی غلطی کریگا۔ ڈیوس کپ ٹائی میں شرکت کے لیے بھارتی پلیئرز کو لازمی پاکستان آنا چاہیے، یہاں کھیلوں سے محبت کرنے والے لوگ بستے ہیں۔

  • ٹینس اسٹار اعصام الحق ٹخنہ تڑوا بیٹھے

    ٹینس اسٹار اعصام الحق ٹخنہ تڑوا بیٹھے

    لاہور: ٹینس اسٹار اعصام الحق بھانجے کے ساتھ کھیلتے ہوئے ٹخنہ زخمی کروا بیٹھے۔

    تفصیلات کے مطابق ٹینس اسٹار اعصام الحق ان فٹ ہونے کی وجہ سے لاہور میں شروع ہونے والی حسن طارق میموریل ٹینس چیمپئن شپ میں بھی شرکت سے محروم ہوگئے۔

    لاہور جمخانہ ٹینس کورٹس پر چیمپئن شپ کی افتتاحی تقریب میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے اعصام الحق کا کہنا تھا کہ حسن طارق میموریل جیسے زبردست ایونٹ میں شرکت نہ کرنے کا افسوس ہے۔

    انہوں نے کہا کہ شکر ہے کہ بیرون ملک ٹورنامنٹس کے دوران کورونا وائرس کے ساتھ ساتھ انجری سے بھی محفوظ رہا۔

    ٹینس اسٹار نے بتایا کہ گھر میں بھانجے کے ساتھ کھیلتے ہوئے انجری کا شکار ہوا۔ آرام کے بعد تکلیف کم ہونے پر پہلے دن چلنا پھر شروع کیا ہے۔

    اعصام الحق نے کہا کہ اب کچھ بہتر محسوس کررہا ہوں امید ہے ایک ہفتے بعد دوبارہ ٹینس کھیلنا شروع کردوں گا۔

  • پاکستانی ٹینس اسٹار اعصام الحق کو ایک اور بڑی کامیابی مل گئی

    پاکستانی ٹینس اسٹار اعصام الحق کو ایک اور بڑی کامیابی مل گئی

    ہیوسٹن : پاکستانی ٹینس اسٹار اعصام الحق نے امریکا میں اے ٹی پی یو ایس کلے کورٹ چیمپیئن شپ جیت لی، اعصام اور ان کے میکسیکن پارٹنر نے برطانوی جوڑی کو شکست دے کر ٹائٹل اپنے نام کیا۔

    تفصیلات کے مطابق پاکستانی ٹینس اسٹار اعصام الحق نے بڑی کامیابی حاصل کرلی، ٹینس اسٹار نے ہیوسٹن میں ہونے والے اے ٹی پی یو ایس کلے کورٹ چیمپیئن شپ جیت لی۔

    ڈبلز مقابلوں میں اعصام اور ان کے میکسیکن پارٹنر سینتیاگو گونزلیز نے حریف کھلاڑیوں سے سخت مقابلہ کیا، مینز ڈبل کے فائنل میں پاک میکسیکن جوڑی نے نیل اسکپسکی اور کین اسکپسکی پر مشتمل برطانوی جوڑی کو شکست دی۔

    انہوں نے مخالف برطانوی جوڑی کو تین میں سے دو سیٹس اپنے نام کرکے زیر کردیا۔ اعصام نے ڈبلز میں کیرئیر کا سترہواں اے ٹی پی ٹائٹل جیتا ہے جبکہ سینٹیاگو13بار یہ کارنامہ انجام دے چکے ہیں۔

    اس موقع پر میڈیا سے گفتگو میں اعصام الحق قریشی نے کہا کہ ٹائٹل جیتنے پر بہت خوش ہوں، مستقبل میں بھی اپنی کارکردگی سے ملک و قوم کا نام روشن کرتا رہوں گا۔

  • ٹیلنٹ کی کمی نہیں، پاکستان میں ٹینس اکیڈمی کا قیام ضروری ہے، اعصام الحق

    ٹیلنٹ کی کمی نہیں، پاکستان میں ٹینس اکیڈمی کا قیام ضروری ہے، اعصام الحق

    لاہور : پاکستان کے ٹینس اسٹار اعصام الحق نے کہا ہے کہ پاکستان میں ٹینس اکیڈمی کا قیام ضروری ہے، اگر نئے کھلاڑیوں کو گراس روٹ لیول پر مواقع ملیں تو پاکستان کو ٹینس کے مزید اچھے کھلاڑی ملیں گے۔

    ان خیالات کا اظہار انہوں نے لاہور جیم خانہ ٹینس کورٹس میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کیا، اعصام الحق نے کہا کہ گراس روٹ لیول پر کھلاڑیوں کو مواقع ملیں تو کوئی شک نہیں کہ پاکستان سے مزید ٹیلنٹ سامنے آئے گا۔

    گزشتہ15سال سے پاکستان میں کوئی ٹینس اکیڈمی نہیں بنی، ٹینس کورٹس کو اکیڈمی میں تبدیل کرنے سے فائدہ ملے گا۔ لاہور جیم خانہ ٹینس کورٹس پر شروع ہونے والے ٹورنامنٹ میں اعصام الحق اور عقیل خان نے اپنا افتتاحی میچ بھی کھیلا۔ جس میں دونوں کی جوڑی نے عمران بھٹی اور طارق صادق کو باآسانی شکست دی۔

    اعصام الحق نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے مزید کہا کہ ما ضی میں اس کھیل پر توجہ نہیں دی گئی، وزیر اعظم خود اسپورٹس مین ہیں امید ہے وہ اسپورٹس کیلیے اقدامات کریں گے۔

    وزیر عظم سے ملاقات کے بعد کھیل میں بہتری بھی ہو پائے گی۔2019 میں دوحہ کے بعد آسٹریلیا اوپن ٹینس میں شرکت کروں گا۔ سال2018 برا سال رہا جس سے رینکنگ بری طرح نیچے آئی، فٹنس اور کھیل پر توجہ ہے اپنی رینکنگ بہتر کروں گا۔

  • ٹینس اسٹار اعصام الحق بارسلونا اوپن کے فائنل میں پہنچ گئے

    ٹینس اسٹار اعصام الحق بارسلونا اوپن کے فائنل میں پہنچ گئے

    بارسلونا: اسپین کے ساحلی شہر بارسلونا میں جاری اوپن ٹینس ٹورنامنٹ کے مینز ڈبلز میں پاکستانی ٹینس اسٹار اعصام الحق اور ان کے فرانسیسی پارٹنر  ژاں ژولیاں راجر نے فائنل تک رسائی حاصل کرلی۔

    تفصیلات کے مطابق سیمی فائنل جیتنے کے بعد پاکستان اور فرانس سے تعلق رکھنے والے ٹینس کھلاڑیوں کی جوڑی مینز ڈبل کے ٹائٹل سے محض ایک فتح کی دوری پر آگئی ہے۔

    سیمی فائنل میں اعصام الحق قریشی اور ژاں ژولیاں راجر کی جوڑی نے حریف ٹیم کو تین سیٹ کے مقابلے میں شکست دی، فاتح جوڑی کا اسکور سات پانچ، تین چھ اور دس سات رہا۔

    ہارنے والی ٹیم چلی کے پروفیشنل ٹینس پلیئر نکولس جیری اور ارجنٹینا کے گیڈو پیلا پر مشتمل تھی، میچ کے دوران اعصام اور راجر کی ٹیم حریف ٹیم پر بہت بھاری تھی، ہارنے کے بعد جیری اور پیلا نے اعتراف کیا کہ وہ ایک مضبوط ٹیم سے ہارے ہیں۔

    واضح رہے کہ راجر اور قریشی نے اپنا آخری مشترکہ ٹورنامنٹ اکتوبر 2017 میں کھیلا تھا، اس وقت بھی یہ جوڑی کامیاب رہی تھی۔ انھوں نے اسٹاک ہوم میں اے ٹی پی ٹورنامنٹ کا فائنل میچ جیت لیا تھا۔

    اعصام الحق کی جوڑی اے ٹی پی ورلڈ چیمپئن بن گئی


    دوسری طرف اسپین سے تعلق رکھنے والے عالمی نمبر ون رافیل نڈال نے بارسلونا اوپن ٹینس ٹورنامنٹ کے سنگل میں سیمی فائنل کے لیے کوالیفائی کرلیا ہے۔ نڈال نے کوارٹرفائنل میں سلواکیہ کے مارٹن کلیزن کو بہ آسانی اسٹریٹ سیٹس میں شکست دیتے ہوئے آخری چار کھلاڑیوں میں جگہ بنالی۔ نڈال کی فتح کا اسکور چھ صفر اور سات پانچ رہا۔


    خبر کے بارے میں اپنی رائے کا اظہار کمنٹس میں کریں، مذکورہ معلومات کو زیادہ سے زیادہ لوگوں تک پہنچانے کے لیے سوشل میڈیا پر شیئر کریں۔

  • اعصام الحق نے انتالیا اوپن کا ڈبلز ٹائٹل جیت لیا

    اعصام الحق نے انتالیا اوپن کا ڈبلز ٹائٹل جیت لیا

    انتالیا : پاکستان کے ٹینس اسٹار اعصام الحق نے اپنے سوئیڈش ساتھی روبرٹ کے ساتھ انتالیا اوپن کا ڈبلز ٹائٹل جیت لیا، قومی ٹینس اسٹار نے فائنل میں کروشیا اورآسٹریلیا کی جوڑی کو شکست دی۔

    تفصیلات کے مطابق ترکی کے شہر انتالیا میں ورلڈ گراس کورٹ ٹورنامنٹ انتالیا اوپن کے فائنل میں پاکستان کےاعصام الحق اور ان کے سوئیڈش پارٹنر نے شاندار کھیل کا مظاہرہ کیا۔

    پاک سوئیڈن جوڑی نے پہلا سیٹ سخت مقابلے کے بعد سات پانچ سے جیتا۔ دوسرے سیٹ میں حریف جوڑی آؤٹ کلاس ہوگئی۔

    اعصام الحق اور ان کے پارٹنر کو ابھی چار ایک کی برتری حاصل تھی کہ حریف جوڑی دوسرے سیٹ سےدستبردار ہوگئی۔

    کھیل کے سیمی فائنل میں اعصام الحق نے سویڈن پارٹنر روبرٹ کے ساتھ اسرائیل کے ارلیچ اور کروشیا کے میک ٹچ کو شکست دی تھی۔ ان کی جیت کا اسکور چھ تین، تین چھ اور بارہ دس رہا۔

    واضح رہے کہ انتالیا اوپن اعصام الحق کا رواں سال ڈبلز ایونٹ میں چوتھا ٹائٹل ہے۔

  • اعصام الحق اور فلورن مرجیا نے بارسلونا اوپن ڈبلز ایونٹ جیت لیا

    اعصام الحق اور فلورن مرجیا نے بارسلونا اوپن ڈبلز ایونٹ جیت لیا

    بارسلونا : پاکستانی ٹینس اسٹار اعصام الحق اور فلورن مرجیا کی جوڑی نے بارسلونا اوپن ٹینس میں ڈبلز کا ٹائٹل جیت لیا ہے، جیت کا اسکور چھ چاراور چھ تین رہا۔

    ہسپانوی شہربارسلونا میں کھیلے گئے اے ٹی پی سیریز کے ٹورنامنٹ میں پاکستانی اسٹار اعصام الحق اور رومانیہ سے تعلق رکھنے والے فلورن مرجیا کی جوڑی نے شاندار کارکردگی کا مظاہرہ کیا۔

    ڈبلز کے فائنل میں اعصام الحق اورمرجیا کا مقابلہ الیگزینڈر اور فلپ کی جوڑی سے ہوا، دو سیٹ تک کھیلے گئے میچ میں اعصام الحق کی جوڑی نے اسٹریٹ سیٹس سے کامیابی حاصل کی۔ جیت کا اسکور چھ چار اور چھ تین رہا۔

    اس سے قبل کوارٹر فائنل میں اعصام الحق اور مرجیا نے بڑا اپ سیٹ کرتے ہوئے موجودہ مینز ڈبل میں عالمی نمبر ایک ہنری کونٹی نن اور جان پیئرز کو شکست دی اور پھر سیمی فائنل میں سخت مقابلے کے بعد سابقہ عالمی نمبر ایک جوڑی ہوریا ٹکاؤ اور جولین راجر کو شکست دے کر فائنل میں جگہ بنائی تھی۔

    واضح رہے کہ پاکستانی ٹینس اسٹار نے رواں سال دوسرا ڈبلز ایونٹ کا ٹائٹل جیتا ہے، کیرئیر میں اب تک اعصام الحق تیرہ ٹائٹلز اپنے نام کرچکے ہیں۔

  • آکلینڈ: اعصام الحق کی جوڑی نے ٹینس ٹورنامنٹ جیت لیا

    آکلینڈ: اعصام الحق کی جوڑی نے ٹینس ٹورنامنٹ جیت لیا

    آکلینڈ : پاکستان کے ٹینس اسٹار اعصام الحق کی جوڑی نے آکلینڈ کلاسک ٹینس ٹورنامنٹ کا ٹائٹل جیت لیا۔ آکلینڈ میں کھیلے جانے والے ٹائٹل معرکے میں اعصام کی جوڑی کا مقابلہ جوناتھن ایلرچ اور اسکاٹ لیپسکی پر مشتمل جوڑی سے تھا۔

    تفصیلات کے مطابق قومی ٹینس اسٹار نے رواں سال کا پہلا آکلینڈ کلاسک ٹینس ٹورنامنٹ کا ٹائٹل اپنے نام کرلیا، ابتداء میں دو سیٹس تک مقابلہ برابر تھا۔ فیصلہ کن سیٹ میں اعصام اور ان کے پولش پارٹنرمیٹ کووسکی نے غیر معمولی کھیل پیش کیا اور کھیل پر حاوی رہے۔

    اعصاب شکن مقابلے کےبعد میچ ٹائی بریک دس تین سے جیت لیا۔ فتح پر اعصام الحق نے اپنے مداحوں کا شکریہ ادا کیا اور کہا کہ وہ آئندہ آنے والے ایونٹس میں بھی اچھی کارکردگی کا سلسلہ جاری رکھیں گے۔