Tag: اعصام الحق

  • آسٹریلین اوپن ٹینس:اعصام الحق اورروہن بھوپننا کی جوڑی تیسرے راؤنڈ میں

    آسٹریلین اوپن ٹینس:اعصام الحق اورروہن بھوپننا کی جوڑی تیسرے راؤنڈ میں

    پاکستانی ٹینس اسٹار اعصام الحق اور بھارت کے روہن بھوپننا کی جوڑی آسٹریلین اوپن ٹینس ٹورنامنٹ کے تیسرے راؤنڈ میں پہنچ گئی ہے۔ میلبورن میں کھیلے جانے والے مینز ڈبلز کے دوسرے راؤنڈ کے میچ میں پاکستان کے اعصام الحق اور بھارت کے روہن بھوپننا نے برطانوی جوڑی کو تین سیٹ کے مقابلے کے بعد زیر کرتے ہوئے تیسرے راؤنڈ تک رسائی حاصل کی۔

    برطانوی کھلاڑیوں نے پہلا سیٹ چار چھ سے جیت کر برتری حاصل کی۔ جس کے بعد پاک بھارت جوڑی نے بھرپور کم بیک کیا اور یک کے بعد دیگرے دونوں سیٹس چھ تین اور چھ دو سے جیت کر اگلے مرحلے کے لئے کوالیفائی کرلیا۔

     

  • آسٹریلیا اوپن ٹینس ٹورنامنٹ:اعصام اور بھوپننا کی دوسرے راؤنڈ تک رسائی

    آسٹریلیا اوپن ٹینس ٹورنامنٹ:اعصام اور بھوپننا کی دوسرے راؤنڈ تک رسائی

    اعصام الحق اور بھوپننا آسٹریلین اوپن کے دوسرے راؤنڈ میں پہنچ گئے۔ پاکستانی ٹینس اسٹار اعصام الحق اور انکے بھارتی پارٹنر روہن بھوپننا آسٹریلین اوپن مینز ڈبلز کے دوسرے راؤنڈ میں پہنچ گئے ہیں۔

    میبلورن میں کھیلے جارہے سال کے پہلے گرینڈ سلم ایونٹ کے مینز ڈبلز کیٹیگری میں اعصام الحق اور روہن بھوپنا کی جوڑی نے فرانس اور آسٹریلوی کھلاڑی پر مشتمل جوڑی کو دلچسپ مقابلے کے بعد دو ایک سے شکست دی۔

    پاک بھارت جوڑی نے پہلے سیٹ میں چھ تین سے کامیابی حاصل کی۔ دوسرا سیٹ حریف ٹیم نے چھ چار سے جیت کر مقابلہ برابر کردیا۔۔ تیسرے سیٹ کا ٹائی بریکر پر رہا جسمیں اعصام بھوپننا نے سات چھ سے فاتح رہ کر دوسرے راؤنڈ میں جگہ بنالی۔

  • سڈنی ٹینس ٹورنامنٹ:اعصام الحق اور روہن بھوپننا کی جوڑی کو شکست

    سڈنی ٹینس ٹورنامنٹ:اعصام الحق اور روہن بھوپننا کی جوڑی کو شکست

    سڈنی ٹینس ٹورنامنٹ کے مینز ڈبلز فائنل میں پاکستان کے اعصام الحق اور بھارت کے روہن بھوپننا کی جوڑی کو ناکامی کا سامنا کرنا پڑا۔ سڈنی میں کھیلے جانے والے مینز ڈبلز فائنل میں اعصام الحق اور روہن بھوپننا کا مقابلہ کینیڈا کے ڈینئیل نیسٹر اور سربیا کے نیناند زیمونجک کی جوڑی سے تھا۔

    پاک بھارت جوڑی نے پہلے سیٹ میں سخت مقابلہ کیا لیکن ٹائی بریک پر سات چھ سے حریف جوڑی نے کامیابی حاصل کرلی۔ دوسرے سیٹ میں بھی مقابلہ ٹائی بریک تک گیا اور اس بار بھی حریف جوڑی نے میدان مارلیا۔