ممبئی: بالی وڈ اداکار جمی شیرگِل کی آنے والی فلم اعظم کی ریلیز کی تاریخ سامنے آگئی ہے۔
بھارتی میڈیا رپورٹ کے مطابق فلم اعظم کو ٹی بی پٹیل نے پروڈیوس کیا ہے جس میں جمی گینگسٹر کا کردار ادا کرتے ہوئے نظر آئیں گے۔
اس فلم میں جمی شیر گل کے ساتھ ابھیمنیو سنگھ، اندرنیل سین گپتا، گوندو نام دیو اور رضا مراد جیسے معروف اداکار نظر آئیں گے جس کا موشن پوسٹر بھی جاری کردیا گیا ہے۔
https://www.youtube.com/watch?v=KuX5OcimLVk
پوسٹر میں جمی ممبئی کے آئی کانگ گیٹ وے آف انڈیا میں نظر آرہے ہیں، انہیں یہ کہتے بھی سنا جاسکتا ہے کہ ’ میں نواب خان کے قریبی جاوید کا کردار ادا کررہا ہوں جو شہر کے انڈر ورلڈ کے سب سے بڑے ڈون میں سے ایک ہیں‘۔
بھارتی میڈیا کے مطابق فلم اعظم 19 مئی کو سنیما گھروں کی ریلیز کی جائے گی۔