Tag: اعظم خان

  • اعظم خان میرا منہ بولا بیٹا ہے: مریم نفیس

    اعظم خان میرا منہ بولا بیٹا ہے: مریم نفیس

    پاکستان شوبز انڈسٹری سے وابستہ خوبرو اداکارہ مریم نفیس کا قومی کرکٹر اعظم خان سے متعلق بیان سوشل میڈیا پر وائرل ہوگیا۔

    مریم نفیس ایک خوبصورت پاکستانی اداکارہ اور میزبان ہیں، انہوں نے متعدد ہٹ پاکستانی سیریلز میں کام کیا، اداکارہ کی سوشل میڈیا پر کافی فالوونگ ہے جبکہ وہ اپنی ذاتی زندگی سے متعلق تصاویر بھی اپنے سوشل میڈیا پر شیئر کرنا پسند کرتی ہیں۔

    مریم نفیس ایک خوش مزاج اور ملنسار انسان ہیں، وہ اپنے سوشل میڈیا پر اپنے دوستوں کے ساتھ سیر و تفریح کی تصاویر بھی شیئر کرتی ہیں جبکہ ان کے درینہ دوست میں کرکٹر اعظم خان شامل ہیں جو ان کے شوہر کے بھی بہت اچھے دوست ہیں۔

     

    View this post on Instagram

     

    A post shared by ShowbizShowsha (@showbizshowsha)

    تاہم سوشل میڈیا پر مریم کی ایک ویڈیو خوب وائرل ہورہی ہے جس میں اداکارہ کو اپنے نومولود موسیٰ کے ہمراہ گراؤنڈ میں انٹرویو دیتے ہوئے دیکھا جاسکتا ہے۔

    وائرل ہونے والی ویڈیو ممکنہ طور پر پاکستان سپر لیگ سیزن 10 کی ہے، مریم نفیس کو یہ کہتے ہوئے سنا جاسکتا ہے کہ میرا بے بی اسلام آباد کی ٹیم میں ہے جسے میں سپورٹ کرنے کیلئے آئی ہوں۔

    اداکارہ نے کہا کہ اعظم خان میرے بچے جیسا ہے، ایک دن یہ بات میں نے اعظم کو بھی بتائی کہ تم میرے بیٹے جیسے ہو تو اس دن سے اعظم خان میرا منہ بولا بیٹا ہے۔

    ہوسٹ نے پوچھا کہ آپ اعظم سے کھیل سے متعلق کیا باتیں کرتی ہیں جس پر اداکارہ نے بتایا کہ ہم کھیل سے متعلق کوئی بات نہیں کرتے کیوں کہ ہمارے پاس اور بھی بہت سی باتیں ہوتی ہیں۔

    https://urdu.arynews.tv/maryam-nafees-insta-story-favour-azam-khan/

  • برگر کھانے سے متعلق یونس خان کا اعظم خان کو خاص مشورہ

    برگر کھانے سے متعلق یونس خان کا اعظم خان کو خاص مشورہ

    پاکستانی کرکٹ ٹیم کے سابق کپتان یونس خان نے وکٹ کیپر اور بلے باز اعظم خان کو اپنی فٹنس پر توجہ دینے سے متعلق اہم مشورہ دیا ہے۔

    سابق کرکٹر معین خان کے بیٹے اعظم خان آج کل پاکستان سپر لیگ 10 کی فرنچائر اسلام آباد یونائیٹڈ کے لیے کھیل رہے ہیں۔

    قومی ٹیم کے سابق کپتان یونس خان نے اسلام آباد یونائیٹڈ کی جانب سے بطور اوپنر آنے پر اعظم خان کی حمایت کرتے ہوئے کہا کہ انہیں اوپنر آنے میں کوئی حرج نہیں۔

    سابق کپتان نے کہا کہ اعظم خان کو اپنی کمزوریوں کو خاص طور پر باؤنسر کے خلاف طاقت میں تبدیل کرنے کی ضرورت ہے، اگر وہ ایسا نہیں کرتے تو بولرز انہیں باؤنسر کا نشانہ بناتے رہیں گے اور بار بار ان کی خامیوں کو بے نقاب کرتے رہیں گے۔

    اعظم خان کو مشورہ دیتے ہوئے اُن کا کہنا تھا کہ اگر وکٹ کیپر اعلیٰ سطح پر کامیابی حاصل کرنا چاہتے ہیں تو اپنی پیشہ ورانہ ذمے داریوں کو سنجیدگی سے لیں۔

    اُنہوں نے کہا کہ غذائی ڈسپلن پر کمپرومائز نہیں کیا جا سکتا، ہم سب برگر شوق سے کھاتے ہیں، میں بھی برگر کھاتا ہوں لیکن بطور پروفیشنل ایتھلیٹ ہمیں تحمل کا مظاہرہ کرنے کی ضرورت ہے۔

    انہوں نے یہ بھی کہا کہ اگر اعظم خان اپنے کیریئر کو طول دینا چاہتے ہیں اور اعلیٰ سطح پر کارکردگی کا مظاہرہ کرنا چاہتے ہیں تو انہیں اپنی فٹنس پر کام کرنا ہوگا، یہاں کوئی شارٹ کٹ نہیں ہے۔

    یاد رہے کہ آئی سی سی ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ 2024ء میں امریکا کے خلاف شکست اور صفر پر آؤٹ ہونے کے بعد قومی ٹیم کے بلے باز اعظم شدید تنقید کی زد میں آگئے تھے۔

    بلے باز کو نہ صرف امریکا کے خلاف صفر پر آؤٹ ہونے پر تنقید کا سامنا تھا بلکہ کیچز چھوڑنے پر بھی کرکٹ شائقین اعظم سے سخت نالاں تھے۔

    ایسے میں امریکی شہر نیویارک سے بلے باز کی ایک ویڈیو وائرل ہوگئی تھی، جس میں اُنہیں اسٹریٹ فوڈ کے اسٹال پر کھڑے ہوکر برگر کھاتے ہوئے دیکھا جاسکتا ہے۔

    کین ولیمسن کراچی کنگز کو جوائن کرنے لاہور پہنچ گئے

    غیر ملکی میڈیا پر بھی اس ویڈیو کو خوب کوریج دی گئی تھی، جبکہ بعض سوشل میڈیا صارفین اس قسم کی ویڈیو وائرل کرنے پر ناراض بھی دکھائی دیئے۔

  • جب پرفارم نہیں ہوتا تو۔۔ اعظم خان نے بڑا اعتراف کرلیا

    جب پرفارم نہیں ہوتا تو۔۔ اعظم خان نے بڑا اعتراف کرلیا

    پاکستان کرکٹ ٹیم کے سابق وکٹ کیپر بلے باز معین خان کے صاحبزادے اور اسلام آباد یونائیٹڈ کے وکٹ کیپر اعظم خان نے کہا کہ جب مجھ سے پرفارم نہیں ہوتا تو ابو سے مشورہ لیتا ہوں، وہ مجھے کال کرکے سمجھاتے بھی ہیں۔

    اعظم خان کا اے آر وائے پوڈ کاسٹ میں بات کرتے ہوئے کہنا تھا کہ میری ابو سے اکثر بات ہوتی ہے، جب مجھ سے پرفارم نہیں ہوتا تو وہ کال بھی کرتے ہیں، کوئی ایسا موقع جو وہ سمجھتے ہوں کہ یہ میرے لئے بہت آسان ہے، میں اسے کرسکتا ہوں اور وہ مجھ سے نہ ہورہا تو وہ مجھے گھر میں بھی گائیڈ کرتے ہیں۔

    میری خوش نصیبی ہے کہ میرے گھر میں ہی میرا سب سے بڑا استاد موجود ہے، اس سے بڑی خوشی میرے لئے ہو نہیں سکتی، وہ مجھے بہت سمجھاتے ہیں، مگر میں تھوڑا ان سے بھاگتا بھی ہوں، میں بہت خوش ہوتا ہوں جب ابو میری پرفارمنس کی وجہ سے خوش ہوتے ہیں۔

    اعظم نے کہا کہ ابھی جب میں وکٹ کیپر آف دی ٹورنامنٹ بنا تھا تو میں نے محسوس کیا تھا کہ ابو (معین خان) کافی خوش تھے، اعظم نے کہا کہ میں کوشش کروں گا کہ اس طرح کامیابیوں کا سلسلہ جاری رہے۔

    یاد رہے کہ اس سے قبل پاکستان کے سابق فاسٹ شعیب اختر کا ایک بیان میں کہنا تھا کہ اگر وہ اسلام آباد یونائیٹڈ کے وکٹ کیپر اعظم کی جگہ ہوتے تو 100 دن میں 40 کلو وزن کم کرکے دستاویزی فلم بناتے۔

    طیب طاہر قومی ٹیم کا حصہ مگر پی ایس ایل سے باہر؟ سوال اٹھ گیا

    شعیب اختر نے مقامی پلیٹ فارم پر گفتگو کرتے ہوئے کہا تھا کہ اعظم ایک اچھے کرکٹر ہیں، انہیں غیر ضروری تنقید کا نشانہ بنایا جاتا ہے، البتہ انکا ایک مسئلہ ہے وہ انکا وزن ہے، انہیں اس پر مزید کام کرنے کی ضرورت ہے۔

  • شعیب اختر نے اعظم خان کو اہم مشورہ دے دیا

    شعیب اختر نے اعظم خان کو اہم مشورہ دے دیا

    پاکستان کے سابق فاسٹ بولر المعروف روالپنڈی ایکسپریس شعیب اختر نے کہا ہے کہ اگر وہ اسلام آباد یونائیٹڈ کے وکٹ کیپر اعظم خان کی جگہ ہوتے تو 100 دن میں 40 کلو وزن کم کرکے دستاویزی فلم بناتے۔

    عالمی شہرت یافتہ سابق پاکستانی فاسٹ بالر شعیب اختر نے مقامی پلیٹ فارم پر گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ اعظم خان ایک اچھے کرکٹر ہیں، انہیں غیر ضروری تنقید کا نشانہ بنایا جاتا ہے، البتہ انکا ایک مسئلہ ہے وہ انکا وزن ہے، انہیں اس پر مزید کام کرنے کی ضرورت ہے۔

    روالپنڈی ایکسپریس کا اسلام آباد یونائیٹڈ کے کپتان شاداب خان کی تعریف کرتے ہوئے کہنا تھا کہ انہیں بطور بالر دیکھتا ہوں، بیٹنگ سے میرا کوئی لینا دینا نہیں۔

    انہوں نے کہا کہ وہ ایک ذہین کھلاڑی ہیں اور اسلام آباد یونائیٹڈ کا اہم حصہ ہیں، وہ ٹیم کو متحد رکھتے ہیں اور مسائل پیدا نہیں ہونے دیتے، جس کے باعث ڈریسنگ روم کا ماحول خوشگوار رہتا ہے۔

    انہوں نے شاداب خان کی قیادت کی تعریف کرتے ہوئے انہیں ایک‘بہت اسمارٹ کھلاڑی’اور اسلام آباد یونائیٹڈ کا ایک اہم حصہ قرار دیا۔

    نسیم شاہ کو زیادہ کیا چیز پسند ہے؟ فاسٹ بالر نے بتادیا

    انہوں نے کہا کہ اگر اعظم میری بات سن رہے ہیں تو بس یہ کریں اور دنیا کو دکھائیں کہ آپ کیا کرنے کے قابل ہیں۔

    شعیب اختر نے ٹیم کے ماحول کی اہمیت پر زور دیتے ہوئے کہا کہ کھلاڑی پریشان ہونے کی بجائے سپورٹ کرنے پر ترقی کرتے ہیں۔

  • اعظم خان نے عمرے کی سعادت حاصل کر لی

    اعظم خان نے عمرے کی سعادت حاصل کر لی

    پاکستان کرکٹ ٹیم کے وکٹ کیپر بیٹر اعظم خان اس وقت سعودی عرب میں ہیں اور انہوں نے عمرے کی سعادت حاصل کر لی ہے۔

    پاکستان کرکٹ ٹیم کے سابق کپتان معین خان کے صاحبزادے اور نوجوان وکٹ کیپر بیٹر اعظم خان نے عمرہ کی سعادت حاصل کر لی ہے۔

    سعودی عرب میں موجود اعظم خان سے سوشل میڈیا سائٹ انسٹا گرام پر اپنے اکاؤنٹ سے نئی تصویر شیئر کی ہے جس میں انہیں احرام پہنے مسجد الحرام کے باہر کھڑا دیکھا جا سکتا ہے۔

    اس پوسٹ سے ظاہر ہوتا ہے کہ نوجوان کرکٹر نے عمرے کی سعادت حاصل کر لی ہے۔
    اعظم خان نے مسجد الحرام سے روح پرور ویڈیو اور تصویر شیئر کرتے ہوئے خدائے بزرگ وبرتر کا شکر ادا کیا ہے اور لکھا ہے کہ ’’اللہ کا شکر ہے کہ اس نے مجھے اپنے مقدس گھر کی زیارت کا موقع دیا۔

     

    اعظم خان کو عمرے کی سعادت حاصل کرنے پر ان کے مداح سمیت دیگر صارفین بھی مبارک باد پیش کر رہے ہیں۔

    واضح رہے کہ نوجوان وکٹ کیپر بیٹر نے آخری بار پاکستان ٹیم کی نمائندگی گزشتہ سال ٹی 20 ورلڈ کپ میں کی تھی اور اس کے بعد سے وہ ٹیم میں منتخب نہیں ہوئے ہیں۔

  • سابق آسٹریلوی کرکٹر نے اعظم خان کو ’نایاب کھلاڑی‘ قرار دے دیا

    سابق آسٹریلوی کرکٹر نے اعظم خان کو ’نایاب کھلاڑی‘ قرار دے دیا

    سابق آسٹریلوی کرکٹر ٹام موڈی نے وکٹ کیپر اعظم خان کو ’نایاب کھلاڑی‘ قرار دے دیا۔

    آسٹریلیا کے سابق کرکٹر ٹام موڈی آئی ایل ٹی 20 میں ڈیزرٹ وائپرز کے لیے کرکٹ کے ڈائریکٹر کے طور پر خدمات انجام دے رہے ہیں، انہوں نے قومی کرکٹر اعظم خان کی کارکردگی کی تعریف کی ہے۔

    اعظم خان آئی ایل ٹی 20 کے رواں سیزن میں ہم وطن فخر زمان اور محمد عامر کے ساتھ ڈیزرٹ وائپرز کے اسکواڈ کا حصہ ہیں۔

    ایک انٹرویو میں موڈی نے کہا کہ اعظم خان اس سیزن میں ڈیزرٹ وائپرز کے لیے حقیققی اثاثہ ثابت ہوں گے، ہم سب جانتے ہیں وہ کیا کرنے کی صلاحیت رکھتے ہیں، وہ ان نایاب کھلاڑیوں میں سے ایک ہے جو پہلی گیند سے گیند کو گراؤنڈ سے باہر مار سکتا ہے۔

    انہوں نے کہا کہ کھیل کے اس فارمیٹ میں اس طرح کے کھلاڑیوں کا ہونا حقیقی بونس ہے، مجھے یقین ہے وہ ہمارے لیے بہترین ثابت ہوں گے۔

    ٹام موڈی نے محمد عامر کی بھی تعریف کی اور کہا کہ عامر ایک شاندار بولر ہے وہ پچھلے سال ہمارے ساتھ تھا اور ہم اس کی قابلیت سے باخوبی واقف ہیں۔

    واضح رہے کہ گزشتہ سیزن میں ڈیزرٹ وائپرز کے لیے عامر نے 9 میچوں میں 21.08 کی اوسط کے ساتھ 12 وکٹیں حاصل کی تھیں جبکہ اعظم خان نے سات اننگز میں 31.80 کی اوسط سے 159 رنز بنائے اور ان کا اسٹرائیک ریٹ 176.66 تھا۔

  • اعظم خان کی صائم ایوب کی شاندار اننگز پر ذو معنی پوسٹ وائرل

    اعظم خان کی صائم ایوب کی شاندار اننگز پر ذو معنی پوسٹ وائرل

    قومی ٹیم کے اوپنر صائم ایوب کی جنوبی افریقا کیخلاف شاندار اننگز پر اعظم خان کی ذومعنی پوسٹ وائرل ہوگئی۔

    پاکستان کرکٹ ٹیم سے ڈراپ اور لیگ کرکٹ کھیلنے والے قومی کرکٹر اعظم خان نے سوشل میڈیا پر صائم ایوب کی 98 رنز کی اننگز پر ذومعنی پوسٹ شیئر کی ہے۔

    26 سالہ اعظم خان نے آخری میچ ٹی 20 ورلڈ کپ 2024 میں کھیلا تھا۔

    انہوں نے سوشل میڈیا پر لکھا کہ ’اگر کھلاڑی کو مسلسل مواقع دیے جائیں تو انہیں اپنی بہترین کارکردگی دکھانے کا موقع ملتا ہے۔‘

    لیجنڈری وکٹ کیپر معین خان کے صاحبزادے اعظم خان کو ٹی 20 ورلڈ کپ میں ڈیبیو کروایا گیا تھا اور امریکا، آئرلینڈ کے خلاف خراب کارکردگی پر ڈراپ کردیا گیا تھا۔

    اعظم خان

    اعظم خان کو ان کی فٹنس اور فیلڈنگ کی وجہ سے سوشل میڈیا پر ٹرولنگ کا سامنا بھی کرنا پڑتا ہے۔

    صائم ایوب نے گزشتہ روز 57 گیندوں پر 98 پر شاندار کارکردگی دکھائی ان کی اننگز میں 11 چوکے اور 5 بلند و بالا چھکے شامل تھے۔

    پاکستان نے 207 رنز اسکور کیے تھے جنوبی افریقہ نے ہدف کا تعاقب آخری اوور میں 3 وکٹوں کے نقصان پر حاصل کرلیا تھا، ریزا ہنڈریکس نے 117 رنز کی میچ وننگ اننگز کھیلی تھی۔

  • 190 ملین پاؤنڈ اسکینڈل: سابق پرنسپل سیکریٹری اعظم خان کا ریکارڈ بیان سامنے آگیا

    190 ملین پاؤنڈ اسکینڈل: سابق پرنسپل سیکریٹری اعظم خان کا ریکارڈ بیان سامنے آگیا

    اسلام آباد: 190ملین پاؤنڈ اسکینڈل میں  سابق پرنسپل سیکریٹری اعظم خان کا ریکارڈ بیان سامنے آگیا، انھوں نے 13 جولائی کو عدالت میں کو بیان ریکارڈ کرایا تھا۔

    تفصیلات کے مطابق 190 ملین پاؤنڈ اسکینڈل میں سابق پرنسپل سیکریٹری اعظم خان نے ریکارڈ بیان میں کہا کہ 190ملین پاؤنڈ سے متعلق معاملے کو کابینہ میں پیش کیا گیا تھا، شہزاداکبر نے بانی پی ٹی آئی کے نوٹ کو کابینہ میں پیش کرنے کا کہا تھا، معاملے کو بانی پی ٹی آئی سے تصدیق کے بعد کابینہ سیکریٹری کومنظوری دی تھی

    سابق پرنسپل سیکریٹری کا بیان میں کہنا تھا کہ کابینہ سیکریٹری سے جب معاملے پر بات ہوئی وہ میرے دفترمیں موجود تھے، میں نے اس معاملے پر کابینہ میں شرکت نہیں کی تھی۔

    انھوں نے کہا کہ اگست 2018سے اپریل2022 تک بطورپرنسپل سیکرٹری تعینات رہا، معاہدے پر ہونے والے دستخط رازداری سے متعلق تھے لیکن معاہدے پر ہونے والے دستخط کو میں نے پہنچان لیا تھا۔

    سابق پرنسپل سیکریٹری نے مزید کہا کہ معاہدے کیساتھ ایک خفیہ تحریر موجود تھی جسے سے متعلق بتایا نہیں گیا۔

    یاد رہے 13 جولائی کو سابق پرنسپل سیکریٹری  نے احتساب عدالت جج محمدعلی وڑائچ کو بیان ریکارڈ کرایا تھا ، جس پر 20جولائی کو وکلاصفائی  ان کے بیان پر جرح کریں گے۔

  • اعظم خان لنکا پریمیئر لیگ سے دستبردار ہوگئے

    اعظم خان لنکا پریمیئر لیگ سے دستبردار ہوگئے

    کراچی: قومی کرکٹ ٹیم کے سابق کپتان معین خان کے صاحبزادے کرکٹر اعظم خان لنکا پریمیئر لیگ سے دستبردار ہوگئے۔

    ذرائع کا کہنا ہے کہ اعظم خان نے لنکا پریمیئر لیگ کی این او سی کیلیے رجوع نہیں کیا تھا۔

    ذرائع کے مطابق اعظم خان 2 لیگ کی پالیسی کی وجہ سے صرف اہم لیگز کو ترجیح دے رہے ہیں اور اعظم خان کیربیئن پریمیئر لیگ اور آئی ایل ٹی ٹوئنٹی کھیلیں گے۔

    اعظم خان کو لنکا پریمیئر لیگ میں کینیڈی کی ٹیم نے پک کیا تھا۔

    ذرائع کے مطابق اعظم خان نے تاحال سی پی ایل کیلئے اپلائی نہیں کیا اور وہ 28 اگست سے شروع ہونے والی سی پی ایل کی این او سی کیلیے رواں ہفتے رجوع کریں گے۔

    واضح رہے کہ اس سے قبل سابق قومی کرکٹر محمد حفیظ کا کہنا تھا کہ اعظم خان کے ساتھ بطور ڈائریکٹر کرکٹ ان کا تجربہ مایوس کن رہا ہے۔

    سابق ڈائریکٹر کرکٹ محمد حفیظ نے کہا کہ پوری ٹیم دو کلو میٹر کا فاصلہ دس منٹ میں طے کرے تو یہی کام کرنے کے لیے اعظم خان کو 20 منٹ درکار ہوں گے۔

    سمندری طوفان: بھارتی ٹیم خصوصی طیارے کے ذریعے دہلی روانہ ہوگی

    انہوں نے کہا کہ افسوس کے ساتھ کہنا پڑتا ہے کہ اعظم خان خود انٹرنیشنل کرکٹ کے لیے سنجیدہ سوچ کا مظاہرہ نہیں کررہے۔

  • اعظم خان کی فٹنس سے متعلق محمد حفیظ کا اہم انکشاف

    اعظم خان کی فٹنس سے متعلق محمد حفیظ کا اہم انکشاف

    قومی ٹیم کے سابق کپتان محمد حفیظ کا کہنا ہے کہ ماضی میں اعظم خان کی فٹنس کے حوالے سے بورڈ اور ان کے ذاتی ٹرینر کو کام کرنے پر آمادہ کیا، لیکن اعظم خان کوئی تبدیلی نہ لاسکے۔

    قومی ٹیم کے سابق ڈائریکٹر اور کپتان محمد حفیظ نے کہا کہ جارح مزاج اعظم خان کے ساتھ بطور ڈائریکٹر کرکٹ ان کا تجربہ مایوس کن رہا۔

    سابق کرکٹر نے کہا کہ پوری ٹیم 2 کلومیٹر کا فاصلہ دس منٹ میں طے کرے تو یہی کام کرنے کے لیے اعظم خان 20 منٹ کا وقت لیں گے۔

    انہوں نے کہا کہ افسوس کے ساتھ کہنا پڑتا ہے کہ اعظم خان خود بین الاقوامی کرکٹ کے لیے سنجیدہ سوچ کا مظاہرہ نہیں کر رہے۔

    قومی کرکٹ ٹیم کے سابق ڈائریکٹر محمد حفیظ کا مزید کہنا تھا کہ ان کے خیال میں اعظم خان بین انٹرنیشنل کرکٹ کے لیے تیار ہی نہیں ہیں۔

    واضح رہے کہ سابق کپتان محمد حفیظ نے پاکستان کے لیے 392 بین الاقوامی میچ کھیلے، انہوں نے ٹیسٹ، ون ڈے اور ٹی 20 کرکٹ میں قومی ٹیم کی قیادت کی۔

    دوسری جانب قومی ٹیم کے فاسٹ بولر نسیم شاہ کا کہنا ہے کہ قریب آکر ہار جائیں تو بہت دکھ ہوتا ہے۔

    نجی ٹی وی سے کرتے ہوئے فاسٹ بولر نسیم شاہ نے کہا کہ امریکا اور بھارت کے خلاف ہماری ٹیم نے توقعات کے مطابق کارکردگی نہیں دکھائی جس پر عوام کے ساتھ ساتھ ہم بھی دکھی ہیں۔

    انہوں نے کہا کہ وہ میچ کافی کلوز تھا ایک وقت ایسا تھا کہ ہم جیتنے کے قریب تھے۔

    ٹوئنٹی ورلڈ کپ: ویسٹ انڈیز نے نیوزی لینڈ کو 13رنز سے شکست دیدی

    نسیم شاہ نے کہا کہ ہارنے پر دکھ ہوتا ہے اور قریب آکر ہار جائیں تو بہت زیادہ دکھ ہوتا ہے، انہوں نے کہا کہ اگر میں باؤنڈری نہیں مارتا تو کوئی اور مارتا یہ نہیں کہہ سکتے کہ میں پہلے جاکر تو اسکور کرجاتا۔