Tag: اعظم خان

  • اعظم خان کی نیوریارک سے ویڈیو وائرل

    اعظم خان کی نیوریارک سے ویڈیو وائرل

    آئی سی سی ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ 2024ء میں امریکا کے خلاف شکست اور صفر پر آؤٹ ہونے کے بعد قومی ٹیم کے بلے باز اعظم شدید تنقید کی زد میں ہیں۔

    شائقین کرکٹ اعظم خان پر تنقید کا کوئی موقع ہاتھ سے نہیں جانے دے رہے۔

    بلے باز کو نہ صرف امریکا کے خلاف صفر پر آؤٹ ہونے پر تنقید کا سامنا ہے بلکہ کیچز چھوڑنے پر بھی کرکٹ شائقین اعظم خان سے سخت نالاں ہیں۔

     

    View this post on Instagram

     

    A post shared by Dialogue Pakistan (@dialoguepakistan)

    ایسے میں امریکی شہر نیویارک سے بلے باز کی ایک نئی ویڈیو وائرل ہورہی ہے جس میں اُنہیں اسٹریٹ فوڈ کے اسٹال پر کھڑے ہوکر برگر کھاتے ہوئے دیکھا جاسکتا ہے۔

    آج کے میچ میں اوپننگ کون کرے؟ شاہد آفریدی نے بتادیا

    غیر ملکی میڈیا پر بھی اس ویڈیو کو خوب کوریج دی جارہی ہے، جبکہ بعض سوشل میڈیا صارفین اس قسم کی ویڈیو وائرل کرنے پر ناراض بھی دکھائی دے رہے ہیں۔

  • ٹی 20 ورلڈ کپ : اعظم خان بھارت کیخلاف میچ سے باہر، ذرائع

    ٹی 20 ورلڈ کپ : اعظم خان بھارت کیخلاف میچ سے باہر، ذرائع

    نیویارک : ٹی ٹوئنٹی ورلڈکپ 2024 کے سب سے اہم پاک بھارت میچ سے قبل قومی ٹیم میں بڑی تبدیلی کی گئی ہے، ذرائع کا کہنا ہے کہ اعظم خان کو اس میچ سے باہر کردیا گیا ہے۔

    تفصیلات کے مطابق ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ 2024 میں روایتی حریف پاکستان اور بھارت کے مابین آج بروز اتوار کھیلے جانے والے میچ سے قبل قومی ٹیم میں کی جانے والی تبدیلی سے متعلق اہم خبر سامنے آگئی۔

    اس حوالے سے ذرائع کا کہنا ہے کہ پاکستان اور بھارت کی کرکٹ ٹیمیں آج نیویارک کے اسٹیڈیم میں مدمقابل آرہے ہیں جہاں پاکستان کے کھلاڑی اعظم خان ٹیم کا حصہ نہیں ہوں گے۔

    اعظم خان

    ذرائع کے مطابق پریکٹس سیشن میں اعظم خان کو بیٹنگ پریکٹس نہیں کرائی گئی کیونکہ ہیڈ کوچ اعظم خان کی موجودہ کارکردگی سے مطمئن نہیں ہیں۔

    دوسری جانب ذرائع کا مزید کہنا ہے کہ اعظم خان کی جگہ قومی کرکٹر عماد وسیم کی ٹیم میں واپسی کا قوی امکان ہے۔

    یاد رہے کہ قومی ٹیم کے وکٹ کیپر بیٹر اعظم خان آئی سی سی ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ میں امریکا کے خلاف میچ میں مایوس کن کارکردگی دکھانے پر شائقین کی کڑی تنقید کی زد میں ہیں۔

    مذکورہ میچ میں قسمت نے اعظم خان کا ساتھ نہ دیا اور وہ صفر پر آؤٹ ہوکر پویلین لوٹ گئے، تاہم اس صورتحال پر پاکستان کے سابق وکٹ کیپر بیٹر کامران اکمل ان کا دفاع کرتے ہوئے نظر آئے۔

    اے آر وائی نیوز کے پروگرام ہرلمحہ پرجوش میں گفتگو کرتے ہوئے کامران اکمل نے کہا کہ مڈل آرڈر میں کوئی آپشن نہیں اعظم خان کو اسکواڈ میں رکھنا پڑے گا، اعظم خان کو بھارت کے خلاف میچ میں کھلانا چاہیے۔

  • اعظم خان کو بھارت کیخلاف کھلانا چاہیے، کامران اکمل

    اعظم خان کو بھارت کیخلاف کھلانا چاہیے، کامران اکمل

    بھارت کیخلاف اہم ترین میچ میں اب تک ناکام رہنیوالے وکٹ کیپر بیٹر اعظم خان کو کھلانا چاہیے یا نہیں، کامران اکمل کا بیان سامنے آگیا۔

    پروگرام ہرلمحہ پرجوش میں گفتگو کرتے ہوئے پاکستان کے سابق وکٹ کیپر بیٹر کامران اکمل نے کہا کہ مڈل آرڈر میں کوئی آپشن نہیں اعظم خان کو اسکواڈ میں رکھنا پڑے گا، اعظم خان کو بھارت کے خلاف میچ میں کھلانا چاہیے۔

    کامران اکمل نے کہا کہ فخر نمبر4 پر ضائع ہورہا ہے، پاور پلے میں اس کا استعمال کرنا چاہیے، پاکستان کے لیے یہ میچ ’ڈو آرڈائی‘ جیسا ہوگا۔

    انھوں نے کہا کہ بھارتی ٹیم کا کمبی نیشن اچھا بنا ہوا ہے، پاکستان ٹیم اس وقت پریشر میں ہے، پاکستان اور بھارت کے میچ میں دونوں ٹیموں پر پریشر ہوتا ہے۔

    سابق کرکٹر نے کہا کہ پاکستان نے ہمیشہ ٹی ٹوئنٹی ورلڈکپ میں کم بیک کیا ہے، چاہے جس سے ہار کر آئیں پاک بھارت میچ الگ ہوتا ہے، بھارتی ٹیم کو یہ فائدہ ہے وہ پہلے 2 میچ کھیل چکی ہے۔

    انھوں نے کہا کہ نیویارک کی پچ پر پہلے بالنگ کی تو بھارت کو 120 رنز تک روکنا ہوگا، بابر اعظم اور رضوان نیویارک کی پچ پر بہتر کھیل سکتے ہیں، بھارت کے خلاف ہدف حاصل کرنا بھی بہت مشکل ہوگا۔

    سابق کرکٹر باسط علی نے کہا کہ بابر اعظم کو کل کے میچ میں 15 اوور تک رکنا پڑےگا، بابراعظم چاہے 50 رنز بنائیں لیکن 15 اوورز تک کریز پر ہوں۔

    باسط علی نے کہا کہ نیویارک کی پچ پر ہٹنگ کرنا مشکل ہوگا لیکن وکٹ نہیں گرنے دینی، بھارت کے اسکواڈ میں بمراہ واحد بالر ہے جس سے خطرہ ہے۔

  • اعظم خان کا تماشائی سے تلخ جملوں کا تبادلہ، ویڈیو وائرل

    اعظم خان کا تماشائی سے تلخ جملوں کا تبادلہ، ویڈیو وائرل

    قومی ٹیم کے وکٹ کیپر بیٹر اعظم خان آئی سی سی ٹی ٹوئنٹی ورلڈکپ میں امریکا کے خلاف میچ کے دوران صفر پر آؤٹ ہونے کے بعد پویلین جاتے ہوئے تماشائی پر برہم ہوگئے۔

    گزشتہ شب ٹی ٹوئنٹی ورلڈکپ میں امریکا نے پاکستان کو سپر اوور میں دلچسپ مقابلے کے بعد شکست دیکر مسلسل دوسری کامیابی حاصل کرلی تھی۔

    پاکستان کو سپر اوور میں جیت کے لیے امریکا نے 19 رنز کا ہدف دیا اور قومی ٹیم صرف 13 رنز اسکور کرسکی۔

    گزشتہ روز بھی قسمت نے اعظم خان کا ساتھ نہ دیا اور کرکٹر صفر پر آؤٹ ہوگئے، جب وہ پویلین کی طرف جا رہے تھے تو ان کا سامنا ایک تماشائی سے ہوا جو اعظم خان پر تنقید کررہا تھا۔

    اعظم خان ناراض چہرے کے ساتھ مداح کی طرف بڑھے اور پھر پویلین کی جانب چلے گئے۔

    امریکا سے پاکستان کو شکست، عرفان پٹھان کو بولنے کا موقع مل گیا

    واضح رہے کہ ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ کے میچ میں امریکا نے پاکستان کو سپر اوور میں 5 رنز سے شکست دے دی تھی، قومی ٹیم 19 رنز کے تعاقب میں ایک وکٹ کے نقصان پر 13 رنز بناسکی۔

  • وائرل: بابر اعظم نے اعظم خان کا بھی نیا نام رکھ دیا

    وائرل: بابر اعظم نے اعظم خان کا بھی نیا نام رکھ دیا

    قومی کرکٹ ٹیم کے کپتان بابر اعظم نے افتخار احمد کے بعد اعظم خان کو بھی نہایت دلچسپ نام دے ڈالا، جس کی ویڈیو وائرل ہوگئی۔

    اکثر کھلاڑیوں کے درمیان دوستی کافی گہری ہوتی ہے اور وہ میدان یا پریکٹس سیشن میں ایک دوسرے سے چھیڑ چھاڑ بھی کرتے نظر آتے ہیں۔ پاکستانی کرکٹ ٹیم امریکا کے خلاف اپنے پہلے میچ کی تیاریوں کے سلسلے میں ڈیلاس کے گرینڈ پریری اسٹیڈیم میں پریکٹس سیشن میں مصروف تھی کہ کیمرے نے بابر اعظم کے الفاظ ریکارڈ کرلیے۔

    اعظم خان اپنی بھاری جسامت کی وجہ سے ایک پریکٹس ڈرل ٹھیک طرح سے نہ کرپائے جس کے بعد کپتان بابر نے انھیں پنجابی زبان میں دلچسپ نام سے مخاطب کیا۔

    جب پاکستانی وکٹ کیپر پریکٹس ڈرل کو پورا کرنے میں ناکام رہے تو بابر نے ماحول کو خوش گوار رکھنے کے لیے انھیں ازراہ مذاق ’گینڈا‘ کہا جس کی ویڈیو سوشل میڈیا پر تیزی سے وائرل ہوگئی۔

    بابر اعظم اور اعظم خان کی اس ویڈیو پر شائقین کرکٹ مختلف تبصرے کرتے نظر آرہے ہیں کچھ لوگوں کا کہنا ہے کہ کپتان نے وکٹ کیپر بیٹر کو ’باڈی شیمنگ‘ کا نشانہ بنایا ہے۔

    خیال رہے کہ اس سے قبل بابر اعظم نے صائم ایوب کو ’چھوٹا ڈان‘ کہہ کر مخاطب کیا تھا جبکہ انھوں نے افتخار احمد کو ایک بار ’چاچا‘ کہہ کر مخاطب کیا تھا جس کے بعد سے اکثر شائقین انھیں اس نک نام سے ہی مخاطب کرتے ہیں۔

  • اعظم خان نے سوشل میڈیا پر تنقید کے بعد بڑا قدم اُٹھالیا

    اعظم خان نے سوشل میڈیا پر تنقید کے بعد بڑا قدم اُٹھالیا

    قومی ٹیم کے سابق کپتان معین خان کے صاحبزادے اور پاکستان کرکٹ ٹیم کے بیٹر اعظم خان نے سوشل میڈیا ایپ سے اپنی تمام تصاویر اور ویڈیوز کا صفایا کر دیا۔

    قومی بلے باز سوشل میڈیا پر اپنی ویڈیوز اور تصاویر اکثر اپ لوڈ کرتے تھے، گزشتہ چند دنوں سے ان کی فٹنس کے باعث شائقین کی جانب سے ان پر شدید تنقید کا سلسلہ جاری تھا۔

    قومی بلے باز کو انگلینڈ کے خلاف خراب کارکردگی کے باعث بھی شائقین کی جانب سے تنقید کا سامنا تھا، اعظم خان کی سوشل میڈیا اکاؤنٹ پر اب کوئی تصویر یا ویڈیو دستیاب نہیں ہے۔

    اس سے قبل قومی ٹیم کے سابق کپتان سلمان بٹ نے بھی وکٹ کیپر بیٹر اعظم خان اور شاداب خان کی کارکردگی پر تنقید کی تھی۔

    سابق کرکٹر سلمان بٹ نے اپنے یوٹیوب چینل پر کہا کہ قومی بلے باز فٹنس کے مسائل اور شارٹ بال کھیلنے میں جدوجہد کرنے پر خود تنقید کی دعوت دیتے ہیں۔

    انہوں نے کہا کہ جب بھی اعظم خان پرفارم نہیں کریں گے تو ان پر تنقید کی جائے گی۔

    سلمان بٹ نے اعظم خان کی وکٹ کیپنگ پر بھی تنقید کرتے ہوئے کہا کہ انگلینڈ کے خلاف چوتھے ٹی 20 میچ میں بھی انہوں نے دو اہم کیچز ڈراپ کیے۔

    انہوں نے کہا کہ شارٹ بال کھیلتے ہوئے ان کی آنکھیں بند ہوگئیں، میرے خیال میں اعظم خان کو اپنی فٹنس پر کام کرنا چاہیے ورنہ ان کے لیے کھیلنا بہت مشکل ہوجائے گا۔

    ٹی 20 ورلڈکپ: نمیبیا نے عمان کو سپر اوور میں شکست دیدی

    سابق کرکٹر نے کہا کہ شاداب خان کبھی کبھار اچھی کارکردگی کے باوجود نمبر چار پر بیٹنگ کے لیے موزوں نہیں ہے۔

  • اعظم خان پہاڑ کی چوٹی پر پہنچنے تو کیا ہوا؟ ویڈیو سامنے آگئی

    اعظم خان پہاڑ کی چوٹی پر پہنچنے تو کیا ہوا؟ ویڈیو سامنے آگئی

    کاکول میں جاری فزیکل کیمپ میں پاکستانی کھلاڑیوں نے سخت گیر ایکسر سائز بھی کیں اور اُس سے لطف اندوز بھی ہوئے، ایسے میں ایک بار پھر قومی ٹیم کے سابق کپتان معین خان کے صاحبزادے اعظم خان نے سب کی توجہ حاصل کرلی۔

    قومی ٹیم کے کھلاڑیوں کو فزیکل ٹریننگ کیمپ میں انوکھی مشق کا سامنا کرنا پڑا، جس میں انہیں پہاڑ کی چوٹی پر پہنچنے کا ٹاسک دیا گیا تھا۔

    فاسٹ بولر زمان خان نے اپنے انسٹا گرام اکاؤنٹ پر ایک ویڈیو شیئر کی جس میں اعظم خان کے پہاڑ کی چوٹی پر پہنچنے کے مناظر موجود ہیں۔

     

    View this post on Instagram

     

    A post shared by Zaman Khan (@real_zamankhan)

    اپنے آخری ساتھی کے پہاڑ کی چوٹی پر پہنچنے پر کھلاڑیوں کی خوشی دیدنی تھی اور سب ہی اعظم خان کے استقبال کے لئے پہنچ گئے اور اعظم خان کے نام کے نعرے بلند کرنا شروع کردیئے۔

    اعظم خان کے پہاڑ کی چوٹی پر پہنچنے کے مناظر دیکھنے سے تعلق رکھتے تھے، تمام کھلاڑی اس موقع پر خوب لطف اندوز ہوئے۔

    ویڈیو: کاکول میں رسہ کشی مقابلہ، اعظم خان طاقت کے بادشاہ قرار

    واضح رہے کہ کاکول میں قومی کرکٹرز کا کیمپ آج رات 12 بجے ختم ہوجائے گا۔جبکہ کھلاڑی 8اپریل کو آرمی چیف کی جانب سے دیئے گئے افطار ڈنر میں شرکت کریں گے۔

  • ویڈیو: اعظم خان اور نسیم شاہ نے پلے آف میں پہنچنے کا جشن کیسے منایا؟

    ویڈیو: اعظم خان اور نسیم شاہ نے پلے آف میں پہنچنے کا جشن کیسے منایا؟

    پاکستان سپر لیگ  کی فرینچائز اسلام آباد یونائیٹڈ کے اعظم خان اور نسیم شاہ کی گانا گانے کی ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہورہی ہے۔

    پاکستان سپر لیگ (پی ایس ایل) 9 کے 27ویں اور اہم میچ میں اسلام آباد یونائیٹڈ نے ملتان سلطانز کو شکست دے کر پلے آف کے لیے کوالیفائی کیا تو اعظم خان اور نسیم شاہ نے منفرد انداز میں جشن منایا۔

    سوشل میڈیا پر وائرل ویڈیو میں اسلم آباد کے بیٹراعظم خان اور نسیم شاہ کو دوران پرواز  کیفی خلیل کا ’کہانی سنو‘گاتے ہوئے دیکھا جاسکتا ہے جبکہ دیگر کھلاڑی بھی اس جگل بندی میں شامل ہوجاتے ہیں۔

    خیال رہے کہ گزشتہ روز ہونے والے میچ میں اسلام آباد یونائیٹڈ نے ملتان سلطانز کو دلچسپ مقابلے کے بعد شکست دے دی، اس طرح وہ پلے آف مرحلے کے لیے کوالیفائی کرنے والی تیسری ٹیم بن گئی ہے۔

     پلے آف مرحلے کی چوتھی ٹیم کوئٹہ گلیڈی ایٹرز ہے جبکہ دفاعی چیمپئن لاہور قلندرز اور کراچی کنگز اگلے راؤنڈ میں جگہ بنانے میں ناکام رہی ہیں۔

  • عاطف اسلم نے کس معروف کرکٹر کا آٹو گراف لیا؟

    عاطف اسلم نے کس معروف کرکٹر کا آٹو گراف لیا؟

    عالمی شہرت یافتہ پاکستانی گلوکار عاطف اسلم کے پوری دنیا میں چاہنے والے موجود ہیں جو گلوکار کا آٹوگراف لینے کے لئے ترستے ہیں۔

    سوشل میڈیا پر وائرل ہونے والی تصویر میں دیکھا جاسکتا ہے کہ معروف گلوکار عاطف اسلم ایک کھلاڑی کا دستخط شدہ بلا تھامے کھڑے ہیں۔

    پاکستان سپر لیگ (پی ایس ایل) 9 کی فرنچائز اسلام آباد یونائیٹڈ کی نمائندگی کرنے والے اعظم خان نے فوٹو اینڈ ویڈیو شیئرنگ پلیٹ فارم پر چند تصاویر شیئر کی ہیں۔

    شیئر کی گئی تصاویر میں سے ایک میں اعظم خان کو اپنے گٹار پر گلوکار کا آٹو گراف لیتے ہوئے دیکھا جاسکتا جبکہ ایک تصویر میں کھلاڑی اور گلوکار گٹار اور بلا اُٹھائے پوز دے رہے ہیں۔

     

    View this post on Instagram

     

    A post shared by M Azam Khan (@azam77khann)

    معین خان کے صاحبزادے اعظم خان نے عاطف اسلم کے ہاتھوں میں موجود بلے پر نیک تمناؤں کے ساتھ ان کے لیے ایک خوبصورت دعا اور اپنے دستخط بھی تحریر کئے۔

    اعظم خان نے مذکورہ انسٹا گرام پوسٹ کے کیپشن میں عاطف اسلم کے ماضی میں دیئے گئے انٹرویو سے چند الفاظ بھی تحریر کئے، جس میں اُن کا کہنا تھا کہ ”دنیا چاہے کچھ بھی کہے لیکن تم یقین رکھو – عاطف اسلم“۔

    اعظم خان نے اس کے ساتھ ہی عاطف اسلم سے ملاقات پر خوشی کا اظہار بھی کیا اور لکھا کہ اب بھی غیرمعمولی صلاحیتوں کے مالک گلوکار عاطف اسلم سے ہونے والی ملاقات کے سحر میں جکڑا ہوا ہوں۔

  • اعظم خان کی پاور ہٹنگ کے بارے میں ایلکس ہیلز نے کیا کہا؟

    اعظم خان کی پاور ہٹنگ کے بارے میں ایلکس ہیلز نے کیا کہا؟

    نیوزی لینڈ کی سیریز میں ناکام رہنے والے پاکستانی بیٹر اعظم خان کی پاور ہٹنگ کے حوالے سے ایلکس ہیلز نے اپنے خیالات کا اظہار کیا ہے۔

    اس وقت دونوں بیٹرز آئی ایل ٹی ٹوئنٹی میں ڈیزرٹ وائپرز فرنچائز کی نمائندگی کر رہے ہیں جس میں شاہین آفریدی، کولن منرو، وینندو ہسارنگا، اور شیرفین ردرفورڈ جیسے اسٹار پلیئرز بھی شامل ہیں۔

    ایلکس ہیلز کا کہنا ہے کہ اعظم خان کے پاس کچھ اس طرح کا ٹیلنٹ ہے جو انھوں نے کم ہی دیکھا ہے۔ ان کی موجودگی سے ہماری ٹیم کی قوت بڑھ گئی۔ ان کا مستقبل کافی روشن لگ رہا ہے۔

    انٹرنیشنل لیگ ٹی ٹوئنٹی میں ڈیزرٹ وائپرز کی نمائندگی کرنے والے انگلش بیٹر کا کہنا تھا کہ نوجوان پاکستانی بیٹر بہترین ہٹرز میں سے ایک اور شاندار صلاحیتوں کے حامل ہیں۔

    فٹنس کی وجہ سے رن آؤٹ ہونے کے سوال پر انھوں نے کہا کہ میرے خیال میں انھیں کوئی مسئلہ نہیں، کرکٹ میں ایسا ہوجاتا ہے، اسی میچ کے دوران میں خود بھی رن آؤٹ ہونے سے بال بال بچا تھا۔

    واضح رہے کہ ڈیزرٹ وائپرز اور ایم آئی ایمریٹس کے درمیان گزشتہ رات آئی ایل ٹو ٹوئنٹی کا سب سے سنسنی خیز میچ ہوا تھا اور میں تمام 40 اوورز ہوئے تھے جبکہ یہ میچ وائپرز کی ٹیم آخری گیند پر جیتنے میں کامیابی ہوئی تھی۔