Tag: اعظم خان

  • ’بھالو میں نے تو ایسا تو نہیں کہا تھا‘ اعظم خان نے سرفراز سے متعلق دلچسپ قصہ سنا دیا

    ’بھالو میں نے تو ایسا تو نہیں کہا تھا‘ اعظم خان نے سرفراز سے متعلق دلچسپ قصہ سنا دیا

    قومی کرکٹر اعظم خان نے سابق کپتان سرفراز احمد سے متعلق پی ایس ایل کا دلچسپ قصہ سنا دیا۔

    قومی کرکٹر اعظم خان نے گزشتہ روز نجی ٹی وی کے مزاحیہ پروگرام میں شرکت کی اور کرکٹ سے متعلق دلچسپ واقعات بیان کیے۔

    اعظم خان نے بتایا کہ پی ایس ایل 5 پاکستان میں ہوا تھا راولپنڈی میں ہمارا میچ تھا، سہیل خان نے الٹی سیدھی گیند کرکے چوکا کھا لیا، اسے جو چیز کہیں وہ اس کا الٹ ہی کرتا ہے۔

    انہوں نے بتایا کہ جب سہیل خان کو چوکا لگا تو سیفی بھائی بھاگتے ہوئے گئے اور اس کو دو تین باتیں سنائی پھر وہ کلپ وائرل ہوگئی کہ ’سہیل خان ادھر آؤ۔‘

    اعظم خان کا کہنا تھا کہ جب سیفی بھائی نے دو تین باتیں سنائیں تو میں گھوم گیا کہیں مجھے بھی ریڈار میں نہ لے لیں کیونکہ وہ جب بولنے لگتے ہیں تو پھر جو سامنے آئے اسے لپیٹ میں لے لیتے ہیں۔

    انہوں نے بتایا کہ جب کلپ وائرل ہوئی تو سیفی بھائی میرے کمرے میں آئے اور کہنے لگے ’بھالو میں نے ایسا تو نہیں کہا تھا۔‘

    اعظم خان کا کہنا تھا کہ میں نے ان سے کہا کہ سیفی بھائی سچ بتاؤں میں نے سب سنا آپ نے بالکل ایسا ہی کہا تھا۔‘

  • ’میری سلیکشن ہوگئی ہے‘، اعظم خان نے میم شیئر کردی

    ’میری سلیکشن ہوگئی ہے‘، اعظم خان نے میم شیئر کردی

    افغانستان کے خلاف 15 رکنی اسکواڈ کا حصہ بننے پر قومی ٹیم کے کھلاڑی اعظم خان نے دلچسپ انداز میں اپنی خوشی کا اظہار کیا ہے۔

    پی سی بی مینجمنٹ کمیٹی کے چیئرمین نجم سیٹھی نے اور قومی کرکٹ ٹیم کے چیف سلیکٹر  نے افغانستان کے خلاف 3 ٹی ٹوئنٹی سیریز کے لیے 15 رکنی اسکواڈ کا اعلان کیا ہے۔

    اس حوالے سے نجم سیٹھی نے پریس کانفرنس کرتے ہوئے کہا کہ اس سیریز میں نوجوان کھلاڑیوں کو موقع دینے کا فیصلہ کیا ہے اور سینئر کھلاڑی کو آرام دیا گیا ہے۔

    https://twitter.com/MAzamKhan45/status/1635214044994101248?s=20

    15 رکنی اسکواڈ کی کپتان شاداب خان کریں گے ، اسکواڈ میں احسان اللہ، صائم ایوب، طیب طاہر اور زمان خان ڈیبیو کریں گے، اس کے علاوہ اعظم خان، عبداللہ شفیق، فہیم اشرف، عماد وسیم، افتخار احمد، زمان خان اور محمد حارث اسکواڈ کا حصہ ہوں گے۔

    اس حوالے سے اعظم خان نے ٹوئٹر پر میم شیئر کی جس میں ایک شخص پروگرام میں منتخب ہونے پر حیرانی سے کہتا ہے کہ ‘میری سلیکشن ہوگئی’۔

    پاک افغان ٹی ٹوئنٹی سیریز کیلئے اسکواڈ کا اعلان، شاداب خان کپتان مقرر

    اعظم خان  نے کیپشن میں لکھا کہ میری کیفیت اس وقت بالکل ایسی ہے۔

  • اعظم خان قومی ٹیم میں شمولیت کے مضبوط امیدوار بن گئے ہیں؟ یونس خان نے بتادیا

    اعظم خان قومی ٹیم میں شمولیت کے مضبوط امیدوار بن گئے ہیں؟ یونس خان نے بتادیا

    پی ایس ایل کے آٹھویں سیزن کے تیرہویں میچ میں اعظم خان نے کوئٹہ گلیڈی ایٹرز کے خلاف 8 چھکوں اور 9 چوکوں کی مدد سے 42 گیندوں پر 97 رنز کی شاندار اننگز کھیلی۔

    اعظم خان کی اس اننگز کے حوالے سے پاکستان میں موجود تمام سابق کھلاڑی اس حوالے سے بات کررہے ہیں تاہم پروگرام ہر لمحہ پرجوش میں موجود سابق کپتان یونس خان نے کہا کہ آج کا میچ دیکھ کر  بہت مزہ آیا، اعظم خان آج ایک انٹرنیشل کھلاڑی کی طرح کھیلتے ہوئے نظر آئے ہیں۔

    یونس خان نے کہا کہ آج انہوں نے گراؤنڈ کے دونوں اطرف کھیلا ہے، باؤلنگ سائیڈ پر بہترین بولز موجود تھے لیکن انہوں نے آج اسلکز اور پاور کا استعمال کرتے ہوئے تمام شاٹ لگائے ہیں۔

    انہوں نے کہا کہ فٹنس کمر کم کرنا نہیں، اعظم خان اگر کرکٹ ٹیسٹ پاس کرسکتے ہیں، چھکے مار سکتے ہیں، کیپرنگ بہترین کرسکتے ہیں ، رنز بنا سکتے ہیں تو انہیں کچھ بھی ثابت کرنے کی ضرورت نہیں ہے۔

    یونس خان نے کہا کہ اگر اعظم خان کی یہ فارم برقرار رہی تو وہ قومی ٹیم میں شمولیت کے مضبوط امیدوار بن سکتے ہیں، میری خواہش ہے کہ پی ایس ایل اعظم 8 کے بہترین پلئیر بنیں۔

    اس کے علاوہ کامران اکمل کا کہنا تھا کہ اعظم خان نے کوالٹی بیٹنگ کی ہے، ان کی بیٹنگ دیکھنے کا مزہ آیا، آج کے میچ سے اعظم آگے مزید  پُراعتماد بیٹنگ کریں گے۔

  • اعظم خان پاکستان کے بہترین مڈل آرڈر بیٹسمین ہیں، اظہر علی

    اعظم خان پاکستان کے بہترین مڈل آرڈر بیٹسمین ہیں، اظہر علی

    سابق ٹیسٹ کپتان اظہر علی نے کہا کہ اعظم خان پاکستان کے بہترین مڈل آرڈر بیٹسمین ہیں، جو قومی ٹیم میں شامل نہیں ہیں۔

    اے آر وائی ڈیجیٹل کے پروگرام ‘دی فورتھ امپائر ایکسپریس‘ میں گفتگو کرتے ہوئے سابق ٹیسٹ کرکٹر اظہر علی نے کہا کہ اعظم خان ان کچھ پلئیر سے بہت بہتر ہیں جو میچ کے آخری میں جا کر چھکا یا چوکا لگاتے ہیں۔

    اظہر علی کا کہنا تھا کہ اعظم خان کے کھیل کی سب سے زیادہ خوبصورتی یہ ہے کہ وہ صرف ہٹ نہیں کرتے، وہ بولز کو دیکھتے ہوئے کھیلتے ہیں، ہر جگہ شاٹ لگاتے ہیں، وہ اپنے پاور کا بہت بہترین استعمال کرتے ہوئے 360 اینگل سے شاٹ لگاتے ہیں۔

    سابق ٹیسٹ کرکٹر اظہر علی نے کہا کہ میں یہی کہوں گا یہ اعظم خان پاکستان کے بہترین مڈل آرڈر بیٹسمین ہیں جو پاکستان کے لیے نہیں کھلیتے ہیں۔

    انہوں نے مزید کہا کہ معین خان بھی سوچتے ہوں گے کہ اعظم کو بہت زیادہ گائیڈ کردیا ہے۔

    واضح رہے کہ پی ایس ایل کے آٹھویں سیزن کے تیرہویں میچ میں اعظم خان نے کوئٹہ گلیڈی ایٹرز کے خلاف 8 چھکوں اور 9 چوکوں کی مدد سے 42 گیندوں پر 97 رنز کی شاندار اننگز کھیلی۔

  • ویڈیو: اعظم خان کی شاندار بیٹنگ پر معین خان نے کیا کہا؟

    ویڈیو: اعظم خان کی شاندار بیٹنگ پر معین خان نے کیا کہا؟

    کراچی: پاکستان سپر لیگ میں اسلام آباد یونائیٹڈ کی جانب سے کھیلنے والے بیٹر اعظم خان کی کوئٹہ گلیڈی ایٹرز کے خلاف اننگز پر ان کے والد معین خان کا ردعمل آیا ہے۔

    گزشتہ روز ایچ بی ایل پی ایس ایل کے میچ میں اسلام  آباد کی جانب سے کھیلنے والے اعظم خان کی دھواں دھار بیٹنگ نے ان کی ٹیم کی جیت میں اہم کردار ادا کیا۔

    میچ  کے بعد شاداب اور اعظم خان جب گراؤنڈ سے نکلے تو سامنے معین خان کھڑے تھے جو ان دونوں کی جانب بڑھے۔

    شاداب نے کوئٹہ گلیڈی ایٹرز کے معین خان سے سوال کیا کہ ‘معین بھائی آپ خوش ہیں یا غم میں ہیں؟ جواب میں سابق کرکٹر نے کہا ففٹی ففٹی ہوں، شاداب نے کہا نہیں آپ ففٹی ففٹی نہیں ہوسکتے’۔

    شاداب نے کہا ‘ مجھے لگتا ہے آپ 70 اور 30 ہیں، مجھے لگتا ہے آپ 70 فیصد بیٹے کی پرفارمنس کے باعث خوش ہیں’۔

    واضح رہے کہ گزشتہ روز فٹنس کی وجہ سے تنقید کا شکار رہنے والے اعظم خان نے کوئٹہ گلیڈی ایٹرز کے خلاف 8 چھکوں اور 9 چوکوں کی مدد سے 42 گیندوں پر 97 رنز کی شاندار اننگز کھیلی۔

  • میں خالی پیٹ آیا تھا، گراؤنڈ میں سب کچھ کھالیا، اعظم خان

    میں خالی پیٹ آیا تھا، گراؤنڈ میں سب کچھ کھالیا، اعظم خان

    پاکستان سپر لیگ (پی ایس ایل) کی ٹیم اسلام آباد یونائیٹڈ کے وکٹ کیپر بیٹر اعظم خان نے کہا ہے کہ آج لنچ میں کچھ نہیں کھایا، میں خالی پیٹ آیا اور گراؤنڈ میں سب کچھ کھا لیا۔

    شاندار اننگز کھیلنے کے بعد پریس کانفرنس کرتے ہوئے اعظم خان نے کہا کہ پاکستان میں کسی سابق کھلاڑی کا بیٹا ہونا بہت مشکل کام ہے کیوں کہ اس کو منفی لیا جاتا ہے مگر والد صاحب نے مجھے مثبت چیزیں ہی سکھائی ہیں انھوں نے سکھایا کہ آپ پر تنقید زیادہ  ہوگی اور تعریف کم ہوگی، تو کوشش کرنا کہ اپنا فوکس صرف اپنی کارکردگی پر رکھنا ہے۔

    انہوں نے کہا کہ ابھی کیرئیر کے ابتدائی مراحل میں ہوں، کوئٹہ گلیڈی ایٹرز کی وجہ سے میرا کیرئیر شروع ہوا، مجھے اسلام آباد یونائیٹڈ میں لانے میں شاداب کا بڑا کردار رہا، دنیا بھر میں کرکٹ کھیلنے سے میں ایک اچھے زون میں شامل ہوں، جہاں موقع ملے گا کھیلنے کیلئے تیار ہوں اور پاکستان کیلئے جان حاضر ہے، پاکستان سے کھیلنا ہر کسی کی خواہش ہوتی ہے۔

    ’اعظم خان ہمارے کھلاڑی ہیں ہمیں ہی دھو دیا‘

     ایک سوال پر اعظم خان نے کہا کہ ہر کھلاڑی کا خواب ہے کہ وہ پاکستان کی جانب سے نمائندگی کریں، پاکستان ٹیم کی جہاں تک بات ہے میں ایک اچھے زون میں ہوں، اگر سلیکٹ ہوئے تو پاکستان کے لیے جان بھی حاضر ہے، تو پھر ٹی ٹوئنٹی کھیلنا کوئی بڑی بات نہیں ہے، موقع ملا تو ضرور کھیلوں گا۔

    اعظم خان نے کہا  ٹیم میں سلیکٹ نہیں ہوتے تو مایوسی ہوتی ہے لیکن اپنی کارکردگی پر فوکس رکھتا ہے، کھیل کو مزید بہتر کرنے کی کوشش کرتا ہوں، سنچری کا افسوس ہے جس پر شارٹ درکار تھا وہی بال مس ہوگئی۔

    انہوں نے کہا کہ شارٹ آف دا ٹورنامنٹ کیلئے پریکٹس کرنا پڑتی ہے، اچھے شارٹ کبھی کبھی لگ جاتے ہیں، اپنی کارکردگی سے کبھی بھی مطمئن نہیں ہونا چاہیے، جب رنز بناتے ہیں تو رنز کی بھوک اور بڑھ جانا چاہیے۔

  • اعظم خان خیبرپختونخوا کے نگران وزیراعلٰی تعینات

    پشاور: گورنر خیبرپختونخوا نے اعظم خان کو کے پی کا نگران وزیر اعلٰی تعینات کر دیا۔

    خیبرپختونخوا کے سابق وزیراعلیٰ محمود خان اور اپوزیشن لیڈر اکرم خان درانی کی مشاورت کے بعد جمعے کوریٹائرڈ بیوروکریٹ محمد اعظم خان کو نگران وزیراعلی بنانے کے لیے اتفاق ہوا تھا۔

    گورنر خیبر پختونخوا غلام علی نے محمد اعظم خان کو بطور نگران وزیراعلٰی تعیناتی کا اعلامیہ جاری کر دیا ہے۔

    محمد اعظم خان کا نام اپوزیشن کی جانب سے پیش کیا گیا تھا، جس پر محمود خان نے بھی اتفاق کیا۔

    اعظم خان کون ہیں؟

    اعظم خان کا پورا نام محمد اعظم خان ہے، وہ ایک ریٹائرڈ بیوروکریٹ ہیں، جو کہ ماضی میں وزیر خزانہ اور وفاقی سیکریٹری وزارت پٹرولیم و قدرتی وسائل اور وفاقی سیکریٹری مذہبی امور رہ چکے ہیں۔

    اعظم خان نے ماضی میں چیف سیکریٹری اور مختلف وزارتوں کے سیکریٹری کے طور پر کام کیا ہے۔

  • اعظم خان ناقدین پر برس پڑے

    قومی ٹیم کے جارح مزاج بیٹر اعظم خان سوشل میڈیا جاری ٹرولنگ پر برس پڑے۔

    فوٹو اور ویڈیو شیئرنگ ایپ انسٹاگرام پر اعظم خان نے اپنی حالیہ سنچری کی تصویر شیئر کرتے ہوئے لکھا کہ ’اگر ایک کھلاڑی 400 رنز کرتا ہے وہ سپر فٹ ہوتا ہے اور دوسرا کھلاڑی 800 رنز کرے تو وہ سپر فٹ نہیں ہے۔‘

    انہوں نے کہا کہ ’میں اس کھلاڑی کو اپنی ٹیم میں رکھوں گا جو 800 رنز کرے گا یہی میرا موقف ہے۔‘

     

    View this post on Instagram

     

    A post shared by M Azam Khan (@azam77khann)

    جارح مزاج بیٹر نے کہا کہ ’ہر روز خود کو بہتر کرنے کی کوشش کرتا ہوں تاکہ بہترین کرکٹر بن سکوں۔‘

    واضح رہے کہ اعظم خان نے اپنی انسٹا پوسٹ یہ بھی لکھا تھا کہ روز سوشل میڈیا پر نئے منفی تبصروں کا سامنا کرنا پڑتا ہے۔

    یاد رہے کہ گزشتہ دنوں بنگلہ دیش پریمیئر لیگ میں قومی ٹیم کے جارح مزاج وکٹ کیپر بیٹر اعظم خان نے تیز ترین سنچری بنائی تھی۔

    بی پی ایل میں کھلنا ٹائیگر کی نمائندگی کرنے والے وکٹ کیپر بیٹر اعظم خان نے 58 گیندوں پر 109 رنز کی ناٹ آؤٹ اننگ کھیلی تھی، اعظم خان کی اننگ میں 8 بلند و بالا چھکے اور 9 چوکے شامل تھے۔

    قومی ٹیم کے سابق کپتان سرفراز احمد نے بھی اُن کی تصویر شیئر کرتے ہوئے انہیں مبارک باد دی اور لکھا کہ ’ابا بہت اچھا کھیلے، شاباش اسے جاری رکھیں۔‘

  • اعظم خان نے لنکا پریمیئر لیگ میں اپنی دھاک بٹھا دی

    اعظم خان نے لنکا پریمیئر لیگ میں اپنی دھاک بٹھا دی

    ہمبنٹوٹا: لنکا پریمیئر لیگ میں گال گلیڈی ایٹرز کی نمائندگی کرنے والے اعظم خان نے دھواں دھار اننگز کھیل کر ناقدین کو غلط ثابت کردیا۔

    تفصیلات کے مطابق لنکا پریمیئر لیگ (ایل پی ایل) میں سابق کپتان معین خان کے بیٹے اعظم خان نے 24 گیندوں پر 55 رنز کی شاندار اننگز کھیلی جس کی ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہورہی ہے۔

    اعظم خان کی اننگز میں سات چوکے اور 3 بلند و بالا چھکے شامل تھے، انہیں دسن شناکا نے 55 رنز پر آؤٹ کیا۔

    اس سے قبل گال گلیڈی ایٹر کے اعظم خان چار میچز میں بڑا اسکور نہیں کرسکے تھے انہوں نے 20، 10، 13 اور 25 رنز کی اننگز کھیلی تھی۔

    اعظم خان کی اننگز کے باوجود گال گلیڈی ایٹرز میچ نہیں جیت سکی، واضح رہے کہ لیگ میں گال گلیڈی ایٹرز کی یہ مسلسل پانچویں شکست ہے۔

    قومی ٹیم کے سابق کپتان سرفراز احمد بھی گال گلیڈی ایٹرز کا حصہ تھے لیکن دورہ نیوزی لینڈ میں ٹیم کا حصہ بننے پر انہیں لنکا پریمیئر لیگ سے دستبردار ہونا پڑا۔

    گال گلیڈی ایٹرز میں تین کھلاڑی ملکی نمائندگی کررہے ہیں جن میں فاسٹ بولر محمد عامر، احسن علی اور اعظم خان شامل ہیں۔

    واضح رہے کہ شاہد خان آفریدی بھی گال گلیڈی ایٹرز کی کپتانی کے فرائض سرانجام دے رہے تھے لیکن تین میچز کھیلنے کے بعد ذاتی ایمرجنسی کی وجہ سے وہ لیگ چھوڑ کر وطن روانہ ہوئے تھے۔

  • پاکستان انڈر 19 ٹیم کا دورۂ جنوبی افریقہ، ہیڈ کوچ اور کپتان کی پریس کانفرنس

    پاکستان انڈر 19 ٹیم کا دورۂ جنوبی افریقہ، ہیڈ کوچ اور کپتان کی پریس کانفرنس

    کراچی: پاکستان انڈر 19 کرکٹ ٹیم کے ہیڈ کوچ و منیجر اعظم خان نے کہا ہے کہ کھلاڑیوں کو جنوبی افریقا دورے میں 5 روز کنڈیشن سمجھنے میں لگیں گے۔

    تفصیلات کے مطابق پاکستان انڈر 19 کرکٹ ٹیم کے دورۂ جنوبی افریقا کے سلسلے میں ہیڈ کوچ و منیجر اعظم خان نے پریس کانفرنس کی، انھوں نے کہا کہ دورۂ سری لنکا ہمارے لیے آسان ثابت نہیں ہوا ہے، ایشیا اور ورلڈ کپ کی تیاری کے لیے دورۂ جنوبی افریقا فائدہ مند رہے گا۔

    انھوں نے کہا کہ وننگ کمبی نیشن کے پلیئرز پرفارم نہیں کر سکے تھے اس لیے ریزرو کھلاڑیوں کو ٹیم میں شامل کیا گیا ہے، تاکہ ہمیں اگلے ٹورنامنٹس کے لیے بہترین ٹیم مل سکے۔

    ہیڈ کوچ اعظم خان نے کہا کہ جنوبی افریقا کی وکٹیں تیز اور باؤنسی ثابت ہوتی ہیں، تاہم اسی کو مد نظر رکھ کر ٹیم تشکیل دی ہے، امید ہے کہ صورت حال کے مطابق کھیل پیش کر سکیں گے۔

    یہ بھی پڑھیں: پاکستان کی انڈر 19 ٹیم کی کوچنگ کے لیے ایک اور نام سامنے آگیا

    انھوں نے کہا کہ انڈر 19 ٹیم میں فاسٹ بولر سمیت چند ایسے کھلاڑی ہیں جو آیندہ پاکستان کرکٹ ٹیم میں نظر آئیں گے۔

    دریں اثنا انڈر نائٹین ٹیم کے کپتان روحیل نذیر نے کہا کہ جنوبی افریقا کی تیز اور باؤنسی وکٹ کا مسئلہ نہیں ہے، اچھی کرکٹ کھیلیں گے تو جنوبی افریقا کو ہرا سکتے ہیں، ہمارا فاسٹ بولنگ کا شعبہ مضبوط ہے۔

    خیال رہے کہ انڈر 19 ورلڈ کپ بھی جنوبی افریقا میں شیڈول ہے، جنوبی افریقا کے ساتھ ون ڈے سیریز 7 میچز پر مشتمل ہے جو 22 جون سے 7 جولائی تک کھیلی جائے گی۔