Tag: اعظم سواتی

  • ’حکومت کی طرف سے اعظم سواتی کو سفر کی اجازت ہے‘

    ’حکومت کی طرف سے اعظم سواتی کو سفر کی اجازت ہے‘

    اسلام آباد (15 اگست 2025): وزیر مملکت برائے داخلہ طلال چوہدری نے کہا ہے کہ حکومت کی جانب سے سینیٹر اعظم سواتی سفر کر سکتے ہیں۔

    اے آر وائی نیوز کے مطابق سینیٹ اجلاس میں پی ٹی آئی کے سینیٹر اعظم سواتی کو بیرون ملک روانگی سے روکے جانے سے متعلق وزیر مملکت برائے داخلہ طلال چوہدری نے کہا ہے کہ وزیر داخلہ کسی کو خود بلیک لسٹ میں شامل نہیں کرتا، ہماری طرف سے اعظم سواتی سفر کر سکتے ہیں۔

    طلال چوہدری نے بتایا کہ اعظم سواتی کے حوالے سے موجود ریکارڈ عدالت کے سامنے پیش کر دیا تھا۔

    پی ٹی آئی سینیٹر علی ظفر نے کہا ہے کہ طبی معائنے کے لیے اعظم سواتی کا بیرون ملک جانا ضروری ہے۔ اگر کوئی مسئلہ نہیں تو انہیں سفر کرنے دیا جائے۔

    وزیر مملکت نے کہا کہ ریکارڈ چیک کرنے کے بعد پہلے بھی اجازت دی تھی، اب بھی دے سکتے ہیں۔

    پی ٹی آئی رہنما سینیٹر اعظم سواتی کو گزشتہ ہفتہ پشاور ایئرپورٹ پر بیرون ملک جانے سے روک دیا گیا تھا۔

    بیرون ملک جانے سے روکے جانے کے خلاف بیرون ملک جانے سے روکے جانے کے بعد اعظم خان سواتی نے پشاور ہائیکورٹ میں توہین عدالت کی درخواست دائر کر دی۔

    درخواست میں کہا گیا ہے کہ پشاور ہائیکورٹ نے انہیں بیرون ملک جانے کی اجازت دی تھی، لیکن عدالتی حکم کے باوجود بیرون ملک جانے کی اجازت نہیں دی گئی۔ ان کا نام ای سی ایل سے نکال کر پی این آئی سی لسٹ میں شامل کر دیا گیا ہے۔

    واضح رہے پشاور ہائیکورٹ کے دو رکنی بینچ نے اعظم خان سواتی کا نام ای سی ایل سے نکالنے کے احکامات جاری کرتے ہوئے بیرون ملک جانے کی اجازت دی تھی۔

  • نیب کو اعظم سواتی کی گرفتاری سے روک دیا گیا

    نیب کو اعظم سواتی کی گرفتاری سے روک دیا گیا

    پشاور : پشاور ہائی کورٹ نے نیب کو اعظم سواتی کی گرفتاری سے روک دیا اور کہا آپ انکوائری جوائن کریں، نیب گرفتار نہیں کرے گی۔

    تفصیلات کے مطابق پشاور ہائیکورٹ میں اعظم سواتی کی نیب نوٹس کے خلاف دائر درخواست پر سماعت ہوئی، سماعت جسٹس سید ارشد علی اور جسٹس ڈاکٹر خورشید اقبال نے کی۔

    وکیل نے بتایا کہ درخواست گزار کونیب نےنوٹس جاری کرکے23 جون کوطلب کیاتھا، درخواست گزار کے خلاف مختلف تھانوں میں مقدمات درج ہیں، نیب نے نوٹس جاری کیالیکن یہ نہیں بتایاآپ اس کیس میں گواہ ہیں یا کیا ہیں۔

    وکیل کا کہنا تھا کہ قانون کے مطابق جب نوٹس جاری کیا جاتا ہے تو بتانا ضروری ہے کس حیثیت میں طلب کیا ہے۔

    مزید پڑھیں : اٹک : پی ٹی آئی رہنما اعظم سواتی ڈسٹرکٹ جیل اٹک سے رہا

    عدالت نے نیب کو اعظم سواتی کی گرفتاری سے روک دیا اور کہا آپ انکوائری جوائن کریں، نیب آپ کو گرفتار نہیں کرے گی۔

    وکیل نے کہا کہ بالکل انکوائری جوائن کریں گے ، نیب درخواست گزار کے خلاف کوئی ایکشن نہ لیں، جس پر قائم مقام ڈپٹی پراسیکیوٹر جنرل نیب محمد علی کا کہنا تھا کہ ہم اس معاملے میں جواب جمع کرائیں گے۔

    عدالت نے کہا کہ آئندہ سماعت تک نیب درخواست گزار کو گرفتار نہ کرے اور سماعت 16 جولائی تک ملتوی کردی۔

  • بانی نے اسٹیبلشمنٹ سے بات کرنیکا ٹاسک دیا، معاملات خفیہ رکھنے کا کہا، اعظم سواتی کا قرآن پر حلف

    بانی نے اسٹیبلشمنٹ سے بات کرنیکا ٹاسک دیا، معاملات خفیہ رکھنے کا کہا، اعظم سواتی کا قرآن پر حلف

    تحریک انصاف کے رہنما اعظم سواتی نے بانی پی ٹی آئی سے متعلق قرآن پر حلف کیساتھ بیان دے دیا، بانی نے اسٹیبلشمنٹ سے بات کرنے کا ٹاسک دیا۔

    تفصیلات کے مطابق بانی پی ٹی آئی کی جانب سے سوشل میڈیا پر اسٹیبلشمنٹ پر تنقید کی گئی، تاہم اندرون خانہ بات چیت کے جتن کیے جارہے ہیں، رہنما پاکستان تحریک انصاف اعظم سواتی نے کہا کہ بانی پی ٹی آئی نے مجھے اسٹیبلشمنٹ سے بات کرنے کا ٹاسک دیا، معاملات خفیہ رکھنے کا کہا۔

    انھوں نے بتایا کہ بانی پی ٹی آئی نے کہا اگر بات چیت کرتے ہیں تو پہلے دن کی طرح تیار ہوں، مجھے اڈیالہ جیل علی امین گنڈاپور، عمر ایوب اور شبلی فراز نے بھیجا تھا۔

    اعظم خان سواتی نے اعتراف کیا کہ 22 اگست کا جلسہ کسی اور کے کہنے پر نہیں پارٹی قیادت کے کہنے پرملتوی کیا گیا۔

    مجھےکہا گیا مذہبی احتجاج کی وجہ سے خون خرابے کا خدشہ ہے جلسہ ملتوی کرائیں، بانی تحریک انصاف نے کہا اگر بات چیت کرتے ہیں تو پہلے دن کی طرح تیار ہوں، اعظم سواتی بیرون ملک بیٹھے پارٹی یوٹیوبرز پر بھی برہم ہوئے۔

    پی ٹی آئی رہنما اعظم سواتی نے کہا کہ خدا کےلیے بیرون ملک بیٹھے پی ٹی آئی کے یوٹیوبرز پاکستان پر رحم کریں، پارٹی یوٹیوبرز جھوٹ کا چورن بیچ کر کب تک ملک کو تباہ کرتے رہیں گے۔

  • اعظم سواتی کی رہائی کسی ڈیل کا نتیجہ ہے یا نہیں؟ پی ٹی آئی رہنما نے خود بتادیا

    اعظم سواتی کی رہائی کسی ڈیل کا نتیجہ ہے یا نہیں؟ پی ٹی آئی رہنما نے خود بتادیا

    مانسہرہ: پاکستان تحریک انصاف کے رہنما اعظم سواتی کی رہائی کسی ڈیل کا نتیجہ ہے یہا نہیں، انھوں نے ذرائع ابلاغ کو حقیقت سے آگاہ کردیا۔

    تفصیلات کے مطابق رہائی کے بعد اعظم سواتی نے پہلی بارمیڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے واضح الفاظ میں کہا کہ میری رہائی کسی ڈیل کا نتیجہ نہیں ہے بگڑتی صحت کا اس میں اہم کردار ہے، کےپی حکومت کو کرپشن کی روک تھام کیلئے عملی اقدامات کرنا ہونگے۔

    اعظم سواتی بانی تحریک انصاف سے ملاقات سے متعلق کہا کہ بہت جلد بانی پی ٹی آئی، وزیراعلیٰ کےپی اور اسپیکر بابر سلیم سے ملاقات کرونگا۔

    گزشتہ دنوں پاکستان تحریک انصاف کے مرکزی رہنما اعظم سواتی کو ڈسٹرکٹ جیل اٹک سے رہا کردیا گیا تھا، عدالتی روبکار وصول ہونے پر ڈسٹرکٹ جیل سے اعظم سواتی کو رہا کیا گیا۔

    لاہور ہائی کورٹ نے سنگجانی جلسہ کیس میں انکی ضمانت منظور کی تھی، سابق وفاقی وزیر کو گزشتہ سال اکتوبر میں احتجاجی مظاہرے کے دوران اسلام آباد سے گرفتار کیا گیا تھا جس کے بعد انہیں اٹک جیل منتقل کیا گیا تھا۔

    گرفتاری کے اگلے ماہ نومبر میں اسلام آباد کی انسداد دہشت گردی اور ضلعی عدالت نے 8 مختلف مقدمات میں پی ٹی آئی رہنما کی ضمانت منظور کی تھی اور رہائی کا حکم دیا تھا۔

    https://urdu.arynews.tv/pti-leader-azam-swati-released-from-district-jail-attock/

  • اٹک : پی ٹی آئی رہنما اعظم سواتی ڈسٹرکٹ جیل اٹک سے رہا

    اٹک : پی ٹی آئی رہنما اعظم سواتی ڈسٹرکٹ جیل اٹک سے رہا

    اٹک : پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے مرکزی رہنما اعظم سواتی کو ڈسٹرکٹ جیل اٹک سے رہا کردیا گیا۔

    اے آر وائی نیوز کی رپورٹ کے مطابق عدالتی روبکار وصول ہونے پر ڈسٹرکٹ جیل سے اعظم سواتی کو رہا کردیا گیا ہے، لاہور ہائی کورٹ نے 3 روز قبل سنگجانی جلسہ کیس میں ضمانت منظور کی تھی۔

    واضح رہے کہ سابق وفاقی وزیر کو گزشتہ سال اکتوبر میں احتجاجی مظاہرے کے دوران اسلام آباد سے گرفتار کیا گیا تھا جس کے بعد انہیں اٹک جیل منتقل کیا گیا۔

    گرفتاری کے اگلے ماہ نومبر میں اسلام آباد کی انسداد دہشت گردی اور ضلعی عدالت نے 8 مختلف مقدمات میں پی ٹی آئی رہنما کی ضمانت منظور کی تھی اور رہائی کا حکم دیا تھا۔

    عدالت سے ضمانت ملنے کے بعد انہیں اٹک جیل سے رہا کردیا گیا تھا لیکن جیل سے نکلتے ہی ایک بار پھر انہیں کسی دوسرے مقدمے میں نامزد ہونے پر دوبارہ گرفتار کرلیا گیا تھا۔

    پولیس کے مطابق سابق وزیر اعظم سواتی اور دیگر رہنماؤں کے خلاف تھانہ ٹیکسلا اور حسن ابدال میں متعدد مقدمات درج ہیں۔

    یاد رہے کہ مذکورہ مقدمہ تھانہ سنگجانی میں درج کیا گیا تھا، مقدمے کے متن میں لکھا ہے کہ عمران خان کے اُکسانے پر علی امین گنڈاپور نے سرکاری وسائل کا غلط استعمال کیا۔

    مقدمے کے مطابق اعظم سواتی نے مظاہرین کی مالی معاونت کی، مظاہرین نے دو عدد بارہ بورگن، بارہ اینٹی رائٹ کٹس، دو وائرلیس سیٹ اورپانچ عدد ٹیئرگیس شیل چھینی جبکہ مظاہرین نے پولیس پارٹی پرقتل کی نیت سے فائرنگ بھی کی، اہلکاروں نے درختوں کے پیچھے چھپ کر جان بچائی۔

    مقدمے میں کار سرکار میں مداخلت، اغواء، ڈکیتی، سرکاری اسلحہ چھیننے سمیت دیگر دفعات بھی شامل کی گئی ہیں۔

  • بانی پی ٹی آئی ، علی امین گنڈا پور اور اعظم سواتی کیخلاف ایک اور مقدمہ درج

    بانی پی ٹی آئی ، علی امین گنڈا پور اور اعظم سواتی کیخلاف ایک اور مقدمہ درج

    اسلام آباد: بانی پی ٹی آئی ،علی امین گنڈاپور اور اعظم سواتی کیخلاف ایک اور مقدمہ درج کرلیا گیا ، جس میں اقدام قتل، دہشت گردی اور ریاست پر حملے کی دفعات شامل کی گئیں ہیں۔

    تفصیلات کے مطابق پاکستان تحریک انصاف کی قیادت پر مقدمات درج ہونے کا سلسلہ جاری ہے، بانی پی ٹی آئی، وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا علی امین گنڈا پور، اعظم سواتی اور دیگر کے خلاف اقدام قتل، دہشت گردی اور ریاست پر حملے کا ایک اورمقدمہ درج کرلیا گیا۔

    مقدمے میں عمر ایوب، بیرسٹرسیف، صدر پی ٹی آئی اسلام آباد عامرمغل اور حفیظ الرحمان ٹیپو سمیت ڈھائی ہزار نامعلوم کارکنوں کوبھی نامزد کیا گیا ہے۔

    مقدمہ تھانہ سنگجانی میں درج کیا گیا ہے، مقدمےمیں لکھا ہےبانی پی ٹی آئی نے جیل میں دی گئی سہولتوں کا ناجائزاستعمال کیا اور عمران خان کے اُکسانے پرعلی امین گنڈاپور نے سرکاری وسائل کا غلط استعمال کیا۔

    مقدمے میں کہنا تھا کہ اعظم سواتی نے مظاہرین کی مالی معاونت کی، مظاہرین نے دوعدد بارہ بورگن، بارہ اینٹی رائٹ کٹس، دو وائرلیس سیٹ اورپانچ عدد ٹیئرگیس شیل چھینی جبکہ مظاہرین نے پولیس پارٹی پرقتل کی نیت سے فائرنگ بھی کی، اہلکاروں نے درختوں کے پیچھے چھپ کرجان بچائی۔

    مقدمے میں کار سرکار میں مداخلت، اغوا، ڈکیتی، سرکاری اسلحہ چھیننےسمیت دیگردفعات بھی شامل کی گئی ہیں۔

  • اعظم سواتی کو 3 روزہ جسمانی ریمانڈ پر پولیس کے حوالے کردیا گیا

    اعظم سواتی کو 3 روزہ جسمانی ریمانڈ پر پولیس کے حوالے کردیا گیا

    اسلام آباد: پاکستان تحریک انصاف کے رہنما اعظم سواتی کو اے ٹی سی نے 3 روزہ جسمانی ریمانڈ پر پولیس کے حوالے کردیا۔

    اعظم سواتی کے خلاف تھانہ کوہسار میں درج مقدمے کی سماعت ہوئی، اے ٹی سی کی جانب سے اعظم سواتی کو 3 روزہ جسمانی ریمانڈ پر پولیس کے حوالے کیا گیا، انسداد دہشت گردی کی عدالت کے جج طاہر عباس سپرا نے کیس کی سماعت کی۔

    وکیل اعظم سواتی نے مقدمے سے ڈسچارج کرنے کی استدعا کی جبکہ ایس ایچ او تھانہ کوہسار نے 30 دن کے جسمانی ریمانڈ کی استدعا کی تھی۔

    رہنما تحریک انصاف اعظم سواتی کو دو دن پہلے اسلام آباد پولیس نے حراست میں لیا تھا، انھیں رات 11 بجے اسلام آباد پولیس نے گرفتارکیا تھا۔

    رہنما پی ٹی آئی اعظم سواتی کو گرفتار کرکے پہلے تھانہ سنگجانی منتقل کیا گیا، پھر رات گئے انھیں تھانہ سنگجانی سے سی آئی اے سینٹرمنتقل کیا گیا تھا۔

  • ملک میں جوہورہا ہے ، اس کی شروعات قمر باجوہ نے کی، اعظم سواتی

    ملک میں جوہورہا ہے ، اس کی شروعات قمر باجوہ نے کی، اعظم سواتی

    پشاور : پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے رہنما اعظم سواتی کا کہنا ہے کہ ملک میں جوہورہا ہےاس کی شروعات قمرباجوہ نے کی۔

    تفصیلات کے مطابق پی ٹی آئی رہنما اعظم سواتی نے پشاور ہائیکورٹ میں میڈیا سےگفتگو کرتے ہوئے کہا کہ ملک میں جوہورہا ہےاس کی شروعات قمرباجوہ نےکی، بانی پی ٹی آئی نےکہا تھافوج اور عوام کی عزت ایک دوسرے سےجڑی ہے۔

    پی ٹی آئی رہنما کا کہنا تھا کہ جس ملک میں لوگ پارلیمنٹ سےاٹھائےجائیں اسکاکوئی مستقبل نہیں،اعظم سواتی

    انھوں نے کہا کہ پاکستان تحریک انصاف ملک کو جوڑنے کے لیےہے، افغانستان اور ایران سےمعاملات درست کرنے کی ضرورت ہے جبکہ اسحاق ڈار کا کام ملک کو لوٹ کر باہر  لے جانا ہے۔

    ان کا مزید کہنا تھا کہ اسٹیبلشمنٹ سے بات کرنے گیایہ غلط ہے، ترنول جلسہ خون ریزی کی وجہ سے ملتوی کیا ،جلسے کے راستے میں فوج نےنہیں محسن نقوی نے کنٹینر لگائے۔

  • پی ٹی آئی رہنما  اعظم سواتی نے عدالت کے سامنے سرنڈر کر دیا

    پی ٹی آئی رہنما اعظم سواتی نے عدالت کے سامنے سرنڈر کر دیا

    اسلام آباد: عدالت نے پی ٹی آئی رہنما اعظم سواتی کے سرنڈر کرنے کے بعد 20اپریل تک ضمانت منظور کرلی۔

    تفصیلات کے مطابق متنازع ٹوئٹ کیس میں اشتہاری اعظم سواتی نے عدالت کے سامنے سرنڈر کر دیا۔

    سپیشل جج سنٹرل اعظم خان کے رخصت پر ہونے کے باعث ڈیوٹی جج رخشندہ شاہین نے سماعت کی، اعظم سواتی کی جانب ضمانت قبل از گرفتاری کی درخواست دائر کی گئی۔

    اعظم سواتی وکیل علی بخاری مرتضیٰ طوری کے ہمراہ سپیشل جج سنٹرل کی عدالت میں پیش ہوئے، اسپیشل سینٹرل جج رخشندہ شاہین نےاعظم سواتی کی 20اپریل تک ضمانت منظور کرلی۔

    دوسری جانب اعظم سواتی کیخلاف توڑ پھوڑ دہشت گردی کی دفعات کے تحت مقدمہ کی بھی سماعت ہوئی، انسداد دہشت گردی عدالت کے جج طاہر عباس سپرا نے سماعت کی۔

    عدالت نے اعظم سواتی کی 10 ہزار مچلکوں کے عوض ضمانت قابل از گرفتاری کی درخواست منظور کرلی۔

  • متنازع ٹوئٹ کیس : اعظم سواتی کے ناقابل ضمانت وارنٹ سے متعلق فیصلہ محفوظ

    متنازع ٹوئٹ کیس : اعظم سواتی کے ناقابل ضمانت وارنٹ سے متعلق فیصلہ محفوظ

    اسلام آباد : اسپیشل جج سینٹرل نے متنازع ٹوئٹ کیس میں پی ٹی آئی رہنما اعظم سواتی کے ناقابل ضمانت وارنٹ سے متعلق فیصلہ محفوظ کر لیا۔

    تفصیلات کے مطابق اسپیشل جج سینٹرل میں پی ٹی آئی رہنما اعظم سواتی کیخلاف متنازع ٹوئٹ کیس کی سماعت ہوئی۔

    تفتیشی افسر نے بتایا کہ وارنٹ کی تعمیل کی کارروائی کی ہے، وارنٹ کی تعمیل کے وقت اعظم سواتی اپنے گھر میں موجود نہیں تھے۔

    وکیل سہیل خان کا کہنا تھا کہ میرا اعظم سواتی سے رابطہ نہیں ہو سکا ،تفتشی افسر وارنٹ کی تعمیل کیلئے کہاں گئے ،کیسے تعمیل کرائی،تفتیشی افسر کی جانب سے تعمیلی رپورٹ پر وکیل کا نمبر دیا گیا، جب تعمیل نہیں کرائی گئی تو پراسس کو دوبارہ دہرایا جاتا ہے۔3

    وکیل نے کہا کہ اعظم سواتی کی مستقل رہائش اسلام آباد میں ہے ،آبائی علاقہ مانسہرہ ہے، جس پر عدالت نے وارنٹ کی تعمیل کرانے والے اہلکار کو طلب کر لیا

    اعظم سواتی کے متنازع ٹوئٹ کیس میں وارنٹ کی تعمیل کرانے والا ایف آئی اے اہلکار عدالت میں پیش ہوا ، اہلکار نے بتایا کہ اعظم سواتی کے گھر کے دروازے بند تھے کسی نے وارنٹ موصول نہیں کیا، ان گاؤں کا ایڈریس ہمارے پاس نہیں۔

    جج اعظم خان کا کہنا تھا کہ انفارمیشن کیسے پہنچے گی جب دروازے بندکئے ہوئے ہیں، جس پرپراسیکیوٹر رضوان عباسی نے بتایا کہ اعظم سواتی کے ناقابل ضمانت وارنٹ جاری کیے جائیں، وکیل صاحب کے کلائنٹ کو ڈھونڈنے کیلئے الٰہ دین کا چراغ نہیں، اعظم سواتی نے عدالت کو شورٹی بانڈ دے رکھے ہیں وہ عدالت میں پیش ہوں گے۔

    عدالت نے اعظم سواتی کی عدم حاضری پر فرد جرم کی کارروائی مؤخر کردی، ایف آئی اے پراسیکیوٹر کی جانب سے ناقابل ضمانت وارنٹ گرفتاری جاری کرنے کی استدعا کی گئی۔

    جس پر عدالت نے اعظم سواتی کے ناقابل ضمانت وارنٹ سےمتعلق عدالت نےفیصلہ محفوظ کر لیا۔