Tag: اعظم سواتی

  • پی ٹی آئی کا اعظم سواتی کو سینیٹ میں اپوزیشن لیڈر نامزد کرنے کا اعلان

    پی ٹی آئی کا اعظم سواتی کو سینیٹ میں اپوزیشن لیڈر نامزد کرنے کا اعلان

    اسلام آباد: پاکستان تحریک انصاف کی جانب سے اعظم سواتی کو سینیٹ میں اپوزیشن لیڈر نامزد کرنے کا اعلان کردیا گیا۔

    تفصیلات کے مطابق پارٹی چیئرمین عمران خان کی زیر صدارت پی ٹی آئی کے کور گروپ کا اجلاس ہوا جس میں طویل مشاورت کے بعد رہنماؤں نے سینیٹ میں اپوزیشن لیڈر کے لیے اعظم سواتی کے نام کی منظوری دے دی۔

    ترجمان پی ٹی آئی کے مطابق پارٹی چیئرمین عمران خان نے اپوزیشن لیڈر کے لیے مکمل حکمت علمی تیار کر لی ہے جبکہ تحریک انصاف اپنے امیدوار کی حمایت حاصل کرنے کے لیے مختلف سیاسی جماعتوں سے رابطے کرے گی، سینیٹ میں قائد حزب اختلاف ہمارا حق ہے۔

    پی ٹی آئی امیدوارکی سینیٹ اپوزیشن لیڈرکے لیے حمایت کریں گے‘ فیصل سبزواری

    اجلاس میں پارٹی کی جانب سے فاٹا، بلوچستان کے آزاد سینیٹرز اور جماعت اسلامی سے رابطے تیز کرنے پر اتفاق کیا گیا، اس موقع پر کور گروپ نے لاہور سمیت پنجاب کے مختلف شہروں میں مزید جلسے کرنے کی بھی منظوری دے دی۔

    پارٹی ترجمان کا کہنا ہے کہ پاکستان تحریک انصاف اپنے امیدوار کے نام پر سمجھوتہ نہیں کرے گی، 22 مارچ تک نو منتخب سینیٹرز کو اپنی جماعت کی  وابستگی واضح کرنا ہوگی، جبکہ 29 اپریل سے ملک گیر انتخابی مہم شروع کریں گے، انتخابی مہم لاہور میں تاریخی جلسے کے انعقاد سے شروع کیا جائے گا۔

    پی ٹی آئی کے سینیٹرز پیپلز پارٹی کو ووٹ دینے کے لیے تیار نہیں: عمران خان

    پی ٹی آئی ترجمان کا مزید کہنا تھا کہ مرکزی حکومت کی طرح پنجاب حکومت بھی کرپشن میں لت پت ہے، دستاویزی شواہد کے ساتھ پنجاب کے وسائل پر مارا گیا ڈاکہ قوم کے سامنے لائیں گے، مسلم لیگ (ن) کو چاہیے کہ وہ اپنی مدت مکمل کرنے پر توجہ دے۔


    خبر کے بارے میں اپنی رائے کا اظہار کمنٹس میں کریں، مذکورہ معلومات کو زیادہ سے زیادہ لوگوں تک پہنچانے کے لیے سوشل میڈیا پر شیئر کریں۔

  • گزشتہ تین سالوں میں 280ارب روپے کے قرضے معاف کروائے گئے

    گزشتہ تین سالوں میں 280ارب روپے کے قرضے معاف کروائے گئے

    اسلام آباد : سینیٹر اعظم سواتی کی جانب سے پوچھے گئے سوال کے جواب میں سینیٹ کو تحریری طور پر بتایا گیا ہے کہ گذشتہ تین سالوں میں 280 ارب سے زائد کے قرضے معاف کیے گئے۔

    تفصیلات کے مطابق پاکستان تحریک انصاف سے تعلق رکھنے والے سینیٹر اعظم سواتی نے وقفہ سوالات کے لیے اپنی جانب سے وزراتِ خزانہ کے لیے ایک اہم سوال سینیٹ سیکریٹیریٹ میں جمع کرایا گیا تھا،سوال مین پوچھا گیا تھا کہ موجودہ دور حکومت میں اب تک کس کس نے کتنے قرضے بینکوں سےمعاف کروائے ہیں،جس کا تحریری جواب آج وزراتِ خزانہ کی جانب سے سینیٹ میں پیش کیا گیا۔

    سینیٹر اعظم سواتی کی جانب سے پوچھے گئے سوال کے تحریری جواب میں سینیٹ کو تحریری طور پر بتایا گیا  کہ گذشتہ 30 سالوں میں ایک ہزار  سے زائد نجی کمپنیوں نے بینکوں سے قرضے معاف کروائے ہیں جب کہ گزشتہ تین سالوں مین مسلم لیگ ن  کی حکومت کے دوران 280 ارب روپے کے قرضے معاف کرائے گئے ہیں۔

    وزیر خزانہ نے سوال کے جواب میں کہا ہے کہ اس وقت دو قوانین موجود ہیں جن کے تحت مالیاتی ادارے قرضے کی جلد وصولی کے لیے بینکنگ کورٹس میں مقدمہ دائر کر سکتے ہیں تا ہم قرضے کی جلد وصولی کے لیے سٹیٹ بینک نے تمام اسٹیک ہولڈرز کے ساتھ مشاورت کے بعد ان قوانین میں ترمیم تجویز کی ہے  یہ ترامیم قومی اسمبلی نے منظور کر لی ہیں جس کے بعد یہ ترامیم سینیٹ میں منظوری کے لیے بھیجی گئی ہیں۔

    تحریری جواب میں سینیٹ کو گزشتہ تین سالوں میں قرضے معاف کروانے والی 400 نجی کیمپنیوں کی فہرست پیش کی گئی،فہرست میں ان کمپنیوں کا ذکر ہے جنہوں سے 5 کروڑ سے زائد قرضہ معاف کروایا ہے جب کہ ضمنی سوال کے جواب مین سینیٹ کو بتایا گیا کہ سب سے زیادہ قرضہ 2015 میں معاف کروائے گئے۔

    تحریری جواب میں درج اعداد و شمار کے مطابق کے مطابق 2013 میں 6 ارب روپے، 2014 میں 4.4 ارب اور 2015 میں 270 ارب روپے کے قرضے معاف کیے گئے، ان میں نیشنل بینک آف پاکستان نے 129 کمپنیوں کے قرضے معاف کیے، حبیب بینک لمیٹڈ نے 239 اور یونائیٹڈ بینک نے 179 کمپنیوں کے قرضے معاف کیے۔

  • سوات میں فائرنگ سے امن کمیٹی کا رہنما جاں بحق

    سوات میں فائرنگ سے امن کمیٹی کا رہنما جاں بحق

    سوات: سوات کے علاقت مٹہ شیر پلم میں نامعلوم افراد کی فائرنگ سےامن کمیٹی کے رہنما سعد اللہ خان جاں بحق ہو گئے۔

    پولیس کے مطابق سوات کی تحصیل مٹہ کے نواحی علاقے شیر پلم میں آج صبح امن کمیٹی کے مقامی رہنماء سعد اللہ خان کو گھر سے نکلتے ہو ئے نامعلوم افراد نے فائرنگ کا نشانہ بنایا جس کے نتیجے میں وہ موقع پر ہی جاں بحق ہوگئے۔

    واقعے کے بعد سیکورٹی فورسیز اور پولیس کی بھاری نفری جائے وقوعہ پر پہنچ گئی اور انہوں نے لاش کو پوسٹ مارٹم کیلئے مٹہ ہسپتال منتقل کرکے ملزمان کی تلاش کے لئے سرچ آپریشن شروع کردیا گیا۔

  • پی ٹی آئی رہنما اعظم سواتی ضمانت پررہا،کارکنان ریمانڈ پرجیل روانہ

    پی ٹی آئی رہنما اعظم سواتی ضمانت پررہا،کارکنان ریمانڈ پرجیل روانہ

    اسلام آباد : عدالت نے تحریک انصاف کے رہنما اعظم سواتی کو ضمانت پررہا اور باون کارکنوں کو چودہ روزہ جوڈیشل ریمانڈ پر جیل بھیج دیا۔ پنجاب پولیس نے تحریک انصاف کے رہنما اعظم سواتی سمیت دیکر گرفتار کارکنوں کو جوڈیشل مجسٹریٹ کی عدالت میں پیش کیا ۔

    اعظم سواتی اور کارکنوں کو گذشتہ روز تھانہ گلبرگ پولیس اور فیکٹری ایریا پولیس نے سولہ ایم پی او اوردیگر دفعات کے تحت گرفتار کیاتھا،آج صبح سترہ کارکنوں کو فیکٹری ایریا اور پینتیس کو گلبرگ پولیس اسٹیشن سے عدالت لایا گیا۔

    پی ٹی آئی کی جانب سے اعظم سواتی کی ضمانت کی درخواست جمع کرائی گئی، اسلام آباد ہائیکورٹ نے اعظم سواتی کی ضمانت کی درخواست منظور کرتے ہوئے رہائی کا حکم دیا۔

    عدالت نے ایک ایک لاکھ روپے کے مچلکوں کے عوض ضمانت منظور کی، پاکستان تحریک انصاف نے گرفتاریوں کے خلاف راولپنڈی میں احتجاجی دھرنا دینے کا اعلان کر دیا۔ پی ٹی آئی کے کارکنان جی ٹی روڈ ایوب پارک کے قریب ،عامر چوک اور زیرہ پوائنٹ پردھرنا دیں گے۔

  • مولانا فضل الرحمن قوم کو اپنی آمدنی کے ذرائع بتائیں،اعظم سواتی

    مولانا فضل الرحمن قوم کو اپنی آمدنی کے ذرائع بتائیں،اعظم سواتی

    تحریک انصاف کے مرکزی رہنماءاعظم سواتی نے کہا ہے کہ مولانا فضل الرحمن قوم کو اپنی آمدنی کے ذرائع ،مہنگی گاڑیوں اور شاہانہ زندگی کا راز بتائیں ،فضل الرحمن کو غلط کام کرتے نہیں دیکھا لیکن انکے بھائی کرپٹ ہیں۔

    لاہور میں کرسمس اور بابائے قوم کی سالگرہ کا کیک کاٹنے کی تقریب کے موقع پر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے اعظم سواتی نے کہاکہ انکے لیے مولانا فضل الرحمن کے بجائے عمران خان کے ساتھ چلنا آسان ہے ۔انہوں نے کہاکہ سینٹ کے ٹکٹ کے لیے مولانا فضل الرحمن کو پیسے نہیں دیئے تھے البتہ پارٹی کے لیے فنڈز دیتا تھا ۔

    اعظم سواتی نے کہا کہ نواز شریف نے قومی خزانہ لوٹ کر دولت بنائی ہے، اس کے باوجود وہ نواز شریف کے مقابلے میں زیادہ ٹیکس دیتے ہیں ۔انہوں نے کہاکہ خیبر پختونخوا کا امن امریکہ اور نواز شریف کے ہاتھ میں ہے جب امریکہ نواز شریف اور فوج نے چاہا کے پی کے میں امن ہو جائے گا ۔

    اعظم سواتی نے کہاکہ مولانا فضل الرحمن کی شاہانہ زندگی دیکھ کر کہتا ہوں ان کی آمدنی اور شاہانہ زندگی میں توازن کی وجہ کیا ہے ۔ انہوں نے کہاکہ مولانا فضل الرحمن کے بھائی کرپٹ ہیں ۔ اس موقع پر انہوں نے تحریک انصاف وویمن ونگ کی جانب سے کرسمس اور بابائے قوم کی سالگرہ کا کیک بھی کاٹا۔